Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

پاکستان سنی تحریک کے صدر تحصیل سیالکوٹ محمد خالد قادری ، سٹی صدر ذوہیب احمدقادری اور پریس سیکرٹری حافظ غلام عباس نے کہا ہے

 



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 پاکستان سنی تحریک کے صدر تحصیل سیالکوٹ محمد خالد قادری ، سٹی صدر ذوہیب احمدقادری اور پریس سیکرٹری حافظ غلام عباس نے کہا ہے کہ سابق وزیر مذہبی امور حکومت آزاد جموں و کشمیر صاحبزادہ حامد رضا کی غیر قانونی و بلا جواز گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ صاحبزادہ حامد رضا جماعت اہلسنت پاکستان کے سینئر عہدیدار بھی ہیں اور انہوں نے کبھی انتشار اور قانون شکنی نہیں کی ہے ۔ انہوں نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے ۔ افواج پاکستان اور دیگر سکیورٹی اداروں کے شہداء کی عزت و تکریم کی ہے اور سرحدوں پر موجود جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا ہے ۔ ایک سیاسی جماعت سے وابستگی پر ان کی بلا جواز و غیر قانونی گرفتاری قابل افسوس اور انتہائی شرمناک ہے اور علمائے اہل سنت اور عوام اہل سنت میں اس سلسلہ میں اضطراب اور بے چینی پائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور اداروں کی عزت ووقار کرنا وطن عزیز سے محبت کرنے کے متبادل ہے ۔ ہم امن پسند اور قوم کوخوشحالی و ترقی کی طرف دیکھنا چاہتے ہیں ۔ سابق وزیر مذہبی امور صاحبزادہ حامد رضا نے سیالکوٹ میں قیام امن اور باہمی بھائی چارے و امن کے فروغ کے لیے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا ہے ۔ صاحبزادہ رحامد رضا آزاد کشمیر کے حالیہ ہونے والے انتخابات میں 22ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے اور ہزاروں جموں و کشمیر کے باسیوں کی ترجمانی کر رہے ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ میں ہمیشہ اہم عہدے پر فاءض رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ صاحبزادہ حامد رضا ایک معروف عالم دین ، شیخ الحدیث و محدث سیالکوٹی حافظ محمد عالم ;231; کے جانشین ہیں ۔ حکومت پاکستان اور مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ ان کی بلا جواز و غیر قانونی گرفتاری ختم کر کے ان کی رہائی کو ممکن بنایا جائے تا کہ عوام اہلسنت کی ترجمانی ہو سکے 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.