تھانہ کوٹلی لوہارا پولیس کی بڑی کاروائی دو ملزمان شہزادہ عرف گلو شمشیرزوہیب سے بھاری مقدار چرس برامد کر لی
Sachi Khabary newsFebruary 18, 2024
0
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
تھانہ کوٹلی لوہارا پولیس کی بڑی کاروائی دو ملزمان شہزادہ عرف گلو شمشیرزوہیب سے بھاری مقدار چرس برامد کر لی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل صابر حسین چٹھہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں سب انسپکٹر شعیب ارشد نے اپنی ٹیم عامر شہزاد سب انسپیکٹر ابراہیم بٹ اسسٹنٹ سب انسپیکٹر اور دیگر ملازمین کے ہمراہ مخبر کی اطلاع ملنے پر منشیات فروش شہزاد عرف گلو ولد محمد اقبال سکنہ کور پور کے قبضہ سے 1520 گرام چرس برآمد کی جبکہ بشیر زہیب ولد طاہر نسیم سکنہ کور پور گلی دارے والی سے 1380گرام جس برامد کی
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلع بھر سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمے تک سیالکوٹ پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا.
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈیکل وویمن ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے Empowerin Mothers for Future Generations ایمپاورنگ مدرز فار فیوچر جنریشن سیمینار منعقد ہوا، جس میں سیالکوٹ چیمبر کے نائب صدر عامر مجید شیخ پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ ہارون حمید،صدر میڈیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان ڈاکٹر وجیہ رضوان، وائس چانسلر گورنمنٹ وویمن کالج یونیورسٹی گلزیب وقاص اعوان، سنیئر نائب صدر ویمن چیمبر سیالکوٹ شبینہ گیلانی، سنیلا فیصل، رہنما کرسچن کمیونٹی شکیلہ آرتھ، میڈیکل کمیونٹی، انٹرپرونز اور سماجی کارکنان سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے سیمینار میں شرکت کی، اس موقع پر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر عامر مجید شیخ نے سیمینار میں تمام شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد معاشرے میں نئی جنریشن کے مستقبل کو روشن کامیاب اور خودمختار بنانے کیلئے ماؤں کو بااختیار بنانا ضروری ہے بااختیار مائیں بااختیار دنیا کی طرف لے جائیں گی، انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی حمایت ہر مذہب اور قوم کی طرف سے کی جاتی ہے جو دنیا کی ترقی کیلئے ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرہ کی تشکیل میں ماں کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے جس سے کوئی معاشرہ یا سوسائٹی انکار نہیں کر سکتی ماں کی گود انسان کی پہلی درس گاہ ہے، انہوں نے شاعر اقبال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قوموں کی تاریخ اور ان کا ماضی و حال ان کی ماؤں کا فیض ہے،سیمینار کے دوران صدر میڈیکل وویمن ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹر رضوان وجیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم خواتین کو بااختیار بنانے کے، ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل ویمن انٹر نیشنل ایسوسی ایشن نے نہ صرف دنیا بھر میں صنفی امتیاز، پروفیشنل ڈویلپمنٹ، ریسرچ اینڈ انوویشن اورتشد د کے حوالے سے آگاہی دی بلکہ ان سے نمٹنے کیلئے تربیت بھی دی ہے، ترقی پذیر ممالک میں خواتین کو ان مسائل سے نمٹنے کیلئے تربیت کی زیادہ ضرورت ہے، امید ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی گھریلو خواتین کو درپیش مسائل میں کمی آئے گی۔ ان مسائل کا واحد حل خواتین کو معاشرے میں با اختیار بنانا کے ساتھ ساتھ شعور اجاگر کرنا اور بنیادی حقوق دلوانا شامل ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام میں عورت کو جو عزت و احترام، آزادی تحفظ اور حقوق اسلام فراہم کرتا ہے دنیا کا کوئی دوسرا مذہب اس کا تصور نہیں کر سکتا اسلام نے عورت کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی سمیت دیگر خاندانی رشتوں کے تحت بہترین تحفظ اور حقوق سے نوازا
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمد فیاض نے کہا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بنی تو انشاء اللہ سب سے پہلے پسرور اور کلاسوالا میں نکاسی آب کا مسٸلہ حل کیا جائے گا، پسرور تا قلعہ کالر والا معیاری اور کشادہ سڑک بناٸی جاٸے گی، پسرور میں یونیورسٹی، میڈیکل کالج اور پولی ٹیکنیکل کالج بنیں گے اور پسرور ڈسکہ روڈ کو دورویہ ڈبل کر دیا جاٸے گا، ان خیالات کا اظہارانہوں نے کیا اور کہا کہ اللہ سے وعدہ کیا ہے کہ کسی شریف آدمی سے سخت لہجے میں بات نہیں کروں گا، کسی کو برادری یا مسلک کی کی بنیاد پر برا نہیں کہوں گا اور کسی کے خلاف انتقامی کاررواٸی نہیں ہو گی، نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمد فیاض نے کہا کہ وہ تمام کام میرٹ پر کریں گے، انہوں نے بتایا کہ پسرور سیالکوٹ روڈ کی تعمیر جلد مکمل کرنے کیلئے وہ چیف انجنیٸر ہاٸی وے سے بات کریں گے، انہوں نے کہا کہ ڈھوڈا میں کالج کے اجرا کیلئے اراضی چاہیے جیسے ہی انتظام ہو گا کالج کی منظوری حاصل کی جاٸے گی۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
ضلع کچہری میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے روڈ بلاک کردیا اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف نعرے بازی کی، قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 میں تحریک انصاف کی امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار کے مطابق مظاہرین نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف و ن لیگ کے خلاف نعرے بازی کرتے ان کی گرفتاریوں کا مطالبہ کیا، تحریک انصاف کی ریلیاں عالم چوک، نیا میانہ پورہ، حاجی پورہ، شہاب پورہ، کینٹ ایریا، چوک علامہ اقبال، فیکٹری ایریا، پکا گڑھا، رنگ پورہ اور دوسرے علاقوں سے ریلیاں نکالیں اور سیکورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
پسرور میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا، چند روز قبل گاؤں عاقی ماچھی میں ملزمان کی فائرنگ سے، باپ بیٹا جان کی بازی ہار گے تھے اور ملزمان موقعہ سے فرار ہوئے تھے جوکہ ایس ایچ او صدر پسرور فہد منصور نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کردیا گیا اور پوچھ گچھ جاری رہی.