Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سیالکوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری 2 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد۔

 

سیالکوٹ بیورو رپورٹ

سیالکوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری 2 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔

 اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں  سیالکوٹ سب انسپکٹر صہیب ارشد نے مکروہ دھندے میں ملوث منشیات میاں شاہ جہاں اور علی رضا کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 95 بوتل شراب برامد کی ملزمان سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرتے تھے

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلع سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلیے چھوٹے موٹے نشئیوں کی بجائے اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پکڑا جا رہا ہے شہر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا. 

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کاروائی میں شامل پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔







سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ میں پولیس اہلکار کے رشتہ دار نے تشدد کرکے گھکڑ منڈی کے محنت کش کے بیٹے کا سر پھاڑ کر شدید زخمی کردیا اور تھانہ میں کارواٸی کی بجاٸے دھمکیاں دے کر بھگادیا، مزدوری کیلٸے گھکڑ منڈی سے آٸے نادر علی کے بیٹے کو پولیس اہلکار کے رشتہ دار نے تشدد کے دوران اس کا سر پھاڑ دیا جسے ہسپتال سے ڈاکٹر کی رپورٹ کے بعد تھانہ نیکاپورہ جانے پر پولیس نے کارواٸی کی بجاٸے الٹا اسے دھمکیاں دے کر شکایت کی درخواست پر پولیس اہلکار کے رشتہ دار ملزم کے خلاف کارواٸی نہ کی، نادر علی نے اعلی حکام سے ملزم کے خلاف کارواٸی کا مطالبہ کردیا.







سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


گاؤں ہندل اور نجوتر میں دوکانوں میں لگی غیر قانونی منی پٹرول پمپ مشینوں کی وجہ سے مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے، دوکانداروں کے مالکان نے اپنی دوکانیں غیر قانونی طور پر ڈرموں میں ملاوٹ شدہ پٹرول فروخت کرنے والوں کو کراٸے پر دیدیں جنہوں نے ڈرم رکھ کر پٹرول کی فروخت شروع کی جو جاری رہنے سے علاقہ کے مکینوں کو تکلیف رہی، سماجی کارکن محمد اکبر وارث کے مطابق انتظامیہ نے شکایات کے باوجود ملاوٹ والا پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کوٸی کارواٸی نہ کی، کراٸے پر لی گٸی دوکانوں کے باہر ملاوٹ والے پٹرول کے ڈرم رکھ دٸیے، مکینوں محمد نوازش، مدثر اکبر، شہزاد طارق، نواز علی اور رشید پرویز نے کسی بڑے حادثے سے بچاٶ کیلٸے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرکے مشینیں اپنے قبضے میں لینے کا مطالبہ کیا۔





سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایس جی ایم ای اے)ارشد لطیف بٹ نے کہا ہے کہ ہم سیالکوٹ میں ٹینس بال کی تیاری کیلٸے پہلا پلانٹ لگانے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف ہمیں بلکہ پورے ملک کو فائدہ ہو گا، اس سے قبل آج تک ہم انڈونیشیا اور چین سے ٹینس بال درآمد کرتےآئے ہیں لیکن اس پلانٹ کے لگنے سے نہ صرف ہماری درآمدات میں کمی آئے گی بلکہ ہم اپنا ٹینس بال بیرون ممالک کو برآمد بھی کر سکیں گے جس سے ہمارے ملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگااور ملک بھی آگے بڑھے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس گڈز مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن  کے آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ کی تیاری کیلٸے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ نے 93.586 ملین روپے کے فنڈز بھی جاری کردئیے ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ٹینس بال کی تیاری کیلٸے لگنے والے اس پلانٹ سے ہمارے بچے اور بچیوں کو بہتر روزگار بھی میسر آئے گا اور وہ ایک بہترین ہنر مند افراد بن کر ملک و قوم کی تعمیروترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں گے، انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ کی تیاری کیلٸے رقم بھی آچکی ہے اور انشاءاللہ بہت جلد اس پر باقاعدہ کام کا آغاز بھی کردیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ٹینس بال کے اس پلانٹ کا یہاں لگ جانا ہماری صنعت کیلٸے بھی بہت مفید ثابت ہو گا اور بلاشبہ یہ ہماری صنعت کیلٸے ایک بہت بڑا کارنامہ بھی ہے جسے ہم سرانجام دینے جا رہے ہیں،  چیئرمین پی ایس جی ایم ای اے کا کہنا تھا کہ اس پلانٹ کو چلانے کیلٸے حکومت اور پرائیوٹ سیکٹر مل کر کام کریں گے جس کے دورس نتائج حاصل ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستان سپورٹس گڈز مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے کاروبار اور اکیڈمیا لینکجز کے استحکام کیلٸے بھی کوشاں ہیں تاکہ ہنر مند بچے آگے آئیں جو  ملک و قوم کیلٸے بھی مفید ہے، اس ضمن میں ہم نے گفٹ یونیورسٹی سمیت ڈاکٹر معید اور دیگرز تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی مختلف ایم او یو سائن کٸے ہیں جس کا فائدہ ہماری صنعت کے ساتھ ساتھ ان تعلیمی داروں کے طلباء کو بھی ہو گا اور وہ ایک ہنر مند شہری بن کر باعزت روزگار کما سکیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس شہر سیالکوٹ نے بہت کچھ دیا ہے اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بھی اس شہر کیلٸے کچھ کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ہم سے بھی بہتر زندگی گزار سکیں، سینئر وائس چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز مینو فیکچررز اینڈ  ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ضرار احمد ڈوڈھی، سیکرٹری جنرل محسن مسعود سمیت ایگزیکٹو باڈی کے ممبران بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔









سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے اور خوشحال کنبے کی تشکیل کیلئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو اپنی ذمہ داریاں انجام دینی ہونگی، وسائل کے مطابق فیملی سائز ہونے سے ہی بچوں کی غذائی، پڑھائی اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے جس سے ہر بچے کو مناسبت توجہ ملتی ہے اور صحت  مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیکگ مقامی حکام سمیت ممبران کوآرڈی نیشن کمیٹی نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کی تعمیر کیلئے موزوں اراضی کے مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں جلد ہی زمین کا بندوبست کرلیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں تمام فیملیز ہیلتھ مراکز /سہولیات کی گوگل میپ پر مارکنگ کی جائے تاکہ شہری بوقت ضرورت اپنی قریب ترین سنٹر رجوع کرکے سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں میں مختصر فیملیز سائز کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بھرپور آگاہی مہم چلائے.








سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 49 پسرور رانا محمد فیاض نے گاٶں ڈھوڈا میں گورنمنٹ گرلز کالج منظور کروانے، گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پسرور میں بی ایس کلاسز شروع کروانے اور خواتین کالج پسرور میں سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو درخواستیں دے دیں، تحصیل پسرور میں بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پنجاب میں تعلیمی شعبے ریکارڈ کام ہوگا اور عوام کو تعلیم و صحت کی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا۔










سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال سیالکوٹ میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے اعلی الصبح سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک محمد عبداللہ کے ہمراہ ٹماٹر اور آلو کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا، انہوں نے سبزیوں اور فروٹس کا جاٸزہ لیا اور اس حوالے سے ملازمین سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں قیمتوں کے حوالے سے ہدایات جاری کیں، سبزی و فروٹ منڈی کے تاجروں سے انہوں نے آلو، پیاز اور ٹماٹر کی طلب ورسد کا بھی جائزہ لیتے ہوٸے تبادلہ خیال کیا، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں ایمانداری و دیانت داری سے فراٸض سرانجام دٸیے جاٸیں۔





سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


وفاقی وزیر خواجہ آصف نے وزارت ہوابازی کا چارج سنبھال لیا، وفاقی وزیر خواجہ آصف کی دفتر آمد پر وفاقی سیکرٹری سیف انجم سمیت وزارت کے اعلی افسران نے خیر مقدم کیا اور سیکرٹری ایوی ایشن سیف انجم نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کو وزارت سے متعلقہ اہم امور اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی، وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ ایمانداری و فرض شناسی سے فراٸض سر انجام دٸیے جاٸیں۔









سیالکوٹبیورو رپورٹ 


 ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ کا دورہ سیالکوٹ 

ریسکیورز کی آپریشنل صلاحیتوں کو جانچنے اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا 

میڈیا نمائندہ سیالکوٹ کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے ریسکیو سیالکوٹ کا دورہ کیا اور گزشتہ 6ماہ کا پرفامنس آڈٹ کیا ریجنل ایمرجنسی آفیسر کے ہمراہ آڈٹ ٹیم کے ممبر اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد رضا کے علاوہ شفٹ انچارج سلیمی شامل تھے ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے اسٹاف کی ظاہری حالت،جسمانی فٹنس اور پریڈ کا جائزہ لیا اس کے علاوہ ریسکیو وہیکلز کے اندر موجودسامان اسٹور کی انوینٹری،اکاؤنٹ آفس، ریسکیو وہیکلز کی مرمت کے معمالات کا جائزہ لیا بعدازاں انہوں نے ریسکیورز کی آپریشنل صلاحیتوں کو جانچنے کے لیئے سینٹرل ریسکیو اسٹیشن پر CPR اور مختلف ایمرجنسی تیکنیک کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال بھی موجود تھے۔  ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیورز کو ضرور ہدایات بھی دیں مزید براں انہوں نے کہا کہ اپنے ریکارڈ کو ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں اور ریسکیورز ہر شفٹ میں آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ان میں نکھار پیدا کرنے کے لیے مشق لازمی کریں تا کہ کسی بھی ایمرجنسی یا ڈزاسٹر کی صورت میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کر کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی جا سکے.






سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


تھانہ صدر کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر کوبیجا فیکٹری کے قریب گلی سے گزرتے تیرہ سالہ بچے کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا، تیرہ سالہ آیان کو گلی میں آوارہ کتے نے کاٹ لیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے شدید زخمی حالت میں ریسکیور عملہ نے ابتدائی طبی امداد کےبعد ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے حفاظتی انجیکشن لگا دیا گیا، ڈاکٹروں نے شدید زخمی بچے آیان کو دواٸی بھی دی، ورثاء نے کتے کے خلاف کارواٸی کا مطالبہ کردیا۔






سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی موجودگی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان معاہدہ ہوگیا جس کے تحت سیالکوٹ سمیت پنجاب کے 18 شہروں میں این آر ٹی سی کی معاونت سے سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگائے جائیں گے، سمارٹ سیف سٹی اتھارٹی پراجیکٹ کیلٸے معاہدے پر دستخط ہوگئے اور سمارٹ سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے ایم ڈی احسن یونس اور این آر ٹی سی کے نمائندے سید عامر جاوید نے دستخط کٸے، سیالکوٹ سمیت 18شہروں میں ائیر کوالٹی انڈکس مانیٹرنگ انوائرمنٹ سینسر بھی لگائے جائیں گے اور گجرات، جہلم، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور ٹیکسلا میں سیف سٹی پراجیکٹ مئی کے آخر میں فنکشنل ہوں گے، سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، رحیم یارخان، مظفرگڑھ، ساہیوال، جھنگ، اٹک، حسن ابدال، ڈی جی خان، مری، اوکاڑہ اور میانوالی سیف سٹی اسی سال مکمل ہوں گے۔



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.