سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 28 وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، 8موٹر سائیکلیں، رقم نقدی 5 لاکھ 50 ہزار روپے، 15 قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سعادت علی ڈسکہ سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ستراہ سب انسپکٹر محمد اویس نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی، راہزانی اور چوری کی 28 سے ذائد وارداتوں میں ملوث خطرناک 4 رکنی گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت مال مسروقہ 08 عدد موٹر سائیکلیں، ,نقدی 05 لاکھ 50 ہزار روپے، 15 عدد قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4 عدد پسٹلز 30بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو خطرناک گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے.