Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ میں گھر کے کاموں پر دو بہنوں میں جھگڑا ہونے پر دونوں بہنوں نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی .


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

 تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ میں گھر کے کاموں پر دو بہنوں میں جھگڑا ہونے پر دونوں بہنوں نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی، دونوں بہنوں کی نعشوں کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کرنے کے بعد ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گٸیں، تھانہ صدر ڈسکہ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں احترام رمضان آرڈیننس اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، رمضان المبارک میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹ دن کے اوقات میں مکمل طور پر چند رہیں گے اور افطاری سے قبل ہوٹلز میں ڈائن ان کی سہولت بھی بند رہیں گی، یہ بات انہوں نے ضلعی امن / بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ایڈیشنل ایس پی ملک نوید، انچارج سیکیورٹی برانچ حافظ سعید، کوآرڈینیٹر امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، ملک ذاکر اعوان، پیر غلام حسین سلطانی، پیر ظہور واصف، شیخ آصف، مولانا اقبال گھمن، بشپ سراج،حکیم رتن لال، جسکرن سنگھ، سید نجم الحسن گیلانی، ایوب اوپل، ماسٹر فیض، علامہ مصدق قاسمی، علامہ نیاز احمد الازہری، پاسٹر شمشاد اور جان محبوب نے اجلاس میں شرکت کی، ایڈیشنل ایس پی ملک نوید نے کہا کہ روزہ ہمیں صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ انتظامیہ، پولیس اور تمام مکاتب فکر علماء کرام کی مشترکہ قومی، آئینی اوراخلاقی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ علماء کرام قیام امن کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور  رمضان میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مساجد آنے والے تمام مشکوک / اجنبی افراد پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی شر پسند عناصر کو امن کی خوشگوار فضا کو مکدر کرنے کا موقع نہ ملے۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

 سمبڑیال کے محلہ اسلام آباد کے سامنے ایکسیڈنٹ میں بچہ شدید زخمی ہوگیا، گلی نمبر 12 محلہ اسلام آباد کے سامنے چاند کا بیٹا حمزہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر میں شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو  1122 عملہ نے طبی امداد دیتے تحصیل ہسپتال سمبڑیال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا علاج معالجہ کیا، پولیس شدید زخمی بچے کے والدین کی تلاش میں مصروف رہی۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

 بھاگووال روڈ پر نظام پورہ چوک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو ایک شخص کو زخمی کرکے فرار ہوگٸے، نامعلوم ڈاکوٶں نے واردات کے دوران 43 سالہ اجمل کو شدید زخمی کردیا اور موقعہ سے فرار ہوگٸے، شدید زخمی اجمل کو ریسکیو 1122 عملہ نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا علاج معالجہ کیا، پولیس مصروف کارواٸی رہی۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

 پولیس اور دعوت اسلامی نے سیالکوٹ پولیس لاٸن میں تھیلیسیمیا کے بچوں کو بلڈ دیا، پولیس آفیسر محمد اسلم اور عملہ کی نگرانی میں پولیس اہلکاروں نے خون دیا جنہیں بوتلوں میں بند کرکے بچوں کیلٸے دیا، بچوں کی زندگیاں بچانے کیلٸے خون عطیہ میں دیا گیا۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

ہیموفیلیا کے عالمی دن کے موقع پر دیا ویلفئیرآرگنائزیشن کی طرف سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

معاشرے میں ہیموفیلیا جیسے موذی مرض کے بارے میں آگاہی عام کرنا ہوگی: دیا ویلفئیر کا مطالبہ

مریضوں کے علاج کے لئے دیا ویلفئیر کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے تا کہ وہ بھی نارمل زندگی گزار سکیں، مقررین ہیموفیلیا کے عالمی دن کے موقع پر دیا ویلفئیر آرگنائزیشن سیالکوٹ کی جانب سے ہیموفیلیا کا عالمی دن منایا گیا. تقریب میں سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے چمکتے ستاروں عمیر میر، آصف خواجہ، ڈاکٹر سلمان ادریس بٹ، سیاسی راہنما رضوان بٹ،  نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی. مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے استقبالیہ گانے اور دیگر پرفارمنس کر کے حاضرین سے داد وصول کی. راحیلہ اشرف سینئر نائب صدر اور محمد ایوب صابر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے. ڈائریکٹر محمد عامر نے دیا ویلفئیر کےاغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی. فنانس سیکرٹری دیا ویلفئیر آرگنائزیشن و صدر ڈسکہ پریس کلب انجینئر محمد ابرار نے مہمانون کا پھولوں کے گلدستوں سے استقبال کیا. دیا ویلفئیر اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی طالبات نے الگ الگ ہیموفیلیا پرشاندار ٹیبلو پیش کیا. بعد ازاں ہیموفیلیا کے مریضوں کی جانب سے بطور ہیموفیلیا مریض اپنی تکالیف و مصائب کو بیان کیاگیا. ہیموفیلیا کی تاریخ،  تشخیص و علاج پر مبنی مفصل ڈاکو مینٹری حاضرین کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہی. مہمان خصوصی عمیر میر اور ڈاکٹر سلمان نے اپنے خطاب میں ہیموفیلیا کے مریضوں کے علاج کے لئے مالی امداد پر زور دیا. ہیموفیلیا کے بچوں کے ساتھ کیک کاٹنے کے بعد پروگرام کے اختتام پر پروگرام میں شریک مہمانانِ خصوصی، محمد آصف خواجہ، عمیر میر، ڈاکٹر سلمان بٹ، رضوان بٹ، شمس ندیم فرقان، ملک جبران، فریال ثاقب، ذوالفقار زکریا، میڈم طاہرہ، ریاض مہر دی وزڈم سکول، مبشر علی دی سکالرہائی سکول،  عابد، رضوان میر، شمسہ کنول، مس ثناء سارو مغل صدر سیالکوٹ بیوٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن،صدیق حیدر ایثار ویلفئر،  مختار حمزہ بھٹی، میڈم افشین، سحرش، سید عدید, تنویر احمد تنویر، محمد ایوب صابر، آصف علوی، مقبول احمد شاکر، عبدالشکور بھلی، ارشد اعوان، نعمت اللہ ارشد گھمن، فریحہ مقبول شاکر، سمیرا ساجد ناز، ساجدہ چودھری، عبدالشکور مرزا، چودھری یونس، سمیع اللہ مغل، مہر اشتیاق احمد، ثوبیہ راجپوت کو ان کی اپنے شعبے میں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شیلڈز پیش کی گئیں.




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

ایس.اینڈ.اے ایسوسی ایٹس کا وکلاء کو ظہرانہ.....
حسن علی بھلی امیدوار گوجرانوالہ ڈویزن نامزد.....

سابق سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ چوہدری حسن علی بھلی اور سنئیر وکیل رہنما ملک شہباز احمد ایس. اینڈ اے ایسوسی ایٹس کیجانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے معزز وکلاء بار ممبران کیلئے پروقار تقریب میں پرتکلف ضیافت کے دوران  سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ چوہدری راحت نزیر وینس کی جیت پر شکریہ ادا کیا گیا. اس موقع پر سنئیر وکلاء چوہدری آصف بھلی، چوہدری حسن علی بھلی ، ملک شہباز احمد،  چوہدری راحت نزیر وینس نے اپنے خطاب میں کہا کہ الحمد للہ ہم ایک نظریہ ایک لگن اور وکلاء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی خدمت کے جذبہ کیساتھ ایک پلیٹ فارم پر اتنی کثیر تعداد میں متحد ہیں اور انشاءاللہ وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کا الیکشن ہو یا پھر پنجاب بار کا الیکشن ہمارا یہ گروپ جیت کہ نشانی ہے اور ہمیشہ اپنی اسی مثبت جدوجہد و جذبہ کیساتھ  ہم ایکتا کیساتھ دکھائی دیں گے. سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ چوہدری راحت نزیر وینس نے کہا کہ  مجھے الیکشن لڑانے کیلئے سب سے پہلے سابق صدر و وکلاء کے عظیم رہنما جناب ارشد محمود بگو مرحوم نے مورٹی ویشن کی اور میرے ہردلعزیز رہنما ایس. اینڈ اے ایسوسی ایٹس کی روح رواں ملک شہباز احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹس اور سابق سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ چوہدری حسن علی بھلی ایڈووکیٹس ،خواجہ شعیب مشتاق ایڈووکیٹ ہائی کورٹس نے سنئیر جونیئر معزز وکلاء رجیم کے ہمراہ امیدوار سیکرٹری نامزد کر کے وہ تاریخ رقم کی جس کی نزیر بار الیکشنز میں نہیں ملتی. مجھے دو سال کمپئین کے دوران کبھی میرے ان محسنوں کو کال کر کے کمپئین کیلئے بلانا نہیں پڑا بلکہ میرے ان مخلص عظیم ساتھیوں نے اپنی زاتی پریکٹس پس پشت ڈالتے ہوئے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کمپئین کر کے معزز وکلاء بار کے ووٹ کی زبردست طاقت سے مجھے کامیاب کرایا میں اپنے لیڈیز، جینٹس معزز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ وکلاء رہنماؤں اور بار ممبران کی محبتوں کا مقروض ہوں.وکلاء کے ہردلعزیز مایہ ناز لیڈر ملک شہباز احمد آف ایس. اینڈ اے ایسوسی ایٹس نے تمام شرکاء کا تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے انمول احباب پر فخر ہے جن کے ساتھ نے ایس. اینڈ اے ایسوسی ایٹس کوتقویت دی.




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

 کینٹ کے علاقوں میں عملہ صفاٸی نے مختلف علاقوں میں روڈز اور چوکوں کو دھویا اور ان کی بھرپور صفاٸی کی، کنٹونمنٹ بورڈ کے تحت عملہ صفاٸی نے چوکوں اور روڈز کو پانی سے دھویا اور ان کی صفاٸی کی، سماجی کارکن محمد بابر وقار کے مطابق صفاٸی سے خوبصورتی میں اضافہ ہوا، گھنٹہ گھر چوک، لاری اڈا چوک، خواجہ صفدر روڈ، عسکری کالونی، مین بازار سمیت دوسرے علاقوں کی روڈز کی صفاٸی میں عملہ مصروف رہا، شہریوں محمد احتشام اللہ، ناصر مدثر، بشیر تنویر، عبدالقدیر، خالد پرویز سمیت دیگر نے صفاٸی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

ڈسکہ میں سٹیڈیم روڈ پر سیوریج کی بہتری کیلٸے کام جاری رہا اور انتظامیہ کے مطابق کام انشاءاللہ جلد مکمل کروا دیا جائے گا، مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے کہا کہ ترقیاتی کام پر کام جاری ہے اور منصوبہ جلد مکمل کرلیا جاٸے گا، کام کے دوران عملہ مصروف رہا اور انتظامیہ کے مطابق یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد جلد باقی منصوبوں پر بھی عمل درآمد شروع کروا دیا جائے گا۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری راحت نذیر وینس ایڈووکیٹ نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے کیک کاٹ دیا، فنانس سیکرٹری عمارہ مشتاق ایڈووکیٹ، تانیہ نذیر ایڈووکیٹ، ہما ذوالفقار ایڈووکیٹ، صائمہ خان ایڈووکیٹ ،صائمہ باجوہ ایڈووکیٹ، نجف گل ،شبانہ تبسم، روبینہ کوثر، الفت رانی، سارہ بوبی گھمن ودیگر خواتین وکلاء بھی موجود تھیں جنہوں نے ایک دوسرے کو کیک کھلایا۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال ہرڑ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء کے مسائل بلا تعطل حل کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہوں سیالکوٹ ٹیکس بار ہمارا گھر ہے سیالکوٹ ٹیکس بار بھی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا حصہ ہے بطور صدر بار میں وکلاء کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال ہرڑ ایڈووکیٹ نے سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس سے سیکرٹری چوہدری راحت نذیر وینس ایڈووکیٹ، صدرسیالکوٹ ٹیکس بار جواد سرور بٹ، سیکرٹری محمد فراز راجہ، سابق صدر و سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن ارشد نواز مان، تفہیم اعجاز خان نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری مہر عقیل اکرم، فنانس سیکرٹری عمارہ مشتاق، لائبریری سیکرٹری چوہدری مبشر علی ہنجرا ،سابق جوائنٹ سیکرٹری شیراز اسلم چوہدری، ایگزیکٹیو ممبر محمد عمر باجوہ کے علاوہ ٹیکس بار کے وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی، سیکرٹری چوہدری راحت نذیر وینس نے کہا کہ وکلاء کی فلاح وبہبود اور عزت وقار کیلئے دن رات کام کیا اور ممبران بار کے مسائل پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا، سیالکوٹ ٹیکس بار کے وکلاء کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، اجلاس میں صدر بار سہیل اقبال ہرڑ ایڈووکیٹ، سیکرٹری چوہدری راحت نذیر وینس ایڈووکیٹ نے سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں احترام رمضان آرڈیننس اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، رمضان المبارک میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹ دن کے اوقات میں مکمل طور پر چند رہیں گے اور افطاری سے قبل ہوٹلز میں ڈائن ان کی سہولت بھی بند رہیں گی، یہ بات انہوں نے ضلعی امن / بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ایڈیشنل ایس پی ملک نوید، انچارج سیکیورٹی برانچ حافظ سعید، کوآرڈینیٹر امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، ملک ذاکر اعوان، پیر غلام حسین سلطانی، پیر ظہور واصف، شیخ آصف، مولانا اقبال گھمن، بشپ سراج،حکیم رتن لال، جسکرن سنگھ، سید نجم الحسن گیلانی، ایوب اوپل، ماسٹر فیض، علامہ مصدق قاسمی، علامہ نیاز احمد الازہری، پاسٹر شمشاد اور جان محبوب نے اجلاس میں شرکت کی، ایڈیشنل ایس پی ملک نوید نے کہا کہ روزہ ہمیں صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ انتظامیہ، پولیس اور تمام مکاتب فکر علماء کرام کی مشترکہ قومی، آئینی اوراخلاقی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ علماء کرام قیام امن کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور  رمضان میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مساجد آنے والے تمام مشکوک / اجنبی افراد پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی شر پسند عناصر کو امن کی خوشگوار فضا کو مکدر کرنے کا موقع نہ ملے۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

 وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق صاف ستھرے پنجاب کو یقینی بنانے کیلٸے ڈسکہ شہباز شریف پارک کی صفائی کا کام جاری رہا، عملہ پارک سے گندی فصلیں اور گھاس کٹاٸی میں مصروف رہا، سماجی کارکن محمد نواز ارشد کے مطابق پارک میں بھرپور صفاٸی سے خوبصورت ہوجاٸے گا اور یہاں آنے والی خواتین، شہریوں اور بچیوں و بچوں کو فاٸدہ ہوگا، شہباز شریف پارک میں بہتری کیلٸے عملہ مصروف رہے گا اور شہریوں کے مطابق صفاٸی سے انشاءاللہ پارک خوبصورت ہوجاٸے گا۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

 حاجی پورہ چوک سے گندم منڈی، گڑ منڈی، لہائی بازار تک بد ترین ٹریفک جام ہونے سے شہری زلیل و خوار ہوگٸے، انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں، کاروں، ٹیوٹا ہاٸی ایس، موٹر ساٸیکلوں، گدھا و دوسری گاڑیوں کے ڈراٸیوروں کے چالان نہ کٸے، سماجی کارکن محمد ظہور علی کے مطابق انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ٹریفک کا نظام خراب ہوا اور ذمہ داروں کے خلاف کارواٸی نہ ہوٸی، روڈ، گندم منڈی اور بازار و علاقوں میں ٹریفک جام رہنے سے شہری پھنسے رہے، شہریوں عظمت علی، سرور عباس، طارق ناصر، طاہر جاوید و دیگر نے ٹریفک کا نظام فوری ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ غلام عباس نے تھانہ صدر ڈسکہ میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو میرٹ کی بنیاد پر شکایات کا ازالہ کے احکامات جاری کٸے اور ٹائم فریم کےاندر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی، انہوں نے شکایات کرنے والی خواتین اور شہریوں کو تحفظ و انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرواٸی، ڈی پی او محمد محسن نے کہا کہ کھلی کچہری کے بلا تعطل انعقاد کا مقصد شہریوں کی افسران تک رسائی کو آسان اور باعزت طریقہ سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

 تھانہ سبز پیر کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں کے تشدد سے 65 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا، تھانہ سبز پیر پولیس کی ناقص ترین کارکردگی ڈاکوؤں نے تھانہ سبز پیر سے تقریبا دو کلومیٹر کے فاصلے پر ہی ناکہ لگا کر عوام کو لوٹنا شروع کر دیا، تھانہ سبز پیر کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ڈاکوں نے دوران ڈکیٹی مار مار کر 65 سالہ شخص کو لہو لہان کردیا تھانہ سبز پیر پولیس کی ناقص ترین کارکردگی ڈاکوؤں نے تھانہ سبز پیر سے تقریبا دو کلومیٹر کے فاصلے پر ہی ناکہ لگا کر عوام کو لوٹنا شروع کر دیا، دو مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ سبز پیر سے تقریبا دو کلومیٹر کے فاصلے پر گن پوائنٹ پر ناکہ لگا کر علاقہ مکینوں کو لوٹنا شروع کردیا سہہ پہر چار بجے چوبارہ کے رہائشی شوکت علی کو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ڈنگے کے راستہ پر روک کر نقدی رقم لوٹ لی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے پسٹل مار مار کر زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے دبنگ ایس ایچ او سمیت تمام تھانے کی پولیس بے خبر رہی تھانہ سبزپیر پولیس کی ناقص ترین کارکردگی کی وجہ سے علاقہ مکین ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹنے پر مجبور علاقہ مکینوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

ترکی کے قونصلر ڈمس بصرگ نے ویمن بزنس ونگ کا دورہ کرکے برآمدات و تجارت کرنے کا جاٸزہ لیا اور لیڈیز بزنس ویمنز سے ملاقات کرکے تبادلہ خیال کیا، ویمن صدر و بزنس ویمنز، ترکی کے کمرشل اتاشی نوریٹیر ڈمر، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک بھی موجود تھے، ترکی کے قونصلر ڈمس بصرگ نے کہا کہ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال کھیلوں کے مقابلوں کے آلات جراحی، سرجیکل، لیدر گارمنٹس و دیگر سامان برآمدات میں ویمن بزنس و ایکسپورٹرز کا اہم ترین کردار ہے۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کی حقیقی معمار ہیں، قوم اور معاشرہ ان کی گود میں پروان چڑھتا ہے، کوئی بھی معاشرہ اس وقت ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا جہاں عورت و مردوں کے برابر آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم نہیں کئے جاتے۔ یہ بات انہوں خواتین کے عالمی دن پر گورنمنٹ علامہ اقبال کالج برائے خواتین سیالکوٹ کے اصغر سودائی آڈیٹوریم میں منعقد خصوصی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شہزاد منور، پرنسپل زیبا ظہور اور نمائندہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ ارشد بٹ ،دلاور حسین اور سمیت کثیر تعداد میں ایسی خواتین نے شرکت کی جنھوں نے مختلف شعبہ زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دیئے۔ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کالج کی طالبات نے تقاریر کیں اور خواتین کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ طالبات نے ٹیبلوز کے زریعے جنسی امتیاز اور خواتین سے معاشرے میں روا رکھے جانے والے سلوک پر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہال میں شمع آگہی روشن کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ہر شعبہ زندگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد کے بغیر صرف تعلیم کے بل بوتے پر کامیابی ممکن نہیں۔ بچیوں کو مسکراتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔ آخر میں کھیلوں، نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات ، کھلاڑیوں اور اساتذہ میں میڈلز اور شیلڈ تقسیم کیں اور سبزہ زار میں پودے لگا شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

جمہوریہ ترکیہ کے قونصلیٹ جنرل درمس باستگ  اور کمرشل  اتاشی  نوریتین  دیمیر  نے  سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کا دورہ کیا، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں و ذرائع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کے صدر عبدالغفور ملک اور نائب صدر ایس سی سی آئی عامر مجید شیخ میڈیا چیئرمین کمیٹی اویس بٹ ایوانِ صنعت و تجارت سیالکوٹ نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ منعقدہ  اجلاس کے دوران صدر  عبدالغفور ملک نے کہا کہ جمہوریہ ترکیہ کے قونصل جنرل درمس باستگ اور کمرشل اتاشی نوریتین دیمیر کا استقبال کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں جو ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط  بناتے ہیں اور مشترکہ اقدار، خواہشات اور دونوں ممالک کی اجتماعی خوشحالی کے مشترکہ ایجنڈے کے ساتھ متحد ہیں ان کا کہنا تھا   ترکیہ  ایک اہم سرمایہ کاری پارٹنر بھی ہے کیونکہ ترکیہ  کی متعدد فرمیں توانائی، فنانس اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں پاکستان میں کام کر رہی ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ  دونوں ممالک  کو باہمی ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے ایک دوسرے کی طاقت اور مہارت کو بروئے کار لانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان موجود دوستی کے باوجود تجارتی تعلقات نے ابھی تک اپنی پوری صلاحیت کا ادراک نہیں کیا ہے۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 2023کے مقابلے میں پاکستان اور ترکیہ کے کل تجارتی حجم 733 ملین امریکی ڈالر رہا جوسال 2022 کے مقابلے میں نمایاں کمی کو ظاہر کرتا ہے جس میں کل دو طرفہ تجارت 1.25 بلین امریکی ڈالر تھی۔ مجھے یقین ہے کہ موجودہ تجارتی اعداد و شمار ہماری حقیقی صلاحیت کے عکاس نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان  وترک سامان کی تجارت کا معاہدہ  یکم مئی 2023 سے نافذ العمل ہوا  تھا دوطرفہ تجارت کو آسان بنانے کے لیے ایک قابل قدر فریم ورک کے طور پر کام کرنے کے لیے درست سمت  اور   کاروبار  کے قریبی روابط کو فروغ دینا ضروری ہے۔انہوں   نے  کہا کہ  سیالکوٹ سرجیکل  انسٹرومنٹس، لیدر، وئیر،چاول ،دستانے  ، موٹر  بائیک  سوٹ اور کھیلوں کے سامان  میں  بہترین کارکردگی کے حوالے سے ایک مثبت شہرت رکھتا ہے اور ہمارے برآمد کنندگان معیاری اشیاء فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں بشرطیکہ دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے لیے آزادانہ طور پر بات چیت اور شراکت داری کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے بطور  چیمبر صدر سیالکوٹ سے ایک تجارتی وفد ترکی بھیجنے کی تجویز پیش کر سکتا ہوں جس کی مدد سے دونوں ممالک کے   کاروباری   مقاصد  حل  ہونگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تجویز کرنا چاہتا ہوں کہ سیالکوٹ کے برآمد کنندگان کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) کی سفارش پر طویل مدتی کاروباری ویزوں کے حصول میں سہولت فراہم کی جائے۔اس سہولت  سے  سیالکوٹ چیمبر ممبران کو بین الاقوامی کاروباری کوششوں میں آسانی ہوگی۔شرکاء سے  خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے مزید کہا کہ  سیالکوٹ چیمبر  نے ایک متحرک چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزز (SME) کلچر کو فروغ دیا ہے جو مختلف صنعتوں میں کاروباری تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے لیے انتہائی سازگار ہے شہر اقبال  سے تعلق رکھنے والے برآمد کنندگان بین الاقوامی تجارتی قواعد و ضوابط اور تقاضوں کے بارے میں گہرے ادراک کا مظاہرہ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے سالانہ برآمدی 2.31 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ترکیہ  قونصل جنرل درمس باستگ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے ترکی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔پنجاب میں کام کرنے والی ترک  کمپنیوں کی نمایاں موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے درمس باستگ نے توانائی، انفراسٹرکچر، تعمیرات اور زراعت جیسے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع پر زور دیا۔    تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے باہمی فوائد پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے کے خواہاں ہیں اورپاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ  دیا جائے  گا۔ عزم کا اظہار  کرتے  ہوئےانہوں نے  کہا  کہ پاکستان کے ساتھ بزنس ٹو بزنس (B2B) تعلقات کو بھی مضبوط کیا جائے گ۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

حسب الحکم جناب ایڈیشنل آئی جی صاحب ٹریفک پنجاب، اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ نے مرے کالج سیالکوٹ میں ٹریفک سیمنار  منعقد کیا جس میں جناب ڈی ایس پی ٹریفک بابر شعیب صاحب نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی کی بابت سیمنار سے خطاب کیا۔اس موقع پر انہوں نے خاص طور پر ہیلمٹ کی اہمیت اور اس کے استعمال پرزور دیا ان کا کہنا تھا کہ دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ جان لیوا چوٹ سے بچاتا ہے۔ اس سیمنار میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ کے انچارج ڈاکٹر شفقت رسول نے محتاط ڈرائیونگ کی ضرورت پر زور دیا اور طلباء کو روڈ کراسنگ کے اصولوں سے متعارف کروایا بعد ازاں طلباء میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گے اس سیمنار کا مقصد عوام الناس کو ٹریفک کے متعلق لوگوں کو آگاہی دینا تھا تاکہ وہ روڈ پر ٹریفک کے اصولوں کو اپنایے اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.