سیالکوٹ بیورو رپورٹ
پیشہ ور بھکاریوں سے نجات دلائی جائے کھروٹہ سیداں اور گردو نواح کے مکینوں نے ڈی سی سیالکوٹ ڈی پی او سیالکوٹ ڈی ایس پی صدر سرکل ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں سے مطالبہ
بازاروں اور گلی محلوں میں پیشہ ور بکاری عورتیں بچے اور مردوں سے شہری نکو نک
پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد نے کھروٹہ سیداں کا رخ کر لیا ہے جو نہ صرف خریدار مردو خواتین کو تنگ کرتے ہیں بلکہ دوکانداروں کو بھی بے جا تنگ کرتے ہیں گلی محلوں میں جا کر گھریلو خواتین کو بھی شدید پریشان کرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ان بھکاریوں کی وجہ سے علاقے بھر میں دن بدن چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ان کے خلاف فوری طور گدھا گاری ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔
سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، ماہ رمضان کے دوسرے دن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2063 انسپکشنز کیں اور 43 گرانفروشوں پر ایک لاکھ 41 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ کاروائی کے دوران ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ 13 کو حراست میں لیا گیا تین دکانوں کو سیل بھی کیا گیا۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
جعلی ڈگری پر ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ میں جونیئر کلرک کی نوکری حاصل کرنے والا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ ہو گیا، جبکہ ملی بھگت سے نوکری حاصل کرنے میں مدد دینے والا ملازم امجد پرویز سینئر کلرک بھی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا، جعل سازی سے نوکری حاصل کرنے پر ملزم میثم رضا پر ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ کے اسسٹنٹ سید معظم شجاع کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم میثم رضا نے ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ میں اے لیول کی جعلی ڈگری پر اسٹیبلشمنٹ برانچ کے سینیئر کلرک امجد پرویز کی مدد سے جونیئر کلرک کی نوکری حاصل کی تھی، سمبڑیال کے شہری شیخ قاسم کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو انکوائری افسر مقرر کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم دیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں ملزم میثم رضا پر امجد پرویز سینئر کلرک کی ملی بھگت سے جعلی ڈگری پر نوکری حاصل کرنے کا الزام ثابت ہو گیا، انکوائری رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے ملزمان میثم رضا اور امجد پرویز کو پیڈا ایکٹ کے تحت نوکری سے فارغ کر دیا اور ملزم میثم رضا کے خلاف جعلسازی کے ذریعےنوکری حاصل کرنے پر ڈپٹی کمشنر آفس کی اسٹیبلشمنٹ برانچ کے اسسٹنٹ سید معظم شجاع کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کروا دیا ہے، ملزم میثم رضا کو تمام حاصل شدہ تنخواہیں اور مراعات بھی قومی خزانے میں جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ مبارک پورہ میں شہری کی موٹر ساٸیکل نامعلوم چور لے گیا، محلہ مبارک پورہ کی گلی حکیماں والی میں ڈیڑھ لاکھ روپے کی نٸی موٹر ساٸیکل مزمل احمد نے گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم ملزم چوری کر کے لے گٸے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارواٸی شروع کردی، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق ڈھڈی کے مطابق چوروں کی تلاش جاری ہے جنہیں سراغ ملنے پر جلد گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر ساٸیکل برآمد کرلی جاٸے گی۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
ڈسٹرکٹ رمضان راشن سکیم کے چیئرمین و رکن صوباٸی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے آفس میں رمضان راشن سکیم کے حوالہ سےکمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور کہا کہ رمضان راشن سکیم کے تحت عوام کی خدمت جاری ہے، انہوں نے اجلاس میں شرکاء کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ سیالکوٹ، پسرور، سمبڑیال اور ڈسکہ کے شہری و دیہی علاقوں میں بھرپور انداز سے عوام کی خدمت کی جارہی ہے، ڈسٹرکٹ رمضان راشن سکیم کے چیئرمین و رکن صوباٸی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی نے شرکاء کو اپنی بھرپور تجاویز جاری رکھنے کی درخواست کی اور کہا کہ چوبیس گھنٹے خدمت کا سفر جاری ہے۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری فیصل اکرام نے امام بی بی میٹرنٹی ہوم مرکز صحتِ کا افتتاح کردیا،
امام بی بی میٹرنٹی ہوم 24/7 کھلا رہے گا جہاں حاملہ خواتین کے میڈیکل چیک اپ، الٹراساؤنڈ، لیبارٹری ٹیسٹ، نیوٹریشن سپلیمنٹس اور ادویات سمیت تمام سہولیات بالکل مفت دستیاب ہوں گی۔ اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری محمد اکرام نے امام بی بی میٹرنٹی ہوم مرکز صحت کا دورہ کیا اور سہولیات کو معیار قرار دیتے ہوئے موقع پر موجود سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر کو ہدایت کی کہ وہ خواجہ صفدر ڈسپنسری جس کو اپ گریڈ کرنے میٹرنٹی ہوم کا درجہ دے دیا گیا ہے ایسا عملہ تعینات کیا جائے جس با لینک اخلاق اور فرض شناس ہو۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے وسط رنگپورہ چوک میں میٹرنٹی ہوم کی سہولت وقت کی اہم ضرورت تھی شہری اس سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ میٹرنٹی ہوم میں زچہ بچہ کو غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت کیش معاونت بھی کی جارہی ہے۔ اس موقع میں خواجہ ٹیپو سلطان ، فرخ حفیظ بٹ، امین میر ، طارق میر بول، چودھری سیف اللہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم مرزا کے علاؤہ لیڈیز ہیلتھ ورکرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کے ممبران بھی موجود تھے۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر نے بتایا کہ میٹرنٹی ہوم میں لیبر روم، وارڈز، کی لیبارٹری اور الٹراساؤنڈ کی سہولیات 24 گھنٹے بالکل مفت فراہم کی جائیں گی.
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ مخیر حضرات اور کمیونٹی کی تعاون کے بغیر ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کیلئے ریاست کے دست و بازو بنیں،
کمیونٹی کی شراکت کے بغیر کوئی ملک اور معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکا، یہ بات انہوں سوشل ویلفئیر کمپلیکس سیالکوٹ میں سیوا فاؤنڈیشن کی جانب سے معذور افراد اور دارالفلاح میں مقیم مستحق خواتین کے 100 سے زائد گھرانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کرنے کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن، وائس چیئرپرسن سیوا فاؤنڈیشن ہادیہ بلال، سائرہ ناز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ملک عدنان، انچارج ماڈرن چلڈرنز ہوم اسما احمد، چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل فار این جی اوز محمد اشفاق نذر اور کوآرڈینیٹر فار اسپیشل پرسن حافظ شاہد بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے سیوا فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے معذور افراد کو کسی وجہ سے زندگی کی ڈور میں پیچھے رہ گئے ہیں ان کی مدد کرنے صاحب حیثیت افراد کی اخلاقی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمہ کیلئے کمزور اور مجبور افراد کو ہنر مند بنانا ہوگا تاکہ وہ خودکفیل ہوسکے اور کسی کا محتاج نہ رہے، وائس چیئرپرسن سیوا فاؤنڈیشن ہادیہ بلال نے ڈی ڈی سوشل ویلفئیر کی درخواست پر ماڈرن چلڈرنز ہوم کیلئے ڈیپ فریزر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیوا فاؤنڈیشن کا مقصد معاشرے کے پسے ہوئے افراد کی مدد کرنا ہے اور ان کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ کسی پر بوجھ نہ ہوں بالخصوص خواتین کو ایسے ہنر سیکھانا ہے جن کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ ہو اور وہ باعزت طریقے سے روزگار کما کر اپنا اور اپنے خاندان کا سہارا بن سکیں، آخر میں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نےسیوا فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق میں راشن تقسیم کیا، اس موقع پر انہوں نے معذور افراد کے کنٹریکٹ ملازمت کے مسائل کے حل کیلئے فوکل پرسن کو آفس میں طلب کرلی، انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق خصوصی افراد کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری فیصل اکرام نے امام بی بی میٹرنٹی ہوم مرکز صحتِ کا افتتاح کردیا، امام بی بی میٹرنٹی ہوم 24/7 کھلا رہے گا جہاں حاملہ خواتین کے میڈیکل چیک اپ، الٹراساؤنڈ، لیبارٹری ٹیسٹ،
نیوٹریشن سپلیمنٹس اور ادویات سمیت تمام سہولیات بالکل مفت دستیاب ہوں گی۔ اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری محمد اکرام نے امام بی بی میٹرنٹی ہوم مرکز صحت کا دورہ کیا اور سہولیات کو معیار قرار دیتے ہوئے موقع پر موجود سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر کو ہدایت کی کہ وہ خواجہ صفدر ڈسپنسری جس کو اپ گریڈ کرنے میٹرنٹی ہوم کا درجہ دے دیا گیا ہے ایسا عملہ تعینات کیا جائے جس با لینک اخلاق اور فرض شناس ہو۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے وسط رنگپورہ چوک میں میٹرنٹی ہوم کی سہولت وقت کی اہم ضرورت تھی شہری اس سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ میٹرنٹی ہوم میں زچہ بچہ کو غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت کیش معاونت بھی کی جارہی ہے۔ اس موقع میں خواجہ ٹیپو سلطان ، فرخ حفیظ بٹ، امین میر ، طارق میر بول، چودھری سیف اللہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم مرزا کے علاؤہ لیڈیز ہیلتھ ورکرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کے ممبران بھی موجود تھے۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر نے بتایا کہ میٹرنٹی ہوم میں لیبر روم، وارڈز، کی لیبارٹری اور الٹراساؤنڈ کی سہولیات 24 گھنٹے بالکل مفت فراہم کی جائیں گی.
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیالکوٹ میں احترام رمضان آرڈیننس کی کھلی خلاف ورزی جاری
سیالکوٹ پسرور سمبڑیال ڈسکہ کھروٹہ سیداں میں ہوٹل کھلے عام روزہ خوری کرانے لگے
سیالکوٹ و مضافات میں احترام رمضان المبارک آرڈیننس کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ہوٹلز و ڈھابہ والے کھلے عام اشیائے خوردونوش دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں. کہیں علی الصبح تو کہیں 11بجے دن سے مسلسل افطار تک سیالکوٹ کے علاقہ رنگپورہ، نیکاپورہ، سبزی فروٹ منڈی ایمن آباد روڈ ، اکبرآباد چوک، ایمن آباد روڈ ، پرانی سبزی منڈی نزد پیٹرول پمپس اصغر ہوٹل، ڈسکہ مین یونس آباد سڑک کنارے ہوٹلز، سمبڑیال سبزی منڈی و پرانی منڈی، موڑ سمبڑیال سمیت پسرور لاری اڈہ، چونڈہ پھاٹک چوک، پسرور کلاسوالہ روڈ سمیت ڈی. ایس. پی آفس ڈسکہ کے سامنے مین سٹی روڈ و دیگر مقامات پر کھلے عام کھانے پینے کے ہوتلز روزہ خوروں کو کہیں بٹھا کر کہیں پارسل کھانے فروخت کر رہے ہیں. وکلاء سیالکوٹ بار ، سیالکوٹ کی مذہبی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد زوالقرنین سے اپیل کی ہے کہ احترام رمضان آرڈیننس پر عمل کرانے کیلئے تمام 4 تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز و سرکاری عملہ کو احترام رمضان آرڈیننس کی. خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں، ہوٹلز و ریسٹورینٹس کیخلاف ایکٹ کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے.