Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ اہلکاروں نے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کے دوران تین ملزمان سے ناجائز پستول و گولیاں، آتش بازی کا سامان اور چھینا گیا

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ اہلکاروں نے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کے دوران تین ملزمان سے ناجائز پستول و گولیاں، آتش بازی کا سامان اور چھینا گیا رکشہ برآمد کرلیا، ریجنل انچارج ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کی خصوصی ہدایات پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب، اسسٹنٹ سب انسپکٹر وحید احمد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالروف نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف جگہ پر ناکہ بندی کے دوران ڈسکہ کے فرحان کے قبضہ سے ناجائز پستول اور گولیاں جبکہ کامونکی کے امین اورسمبڑیال کے رضوان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں سامان اتشبازی اور گوجرانوالہ کے منظور سے چھینا گیا لاکھوں روپے مالیت کا رکشہ بھی برآمد کر لیا اور برآمد شدہ رکشہ وصول کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور آبیدہ ہو گیا اور ٹیم پٹرولنگ  پولیس کو بہت دعائیں دیں، ریجنل انچارج ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا نے کہا کہ پیٹرولنگ پولیس سیالکوٹ عوام کی خدمت کیلئے 24 گھنٹے مصروف عمل ہے۔







سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 تھانہ اگوکی پولیس نے دو ملزمان سے آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا، ڈی ایس پی صدر سرکل صابر چٹھہ کے مطابق پولیس نے چھاپے مار کر پابندی کے باوجود آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے دو ملزمان کے قبضہ سے انار، پھکجھڑیاں، ماچس پٹاخے اور ہوائیاں و سامان برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے، ایس ایچ او اصغر علی اور پولیس اہلکاروں نے علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر گرفتار دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا۔







سیالکوٹ بیورو رپورٹ

  مادری  زبان  پنجابی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

سیالکوٹ۔21فروری: سانجھ پنجابی بیٹھک سیالکوٹ کے زیر اہتمام شہر سیالکوٹ میں مادری زبان پنجابی کے عالمی دن کو شایان شان طریقے سے منایا گیا۔اس سلسلے میں مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے جناح اسلامیہ کالج کے جناح ہال میں تقریب منعقد ہوئی۔ سانجھ پنجابی بیٹھک اور بزم عرفان سخن کے زیر اہتمام پنجابی مشاعرہ اور پنجابی زبان کی اہمیت پر گفتگو بھی کی گئی۔جس میں مختلف شعراء نے اپنے اپنے پنجابی کلام پیش کیے اور شرکاء سے خوب دادوصول کی۔ پروگرام میں ریسکیو 1122سیالکوٹ کی خدمات  کے اعتراف میں ریسکیو آفسیرز، ریسکیورز اور ریسکیو محافظین کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ تقریب میں پرنسپل اسلامیہ کالج مجاہد حسین بخاری، ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد، ڈسٹرکٹ ا یمرجنسی آفیسر سیالکوٹ انجینئر نوید اقبال، سابقہ ایجوکیشن آفیسر مقبول احمد شاکر، ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ،  پیپلز ویلفئیر سوسائٹی کے صدر چووہدری عارف، روز ویلفئیر آرگینائزیشن کے صدر اشفاق، معروف سماجی شخصیت مرزا عبدالشکور، اکبر علی غازی، عظمی افضل، زرش ملک، نورین گل، روزی گل، غزالہ اکرم، چاچائے کرکٹ صوفی عبدالجلیل کے علاونائب صدر کراس روٹ کلب محمد زکریا، کوآرڈینیٹر کراس روٹ کلب، منیر شہزاد صدر موٹبائیک ٹورسٹ کلب کے علاوہ کثیر تعداد میں ریسکیورز، ریسکیو محافظین اور سکول و کالجز کے طلباء سمیت مختلف مدارس کے طالب علموں نے بھی شرکت کی اور اپنی ماں بولی زبان کی افادیت بارے آگاہی حاصل کی۔ سانجھ پنجابی بیٹھک کے صدر و بانی ظفر بٹ نے تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ماں بولی زبان پنجابی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل اسلامیہ کالج پروفیسر مجاہد حسین بخاری نے کہا کہ ہمیں اپنی ماں بولی زبان پنجابی کا پرچار کرنا چاہیے اور مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ پنجابی زبان کے پرچار کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ماں بولی زبان پنجابی کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ پنجابی پروگراموں کا انعقاد کرنا چاہیے اور اپنے بچوں کو بھی اس کی ترغیب دینی چاہیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید کمال عابد نے کہا کہ پنجابی زبان دنیا بھر کی وسیع ترین زبان ہے اور انسان ہمیشہ اپنی مادری زبان میں ہی سوچتا ہے اور خواب بھی دیکھتا ہے اس لیے مادری زبان کا فروغ بے حد ضروری ہے۔ پروگرام میں ریسکیو آفیسر و آفیشلز اور ریسکیو محافظین کی خدمات کے عوض ان کو اعزازی شلیڈوں سے بھی نوازا گیا۔ جبکہ پروگرام کے اختتام پر پنجابی زبان کے فروغ و اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ریلی بھی نکالی گئی۔

 


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

سرکلر روڈ پر شیخ مولا تالاب میں پتنگ بازی کے دوران ڈور ناک پر پھرنے سے 43 سالہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق رسول پور کا 43 سالہ اختر علی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ علاقہ میں پتنگ بازی کے دوران ڈور اس کے چہرے پر ناک پر لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور موٹر سائیکل سے نیچے گرا جسے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال داخل کروادیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد دیتے ہوئے دوائی دی، پولیس کی علاقہ میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہی۔





سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے، صرف پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگی وطن عزیز کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے اور پاکستان کو  اقوام عالم میں سخت تنقید کا سامنا ہے اس موذی اور جان لیوا مرض کے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے ضرورت ہے، 26 فروری سے قومی انسداد پولیو مہم  کا آغاز کیا جارہا ہے، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گے اور اس مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دے گے، یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں قومی پولیو مہم کے مائیکرو پلان کے مطابق حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا، نمائندہ عالمی ادارہ  صحت ڈاکٹر یاسر، ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹرشہزاد اقبال، ڈاکٹر شیرازمسعود کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے شرکت کی، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ زیر تربیت پولیو ٹیموں کو اس مہم کی اہمیت اور افادیت کا احساس دلائیں، حکومت اربوں روپے پولیو کے خاتمہ کیلئے خرچ کررہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ پولیو کو جڑ اکھاڑ پھینکا جائے، انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی جی آئی ایس پر ٹریکنگ مانیٹر کی جائے گی اور پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے فول پروف سکیورٹی پلان بنایا جائے گا، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیمیں مسنگ بچوں کو ہر صورت میں ٹریس کرنے کی پابند ہوگی اور فزیکل ویری فیکیشن کے بغیر بچوں کا نام عدم دستیاب بچوں کی فہرست سے نہیں کاٹا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو ٹریس کرکے ان کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے خلوص نیت سے بچوں کو پوری ذمہ داری اور احتیاط سے پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں اور پولیو ویکسی نیشن کی افادیت کو برقرار رکھنے کیلئے کولڈ چین کا خاص خیال رکھا جائے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں 26 فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران انسداد پولیو ٹیمیں کل سات لاکھ پچانوے ہزار877 بچوں کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے حصول کیلئے کل چھ ہزار 288 پولیو ورکرز اور سٹاف فرائض انجام دیں گی جن کی ٹریننگ دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے دو ہزار چھ سو 76 موبائل ٹیمیں گھروں، سکولوں اور مدارس میں جاکر، 133 فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت، ڈسپنسریوں، ای پی آئی مراکز  اور ہسپتالوں  میں جبکہ 69 رومنگ/ ٹرانزٹ ٹیمیں لاری اڈوں، بس اسٹاپس اور اہم چوکوں اور بازاروں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گے، انہوں نے کہا کہ مہم کہ نگرانی کیلئے 129 یوسی مانیٹرنگ آفیسر اور 536 ایریا انچارج ڈیوٹی انجام دیں گے، چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز ملکر کر مہم کو سپروائز کریں گے،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے گزشتہ پولیو مہم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آٹھ پولیو ورکرز اور سپروائزر کو تعریفی اسناد سے نوازا۔





سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 پسرور میں قاتلانہ حملہ میں معروف ڈاکٹر ثمینہ خالد شدید زخمی کردیا گیا اور پولیس نے ملزم گرفتار کرکے کاروائی شروع کردی، تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ میں نجی ثمینہ ہسپتال کی مالکن لیڈی ڈاکٹر ثمینہ خالد پر کوٹ کبہ کے ملزم انور نے چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور پولیس کی بھاری نفری نے تمینہ خالد ہسپتال پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے چھری قبضہ میں لے لیا اور  لیڈی ڈاکٹر ثمینہ خالد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے، پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی اور قاتلانہ حملے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔





سیالکوٹ بیورو رپورٹ

جرمن قونصلیٹ کراچی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے پاکستان سپورٹس گڈز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایس جی ایم ای اے) کا دورہ کیا، اس دورے کے دوران فرسٹ سیکرٹری جرمن ایمبیسی اسلام آباد جینین روہور اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جرمن اماراتی جوائنٹ کونسل برائے صنعت و تجارت اولیور اوہمس بھی انکے ہمراہ تھے۔ چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن  (پی ایس جی ایم آی اے) ارشد لطیف بٹ، وائس چیئرمین ضرار ڈوڈھی اور جنرل سیکرٹری محسن مسعود نے معزز مہمانوں کو پی ایس جی ایم ای اے آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پی ایس جی ایم آی اے کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران پاکستان سپورٹس گڈز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایس جی ایم ای اے) کے چیئرمین ارشد لطیف بٹ نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے 1951ء سے دوستانہ و سفارتی تعلقات ہیں اور پاکستان وفاقی جمہوریہ جرمنی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے پہلے ایشیائی ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور کثیر جہتی اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔  چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی توسیع میں جرمنی کے کردار کو تسلیم کرتا ہے اور اسے سراہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ایس پی پلس مراعات کے تحت پاکستانی مصنوعات کی وسیع رینج بشمول گارمنٹس، ہوزری، چمڑے، کھیلوں کے سامان، سرجیکل سامان اور اسی طرح کی اشیاء نے یورپی یونین کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کی ہے جس سے نہ صرف پاکستان کے برآمدی شعبے کو تقویت ملی ہے بلکہ اس نے جرمنی اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ قونصل جنرل جرمن قونصلیٹ کراچی روڈیگر لوٹز نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو تسلیم کیا۔ روڈیگر نے مزید کہا کہ پاکستان اور جرمنی تجارتی اعداد و شمار کو بڑھانے اور عوام سے عوام کے روابط کو بہتر بنانے کے لیے مزید دو طرفہ مصروفیات کر سکتے ہیں۔ فرسٹ سیکرٹری جرمن ایمبیسی اسلام آباد جینین روہور نے اس بات کو یقینی بنایا کہ جرمن سفارت خانہ جی ایس پی پلس کے 27 کنونشنز کی تعمیل میں سیالکوٹ کی صنعت کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے کاروباری برادری سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ جرمنی کے دورے سے قبل 6 ہفتے (صارفین کی میٹنگ) اور 10 ہفتے (نمائش میں شرکت) کا منصوبہ بنائیں تاکہ جرمن سفارت خانے سے ویزوں کے بروقت حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔ سیالکوٹ کی تاجر برادری کی کثیر تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔








سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کوو یقینی بنانے کیلئے تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی اپنانا پو گی، خلاف ورزی کی صورت میں  انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں  ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے انسداد جبری مشقت و ہیومین ٹریفکنگ سیالکوٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر طیب ورک، قیصر ندیم سپال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ایجنسی محمدساجد، صدر بھٹہ ایسوسی ایشن میاں محمد اکرم، انسپکٹر ماحولیات احمد یار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عصمت اللہ اور چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نیئر عباس کے علاوہ متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی، اے ڈی سی مظفر مختار نے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ایجنسی کے  مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ بھٹہ پر کام کرنے والے ورکرز کو پیسپی میں رجسٹرڈ کریں اور ان پیسی کارڈز جاری کئے جائیں اس ضمن میں بھٹہ مالکان اپنے مزدوروں کی رجسٹریشن میں اپنا مکمل تعاون کریں،انہوں نے کہا کہ بھٹہ پر کام کرنے والے مزدوروں کو پوری اجرت اور صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ذمہ دار ادارے اپنا کردار ادا کریں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیرون ملک بھیجنے والے غیر قانونی ہیومین ٹریفکنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرے جبکہ عوام الناس کو آگاہی اور شعور دیا جائے کہ وہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے سے باز رہے کیونکہ اس طرح آپ کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں




today sachi khabary news thanks for visiting Sachi khabary news


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.