Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 میں تحریک انصاف کی امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 میں تحریک انصاف کی امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ وہ اپنی بہن علیمہ خان کی مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف کے خلاف عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے پر دی گئی مبارکباد پر خوش ہیں، انہوں نے علیمہ خان کی مبارکباد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایٹمی اسلامی ملک پاکستان میں محب وطن خواتین اور مردوں کی کمی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جدوجہد میں اسے کامیابی ملے گی اور الیکشن میں جعل سازی کرنے والے خواجہ آصف جلد گرفتار ہوں گے اور عوام کے ووٹوں کا ہر سطح پر احترام جاری رہے گا

 



سیالکوٹ بیورو رپورٹ

ایجوکیشن آفس میں کلرک مافیا کی بڑی کرپشن کا انکشاف.... 

سی.ای.او کی ٹرانسفر کے دوران جعلی پروپوزل لیٹرجاری.... 

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس سیالکوٹ کے کرپٹ و بے لگام کلرک مافیا نے Dpiسیالکوٹ کے نام سی. ای. او ایجوکیشن سیالکوٹ کی طرف طرف سے جعلی پروپوزل لیٹر بنایا میں مشتاق بھٹی اسسٹنٹ دفتر ڈی ای او. ای ای ایم سیالکوٹ کو دفتر ڈی ای او سکینڈری میں بطور سپرٹینڈنٹ اور رشید احمد اسسٹنٹ دفتر سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس سیالکوٹ ای ای ایم کی جگہ ایڈجسٹ کرنے کی سفارش کی گئی. اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے جعلی دستخط کرنے کے ساتھ ڈسپیچ نمبر 3835 مورخہ 23 11 15 کو لگایا گیا جو کہ سابقہ سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ حافظ معروف احمد کی فراغت پر لگ چکا تھا سیکرٹری سکولز پنجاب نے اس جعلسازی بارے علم ہونے پر موجودہ سی ای او ایجوکیشن جاوید بابر کو فوری طور پر انکوائری کر کے اس میں ملوث افیشلز کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا جس پر سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ نے ڈی ای او ایلیمنٹری کو پروب انکوائری کا کہا جس پر ڈی ای او ایلیمنٹری نے پروب انکوائری مکمل کر کے سی ای او افس بھجوا دی جس میں انہوں نے بتایا کہ ادریس اورآصف عمران بھٹی نامی دو لوگوں نے یہ جعلسازی کی ہے اور انہوں نے ہی لیٹر پر جعلی دستخط کیے ہیں اور جعلی نمبر بھی لگایا ہے. پروب انکوائری میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ اصف عمران بھٹی نے اپنے واٹس ایپ نمبر سے پروپوزل لیٹر شیئر کیا رشید احمد مشتاق بھٹی کو ہٹا کر محمد رشید کو اس کی جگہ تائنات کر کے اپنی کرن کی راہ ہموار کرنا چاہتے تھے یہ وہی رشید احمد ہیں کہ جن کے بیٹے اصف عمران بھٹی جو ہیں اس سارے معاملے میں ملوث پائے گئے ہیں اور اس سارے عمل کو انہوں نے اس وقت کیا جب حافظ معروف احمد جو سابقہ سی ای او ایجوکیشن ہے ان کی ٹرانسفر ہوئی اس کے فوری بعد جو ہے یہ ایکسرسائز کی گئی جو کہ جو کہ پکڑی گئی اس وقت سی ای او ایجوکیشن نے شہباز ڈھلوں ڈپٹی ڈی او ڈسکہ اور ماجرہ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر سرفراز کو ان دونوں کرپشن کے بادشاہوں کی انکوائری بھیجی ہے واضح رہے کہ سرکاری کرپٹ افراد بارے  ان انکوائری آفیسران کا ٹریک ریکارڈ کچھ بہتر نہیں اس سے قبل بھی جب جب ان کے پاس کوئی کرپشن انکوائری گئی ہے پروب انکوائری میں کرپشن میں ملوث لوگوں کو بھی ان دونوں نے

"ناگزیر وجوہات" کیوجہ سے انکوائری کی زد میں آنیوالے سرکاری افراد مینیج کر کے تو انکوائری سے بری کراتے رہے ہیں اور افیشلز کو بچا لیا ہے ابھی دیکھنا یہ ہے کہ اس سارے سکینڈل کے بعد جو حالات و واقعات بنتے ہیں وہ کیا منظر پیش کرتے ہیں.



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 میں کامیابی سمیت چار اراکین اسمبلی کی مختلف حلقوں میں کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے، این اے 70 میں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری ارمغان سبحانی، این اے 72 میں مسلم لیگ (ن) کے علی زاہد اور این اے 73 میں سیدہ نوشین افتخار کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے، کامیاب اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی ریلیاں اور خوشی میں نعرے بازیاں جاری رہی۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 محکمہ اوقاف نے امام صاحب روڈ پر کرائے پر لی گئی سرکاری اراضی کا ماہانہ کرایہ 19 ہزار 260 روپے کی عدم ادائیگی اور کمرہ خواجہ سراء کو بددیانتی کیلئے استعمال کرنے پر مالک کو نوٹس جاری کردیا، ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف افتخار احمد کے مطابق مالک دوکان پرویز ڈار نے کرایہ ادا نہ کیا اور اوقاف کا ایک کمرہ خواجہ سراء تنویر کو دینے بارے 17 فروری تک کمرہ و دوکان خالی کرنے کا نوٹس دیدیا، تھانہ نیکاپورہ پولیس کے مطابق کاروائی جاری ہے۔




سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر ملکیوں کے پاکستانی قومی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا ملازمین کے خلاف مشترکہ داخلی تحقیقات مکمل کرکے کاروائی جاری رکھی، داخلی تجزیہ کی تفصیلی کارروائی کےدوران انکشاف ہوا کہ پانچ ملزمان شناختی دستاویزات کی غیر قانونی پراسیسنگ میں ملوث ہیں اور مزید کارروائی کیلئے ان پانچ ملزمان سے متعلق تمام تفصیلات فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے انٹی کرپشن سرکل کو فراہم کر دی گئیں، نادرا انتظامیہ نے اپنے سسٹمز کا تفصیلی تکنیکی تجزیہ کیا جس کے مطابق غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ کے اجراء سے متعلق اطلاعات ملیں ، مربوط طریقہ کار کے تحت نادرا ڈیٹا کا فورنزک آڈٹ کیا گیا اور تحقیقات کی اس جامع کارروائی کے نتیجے میں پانچ نادرا ملازمین کی نشاندہی ہوئی جو غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجراء کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، نادرا انتظامیہ نے داخلی تحقیقات مکمل ہونے پر تمام تر ریکارڈ کے ہمراہ یہ معاملہ فوری اور موثر کارروائی کیلئے ایف آئی اے انٹی کرپشن سرکل کے حوالے کر دیا، ملزمان کے خلاف نادرا آرڈیننس 2000  کے سیکشن 28/29 (ایف آئی اے ایکٹ کے ساتھ پڑھا جائے) کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی، نادرا کی طرف سے فراہم کی گئی تفصیلات کی روشنی میں ایف آئی اے نے پانچوں ملزمان کو تحویل میں لے لیا اور ان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رہا تاکہ ان کی معاونت کرنے والے دیگر افراد کی نشاندہی کی جا سکے، چونکہ یہ انتہائی حساس نوعیت کا معاملہ ہے اور تحقیقات کا عمل فی الحال جاری ہے اس لئے مزید تفصیلات یا گرفتار ملزمان کی شناخت وغیرہ کے بارے میں مزید معلومات منظرعام پر لانا مناسب نہیں ہے۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی زیر صدارت ضلع سیالکوٹ کے گورنمنٹ ہائی سکولز میں تدریسی خدمات انجام دینے والے بہترین سیکنڈری/ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بائیویالوجی، کیمسٹری، فزکس، کمپیوٹر سائنس، میتھ، انگلش، اردو اور آرٹس سبجیکٹ کے اساتذہ میں بورڈ امتحانات کی بنیاد پر ٹاپ 8 اساتذہ کو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ کی جانب سے تعریفی اسناد اور 10 ہزار روپے فی کس کیش انعامات تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ استاد کسی بھی قوم یا معاشرے کا معمار ہوتا ہے وہ افراد کو تہذیب وتمدن، اخلاقیات اور معاشرتی اقدار سے روشناس کرواتا ہے، صحت مند اور خوشحال معاشرے کی تشکیل میں استاد ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو اپنی تمام تر توجہ فروغ تعلیم پر مرکوز کرنا ہوگی اور معاشرے میں اپنے مقام و مرتبے کو بحال کرنا ہوگا۔ انہوں نے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ جاوید اقبال بابر کو ہدایت کی کہ وہ ہائیر سیکنڈری، ایلیمنٹری اور پرائمری کی سطح پر بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ کو تعریفی اسناد اور کیش پرائز کیلئے نامزد کریں اور اس ضمن میں تاخیر نہ برتے جائے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور آج کی تقریب ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ تعریفی اسناد اور کیش انعام حاصل کرنے والے اساتذہ  گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ماڈل ٹاؤن کی ایس ایس ایچ کیمسٹری عالیہ سرفراز اورایس ایس ایس فزکس صباحت سجاد، گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کے ایس ایس ٹی کمیوٹر سائنس محمد فیصل نذیر، ایس ایس ٹی میتھ عدیل جاوید، ایس ایس ایس انگلش محمد راشد، ایس ایس ٹی (آرٹس) وحید اشرف اور ایس ایس ٹی سائنس مدثر حسین اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 پسرور کے ای ایس ٹی اُردو ضیاء اللہ خان شامل ہیں۔ تقریب میں ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن ملک اللہ داد، پرنسپل حاجرہ ثروت، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر حافظ ظہیر نے بھی شرکت کی۔






سیالکوٹ بیورو رپورٹ

آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے کوشش کیجائے.

بیرسٹر زین قریشی

عدالت عظمیٰ سے نیچے تک میرٹ ہونا چاہئیے. 

ملک شہباز احمد

کسی بھی معاشرے میں قانون کی حکمرانی کیلئے عدلیہ کیساتھ مقننہ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے. عدالتیں ملکی آئین و قانون کے تحت آزادانہ فیصلے کرنے کی پابند ہوتی ہیں کیونکہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے اثرات دیرپا اور آنیوالے وقتوں کیلئے قابل عمل نظیر ہوا کرتے ہیں. ان باتوں کا اظہار ملک کے معروف ماہر قانون بیرسٹر زین علی قریشی اور سابقہ جج و مایہ ناز لاء آفیسر ملک شہباز احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹس نے بیرسٹر وقاص ابریزخان ، جواد ابریز خان و شہزاد ابریز خان کیجانب آئین کی حکمرانی اور ملکی قوانین بارے سیمینار میں دوران خطاب کیا. موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ریاست کے بنیادی  چار ستونوں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر طے کرنا ہوگا کہ ملک کو کسی فرد واحد کی منشاء کے مطابق چلانا ہے یا کہ آئین و قانون کی بالادستی قائم کرتے ہوئے مملکت خداداد پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے. واضع رہے کہ بیرسٹر زین علی قریشی اکثر ممتاز نیوز چینلز پر آئینی و قانونی معاملات و ملکی صورتحال پر بطور ماہر قانون اپنا تجزیہ دیتے ہیں جو عام پاکستانیوں سمیت قانون کے طلباء میں بہت مقبول ہیں.




سیالکوٹ بیورو رپورٹ

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ بزنس فیسلیٹیشن سنٹر پر معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس ضمن میں بی ایف سی کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر جائزہ مانیٹر کیا جائے گا، بہترین کارکردگی کے حامل افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت اور کوتاہی برتنے پر محاسبہ کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے بزنس فیسلیٹیشن سنٹر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ صدر ایوان صنعت و تجارت ملک عبدالغفور سمیت تمام محکموں کے مقامی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔  ڈپٹی کمشنر نے بی ایف او شاہد منیر اور فوکل پرسن خرم شہزاد کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے۔




سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 ماڈل تھانہ سمبڑیال پولیس نے رقم و جائیداد کی خاطر حقیقی بھائی کو ہلاک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل ناجائز پستول برآمد کرلیا، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن کے مطابق ملزم مبشر علی نے رقم و جائیداد کی خاطر طیش میں آکر ناجائز پستول سے فائرنگ کرکے اپنے بھائی محمد ارشد کو ہلاک کیا اور فرار ہوگیا تھا جسے پولیس نے چھاپے مار کر گرفتار کرکے ناجائز پستول بھی برآمد کرلیا، گرفتار ملزم مبشر علی کو علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا، ملزم کے خلاف چالان کی تیاری جاری رہی جس میں سماعت کے بعد عدالت اسے سزا دے گی۔




سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 سرکلر روڈ سیالکوٹ پر بدترین ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں ٹریفک وارڈن ٹریفک کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا اور اس کے علاوہ متعدد جگہوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا جس کے بارے عوام نے اعلی حکام سے سختی سے نوٹس لینے کی اپیل کی، سرکلر روڈ پر دوکانوں اور گھروں کے باہر تجاوزات کے دوران روڈ پر کاروں، بسوں، ویگنوں اور چاند گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے بلاک ہوجانے سے ہزاروں خواتین و شہری پھنسے رہے، سماجی کارکن محمد مدثر زاہد کے مطابق ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کنٹرول نہ کرسکا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوئی جس کی جانب فوری توجہ دی جائے، ٹریفک جام ہونے سے شہری مصیبت میں پھنسے رہے، ڈی ایس پی ٹریفک ملک عطاء اللہ کے مطابق ٹریفک کو کنٹرول کیا جارہا ہے اور جام ٹریفک کو فوری کھولا جارہا ہے۔





سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران دو ڈاکو پسرور روڈ گنہ کلاں اڈے پر دوکاندار اور شہری کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے، موٹر سائیکل سوار دو نوجوان ڈاکوؤں نے دکاندار سے نقدی کیش لوٹ کر مزاحمت پر فائرنگ کرکے اس کی ٹانگ پر سات فائر مارے اور فرار ہوئے اور اسی دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بزرگ کو بھی سینے میں فائر لگا جو سیریس حالت میں ہسپتال ریفر کر دیا گیا، پولیس مصروف کاروائی رہی۔





سیالکوٹ بیورو رپورٹ

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ الفت شہزاد کی ھدایات پر میونسپل کارپوریشن کااپریشن

میونسپل کارپوریشن مستعدعملہ نےشہربھر سے تشہیری مواد ہٹادیا.... 

انتخابات کے بعد ابتک شہر بھر میں لگے مختلف سیاسی جماعتوں کے تشہیری بورڈز و فلیکسں اتارنے کا عمل جاری. چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ ملک افضل کی زیرسربراہی انچارج انکروچمنٹ مستنصر بلو خان کی زیر قیادت عملہ انکروچمنٹ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ نے کچہری روڈ معہ چوک ضلع کچہری، پیرس روڈ اطراف و ڈیوائیڈر، ریلوے روڈ، اوور ہیڈ برج جناح اسٹیڈیم، سرکلر روڈ، کشمیر روڈ و اوور ہیڈ برج سے تشہیری مواد اتارنا شروع کر رکھا ہے.مستنصر بلو خان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ بھر سے تشہیری بورڈز و فلیکسں نیون سائن اتارے جا رہے ہیں تقریباً 70فیصد صفائی کیجا چکی ہے. عملہ انکروچمنٹ مستعدی سے متحرک ہے اور جلد یہ کام مکمل کرلیا جائے گا. اسکے ساتھ بازاروں میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن بھی شروع کیا جارہا ہے.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ ملک افضل کی زیر سربراہی شہر بھر میں قائم تجاوزات کیخلاف پہلے سے زیادہ تیزی سے اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیاجائیگا.


today sachi khabary news thanks for visiting Sachi khabary news

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.