Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے سبلائم چوک فلائی اوور کے نیچے سپورٹس ارینا کا افتتاح کردیا، اس موقع پرڈائریکٹر کیپٹل سپورٹس ڈاکٹر نعمان بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ راجہ یاسر، ایم او فنانس رانا ثقلین،


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے سبلائم چوک فلائی اوور کے نیچے سپورٹس ارینا کا افتتاح کردیا، اس موقع پرڈائریکٹر کیپٹل سپورٹس ڈاکٹر نعمان بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ راجہ یاسر، ایم او فنانس رانا ثقلین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل محسن علی ریاض، ڈی ایس او افتخار گوندل سمیت کثیر تعداد میں نوجوان کھلاڑیوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ پلوں کے نیچے خالی جگہ پر سپورٹس ارینا بنانے کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے اور معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھانا ہے، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ، میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ اداروں نے صرف ایک ماہ کی قلیل مدد میں فلائی اوور کے نیچے شاندار سپورٹس ارینا تعمیر کیا ہے جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آگے بڑھایا جائے گا ، گورنمنٹ کی جانب سے سپورٹس کی فیسیلیٹی بنا دی گئی ہے اور اب اس کی دیکھ بھال اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مقامی سپورٹس انڈسٹریز کے ساتھ معاہدہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ان کے گھروں کے قریب جہاں بھی جگہ دستیاب ہے اس طرح کی کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائے گا۔ جس سے یوتھ کو سپورٹس کی جانب متوجہ ہوگی جس سے مقامی ٹیلنٹ کو اظہار کا موقع ملے گا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فٹبال، کراٹے، والی بال، ہاکی اور ٹیبل ٹینس کی چیمپئن شپ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ سیالکوٹ کے باصلاحیت کھلاڑی  تمام کھیلوں میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سیالکوٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ڈائریکٹر کیپٹل سپورٹس ڈاکٹر نعمان بٹ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس ارینا جیسے منفرد پراجیکٹ کی تکمیل سے شہر اقبال کے باسیوں کے دل موہ لئے ہیں اس پلوں کے نیچے غیر صحت مند سرگرمیوں کی بجائے مثبت سرگرمیاں پروان پائیں گی اور نوجوان جو صرف سوشل میڈیا پر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیتے ہیں اور کی سپورٹس میں دلچسپی بڑھے گی جس پر وہ سول سوسائٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان اور ان کی ٹیم کے طے دل سے شکرگذار ہیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا حکومت پنجاب سیالکوٹ انتظامیہ کے اس ماڈل کو صوبے بھر کے اضلاع میں اپلائی کرے گی جس سے بڑے پیمانے پر کھیلوں کو فروغ ملے گا ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.