Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ایم پی اے رانا عارف اقبال ہرناہ کے والد سابق ایم پی اے رانامحمد اقبال اور بھائی سابق ایم پی اے رانا طارق محمود ہرناہ کا سالانہ ختم شریف ڈیرا ہرناہ پر ہوا۔

 


پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا عارف اقبال ہرناہ کہ والد محترم سابق ایم پی اے رانا اقبال ہرناہ اور ان کے بھائی سابق ایم پی اے رانا طارق محمود ہرناہ کے ایصال ثواب کے لیے سالانہ ختم شریف کا اہتمام ان کے ابائی گاؤں ہرناہ میں کیا گیا جس میں ضلع بھر کی سیاسی سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


تفصیلات کے مطابق

 ایم پی اے رانا عارف اقبال ہرناہ کے والد سابق ایم پی اے رانامحمد اقبال اور بھائی سابق ایم پی اے رانا طارق محمود ہرناہ کا سالانہ ختم شریف ڈیرا ہرناہ پر ہوا۔ 

جس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے اکرام نے کہا کہ رانا فیملی نے حلقہ کی بے شمار خدمت کی ہے رانا طارق محمود اور رانامحمد اقبال نے اپنی زندگی میں سینکڑوں یتیم بچیوں کی شادی کروائی۔ غریب مسکین اور  بے روزگاروں کی۔خدمت کی۔ سینکڑوں غریب طلبہ کے تعلیمی اخراجات برداشت کیے۔ آپ نیک انسان نمازی پرہیز گار اور عاشق رسولﷺ تھے جو آپ دونوں کے جنتی ہونے کی علامت ہے اس موقع پر ایم پی اے رانا عارف اقبال نے کہا کہ میں نے اپنے والد اور بھائی کے نیک  مشن کو جاری رکھا ہوا ہے حلقہ کے ہرگاوں کی فلاح و بہبودکیلیے دن رات محنت کررہا ہوں آج کا اتنا بڑا اجتماع اور لوگوں کی دعا پیار محبت ہماری خدمت کا صلہ ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ہم سے محبت کرتی ہے۔ ختم شریف میں چوہدری ارمغان سبخانی ایم این اے۔ منشاء اللہ بٹ ایم پی اے۔چوہدرج طارق سبخانی ایم پی اے۔ شاہد گہگ۔

یو سی صدر کھروٹہ سیداں شہزادہ سید خرم شاہ پی پی 35 یوتھ کے صدر سید زین شاہ تحصیل سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید عارف حسین شاہ

جنرل سیکٹری یو سی کھروٹہ سیداں سید تنویر شاہ اور سابق کونسلر سید مجاہد شاہ میاں سید مقصود الحسن شاہ اور دیگر ان نے

  ہر گاوں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ رانا ظہیر اقبال۔ رانانومی۔ وسیم کھوکھر۔ رانا اکرم نے۔مہمانوں کا بھرپور ستقبال کیا۔




ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ گندم کے باقیات کو آگ لگانا قانونی جرم ہے، محکمہ زراعت توسیع  فصلوں کی باقیات کا آگ لگانے والوں کے خلاف ایکشن لیں اور اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انیشیٹیو پر پراگرس  ریویو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفر مختار، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر، سمبڑیال احسن ممتاز گوندل، ڈسکہ انور علی کانجو، پسرور قمر منج کے علاوہ  محکمہ زراعت توسیع اور لوکل گورنمنٹ کے مقامی بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی شادی کی تقریبات پر ون ڈش ایکٹ کی  انفورسمنٹ کو یقینی بنائیں اور  وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق روٹی کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی اور ستھرا پنجاب پروگرام، میونسپل سروسز جس میں میں ہول کی مرمت اور کھولے مین ہول کور پر ڈھکن رکھوائیں اور خراب اسٹریٹس لائٹس کو درست کیا جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا اور امتحانات کے انتظامات اور کنڈیکٹ کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بزنس فیسلیٹیشن سنٹر انوار کلب اور آی خدمت مرکز پیرس روڈ کا بھی دورہ کیا اور سائلین سے مراکز میں ملنے والی سہولیات کے معیار اور عملے کے رویہ کی بابت استفسار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری محکموں کی سروسز کے معیار کو بہتر سے بہترین بنایا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ون ونڈو آپریشن متعارف کروائے گے ہیں جس میں صارفین کی جانب سے فیڈ بیک بھی جاری ہے۔





صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 وزیر اعلی کی سربراہی میں محکمہ بلدیات پنجاب صوبہ کی عوام کو صاف ستھرا مساوی ماحول فراہم کرنے کیلئے 77 سالہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اور جامع سالڈ ویسٹ اور سینی ٹیشن کے نظام کا نفاذ کرنے جارہا ہے،

 شہر اور دیہات میں کوڑا کی کلیکشن ڈور ٹو ڈور ہوگی، کوڑے کے ڈھیر کہیں نظر نہیں آئیں گے، کوڑے سے انرجی اور دوبارہ قابل استعمال میٹریل کو ری سائیکل کیا جائے گا جس سے ماحول صاف ہوگا

۔ یہ بات  انہوں نے آج پرانے ڈسکہ میں عوامی روڈ کی افتتاحی تقریب پر  عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو، سی او ایم سی ڈسکہ عبدالحئی، ایس ڈی او عزیز احمد کے علاؤہ مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما، کونسلرز اور معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں پر قائم ہوں جس کا ثبوت قلیل ترین مدت میں  عوامی روڈ کی کارپٹ اور آر سی سی تعمیر کا شاندار منصوبہ گواہی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین یو ٹرن کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور وعدہ کیا اور یوٹرن لے لیا۔

 ہم نے الیکشن میں جو وعدے کئے تھے اس سے ہر گز راہ فرار نہیں لیں گے اور ڈسکہ کو مسائلستان بنا دیا گیا ہے کی معیاری تعمیر نو کریں گے۔ڈسکہ شہر میں پانچ نئی روڈز کی تعمیر کے پی سی ون تیار ہیں اور چند ہفتوں میں ان منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

 سیوریج نالہ کی تعمیر سے نکاسی آب کا درینہ مسئلہ حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کی ہونے دولاکھ عوام کیلئے بلا امتیاز ترقی منصوبوں پر کام کیا جائے گا اور چند لوگوں کے مفاد پر اجتماعی مفاد پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈسکہ کی تعمیر و ترقی کیلئے سخت اور مشکل فیصلے کرنے ہونگے بالخصوص ٹریفک کے بہاؤ اور پیدل چلنے والوں کی جگہ پر قابض تجاوزات کو ہٹانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پرانے ڈسکہ کی عوام نے جس انداز میں میری حوصلہ افزائی کی ہے اس پر میں ان کا شکر گذار ہوں اور اس سے ملنے والی توانائی سے ڈسکہ کی بڑھ چڑھ کر خدمت کرونگا اور اس کو مثالی شہر بنانے تک آرام سے نہیں بیٹھوں گا۔




سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب سمیرا صمد نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنائے بغیر معاشرتی و اقتصادی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، 

ہماری خواتین باہمت اور بلند حوصلے کی مالک ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوا رہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے میں خواتین کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں اور اس ضمن میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے ریاست اور سوسائٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ 

یہ بات انہوں نے ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان، GIZ اور سدھار سوسائٹی کے اشتراک سے خواتین اور معذور افراد کیلئے ٹیکسٹائل سیکٹر میں روزگار کی فراہمی کے اضافہ کے لئے جاری اعلامیہ کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کی


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفئیر و بیت المال پنجاب آمنہ منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں خواتین اور معذور افراد کیلئے باعزت روزگار کے وسیع گنجائش موجود ہے۔تاہم اس سلسلہ میں خواتین اور اسپیشل پرسنز کو ٹیکنیکل ٹریننگ دینا ہوگی اور متعلقہ انڈسٹریز کے مالکان کو اس امر کا پابند بنانا ہوگا کہ وہ اسپیشل پرسن کے کوٹہ پر عمل کریں اور خواتین کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ملازمت دیں اور ان کو ان کی محنت کا پوری اجرت بھی ادا کریں۔

 انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں کاٹن اور ٹیکسٹائل کی انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے اس انڈسٹریز میں خواتین ورکرز کی تعداد حوصلہ افزا ہے تاہم خواتین کو ورکنگ پلیس پر مکمل تحفظ فراہم کرنا اور استحصال سے بچانے کیلئے سول سوسائٹیز اور چمبرز آف کامرس کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ ایشین پارٹنر شپ پاکستان عرفان مفتی نے مجوزہ منصوبے کے نفاذ میں شراکت دار سماجی  تنظیموں سیپ پاکستان، GIZ اور سدھار کے مقاصد، سرگرمیوں اور متوقع نتائج کے بارے میں تفصیلات سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو کامیابی سے ناصرف خواتین اور اسپیشل پرسن کو باعزت روزگار ملے گا بلکہ معاشی سرگرمیوں میں مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ریاستی اداروں کا بھی اہم رول ہوگا اور وہ امید کرتے ہیں کہ حکومت پنجاب اور متعلقہ ڈسٹرکٹ کی انتظامیہ اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی جس سے پنجاب میں جامع اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔ سیمینار میں خواتین کی جانب سے بلیو پرنٹ منصوبے کی ممکنہ تبدیلیوں کے اثرات کو اجاگر کرنے کیلئے متاثر کن کامیابیوں کی اسٹوریز شیئر کیں اور ایک ٹیبلو کے ذریعے روزگار کے مساوی مواقع کو فروغ دینے اور امتیازی سلوک کو چیلنج کرنے اہمیت پر روشنی ڈالی۔چیف ایگزیکٹو بیداری پروفیسر ارشد محمود مرزا، ایڈوائزر GIZ ,محمد ارمغان، سی ای او سدھار ندیم اقبال، مہوش اور محمد عبید نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔




سیالکوٹ بیورو رپورٹ


اتحادگروپ سوسائٹی الیکشن معرکہ مارے گا. عثمان طارق اعوان

خدمت میں عظمت جیت کاسلوگن ہے. محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ

انشاءاللہ ممبران کی ووٹ کی طاقت سے جیتیں گے. سجاول علی وسیم..... 

اتحادگروپ کے اعزاز میں طارق اقبال اعوان مرحوم کے سیاسی سماجی جانشین عثمان طارق برادران کیجانب سے ماڈل ٹاؤن اگوکی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا

 جس میں سوسائٹی ممبران نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی. کنوینئیر اتحاد گروپ محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ ،سابقہ صدر سوسائٹی سجاول علی وسیم ، حاجی فیصل ، ڈاکٹر منور مرزا ، حسن علی وسیم، نئیر عباس و شرکاء ، شمس عمران، محمد یونس مغل ، امین مغل، عظیم بٹ، ادیب بٹ، سید ساجد سلیم ،سابقہ جنرل کونسلرسید آصف گیلانی، خواجہ عامر ،ابراہیم بٹ، لطیف بٹ، ملک برادران، ندیم اقبال بٹ، اسامہ وسیم سمیت بڑی تعداد میں جلسہ گاہ پہنچے تو منتظمین و ممبران سوسائٹی نے اپنے مقبول قائد و شرکاء کافقیدالمثال استقبال کیا. عثمان طارق مانی نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ممبران سوسائٹی کا جم غفیر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ الحمدللہ اتحاد گروپ پہلے سے بھی زیادہ ووٹوں کیساتھ جیتے گا. کنوینئیر اتحاد گروپ نے اپنے خطاب میں حاجی طارق اقبال مرحوم کے صاحبزادوں اور اعوان فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے تاریخی استقبال آج ممبران کا جوش و ولولہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ ممبران ماڈل ٹاؤن سوسائٹی نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے کہ جیت اتحاد گروپ کی ہوگی. ڈاکٹرمنور مرزا، نئیر عباس و دیگر مقررین نے دوران خطاب کہا کہ محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ کی قیادت میں ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کو ایک مثالی سوسائٹی بنا دیا گیا ہے انشاءاللہ اتحاد گروپ کی جیت کے بعد زیر تکمیل اور زیر تعمیر منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے جامع منصوبہ سازی عمل میں لائی جائے گی اور ممبران کی توقعات کے مطابق ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کو ایک ایسا خطہ بنا دیا جائے گا جو حقیقی معنوں میں خوابوں کی تعبیر ثابت ہو انشاءاللہ فتح و نصرت اتحاد گروپ کی ہوگی.




وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کلینک آن ویل پروگرام شروع کرکے پنجاب کے عوام کو صحت کا تحفہ دیا ہے، 

 سوا تین ماہ کی مریم نواز کی حکومت کے اقدامات کی نوعیت انقلابی رہی ہے وہ اس دورانیہ شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں نظر ائیں۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعلی انیشیٹیو کلینک آن ویل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ، چودھری فیصل اکرام، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، پروگرام انچارج کلینک آن ویل ڈسٹرکٹ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد عدنان اور کاشف نیاز بٹ کے علاوہ محکمہ صحت کے مقامی حکام ، فیلڈ سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ  موبائل کلینک سے صحت کی سہولت عوام کی دہلیز پر میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حالت زار باعث تشویش ہے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کل ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرونگا اور کی اصلاح و احوال کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ  مریم نواز ، میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے نقش قدم پر چل کر انیشیٹیو لے رہی ہیں۔ پنجاب کے شہریوں اور خصوصاً خواتین کو ان کے گھر کی دہلیز صحت کی سہولت پہنچائی جارہی ہے۔

کلینک آن ویل / موبائل کلینک پر ڈینٹل ، آئیز کی سہولیات کے علاؤہ میموگرافی کہ سہولت بھی میسر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی جنوبی پنجاب میں موبائل اور ان ویل کلینکس پروگرام سے  عام آدمی کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی لے کر آئیں گے۔ مریم نواز نے تین ماہ میں خدمت کی سیاست کی بنیاد رکھی ہے۔ تعلیمی درسگاہیں، ہسپتال اور سڑکوں پر پنجاب حکومت کا فوکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ  کی تعمیر و ترقی کیلئے اس وقت 4 اہم منصوبوں پر عملی جامہ پہنانے کیلئے فزیبلٹی تیار کرلی گئی ہے۔ صوبائی حکومت سیالکوٹ میں سیالکوٹ رنگ روڈ تعمیر کی جائے گی جو وزیر آباد ، ڈسکہ اور پسرور روڈ کو لنک کرے گی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے دھرم کوٹ سے سیالکوٹ تک دو طرفہ تعمیر کا منصوبہ پر  جلد کام شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کچہری اور شہر میں یونیورسٹیز اور کالجز ایمن آباد روڈ پر منتقل کئے جائیں گے۔ ان کی  شفٹنگ کے بعد 53 ایکڑ رقبہ پر پارک تعمیر کیا جائے گا۔ جنرل بس اسٹینڈ کی شہر سے باہر منتقلی کیا جائے گا۔جن پر مجموعی طور سے تقریباً 17 ارب روپے کی لاگت  آئے گی جس کا مقصد شہر کے ماحول کو صحت مند بنانا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اندرون شہر میں ٹریفک کی منصوبہ بندی کی جائے گی ۔سیالکوٹ کے باسیوں کو منظم نظام زندگی دیا جائے گا۔کینٹ سے کوٹلی بہرام چوک سے کراس کر کے کشمیر روڈ پر فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف جلد  آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام مہربانیوں پر میں میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نواز  کا شکر گزار ہو۔ انہوں شہر کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے  کاموں کو پوری طرح فالو اپ کیا جارہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پوری تندہی سے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ جب حکومت سنبھالی تو معیشت آئی سی یو میں اور اب اس نے  سانس لینا شروع کردیا ہے۔ سیاسی مخالفین معاشی ابتری چاہتے ہیں۔ تاکہ افراتفری پھیلے اور ان کی لوٹ مار کا احتساب نہ کیا جاسکے۔

اقتدار کے پجاری چیف جسٹس کو اب دبنگ کہہ رہے ہیں جلد آرمی چیف کو بھی دبنگ کہے گے۔ملک کی خوشحالی اور تحفظ ان کہ ترجیح نہیں رہی اور ہوگی۔ یہ صرف اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت مہم ضلع میں ترقیاتی کاموں کی ایک اینٹ بھی نہیں لگی۔ پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو طفل تسلیاں دے رہی ہے۔ہمیں امید واثق ہے کہ پنجاب اور ملک کا مستقل مضبوط ہاتھوں میں ہے۔نئی نسل سیاسی قیادت کے حوالے اقتدار منتقل ہو رہا ہے اور ملک کی بھاگ دوڑ نوجوان نسل سنبھالنے جارہی ہے۔




سیالکوٹ انٹرنیشنل ائر پورٹ سے حج آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ، پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 717 کل 301 عازمین حج کو لیکر روانہ ہوگئی


سیالکوٹ سے سید عارف حسین شاہ


 صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے عازمین حج کو رخصت کیا، ارکان اسمبلی رانا عبدالستار ، رانا عارف ہرناہ ، چوہدری فیصل اکرام، چوہدری نوید اشرف ،چیئرمین سیالکوٹ ائیر پورٹ سہیل سعید برلاس، چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی ،ڈائریکٹر حج آپریشن وسطی پنجاب محمد رضوان ، انچارج حج آپریشن سید مجیب اکبر ،اور اے ایس ایف کے افسران بھی موجود تھے۔

 سیالکوٹ انٹرنیشنل ائر پورٹ سے مجموعی طور پر پندرہ پروازوں کے ذریعے 4055 عازمین حج سعودی عرب جائیں گے ان میں سے 12 پروازیں پی آئی اے جبکہ تین پروازیں ائیر سیال چلائے گی، حج آپریشن 8 جون تک جاری رہے گا ۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عازمین حج کو سفر حج پر روانگی کے موقع پر مبارکباد دی اور کہا کہ بیت اللہ کے حج کی سعادت آپ پر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام دنیا بھر سے آئے ہوئے مسلمانوں کے نمائندے ہیں، خشوع و خضوع سے ارکان حج کی ادائیگی ، سعودی قوانین کی پابندی کریں اور نظم و ضبط کی پابندی کریں ۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پاکستان نے حاجیوں کی رہائش ، ٹرانسپورٹ ، میڈیکل سے متعلق بہترین انتظامات کئے ہیں۔




سیالکوٹ بیورو رپورٹ


حکومتِ پنجاب کی ملازمین کش پالیسیاں نامنظور، بجائے لاکھوں خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے ، لاکھوں ڈگری ہولڈرز کو روزگار دینے اور غریب طلباء کو مفت تعلیم کی سہولیات دینے کے حکومت نے پرائیویٹائزیشن کو ترجیح دی ھے اور بنے بنائے سکولوں کی سیل لگا کر  ہزاروں سکولوں کو پیف کے انڈر دینے کی منظوری دے دی

 جو کسی طور قابلِ قبول نہیں ھے انشاء اللّٰہ بہت جلد اس عمل کے خلاف شدید ردعمل دیتے ہوئے پنجاب ٹیچرز یونین احتجاج کرے گی اور تب تک سراپائے احتجاج رہے گی جب تک حکومت ہوش کے ناخن نہیں لیتی۔ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر میاں امجد علی ،مرکزی چئیرمن رائے غلام مصطفیٰ ریاض ،مرکزی سئنیر وائس چیئرمین محمد ارشد گل ،مرکزی سیکرٹری جنرل مرزا طارق محمود ،رائے عبداللہ ،سردار ظفر اللہ خان ،ادریس بزمی ،چوہدری ساجد علی دھوتھڑ ،چوہدری رحمت علی ،اکبر علی کمبوہ ،سید عارف حسین شاہ,یوسف سہوترا اور دیگر نےحکومتی ظالمانہ اقدام کی بھرپور مڈمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خاں سے مطالبہ کیا ھے کہ اداروں کی نجکاری روکی جائے تاکہ غریب عوام بھی اپنے بچوں کو آسانی سے تعلیم کے زیور سے آراستہ کر سکے،




سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سردار بیگم ہسپتال کے باہر موٹرسائیکل رکشہ والوں کی جانب سے کئی روز سے شکایات موصول ہو رہی تھی کہ اپنی سواری کے لالچ میں یہ لوگ خواتین کو بازوئوں سے پکڑ کر اپنی چنگ چی میں بٹھانے کی کوشش کرتے ہیں کہیں بچوں کو اٹھا کر رکشہ میں بٹھا لیتے ہیں

 ان واقعات کی متعدد ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی پی او سیالکوٹ کے احکامات پر حاجی پورہ پولیس کی جانب سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جو سردار بیگم ہسپتال کے باہر ایسے موٹرسائیکل رکشہ چلانے والوں کو جو خواتین کو کھینچ کر اپنے رکشے میں بٹھانے کی کوشش کرتے انکو پکڑ کر تھانہ بند کر دیا گیا پولیس کے اس عمل کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے پولیس کو سختی سے کاروائی کرنی چاہیے




سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے ڈسکہ، سمبڑیال اور پسرور کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کیلئے اپنی تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹرانسفر اسٹیشن اور لینڈ فل سائیٹ کیلئے موزوں اراضی کی فوری فراہمی کیلئے اقدامات کریں،

  روڈ سائڈ پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو لفٹ کیا جائے اور بالخصوص دیہات کے داخلی راستوں پر کمیونٹی کے تعاون  کچڑا کنڈیوں کو ختم کیا جائے اور چھپڑوں کی صفائی پر فوکس کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، لوکل گورنمنٹ کے مقامی حکام کے افسران سے حکومت پنجاب کے انیشیٹیو پر عملدرآمد کیلئے کئی جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے میونسپل کارپوریشن/کمیٹی، ضلع کونسل اور محکمہ ہیلتھ کو مل کر آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے  جائنٹ ایکشن پلان بنا کر عمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ تندوری دیسی روٹی کی مقررہ  قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کو کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور عوام الناس کو معیاری سروسز فراہم کرکے اپنا اعتماد بحال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین عوامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان اور اڈہ مینیجر  کے خصوصی اجلاس سے بھی خطاب کیا اور ٹرانسپورٹر کو ہدایت کی کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد کرایوں میں جو رعایت دی گئی ہے اس کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہیئے تمام۔انٹر سٹیز اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اڈوں پر مسافر گاڑیوں کے کرایہ نامہ واضح جگہ پر آویزاں کئے جائیں




سیالکوٹ بیورو رپورٹ


اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے اسموگ جیسے مسائل جنم لے رہے ہیں،

ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے معاشرے کے ہر ذمہ دار فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کاشتکار گندم کی کٹائی کے بعد مڈھوں زمین میں ملائیں اور آگ نہ لگائیں، آگ لگانے سے جہاں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے وہی پر زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے۔ یہ بات انہوں نے آج محکمہ مال کے ریسٹ ہاؤس کچہری میں اسموگ کے خاتمہ کیلئے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی

 اجلاس میں لمبرداروں، کسانوں، کاشتکاروں کے نمائندگان اور ریونیو افسران اور سٹاف بھی موجود تھا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر کی زیر صدارت ریونیو ریسٹ ہاؤس تا ضلع کچہری چوک تک اسموگ آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.