بچوں کی کامیابی میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کا تعاون اہم ہے قوم کے معماروں کو کوالٹی ایجوکیشن کیساتھ بہترین کردار سازی کی جا رہی ہے پرنسپل
Sachi Khabary newsMarch 05, 2024
0
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
بچوں کی کامیابی میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کا تعاون اہم ہے قوم کے معماروں کو کوالٹی ایجوکیشن کیساتھ بہترین کردار سازی کی جا رہی ہے پرنسپل
الف سکول نیٹ ورک کھروٹہ سیداں بچوں کا سالانہ رزلٹ اساتذہ کی محنت کی وجہ سے پورے علاقے میں اول نمبر پر رہا بچوں کا رزلٹ دیکھ کر بچوں کے ماں باپ خوشی سے نہال
رنگا رنگ اینول پروگرام نجی مارکی میں ہوا
بچوں نے تمام پروگرام میں بہترین پرفارمنس دی ٹیبلو پیش کیا علاقائی اردو ادب تہذیب کے حوالے سے بچوں نے پرفارمنس دکھا کر پروگرام کے مہمان خصوصی اور والدین کے دل جیت لیے بچوں اور اساتذہ کو انعامات سے نوازا گیا الف سکول نیٹ ورک کی پرنسپل کا کہنا تھا
کہ ہمارا سکول علاقہ کا بہتری اور معیاری سکول ہے ہر سال سالانہ رزلٹ سو فیصد ہوتا ہے آج کی پرفارمنس سے سٹاف کے معیار اور قابلیت کا اندازہ ہوتا ہے وہ دن دور نہیں جس دن ہمارے سکول کا بچہ بورڈ یونیورسٹی میں ٹاپ کر کے اپنے اپنے علاقہ اور والدین کا نام روشن کرے گا۔ ہمارے سکول کے بچے اچھی تعلیم حاصل کر کے نہ صرف اچھا مستقبل حاصل کریں گے بلکہ ڈاکٹر، انجینر وکیل، آفیسر بزنس مین بن کر ملک وقوم کی خدمت کریں گے۔پرنسپل صاحبہ نے نئے مونٹیسری کیمپس کے آ غاز کا بھی اعلان کیا جو کہ سکول کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
تقریب کے آخر میں سکول کے 70 فیصد طلباء وطالبات جن کے نمبرز 90 فیصد سے زیادہ تھے شیلڈز دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی شیلڈز دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ بعض بچوں کو صفائی ڈسپلن اور حاضری کے انعامات اور والدین کو سکول سے بہترین کوارڈینشن رکھنے پر پرائز دیا گیا اور مہمان خصوصی کے ساتھ ساتھ دیگر مہمانوں کو بھی یادگاری شیلڈز پیش کی گئی.
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
سی.ایم پنجاب سلوگن ستھراپنجاب کاسروے مکمل کرلیا. سی.ایم.او ملک افضل......
سیالکوٹ کو2سیکٹرز میں تقسیم کیاگیا ہے. الفت شہزاد.....
وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے سلوگن ستھرا پنجاب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پہلے مرحلے میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر قیادت اجلاس میں سیالکوٹ کو دو سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے. رورل ایریاز کو ایک سیکٹر جس کے انچارج چیف آفیسر ضلع کونسل الفت شہزاد ہونگے جبکہ اربن ایریاز پر مشتمل دوسرے سیکٹر کا انچارج میں ملک افضل چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ ہوں گا. ان باتوں کا اظہار چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ ملک افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب کے سلوگن پر فوری طور پر عمل کرتے ہوئے ہم نے محض 12 گھنٹوں میں اس کا سروے مکمل کرلیا ہے. جس کیلئے مختلف ایریاز کو سیکشن وائز ڈیوائیڈ کر کے فعال و مستعد عملہ پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیے دی ہیں. روزنامہ قوت کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سروے بارے تفصیلات شئیر کرتے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے دوران میجر ٹارگٹس میں سیالکوٹ میں تجاوزات و وال چاکنگ کاخاتمہ، تشہیری بینرز و دیگر نمائشی پرنٹڈ میٹیریل کا قلعہ قمعہ، مین ہول کو کور کرنا و نالہ جات کو کور کرنا اور سٹریٹ لائیٹس نظام مکمل طور پر فعال و آپڈیٹ کرنا وغیری وغیرہ شامل ہے.
دوسری جانب چیف آفیسر ضلع کونسل الفت شہزاد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویزن کے عین مطابق من و عن ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں پر عمل کیا جائیگا اور اور پہلے کی طرح انشاءاللہ فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز سمیت حکومت پنجاب کیجانب سے دئیے گئے دیگر ٹارگٹس پر تیز ترین عملی اقدامات اٹھائیں گے اس میں عملہ ضلع کونسل انشاءاللہ مستعدی و فرض شناسی کیساتھ عملی اقدامات اتھاتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف ستھرے پنجاب کے سلوگن کو کامیابی سے ہمکنار کریگا.
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
ریسکیو 1122 سیالکوٹ کا گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج کے مابین باہمی یاداشت پردستخط ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کے اولین مقصد اور سیفر کمیونٹی کے تحت گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ کے ساتھ باہمی یاداشت پر دستخط کئے، اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد کالج کے فاطمہ جناح ہال میں کیا گیا، تقریب میں پرنسپل کالج مجاہد حسین بخاری، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، وائس پرنسپل محمد منیر قادری، اردو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آصف سلہری، ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ، کمیونٹی ونگ انچارج محمد وسیم کے علاوہ خواتین ریسکیو سکاؤٹس نے بھی شرکت کی، بعدازاں کالج پرنسپل مجاہد حسین بخاری اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے باہمی یاداشت پر دستخط کٸے، مزید براں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر نے کہا کہ اس معاہدہ کے تحت ریسکیو 1122 کالج کے طلباء و طالبات کو زندگی بچانے کی تربیت فراہم کریں گے تاکہ وہ شہر سیالکوٹ کو محفو بنانے میں ریسکیو کا ساتھ دیں، طلباء و طالبات کو Pak Life Saver Program, PLSP، ریسکیو کیڈٹ کارپس اور CADRE کے کورسز پر ٹریننگ دی جائے گی تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں یہ طلباء بروقت امدادی کاروئیوں کا آغاز کر کے قیمتی جانوں کو بچا سکیں، پرنسپل مجاہدحسین بخاری نے کہا کہ نے کہا کہ ریسکیو 1122قابل تحسین ادارہ ہے جو دن رات عوام الناس کی خدمت میں سرشار رہتا ہے، ہمیں ریسکیو 1122پر فخر ہے، انہوں نے ریسکیو کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی تربیت ہر شہری کیلٸے لازمی ہے، انہوں نے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی.
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
تھانہ مراد پور پولیس نے پتنگ و ڈور فروش کو سو پتنگوں اور ڈوروں سمیت گرفتار کرلیا، ڈی ایس پی صدر سرکل صابر چٹھہ کے مطابق ایس ایچ او محمد رزاق نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ چھاپہ مار ر ملزم عامر کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک سو پتنگیں اور ہزاروں روپے کی 22 ڈوریں برآمد کرکے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم عامر کے خلاف مقدمہ درج کرکے علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر اسے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا۔
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر مشتاق احمد نے دفتر کنٹونمنٹ بورڈ میں عوام الناس کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کھلی کچہری لگا کر شکایات کے ازالہ کیلٸے احکامات جاری کٸے، کھلی کچہری میں سیالکوٹ کینٹ کے علاقوں لاری اڈا روڈ، مین بازار، عسکری کالونی اور دوسرے علاقوں سے خواتین اور شہریوں نے أکر شکایات کیں اور اپنے مسائل بیان کٸے، کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر نے موقع پر متعلقہ برانچوں کے انچارج کو ہدایات جاری کیں کہ وہ جلد از جلد ان شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں، شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد پرشکریہ ادا کرتے ہوٸے کہا کہ مساٸل جلد حل ہونا شروع ہوگٸے ہیں اور وہ کنٹونمنٹ بورڈ کینٹ آتے رہیں گے۔
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
سی.ایم پنجاب سلوگن ستھراپنجاب کاسروے مکمل کرلیا. سی.ایم.او ملک افضل......
سیالکوٹ کو2سیکٹرز میں تقسیم کیاگیا ہے. الفت شہزاد.....
وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے سلوگن ستھرا پنجاب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پہلے مرحلے میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر قیادت اجلاس میں سیالکوٹ کو دو سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے. رورل ایریاز کو ایک سیکٹر جس کے انچارج چیف آفیسر ضلع کونسل الفت شہزاد ہونگے جبکہ اربن ایریاز پر مشتمل دوسرے سیکٹر کا انچارج میں ملک افضل چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ ہوں گا. ان باتوں کا اظہار چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ ملک افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب کے سلوگن پر فوری طور پر عمل کرتے ہوئے ہم نے محض 12 گھنٹوں میں اس کا سروے مکمل کرلیا ہے. جس کیلئے مختلف ایریاز کو سیکشن وائز ڈیوائیڈ کر کے فعال و مستعد عملہ پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیے دی ہیں. روزنامہ قوت کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سروے بارے تفصیلات شئیر کرتے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے دوران میجر ٹارگٹس میں سیالکوٹ میں تجاوزات و وال چاکنگ کاخاتمہ، تشہیری بینرز و دیگر نمائشی پرنٹڈ میٹیریل کا قلعہ قمعہ، مین ہول کو کور کرنا و نالہ جات کو کور کرنا اور سٹریٹ لائیٹس نظام مکمل طور پر فعال و آپڈیٹ کرنا وغیری وغیرہ شامل ہے.
دوسری جانب چیف آفیسر ضلع کونسل الفت شہزاد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویزن کے عین مطابق من و عن ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں پر عمل کیا جائیگا اور اور پہلے کی طرح انشاءاللہ فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز سمیت حکومت پنجاب کیجانب سے دئیے گئے دیگر ٹارگٹس پر تیز ترین عملی اقدامات اٹھائیں گے اس میں عملہ ضلع کونسل انشاءاللہ مستعدی و فرض شناسی کیساتھ عملی اقدامات اتھاتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف ستھرے پنجاب کے سلوگن کو کامیابی سے ہمکنار کریگا.
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
سی آٸی اے پولیس نے دس لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے چوری شدہ مویشی برآمد کرلٸے، ڈی ایس پی سی آٸی اے رانا محمود کے مطابق چونڈہ کے مدثر علی نے ساتھیوں کی مدد سے دو بھینسیں، ایک کٹا اور ایک بچھڑا برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا، انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فرار دوسرے دو ملزمان کی گرفتاریوں کیلٸے بھی پولیس کے چھاپے جاری ہیں اور مالکان کے حوالے برآمد شدہ مویشی حوالے کردٸیے جاٸیں گے۔
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
تھانہ بڈیانہ کے گاؤں ڈوگری گھمنان میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پٹرول پمپ کے سیل مین کو ہلاک کردیا اور موقعہ سے ملزمان فرار ہوگٸے، پولیس کے مطابق ابدالی کے الباب طارق کو نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا اور ملزمان فرار ہوگٸے، مقتول الباب طارق پٹرول پمپ پر سیل مین اور گارڈ کا کام کرتا تھا اور پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردیا ہے، ورثاء نے ملزمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان پیکج کے تحت سیالکوٹ میں راشن کی ڈور ٹو ڈور تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا اور ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے راشن کی ڈور ٹو ڈور ترسیل کے عمل کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ مستحقین کی فزیکل ویری فیکیشن کی جارہی ہے اور ضلع سیالکوٹ میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار 336 نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن کے حقدار ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی مدد سے 87 ہزار حقدار کی فزیکل ویری فیکیشن مکمل کرلی گئی اور رمضان پیکج آن لائن ریڈ ایبل بیگ میں حقداروں کی دہلیز پر مہیا کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ترسیل کا طریقہ کار انتہائی شفاف ہے اور وزیر اعلیٰ کے ویژن آپ کا حق، آپ کی دہلیز پر کی عکاسی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے مزید کہا کہ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر راشن کی منصفانہ تقسیم کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ نگہبان رمضان پیکج میں معیاری اشیاء خورد و نوش کی پوری مقدار کو یقینی بنایا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج کی پیکنگ سے لیکر حقدار کی دہلیز تک ہر مرحلہ پر سخت نگرانی کی جارہی ہے اور مستحقین کو ان کے گھروں تک راشن کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے.
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا اور ایجوکیشن بورڈ گوجرانولہ کے زیر انتظام کلاس نہم کے امتحانی مرکز کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور شفاف امتحانی عمل کیلٸے کئے جانے والے انتظامات کی بابت دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ہدایت کی کہ نگران عملہ فعال رہ کر اپنے فرائض سر انجام دے.
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
خواتین کی انفرادی شخصیت کو تسلیم کرنا معاشرے کی ذمہ داری ہے خواتین کواپنے دائرے اور حدود میں رہتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔ بااختیار خواتین کے ذریعے ہی معاشرے کی ترقی ممکن ہے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپوا کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
قلم کاروں لکھاریوں‘صحافیوں ‘ادیبوں اور شاعروں کی نمائندہ جماعت آل پاکستان رائٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن(اپووا)کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں بانی اپووا ایم ایم علی کی زیر نگرانی ’’ اور خواتین ونگ کی صدر ثمینہ طاہر بٹ کی زیر صدارت اپووا خواتین کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف ڈرامہ رائٹر صائمہ اکرم چوہدری سینئر اداکارہ میگھا جی‘معروف لکھاری نازیہ کامران کاشف ، اینکرپرسن ارم محمود‘ ماہا بخاری‘ اینکر پرسن ثنا آغا خان‘ ڈاکٹر انعم پری،معروف قانون دان سعدیہ ہماشیخ ،معروف براڈ کاسٹر ریحانہ عثمانی شاہین آپا سمیت پاکستان کے دور دراز اضلاع سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی
اپووا خواتین کانفرنس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسلمہ امہ کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پر شدید الفاظ میں مزمت کی گئ