سپرنٹنڈنٹ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ و انچارج انکروچمنٹ سیل ملک اللہ یار کا چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی ھدایات پر شہر میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن
Sachi Khabary newsMarch 08, 2024
0
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
سپرنٹنڈنٹ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ و انچارج انکروچمنٹ سیل ملک اللہ یار کا چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی ھدایات پر شہر میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن ، عملہ انکروچمنٹ نے شہر کے وسطی بازاروں میں برلب سرکاری سڑک و فٹ پاتھوں پر قائم ناجائز تجاوزات ہٹوا کر جرمانے بھی کئے. دبنگ انکروچمنٹ آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ ملک اللہ یار کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ھدایات پر بحکم ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اپنے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی زیر قیادت اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز جاری رہیں گے. کسی صورت بھی قبضہ مافیا یا بااثر ناجائزافراد کی تجاوزات برداشت نہیں کی جاسکتیں. ہم سرکار کے تابع ہیں اور اپنے فرائض منصبی پہلے بھی دیانتداری اور پیشہ وارانہ مہارت سے سرانجام دیتے رہے ہیں اور انشاءاللہ اپنے مستعد و محنتی عملہ تہہ بازاری کیساتھ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ہمارا مشن ہے اور بلا امتیاز دلیرانہ کاروائیاں کر کے ہر صورت حکومت کی رٹ قائم کی جائے گی. میں باقی جگہوں چوراہوں یا سرکاری سڑکوں یا پختہ پتھروں کو وارننگ دیتا ہوں رضاکارانہ طور تجاوزات ختم کردیں وگرنہ بھاری جرمانے و اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے نتائج کیلئے تیار رہیں.
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ضلع بھر میں مختلف آپریشنل صلاحیتوں کے حامل ریسکیورز میں بہترین ریسکیورز کے انتخاب کے لیے مقابلہ جات کا انعقاد۔
میڈیا نمائندہ سیالکوٹ کے مطابق ضلع بھر میں مختلف ریسکیو تیکنیکوں اور آپریشنل صلاحیتوں کے حامل ریسکیورز کے مابین مقابلہ جات کا انعقاد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی سینٹرل ریسکیو اسٹیشن میں کیا گیا۔ مقابلہ جات میں ضلع بھر سے لیڈ فائر ریسکیورز، ایمرجنسی میڈیکل ٹینکنشنز، فائر ریسکیورز اور ریسکیو ڈرائیورز نے شرکت کی، جنہوں نے مختلف ریسکیو تیکنیکوں جیسے حادثات کی صورت میں بروقت ابتدائی طبی امداد مہیا کرنا، آگ لگنے کی صورت میں اس پر قابو پا نا اور فزیکل فٹنس کا جائزہ لیا گیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفسیر سید کمال عابد نے مقابلہ جات کا جائزہ لیا او رسال 2023کے بہترین قرار پانے والوں کا انٹرویو کیا۔ مقابلہ جات میں بہترین لیڈ فائر ریسکیور ندیم اختر، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن محمد شہباز، فائر ریسکیور محمد محسن اور ریسکیو ڈارئیور شہزاد اختر کو سال 2023کے بہترین ریسکیورز منتخب کیا گیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفسیر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے بہترین ریسکیورز قرار پانے والوں کو مبارک باد دی۔ مزید براں انہوں نے بتایا کہ ڈو یژن گوجرانولہ کے تمام اضلاع سے بہترین قرار پانے والے ریسکیور ز ایمرجنسی سروس اکیڈمی میں پنجاب کے بہترین ریسکیور کے مقابلہ جات میں بھی حصہ لیں گے۔
بچوں کی کامیابی میں اساتذہ کیساتھ والدین کا تعاون اہم ہے. پرنسپل و صدر پرائیویٹ سکولز ن....
دی. نالج ان سکول کا پلے گروپ سے 10 تک الحمدللہ 100فیصد رزلٹ رہا جس پر کالج انتظامیہ اساتذہ کیساتھ طلباء کے والدین کے بھی مشکور ہیں جن کے بچوں کے اکیڈمک ائیر کے دوران اساتذہ کیساتھ بھرپور تعلیمی معاونت سے سکول ھذا کا اینول رزلٹ 100 پرسنٹ رہا. ان باتوں کا اظہار معروف ایجوکیٹر و پرنسپل دی نالج ان سکول ماڈل ٹاؤن اگوکی پروفیسر زوالفقار زکریا کھانڈ نے رزلٹ ڈے کے موقع پر اینول رزلٹ ڈے کوریج کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ اگوکی ماڈل ٹاؤن میں ہمارا ادارہ الحمد للہ جدید سلیبس کیساتھ بہترین اسلامی تدریسی طریقہ تعلیم کیساتھ طلباء کو عرصہ دراز سے زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیساتھ انکی تربیت بھی کر ریا ہے
اپنے ہم عصر تعلیمی اداروں سے ہماری فیسز کم اور قوم کے معماروں کو کوالٹی ایجوکیشن کیساتھ بہترین کردار سازی بھی کی جارہی ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ معاشی و مالی پریشانی کے شکار ہر خاص و عام شہری کے بچے کوالٹی ایجوکیشن حاصل کریں اس کے لئے ہم اپنا عملی مثبت کردار ادا کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ الحمد للہ دی نالج ان سکول ماڈل ٹاؤن اگوکی میں بچوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے.
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں چئیرمین بورڑ آف گورنرز، یونیورسٹی آف سیالکوٹ فیصل منظور، یونیورسٹی آف سیالکوٹ محمد ریحان یونس ایگزیٹوڈائریکٹر کی زیر سرپرستی اور وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمن کی زیر صدارت 3 روزہ سپورٹس دنگل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمن، ڈیئنز، ڈائریکٹرز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی، جس میں چئیرمین ائیرسیال، سیالکوٹ فضل جیلانی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، آنے والے تمام حاضرین کا وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمن نے شکریہ ادا کیا، وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا انعقاد انسان کو نہ صرف ذہنی بلکہ جسمانی طور پر بھی نشوونما کرتی ہیں اور جس طرح یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے اسی طرح ہم چئیرمین بورڑ آف گورنرز فیصل منظور، یونیورسٹی آف سیالکوٹ اور ایگزیٹو ڈائریکٹر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ محمد ریحان یونس، اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کاوشوں سے یونیورسٹی آف سیالکوٹ کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شمار کریں گئے، چئیرمین ائیرسیال، سیالکوٹ فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ ہمیں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا انعقاد ممکن بنانا چاہیے کیونکہ کھیلوں سے میدان آباد اور ہسپتال ویران رہتے ہیں اور کھیلوں کے انعقاد کویونیورسٹی آف سیالکوٹ نے ہمیشہ اپنا فرض سمجھا ہے، تقریب میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلبا و طالبات نے مختلف ثقافتوں پنجابی، سندھی، بلوچی، پختون اور کشمیری کو اجاگر کرتے ہوئے قومی یکجہتی کا پیغام دیا، تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے فیتا کاٹ کر سپورٹس دنگل کا افتتاح کیا اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے ہمیشہ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آنے والے تمام مہمانان خصوصی کو یادگاری شیلڈز سےنوازا۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
سينئر راہنما مسلم ليگ (ن) رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ہمراہ گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور وزیر اعظم کے دورہ پشاور کے دوران حالیہ طوفانی بارشوں و برفباری کے متاثرین سے ملاقات اور امدادی چیکس کی تقسیم کی، تقریب سے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور دیگر نے خطاب کیا، خواجہ آصف نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور برف باری کے متاثرین کی مدد کی جاٸے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی اسلامی ملک پاکستان اور قوم کی ترقی و خوشحالی کیلٸے بھرپور جدوجہد جاری ہے۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
صفاٸی کرنے والی سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ نے شہر اقبال کے علاقوں میں گٹروں، گلیوں اور نالیوں کی صفاٸی کے دوران گندگی و فضلات کی صفاٸی کی، اقبال ٹاون میں عملہ صفاٸی نے سپرواٸزر داود کی نگرانی میں بند گٹروں کی بھرپور صفاٸی کے دوران بند گٹروں سے گندگی و فضلات نالے، سماجی کارکن محمد بابر انور کے مطابق صفاٸی اچھی کی گٸی ہے، نیا میانہ پورہ، شہاب پورہ پل، مظفرپور، مبارک پورہ، پکا گڑھا، دارہ آراٸیاں، امام صاحب، فیکٹری ایریا، نیکاپورہ اور محمد پورہ سمیت دوسرے علاقوں میں بھرپور صفاٸی کے دوران گٹروں، نالوں اور گلیوں کی بھرپور صفاٸی میں عملہ مصروف رہا، شہریوں نوید راشد، سلیم پرویز، عتیق اللہ، سرور انور اور نسیم رحمت نے صفاٸی کو بہتر قرار دیا۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ غلام عباس نے تھانہ کوتوالی میں کھلی کچہری کے دوران خواتین اور شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو میرٹ کی بنیاد پر شکایات کا ازالہ کے احکامات جاری کٸے اور ٹائم فریم کےاندر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی، ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار موجود تھے، ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ غلام عباس نے شکایات کے دوران شہریوں سے تفصیلات حاصل کیں اور کہا کہ شہریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر پولیس فوری کارواٸی کرکے ملزمان گرفتار کرکے جیل بھجواٸے گی، انہوں نے کھلی کچہری میں آنے والوں کی شکایات پر پولیس کو فوری کارواٸی کرکے ملزمان گرفتار کرنے کے احکامات جاری کٸے۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
ماڈل تھانہ کینٹ کی وارڈ نمبر سات کی جامع مسجد عمر فاروق کے باہر سے نامعلوم چو موٹر ساٸیکل چوری کرکے فرار ہوگیا اور یہاں سے ٹیوٹا کرولا کار بھی چوری ہوٸی تھی، رضوان احمد بٹ کی ہزاروں روپے مالیت کی موٹر ساٸیکل نامعلوم چور لے کر فرار ہوا اور موقعہ پر لگی سی سی فوٹیجز پولیس نے قبضہ میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی، موٹر ساٸیکل چوری کی واردات سے چند روز قبل لاکھوں روپے مالیت کی کار بھی چوری ہوٸی تھی، ماڈل تھانہ کینٹ پولیس نے سی سی فوٹیجز قبضہ میں لے کر تفتیش جاری رکھی لیکن ملزم کاسراغ نہ مل سکا، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق ڈھڈی کے مطابق کار اور موٹر ساٸیکل چوروں کی پولیس تلاش میں مصروف ہے اور جلد ملزمان گرفتار کرکے کار اور موٹر ساٸیکل برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردی جاٸیں گی۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
سیالکوٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں 34 ویں ایچ ای سی آل پاکستان ہینڈبال انٹر ورسٹی چیمپئن شپ کا آغاز ہو چکا ہے جس میں پورے پاکستان سے 12 یونیورسٹیوں کی ویمن ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کے آپس میں 24 میچ ہوں گے، تین روز تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ میں ایزی کلر،ریما سپورٹس، فارورڈ سپورٹس سمیت دیگر صنعتی اداروں کا تعاون حاصل ہے، ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز یونیورسٹی گراؤنڈ میں ہوا جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی نے دیگر مہمان اعزاز کے ساتھ فیتا کاٹ کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا، اس کے بعد تمام ٹیموں نے مشعل جلا کر مارچ کیا، کلاسک سکول کے بچوں نے مارشل آرٹس کے حیرت انگیز کرتب دیکھائے جسےحاضرین نے بھر پور سراہا، یونیورسٹی کی طالبات کی جانب سے ایروبک پرفارمنس اور کلچرل شو بھی کیا گیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ شہر اقبال میں طالبات کیلٸے اتنے بڑے ایونٹ کی میزبانی کیلٸےانتہائی پرجوش ہیں اور مستقبل میں بھی طالبات کیلٸے اس طرح کے ایونٹس کرانے کیلٸے پُرعزم ہیں تاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جس طرح سیالکوٹ کا نام پوری دنیا میں کھیلوں کے سامان کی وجہ مشہورہے اب ان بچیوں کی وجہ سے کھیل کے میدانوں میں بھی نام ہو، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسزاور کنوئینر سپورٹس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواز منج نے خطاب کرتے ہوئے ایونٹ کے تمام سپانسرز اور منتظمین کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طالبات کھیلوں کی دنیا میں اپنا نام پیدا کریں، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی کھیلوں میں شرکت انتہائی حوصلہ افزا ہے، ڈائریکٹر آئی ٹی ہائیر ایجوکیشن اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر جمیل نے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کو اتنا میگا ایونٹ کروانے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ہماری یہ بچیاں مستقبل میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام پہنچائیں گی، افتتاحی تقریب میں ڈاٸیرکٹر کالجز ڈاکٹر شہزاد منور، نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عامر مجید شیخ، ایزی کلر کے محمد شفیق، انور خواجہ انڈسٹریز کے خرم انور خواجہ، کمٹ سپورٹس کے ریاض الدین شیخ، مسکان ایڈور ٹائزنگ کے سید ذوالقرنین حیدر، ٹیکنو سپورٹس سے طیب سعید ،روزہ سپورٹس سے شیخ احمد سونی، ریما سپورٹس سے شیخ دانش، فارورڈ سپورٹس سے اسد اعجاز، ڈھوڈی کنوئنر ٹی ایم اے کمیٹی سیالکوٹ چیمبر قیصر اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ایچ ای سی اسلام آباد محمد رضوان، ڈاکٹر شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور خالد چوہدری ڈائریکٹر سپورٹس گوجرانوالہ بورڈ نے مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کی، تقریب کے اختتام پر ایونٹ کے سب سے بڑے پارٹنر ایزی کلر کی جانب سے تما م ٹیموں کے کھلاڑٖیوں، کوچز،مینجمنٹ، منتظمین اور میڈیا نمائندگان کو تحفے بھی دئیے گئے۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کی حقیقی معمار ہیں، قوم اور معاشرہ ان کی گود میں پروان چڑھتا ہے، کوئی بھی معاشرہ اس وقت ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا جہاں عورت و مردوں کے برابر آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم نہیں کئے جاتے۔ یہ بات انہوں خواتین کے عالمی دن پر گورنمنٹ علامہ اقبال کالج برائے خواتین سیالکوٹ کے اصغر سودائی آڈیٹوریم میں منعقد خصوصی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شہزاد منور، پرنسپل زیبا ظہور اور نمائندہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ ارشد بٹ سمیت کثیر تعداد میں ایسی خواتین نے شرکت کی جنھوں نے مختلف شعبہ زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دیئے۔ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کالج کی طالبات نے تقاریر کیں اور خواتین کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ طالبات نے ٹیبلوز کے زریعے جنسی امتیاز اور خواتین سے معاشرے میں روا رکھے جانے والے سلوک پر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہال میں شمع آگہی روشن کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ہر شعبہ زندگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد کے بغیر صرف تعلیم کے بل بوتے پر کامیابی ممکن نہیں۔ بچیوں کو مسکراتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔ آخر میں کھیلوں، نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات ، کھلاڑیوں اور اساتذہ میں میڈلز اور شیلڈ تقسیم کیں اور سبزہ زار میں پودے لگا شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے.چئیرمین پاکستان چیمبر آف ایگریکلچر خالد وسیم.....
دنیا بھر میں جغرافیائی لحاظ سے پاکستان اہمیت کا حامل ہے
وہ زراعت ہو یا معدنیات، پہاڑ ہوں یا صحرا، شمالی علاقہ جات ہوں کہ ساحلی پٹی، قدرتی گیس و تیل کے زخائر ہوں یا پھر کوئلہ و نمک کی کانیں، وہ 4 موسم ہوں یا پھر بہترین محل وقوع الغرض قدرت نے پیارے پاکستان کی صورت میں ہم پاکستانیوں کو ہر اس شئے سے نواز رکھا ہے جس کی وجہ سے دنیا کی ساتویں مستند ایٹمی طاقت پاکستان کو دنیا ہائے ممالک میں سونے کی چڑیا کہا جاتا اور دنیا بھر میں پاکستان کو الگ مقام حاصل ہے. ان باتوں کا اظہار چئیرمین پاکستان چیمبر آف ایگریکلچر محمد خالد وسیم نے سیالکوٹ میں منعقدہ ایک اہم فکری نشست میں کیا. اردو ادب سے منسلک ماں بولی پنجابی سے انسیت رکھنے والی کرشماتی شخصیت محمد خالد وسیم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زرخیز مٹی نے جہاں دنیا کو مشاہیر زمانہ دئیے ہیں وہیں سرحدی شہر اقبال سیالکوٹ ایکسپورٹ سٹی کیوجہ سے ممتاز حیثیت رکھتا ہے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز اکابرین و ماہرین اور تھنک ٹینکس بلاشبہ وطن عزیز کاسرمایہ ہیں.
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
پولیس کا محکمہ ریاست کی اولین ذمہ داری یعنی عوام کے جان و مال کے تحفظ کا ضامن ہے۔ مملکت خداداد کی پولیس مگر اپنے فرائض ادا کرنے سے معزور نظر آتی ہے علامہ سید جواد علی
ماضی قریب میں تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھروٹہ سیداں ،سالکوٹ میں توہین رسالت ،توہین قرآن مجید اور توہین مذہب کے دل خراش واقع رونماء ہوئے ۔ جس پر فوری طور پر قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہوئے فل فور قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ جس پر آج تک کوئی عملی کاروائی نہیں ہوئی۔ بڑے بڑے دعوہ کرنے والے وقت آنے پر اپنی زمعہ داری سے سبکدوش نظر آتے ہیں۔ ادارے ہاتھوں پر ہاتھ رکھے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں
انسانی سماج میں فرائض سے بڑھ کر اور کیا چیز ہو سکتی ہے۔ دینی نقطہ نظر سے بات کی جائے تو بھی سماج کو امن و آشتی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے لئے فرائض کی بجا آوری ہی سر فہرست ہے
ماضی قریب میں اداروں کی عدم توجہ مملکت خداداد میں توہین رسالت ، توہین قرآن مجید ، توہین مذہب اور نفرت کے بیج بوئے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان بیجوں سے پھوٹنے خار دار زہریلے پودوں کی آبیاری نہ کی جاتی تو آج کوئی شحض ایسی فعل قبیح کرنے کی جسارت نہ کرتا
ڈر اس بات کا ہے کہ اب فصل بار آور ہوتی جارہی ہے۔ یہ نہ ہو کہ قوم کے فرزندوں کے سر تن سے جدا ہوتے رہے۔ سہاگنیں بیوہ، بچے یتیم ،عمر رسیدہ والدین کے کڑیل جوان بیٹے کھوتے رہے ۔ جو والدین کی عمر بھر کی پونجی ہیں۔ جن کے مقابلہ میں زر و جواہر اور نقدی کوئی مطلب نہیں رکھتی
میں یہ دعوہ سے کہتا ہوں جب تک دنیا میں ایک بھی غیرت مند صاحب ایمان شحض موجود رہے گا۔ ممتاز حسین قادری شہید ،عامر چیمہ شہید ،غازی علم دین شہید جیسے غیرت مند انسان پیدا ہوتے رہیں گئے۔ اگر قانون نے اپنی ذمعہ داری ادا نہیں کرنے گا۔تو مسلمان حرمت مقدسات اسلامیہ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے اور گستاخ کی جان لینے میں کسی قسم کی کبھی بھی دریغ نہیں
کریں گئے
ہم علاقہ ایس ایچ آو، ڈی پی آو، ڈی سی, آر پی آو، وزیر اعلی صاحبہ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے اپیل ہے ۔ اعلی سطح پر اس کی تحقیقات کروائیں اور ہمارے اس مطالبہ کا فل فور نوٹس لیں ۔ یہ نہ ہو کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے۔ اور فرد واحد بھی اپنا قانون خود بنا لے۔ بروقت عمل سے لوگوں کا اعتماد اپنے اداروں پر برقرار رہے۔ اور شرپسند افراد کو شرمندگی کا سامنہ کرنا پڑے گا۔۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
ایگزیکٹیو ممبر سیالکوٹ وویمن چمبر آف کامرس سیالکوٹ نادیہ قیصر نے کہا ہے کہ سپورٹس ہر بچے کا بنیادی حق ہے، کھیل بچے کو ناصرف جسمانی طور پر مضبوط بناتا ہے بلکہ ایک ٹیم میں کام کرنے ، صبر اور حوصلے سے ہار جیت تسلیم کرنے اور سب سے بڑھ کر فیصلہ سازی کی صلاحیت کواجاگر کرتا ہے جس سے انسانی شخصیت پر گہرے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ کھیل تعلیم و تربیت کا اہم جزو ہے اس کے بغیر انسان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وہ طاقت اور ہمت حاصل نہیں کرسکتا جس کی عملی زندگی میں اس کو ضرورت ہوتی ہے ۔یہ بات انہوں نے دی سٹی سکول گرلز اقبال کیمپس کے سالانہ سپورٹس سپیکٹرا کے تحت انٹر ہاو ¿س مقابلہ جات کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنسلٹنٹ ارم مزاری ، ڈاکٹر لاریب جہانگیر اور پرنسپل اقبال کیمپس فاطمہ عمر کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین ، بچوں کے والدین اور اساتذہ نے تقریب میں شرکت کی ۔ کنسلٹنٹ ارم مزاری نے کہا کہ بچوں میں لیڈر شپ پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ان کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی سماجی تربیت ، باہمی روابط اور ناکامی کا سامنا کرنے اور حالات کے مطابق فوری اور درست فیصلے کرنے کی تربیت بھی دی جائے اور اس سلسلہ میں کھیل اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی زندگی بہت سخت ہے جس میں انسان کو بہت سارے مسائل درپیش ہونگے جس کا سامنا کرنے کیلئے ایسے تربیت یافتہ رویوں کی ضرورت ہوتی ہے جس سے انسان خوش اسلوبی سے ان چیلنجز پر قابو پاسکتا ہے اور یہ تربیت سپورٹس کرتی ہے ۔ پرنسپل فاطمہ عمر نے کہا کہ دی سٹی سکول جہاں ایک طرف بچوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہا ہے بلکہ ان کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ان کو سپورٹس کی سرگرمیوں میں بھی پوری طرح متحرک رکھتا ہے تاکہ وہ اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کا کھل کر اظہارکرسکیں ۔سپورٹس سپیکٹرا میں گرلز اتھیلیٹس اور کھلاڑیوں میں رسہ کشی ، ڈوریں، لانگ جمپس، ریلے ریس کے مقابلوں کے علاوہ پی ٹی شو اور ملی نغموں پر ٹیبلو شو بھی پیش کئے ۔ ایگزیکٹیو ممبر سیالکوٹ وویمن چمبر آف کامرس سیالکوٹ نادیہ قیصر، کنسلٹنٹ ارم مزاری اور پرنسپل فاطمہ عمر نے سپورٹس سپیکٹرا میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور شرکاءمیں ٹرافیز اور انعامات تقسیم کئے ۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
چیئرمین پیغام یونین سرکل سیالکوٹ سیف اللہ کنگ اور جنرل سیکٹری پیغام یونین سرکل سیالکوٹ عامر سعید گوندل نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت پاکستان اور واپڈا اتھارٹی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا ایمپلائز کوٹا کے تحت پرماننٹ ملازمین کو فوری بھرتی کیا جائے محکمہ میں ملازم نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے کنزیومر شدید پریشان ہیں واپڈا ملازمین اور کنزیومر کے درمیان اکثر جھگڑے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں وقت پر کسی کی کمپلین نہیں ہو سکتی وقت پر بجلی کے بل تقسیم نہیں کیے جاتے وقت پر میٹر ریڈر ریڈنگ نہیں کر سکتا کیونکہ انہی ملازموں سے زبردستی کام کروائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے 24 گھنٹے ڈیوٹی دینا پڑ رہی ہے ملازمین شدید پریشان ایک بندے سے چار بندوں کا کام لیا جاتا ہے اس کے باوجود دفتروں میں بیٹھے افسران ہر وقت سیخ پاؤ رہتے ہیں پیغام یونین کے چیئرمین اور جنرل سیکرٹری نے وزیراعظم پاکستان اور واپڈا اتھارٹی سے فوری توجہ کا مطالبہ کیا ہے.