Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

شب برات سے پہلے سیالکوٹ پولیس کی کارروائی کوتوالی کے علاقے سے لاکھوں روپے مالیت کا آتشبازی کا سامان برآمد کر کے ملزم گرفتار، مقدمہ درج


 سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

شب برات سے پہلے سیالکوٹ پولیس کی کارروائی کوتوالی کے علاقے سے لاکھوں روپے مالیت کا آتشبازی کا سامان برآمد کر کے ملزم گرفتار، مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران چھاپہ مار کر ملزم پرویز ولد رحمت سکنہ سالو گجر گلی، محلہ پنساریاں کو حراست میں لیا جس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا آتشبازی سامان جس میں 5000 پیکٹ پٹاخے، 2000 ہوائیاں، 500 انار، 2000 مختلف اقسام پٹاخے اور 100 پیکٹ پھلجھڑیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا اور بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نے پکڑے جانے والے آتشبازی کے سامان کو تلف بھی کر دیا۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

سیالکوٹ پولیس کی بروقت کاروائی، خاتون ڈاکٹر کو چھریوں کے وار کر کے شدید مضروب کرنے والا ملزم فوری گرفتار

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی پسرور معہ پولیس ٹیم نے ملزم امتیاز ولد صدیق کو گرفتار کر لیا ملزم امتیاز نے ہسپتال جاتے ہوئے ڈاکٹر ثمینہ خالد کو چھریوں کے وار کر کے شدید مضروب کر دیا تھا. گرفتار ملزم امتیاز سے وقوعہ کی بابت تفتیش عمل میں لائی جاری ہے۔




سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

چیف وارڈن سیالکوٹ طاہر مجید کپور کے بھائی کی صحتیابی کیلئے دعا کی گئی

سی.ڈی.اوخالداعوان سمیت ایگزیکٹوز والنٹیرز کیجانب سے اظہار ہمدردی.

چیف وارڈن سول ڈیفنس سیالکوٹ طاہر مجید کپور کے بھائی اختر مجید کپور علیل ہوگئے جن کو لاہور شفٹ کیا گیا جہاں انکی اینجیوپلاسٹی کر دی گئی ہے. اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سیالکوٹ خالد محمود اعوان ،ڈپٹی چیف وارڈن محمد ابراہیم، ڈپٹی چیف وارڈن شبلی شیراز صندل، ڈپٹی چیف وارڈن ملک وحید، ڈویژن، ڈپٹی چیف وارڈن عبدالستار شیروانی، وارڈن کمانڈر محمد اسلام میر، حفیظ چغتائی ڈپٹی ڈویزن وارڈن حدید احمد بٹ، ڈپٹی گروپ وارڈن A عمر زاھد ، ڈپٹی گروپ وارڈن میاں رضوان، گروپ C گروپ وارڈن ،شیخ نوید، ڈپٹی گروپ وارڈن ، ڈپٹی گروپ وارڈن رضوان، پوسٹ وارڈن محمد احتشام، پوسٹ وارڈن فضل الرحمن، پوسٹ وارڈن محمد اشفاق، پوسٹ وارڈن ناصر علی ناصر گروپ D میاں مبشر، ڈپٹی گروپ وارڈن D خواجہ عامر جاوید ، ڈپٹی گروپ وارڈن عثمان جاوید، پوسٹ وارڈن تنزیل، پوسٹ وارڈن عاصم، پوسٹ وارڈن ثقلین، پوسٹ وارڈن عاطف، گروہ E کے گروپ وارڈن محمد اقبال ، ڈپٹی گروپ وارڈن حاجی ادریس، پوسٹ وارڈن سرفراز بٹ، گروپ G کے گروپ وارڈن فیصل عمران، ڈپٹی گروپ وارڈن محمد بوٹا، پوسٹ وارڈن عدیل اشرف، پوسٹ وارڈن فیاض احمد، پوسٹ وارڈن نبیل عمر، پوسٹ وارڈن محمد آصف، پوسٹ وارڈن حامد آرائیں، گروپ F سیالکوٹ کینٹ کے گروپ وارڈن اسلام کھوکھر، ڈپٹی گروپ وارڈن اقبال وارثی، ڈپٹی گروپ وارڈن منصور اے رضا، پوسٹ وارڈن مقدس، پوسٹ وارڈن وحید مغل، پوسٹ وارڈن ارشد سمیت چیف وارڈن سول ڈیفنس سیالکوٹ طاہر مجید کپور کے بھائی کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع طاہر مجید کپور کیساتھ اظہار ہمدردی کیا جنہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سیالکوٹ خالد محمود اعوان سمیت تمام ایگزیکٹوز والنٹیرز سے خصوصی دعاؤں پر اظہار تشکر کیا.





سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 سیالکوٹ کینٹ کے علاقوں گھنٹہ گھر چوک سمیت مختلف علاقوں میں مین روڈز کے درمیان اور اردگرد کے علاقوں میں کنٹونمنٹ بورڈ کینٹ کے عملہ صفائی نے پودوں اور درختوں کے درمیان اگنے والے غیر معیاری پودوں اور فضلات کو ہٹادیا اور گھاس کاٹ کر بہتر کردی، سماجی کارکن محمد عمران مغل کے مطابق عملہ صفائی نے بہترین صفائی کی جس سے روڈز کے ساتھ کے علاقے خوبصورت ہوگئے، مین بازار، لاری اڈا، کنٹونمنٹ بورڈ روڈ، گارڈن برانچ، عزیز شہید روڈ اور دوسرے علاقوں میں عملہ صفائی نے بھرپور صفائی کی اور جمع کئے جانے والے غیر معیاری پودوں اور فضلات کو قبضہ میں لے لیا، شہریوں محمد حسن نوید، اکبر علی، عرفان بھٹی، شفیق انور اور عبدالغفور ملک نے صفائی کی جانب مسلسل توجہ دینے کا مطالبہ کیا.





سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 تھانہ صدر پسرور پولیس نے قتل کے دو ملزمان گرفتار کرلئے، یکم فروری کو گاؤں عاقی ماچھی میں ملزمان حمزہ ارشد اور اویس شفیق نے فائرنگ کرکے علی رضا اور اس کے والد امتیاز کو قتل کر دیا تھا اور ایس ایچ او صدر پسرور نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کاروائی کرکے قتل کے دونوں ملزمان حمزہ ارشد اور اویس شفیق کو چھاپے مار کر گرفتار کرکے تفتیش جاری رکھی، علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے پولیس نے دونوں ملزمان کے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلئے.




سیالکوٹ بیورو رپورٹ

بجلی بند رہے گی

گیپکو سیالکوٹ ایس او ایس  انچارج گوہدپور گریڈ اسٹیشن معظم علی کے مطابق 

کینٹ گرڈ سیالکوٹ کے مطابق صبع 25:22024 بروز اتوار کو مندرجہ زیل ایریا کی بجلی صبح (9)بجے سے دوپہر(2)بجے تک بند رہیں گے بوجہ سالانہ مینٹینس(1) کپوروالی (2) کھمبرانوالہ (3) بھگوال اعوان (4) بونکن (5)مغل پورہ (6)ننگھل (7) چٹی شیحاں (8) ماچھی کھوکھر (9) گوہد پور (10) ٹینری زون فیڈر




سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 سیالکوٹ پولیس نے خونی کھیل پتنگ بازی کےخلاف کریک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے چھ ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے، ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ عادل مصطفی نے اہلکاروں و فلیڈ سٹاف سکیورٹی برانچ کے ہمراہ دوران کاروائی چھ ملزمان زبیر،عبداللہ، دانش، حسن، فرحان اور علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ہزار ایک سو پتنگیں اور اٹھارہ کیمیکل ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کے مطابق قاتل ڈور پھرنے سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے، انہوں نے کریک ڈاؤن میں شامل پولیس افسران و جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔






سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس نے پتنگ فروش کو ایک ہزار دو سو ڈبی پٹاخے برآمد کرلئے، ایس ایچ او محمد کاشف بٹ نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم فیضان کے قبضہ سے ایک ہزار دو سو ڈبی پٹاخے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش جاری رہی، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر پولیس نے گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ کا چالان مکمل کرنے کی تفتیش جاری رہی۔




سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں این اے 71، پی پی 46 اور پی پی 47 پینل کی تاریخ سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف اور دوسروں کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت چار مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے دوبارہ طلبی کے احکامات جاری کردئیے، تحریک انصاف کی امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار کی اپیل پر الیکشن کمیشن عدالت نے خواجہ آصف اور دوسروں کو عدالت میں طلب کیا تھا لیکن سماعت کے دوران وہ پیش نہ ہوئے، خواجہ آصف اور حواری آر او سیالکوٹ کو الیکشن کمیشن عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے چار مارچ 2024 کی تاریخ دیدی، ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کا یوم حساب جلد ہوگا اور انہیں سزائیں ہوں گی۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

سول عدالت کے احاطہ میں سیالکوٹ پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کاروائیوں میں پکڑی جانے والی ہزاروں پتنگیں جلا کر نذر آتش کردیں، سیالکوٹ کے مختلف تھانوں کی پولیس نے چھاپے مار کر ہزاروں پتنگیں قبضہ میں لے کر دوکانداروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا تھا اور پولیس افسران نے عملہ کے ہمراہ قبضہ میں لی جانے والی ہزاروں پتنگیں سول عدالت کے احاطے میں لاکر جلا کر راکھ کر دیں، ایڈیشنل ایس پی سیالکوٹ ملک نوید کے مطابق پتنگیں فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے اور پابندی کے باوجود پتنگیں فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری رہے گی.



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.