Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

طوفانی مہنگائی کی وجہ سے چھوٹے سرکاری ملازمین کے گھروں میں فاقے آنے لگے اب تو بات خود کشیوں تک پہنچ چکی ھے حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 500 فی صد اضافہ

 


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 طوفانی مہنگائی کی وجہ سے چھوٹے سرکاری ملازمین کے گھروں میں فاقے آنے لگے اب تو بات خود کشیوں تک پہنچ چکی ھے حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 500 فی صد اضافہ کرے ان خیالات کا اظہار آیپکا سیالکوٹ کے ضلعی صدر سید آصف علی شاہ، پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ کے ضلعی صدر میاں امجد علی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسشن سیالکوٹ کے صدر طاہرمحمود نے ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تفصیلات کے مطابق طوفانی مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کےلیے ملازمین اتحاد جائنٹ ایکشن کمیٹی سیالکوٹ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ کے ضلعی صدر میاں امجد علی اور آیپکا سیالکوٹ کے ضلعی صدر سید آصف علی شاہ نے کی، ریلی میں اساتذہ، کلریکل سٹاف اور درجہ چہارم کے ملازمین نے شرکت کی، شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کرو جیسے نعرے درج تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اگر مہنگائی کے تناسب سے ہماری تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین مرکزی صدر آیپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چوھدری کی قیادت میں اسلام آباد دھرنا دیں گے اس موقع پر درجہ چہارم کے صوبائی صدر میسن شاہ، ریاض قادری، جنرل سیکرٹری آیپکا خرم شہزاد اعوان، چیف میڈیا ایڈوائزر سید عارف حسین شاہ، شہزادہ خرم، یوسف سہوترا، محمد عارف گل ،میاں یوسف ،لیاقت علی گجر ،مبارک علی گھمن، محمود ایاز ،میاں اصغر علی کے علاوہ دیگر عہدیداران نے بھی ریلی سے خطاب کیا.




سیالکوٹ بیورو رپورٹ

تھانہ کوتوالی کے علاقہ محلہ پورن نگر میں سید آصف مقبول اپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے گھر کے اندر گئے کچھ دیر بعد دیکھا تو انکی موٹرسائیکل نامعلوم چور چوری کر کے رفو چکر ہو چکے تھے کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا یاد رہے کہ چند روز قبل اسی مقام پر ایک کورئیر سروس کے ملازم سے ڈاکو نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے اور پورن نگر سے ہی ایک کم عمر نوجوان سے ڈاکوئوں نے نقدی چھینی تھی پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات تو درج کر لئے تاہم واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے میں پولیس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔۔
: سیالکوٹ بیورو رپورٹ
شوہر اور اسکے دو ساتھیوں پر بیوی قتل کے قتل کا مقدمہ درج۔
تھانہ صدر پسرور کے علاقہ سوجوالی کے رہائشی شہزاد نے دو ساتھیوں اسلم اور راشد کی مدد سے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی عشرت بی بی کو زہریلی چیز کھا کر مار ڈالا پولیس نے مقتولہ عشرت بی بی کے قتل کے الزام میں تینوں پر مقدمہ درج کر لیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ 
پولیس کی جانب سے گھر ریڈ کرنے اور بھائی کو چھت سے دھکا دے کر اسکی جان لینے کے متعلق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں لواحقین نے الزام لگایا کہ تھانہ پھلورہ پولیس نے انکے گھر چھاپہ مارا اور چھت پر سوئے ہوئے انور بھٹی کو چھت سے دھکا دے دیا جس سے وہ جانبحق ہو گیا جبکہ اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پر من گھڑت الزام لگایا جا رہا ہے جانبحق شہری انور بھٹی نہ ہی کسی مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا اور نہ ہی پولیس نے انکے گھر ریڈ کیا  پولیس پر لگایا جانے والا الزام بے بنیاد ہے۔۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.