Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

مراد پور پولیس کا فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ۔دو قحبہ خانوں پر چھاپے ۔۔11 افراد گرفتار

سیالکوٹ بیورو رپورٹ

مراد پور پولیس کا فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ۔دو قحبہ خانوں پر چھاپے ۔۔11 افراد گرفتار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر ایس ایچ او مراد پور انسپکٹر میاں عبدالرزاق نے ٹیم کے ہمراہ گوہد پور اور مراد پور میں دو قحبہ خانوں پر چھاپے مار کر قابل اعتراض حالت میں 6 مرد اور  5 خواتین کو گرفتار  کر کے  انکے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں گرفتار ملزمان میں تنزیلہ,رمشاء,عروج فاطمہ,شانزہ۔ایمان فاطمہ,عمران,یاسین,ذوہیب, توقیر خالد,علی رضا اور عامر شامل ہیں قبل ازیں بھی مراد پور پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپے کے دوران متعدد مرد و خواتین کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر کے ان پر مقدمات درج کئے تھے۔

 


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

سول ڈیفنس سیالکوٹ کے انسٹرکٹر محمد زکریا نے الیاس اور حفظہ بی بی سمیت تین افراد کے خلاف دھوکہ دہی کیلئے جھوٹے الزامات لگانے پر ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کیلئے وکیل کے زریعے نوٹس بھجوادیا، نیبل احمد خان ایڈووکیٹ کے زریعے بھجوائے گئے نوٹس میں الیاس، حفظہ سمیت تین کو بھجوائے گئے نوٹس میں ان پر گاؤں وریو کے محمد زکریا کو بلیک میل کرنے کیلئے جھوٹے الزامات عائد کرنے کا الزام عائد کیا اور ہتک عزت کا ایک کروڑ روپے کا نوٹس بھجوادیا۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

سول ڈیفنس سیالکوٹ کے انسٹرکٹر محمد زکریا نے الیاس اور حفظہ بی بی سمیت تین افراد کے خلاف دھوکہ دہی کیلئے جھوٹے الزامات لگانے پر ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کیلئے وکیل کے زریعے نوٹس بھجوادیا، نیبل احمد خان ایڈووکیٹ کے زریعے بھجوائے گئے نوٹس میں الیاس، حفظہ سمیت تین کو بھجوائے گئے نوٹس میں ان پر گاؤں وریو کے محمد زکریا کو بلیک میل کرنے کیلئے جھوٹے الزامات عائد کرنے کا الزام عائد کیا اور ہتک عزت کا ایک کروڑ روپے کا نوٹس بھجوادیا۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

شہر اقبال میں پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی ناجائز پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کرکے ملزمان گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیئے، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق ڈھڈی کے مطابق تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او انسپکٹر شہباز نے پولیس کے ہمراہ چھاپے مار کر تین ملزمان ابوبکر، احسن مغل اور اسد کے قبضہ سے پانچ سو چالیس پتنگیں برآمد کیں اور تھانہ رنگ پورہ کے ایس ایچ او میاں شہباز و پولیس نے تلواڑہ مغلاں کے پتنگ فروش بلال کو ایک ہزار پتنگوں سمیت گرفتار کیا، انہوں نے کہا کہ تھانہ نیکاپورہ، تھانہ کوتوالی اور دوسرے تھانوں کی پولیس نے چھاپے مار کر لاکھوں روپے کی پانچ ہزار پانچ سو بیالیس پتنگیں اور نو سو سے زائد کیمیکل ڈوریں برآمد کرکے مقدمات درج کئے، گرفتار پتنگ فرشوں کے خلاف تھانوں کی پولیس نے مقدمات درج کرکے سزائیں دلوانے کیلئے گرفتار ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹس کے احکامات پر جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا اور مقدمات کے چالان مکمل کئے جارہے ہیں جن میں ملزمان کو قید و جرمانوں کی سزائیں ہوں گی.





سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

پسرور سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد فیاض نے وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی سے ملاقات کرکے انہیں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کی یقین دہانی کروائی، وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کی جدوجہد سے مسائل حل ہوں گے اور عوام کی خدمت کا سفر دن رات جاری رہے گا، رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد فیاض نے سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف سے بھی ملاقات کرکے انہیں بھرپور خدمت کا یقین دلایا.





سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

سلور سٹار سے جامکہ روڈ پر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئ۔  ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کع آگ پر قابو پا کے ساتھ والی آبادی کو بچا لیا۔  اطلاع کے مطابق ٹینکر میں تقریبا 15ہزار لیٹر  ڈیزل موجود تھا۔

ڈرائیور کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ ریسکیو کی 6فائر وہیکل آپریشن میں۔حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر۔نوید اقبال نے آپریشن کمانڈ کی۔ ریسکیورز کی بروقت کاروئ کے باعث 10لاکھ مالیت کا ڈیزل بچالیا جبکہ 30لاکھ مالیت کا ڈیزل۔اور ٹرک جل گیا

ڈسکہ سے سمڑیال روڈ نزد آدم کے سٹاپ  کرولا کار کا حادہ.  حادثہ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار نوجوان موقع پر جان بحق جبکہ ایک شدید زخمی ۔ 

ریسکیو 1122 نے 21سالہ احسن کو ابتدائ طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ 

20سالہ بلال خ، 20سالہ معاز، 

22سالہ دانش اور 24سالہ طلہا کی لاشوں کو بھی ڈسکہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا کرولا کار  دکان کی دیوار کے ساتھ ٹکرائ۔





سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 سلور سٹار سے جامکہ روڈ پر چھ ہزار لیٹر پٹرول والے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جسے بجھانے میں ریسکیو کی چھ فائر وہیکل پروفیشنل عملہ جدید طریقہ سے آگ پر قابو پانے میں مصروف رہا، آگ لگنے کی اطلاع کے بعد ریسکیو 1122 کی فائر ویکلز موقع پر لائی گئیں اور عملہ کی فائر فائٹنگ جاری رہی، ابتدائی اطلاع کے مطابق ٹینکر میں تقریبا 15ہزار لیٹر  پیٹرول موجود ہے اور ٹینکر کے آس پاس آبادی محفوظ ہے، ڈرائیور کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور ریسکیو 1122 عملہ نے آگ پر قابو پانے کیلئے کولنگ کا عمل جاری رکھا، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن کے مطابق عملہ جلد آگ پر قابو پالے گا۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 

 ضلعی بیت المال کمیٹی کی جانب سے مستحقین میں امدادی رقوم کے چیکس کی تقسیم، چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی سیالکوٹ چودھری شکیل احمد نے بتایا کہ ضلعی بیت المال کمیٹی کی جانب سے  63 مستحقین میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کے چیکس تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی بیت المال کمیٹی میرٹ پر مستحقین میں فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا رہی ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ سائلین کی دستیاب فنڈ کے اندر جس قدر ممکن ہوسکے امداد کی جاسکے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن اور اراکین ضلعی بیت المال کمیٹی سیالکوٹ بھی موجود تھے۔






سیالکوٹ بیورو رپورٹ

سیالکوٹ 19 فروری 2024:_ ڈپٹی کمشنر  محمد ذوالقرنین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر سیالکوٹ کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ ضلع سیالکوٹ میں پاپولیشن ویلفیئر کے زیر انتظام کام کرنے والے تمام فیملیز ہیلتھ کلینکس/سنٹر کو گوگل میپ پر پن کریں تاکہ شہریوں کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانب سے فیملی پلاننگ سمیت پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فراہم کی جانے دیگر خدمات کے حصول کیلئے اپنے قریب ترین سنٹر کا علم ہو اور وہ آسانی سے ان سے استفادہ حاصل کرسکے۔  انہوں نے کہا کہ فیملی پلاننگ صرف چھوٹے خاندان کیلئے نہیں بلکہ اس کا مقصد صحت مند معاشرے کی تشکیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا ایک چیلنج ہے اس سلسلہ میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں میں بھرپور آگاہی مہم چلائیں کہ خاندان کا سائز اپنے وسائل کے مطابق رکھیں تاکہ بچوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی بہترین پرورش کو یقینی بنایا جاے گا۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 ماڈل تھانہ کینٹ کے علاقہ میں نو سالہ بچے سے بداخلاقی کے بعد پولیس کے چھاپہ کے دوران ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق ڈھڈی کے مطابق درندہ صفت ملزم نے نو سالہ بچے سے بداخلاقی کی جس سے بچے کی حالت بگڑ گئی اور ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور گولی لگنے سے بچے سے بداخلاقی کرنے والا ملزم شدید زخمی ہوکر جاں بحق ہوگیا جس کی نعش پولیس نے قبضہ میں لے لی اور مقدمہ درج کرلیا، بداخلاقی کے شکار نو سالہ بچے کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال داخل کروادیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے طبی امداد دی۔




سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

ضلع بھر میں گہرے بادلوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہری و دیہی علاقوں کی گلیوں اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے شہری محفوظ ہوتے رہے، آسمان پر گہرے بادل چھائے رہے اور اچانک بارش ہوئی جس سے موسم پہلے سے بھی زیادہ ٹھنڈا ہوگیا، سماجی کارکن محمد افضل کے مطابق بارش سے موسم خوشگوار ہوا اور بارش کی وجہ سے گندم، سبزیوں و دیگر فصلوں کو فائدہ ہوگا، بڈیانہ، پسرور، قلعہ قالروالہ، ستراہ، موترہ، ڈسکہ، بمبانوالہ، بیگووالہ، سمبڑیال، ائیرپورٹ، ہیڈمرالہ، بجوات، کوٹلی سید امیر اور کوٹلی لوہاراں و دیگر علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوتی رہی۔




سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 سیالکوٹ سمیت پنجاب بھر میں وکلاء کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف پاکستان بار کونسل کی اپیل پر سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال کی کچہریوں میں وکلاء نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیت ججوں کی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ چوہدری راحت نذیر وینس نے کہا کہ گرفتار وکلاء کی فی الفور رہائی کی جائے، ضلع کچہری میں وکلاء نے احتجاجی مظاہرہ کرکے پولیس چھاپوں اور وکلاء کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا، وکلاء کے عدالتوں کے بائیکاٹ کے موقعہ پر پولیس تعینات رہی۔





سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 ڈی سی سیالکوٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سی ڈی او چوہدری خالد شہزاد کی نگرانی میں انسپکٹر سول ڈیفنس حافظ ذکریا نے تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھنہ میں غیر قانونی پٹرولیم ایجنسی کے مالک کو غیر قانونی کاروبار پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،  پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی، پولیس رپورٹ کے مطابق بغیر اجازت لئے ایجنسی بنا کر حیدر پٹرول فروخت کررہا تھا جسے سروے کے دوران انسپکٹر سول ڈیفنس حافظ زکریا نے چھاپہ مار کر اسے پکڑ لیا اور ایجنسی سیل کردی۔




سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 پاکستان میں جرمن سفیر ڈاکٹر رولیجر روٹس نے کہا ہے کہ پاکستانی بزنس مینوں اور شہریوں کیلئے جرمنی نے ہر دور میں بہتری کیلئے جدوجہد کی ہے اور جرمنی کے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آڈیٹوریم میں صدر چیمبر عبدالغفور ملک کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں بزنس مینوں اور برآمدکندگان نے شرکت کی، مسز جینی ہوور، جرمن اولاور ہوورز اور دیگر بھی موجود تھے، جرمن سفیر ڈاکٹر رولیجر روٹس نے مزید کہا کہ جرمن ایمریٹی کونسل نے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے اور سیالکوٹ کے برآمدکندگان اور بزنس مینوں کی بھرپور خدمت کی جارہی ہے جس میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا مثالی کردار ہے، انہوں نے کہا کہ چھ سے دس ہفتوں کے دوروں سے کاروبار کو فروغ ملے گا جس کیلئے جرمنی حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی، بزنس مینوں اور صنعتکاروں نے جرمن سفیر ڈاکٹر رولیجر روٹس سے باہمی بزنس و برآمدات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

today sachi khabary news thanks for visiting Sachi khabary news

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.