Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس کا فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون قحبہ خانے پر چھاپہ قابل اعتراض حالت میں دو مرد چار خواتین کو گرفتار کرلیا

 

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس کا فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون قحبہ خانے پر چھاپہ قابل اعتراض حالت میں دو مرد چار خواتین کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل صابر حسین چٹھہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں سب انسپیکٹرصیب نے اپنی ٹیم سب انسپیکٹر عامر شہزاد نظر حسین اور دیگر ملازمین کے ہمراہ نئی ابادی پڑوپی ارائیاں میں قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر قابل اعتراض حالت میں 2 مرد اور 4 خواتین کو گرفتار کر کے  انکے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں گرفتار ملزمان میں نائکہ ممتاز عظمی عرف شہزادی ارم شہزادی نازیہ فاطمہ محمد طاہر کیانی محمد فیضان عرف عرفان  شامل ہیں

ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں  

صہیب ارشد

 نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جرائم پیشہ افراد کا محاسبہ جاری رہے گا کسی بھی جرائم پیشہ افراد کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ سرعام اپنی کاروائیاں کر سکے ہم دن رات کو ششاں ہیں بہت سے جرائم پیشہ افراد کو صلاحوں کے پیچھے بند کر چکے ہیں بہت سے جرائم پیشہ افراد روح پوش ہو چکے ہیں عنقریب ان کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کریں گے اور قانون کے مطابق سزا دلوائیں گے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے عوام کا تعاون بھی درکار ہے جہاں کہیں بھی کوئی جرائم پیشہ افراد نظر ائے عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ ایک پاکستانی ہونے کا فرض ادا کریں اور بروقت پولیس کو اطلاع دیں۔






قومی خواجہ محمد آصف کا اظہار خیال

سیالکوٹ،پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کیا ہے، خواجہ محمد آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کیا ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد کے لیے آئے معززین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ  2022 ء میں عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے بعدآئی ایم ایف کو خط لکھے گئے اور اب پھر وہی تاریخ دہرائی جا رہی ہے اور آئی ایم ایف  کو خط لکھے جا رہے ہیں، یہ خواہشات اور عزائم پاکستان دشمن قوتوں کے تو ہو سکتے ہیں کسی پاکستانی نام نہاد  سیاسی گروہ کے نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل بروز پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونے جا رہا ہے اور انشاءاللہ مریم نواز شریف وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا کر ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد وزیراعظم ہیں جو جلد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور ہم پرعزم ہیں کہ اپنے قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا، سٹی سیکرٹری کاشف نیاز بٹ، ارشد بٹ، فرخ حفیظ بٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نماءیندہ ملک ذوالفقار احمد، ملک فیصل اعوان، میاں اشفاق، رانا وحید گڈو، اظہر بٹ، نجم الحق چودحری ، سید شاہد رضا، شیخ قدیر ، عاشر تبوی ،عمر بھلی، سیالکوٹ سے اقلیتی نشست پر منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹرنیلسن عظیم ، مسیحی برادری کی نمائندہ، شکیلہ جاوید آرتھر بھی اس موقع پر یہاں موجود تھیں  جبکہ  سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مسیحی برادری کے نمائندگان بھی انکے ہمراہ تھے۔





سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


پولیس بھرتی سال 2024ء کے سلسلہ میں پولیس کنسٹیبلان و لیڈی کنسٹیبلان، ڈرائیور کنسٹیبلان، ٹریفک اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کا چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ سیالکوٹ اظہر اکرم  ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ اور ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے جائزہ لیا اور تفصیلات حاصل کیں، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس میں بھرتی شفاف اور خالصتا میرٹ کی بنیاد پر ہوگی اور تمام امیدواران اپنی قابلیت اور صلاحتیوں پر یقین رکھیں اور اگر کوئی بھی شخص آپ کو رشوت یا شفارش کی بنیاد پر لالچ دے کر رقم بٹورنے کی کوشش کرے تو جھانسے میں ہرگز نہ آئیں بلکہ ہمیں فوری آگاہ کریں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے، چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ سیالکوٹ اظہر اکرم  ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ نے کہا کہ بھرتی کا تمام عمل 100 فیصد میرٹ پر کیا جارہاہے، اگر کسی بھی امیدوار کو بھرتی کے متعلق کوئی اعتراض ہو تو وہ چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ، سیکرٹری اور ممبر بورڈ سیالکوٹ کو بتائیں، انہوں نے کہا کہ انشااللہ ان کا اعتراض دور کیا جائے گا۔








سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 تھانہ نیکاپورہ میں لگائی گئی کھلی کچہری میں ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ غلام عباس نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو میرٹ کی بنیاد پر شکایات کا ازالہ کرنے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے تھانہ میں شکایات پیش کرنے والی خواتین اور شہریوں کو بھرپور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور پولیس افسران کو شکایات کی درخواستوں بارے ٹائم فریم کےاندر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ کھلی کچہری کے بلا تعطل انعقاد کا مقصد شہریوں کی افسران تک رسائی کو آسان اور باعزت طریقہ سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔











سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


تھانہ سبز پیر پولیس نے آتش بازی کا سامان، پٹاخے اور ماچس برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق حکومتی پابندی کے باوجود دوکاندار توسل بڑے پیمانے پر آتش بازی کا سامان، پٹاخے اور ماچس فروخت کررہا تھا جسے پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا اور ملزم کے قبضہ سے آتش بازی کا سامان، پٹاخے اور ماچس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، گرفتار ملزم توسل کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ کا چالان مکمل کرنے کی کاروائی جاری رہی۔








سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 تھانہ صدر پولیس نے چار بدنام زمانہ منشیات فروش بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ ناجائز سمیت گرفتار کرلئے، ڈی ایس پی صدر سرکل صابر چٹھہ کے مطابق پولیس نے موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا اور 

اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ سب انسپکٹر قیصر بشیر نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو بریک کرتے ہوئے گاؤں بھڈال کے مکروہ دھندے میں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش شیخ عشرت عرف گونا شیخ کو تین ساتھیوں مجید، غلام نبی اور یاسر اقبال سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 20 کلوگرام ہیروئن، چرس، افیون اور ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کی آٹھ خود کار رائفلیں، تین پستول، 26 میگزین اور 400 کے قریب گولیاں برآمد کرلیں اور مقدمات درج کرلئے، گرفتار ملزمان منشیات سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے جنہیں گرفتار کر کے ضلع میں منشیات کی سپلائی کی ایک اور چین کو بریک کر دیا گیا، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ ضلع سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلئے چھوٹے موٹے نشئیوں کی بجائے اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پکڑا جا رہا ہے اور شہر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کاروائی میں شامل پولیس ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا۔










سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

تھانہ صدر پسرور کے سوکن ونڈ میں دو لڑکوں کے پستول چیک کرتے چل جانے سے دس سالہ طالب علم بچہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق دو لڑکوں سے پستول چیک کرتے ہوئے فائر ہوگیا اور گولی لگنے کی وجہ سے دس سالہ طالب علم عمر فاروق شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو عملہ کی طرف سے ابتدائی طبی امداد دے کر گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور شفٹ کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے طبی امداد دیتے ہوئے علاج معالجہ کیا، دونوں لڑکے فرار ہوگئے اور تھانہ صدر پسرور پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری اور ابھی تک کوئی لڑکا گرفتار نہ ہوسکا






بریکنگ نیوز


سیالکوٹ پولیس کا گزشتہ اتوار کے دن ضلع بھر میں پتنگ مافیا کےخلاف کریک ڈاؤن، کارروائی کے دوران 72 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور سینکڑوں کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ قاتل ڈور پھرنے سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں. پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے.


رپورٹ سید عارف حسین شاہ

بیورو چیف روز نامہ یلغار







صدر چمبرآف کامرس سیالکوٹ ملک عبدالغفور کا سپورٹس سپیکٹرا سے خطاب


سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) 

صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ ملک عبدالغفور نے کہا ہے کہ کھیل انسانی شخصیت اور صحت پر گہرے مثبت اثرات مرتب کرتی ہے کیونکہ ایک صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ پروان چڑھتا ہے ۔یہ بات انہوں نے دی سٹی سکول اقبال کیمپس کے سپورٹس سپیکٹرا ،وی 5 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ چیئرمین اتحاد فاؤنڈربزنس گروپ شیخ ریاض الدین ،ہیڈ کوچ پی سی ایس لاہور قلندر منصور ،ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز محمد عرفان، پرنسپل فاطمہ عمر دی سٹی سکول اقبال کیمپس (بوائز) سیالکوٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں بچوں کے والدین اوراساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ چیئرمین اتحاد فاؤنڈر بزنس گروپ شیخ ریاض الدین نے سپورٹس سپیکٹرا کاافتتاح کرنے کے بعد سپورٹس پروسیشن میں شریک کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام ترتوجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں اس کے ساتھ کھیل کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں جس سے آپ میں جو سپورٹس مین ا سپرٹ پیدا ہوگا وہ زندگی میں مشکل اور اہم فیصلے کرنے میں معاون ثابت ہوگا اور زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے جو حوصلہ اور ہمت درکار ہوتی ہے وہ سپورٹس کے بغیر ممکن نہیں۔ پرنسپل فاطمہ عمر نے کہا کہ اسٹوڈننس میں ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط اور توانا بنانے کیلئے ادارے میں سپورٹس پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور اس کیلئے مستند کوچزکی خدمات حاصل کی جاتیں ہیں ۔ سپورٹس سپیکٹرا میں انٹر ہاوس بوائز کی انفرادی اور ٹیموں کے کے مابین ڈوروں، رسہ کشی، لانگ جمپ ، ریلے ریس، اور پی ٹی شو کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا اور پوزیشن ہولڈرز بچوں کو میڈلز ، ٹرافیز اور انعامات سے نوازا گیا۔ سپورٹس سیپکٹرا میں بچوں کو ٹیبلو شو اور ملی نغمیں بھی پیش کیئے ۔



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.