Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

صدر پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات طاہر منیر طاہر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اب بھی ریڈیو کی بڑی اہمیت ہے۔

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)

  صدر پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات  طاہر منیر طاہر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اب بھی ریڈیو کی بڑی اہمیت ہے۔ تمام حکومتیں سرکاری سطح پر اس کی ترویج و ترقی کے لیے خطیر رقوم خرچ کرتی ہیں اور اپنے عوام کو ریڈیو کے ذریعے اپنے ساتھ جوڑے رکھتی ہیں  اور قومی تشخص ابھارنے کا فریضہ سرانجام دیتی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب اور اس کی ساتھی تنظیمو ں مدینہ ٹرسٹ، سٹی میگ، کمونٹی ڈویلپمنٹ کنسرن، وسیم الیکٹرانکس، سائن ایج اور رحمان فاؤنڈیشن  فری ڈائیلسسز سینٹر سیالکوٹ کے اشتراک سے ریڈیو کے عالمی دن کے ٖحوالے سے استحکام پاکستان میں ریڈیو پاکستان کا کردار کے موضوع پر منعقدہ دوسری سالانہ انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز کا نفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت وطن عزیز  کے ممتاز بزنس مین، کالم نگار اور سماجی رہنما محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کی۔  کانفرنس میں قطر سے ممتاز شاعر و ریڈیو لسنر شوکت علی ناز، سعودی عرب سے کوآرڈینیٹر شہر اقبال فوم زاہد شریف، جرمنی سے ندیم احمد آف عدالت گڑھ سیالکوٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ جرمنی سے ممتاز ریڈیو لسنر چودھری طارق خیام، انگلینڈ سے جاوید عنایت ، کینیڈا سے ریڈیو ہمسفر کی  عذرا جہاں، ریڈیو آواز کی محترمہ سمینہ احمد،  جرمنی  سے جلیل آواز ایف ایم ریڈیو  اور ریڈیوپاکستان عالمی سروس اسلام آباد کے اسٹیشن ڈائریکٹر اکمل شہزاد گھمن  ہوا کے دوش پر پروگرام میں شریک ہوئے۔ تقریب میں چیئرمین سیالکوٹ کلچرل اینڈ آرٹ سینٹر خالد لطیف، سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالشکور مرزا،  پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر آفتاب حسین ناگرہ ایڈووکیٹ، سابق صدر سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شاہد میر ایڈووکیٹ، کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ،  صدر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی سجاول علی وسیم،  سینئر نائب صدر  پنجاب کوآپریٹو یونین حسن وسیم، اسٹیشن  ڈا ئریکٹر ریڈیو پاکستان ایف ایم 101  سیالکوٹ احمد رضا  عامر چیمہ، پروگرام پروڈیوسر محترمہ انجم چودھری،  بانی چیئرمین اہل سخن پاکستان عامر شریف، کوآرڈینیٹر  رحمان فاؤنڈیشن  فری ڈائیلسسز سینٹر سیالکوٹ  صوفی محمد یونس چودھری،   بین الاقوامی سیاح مقصود احمد چغتائی، آر جے سید محمود گیلانی،  ریڈیو لسنر مجسم زرخیز خواجہ، محمد امجد رمضان ایڈووکیٹ، صفیہ فاؤنڈیشن کی سربراہ  محترمہ شمسہ کنول،  چیئرمین پی ایف سی ڈی مرزا  عمران بیگ،  وحید احمد غوری، بانی صدر سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب  لیاقت علی , اوورسیز پاکستانی اکبر جمیل باجوہ ,  سینٸر صحافی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور دیگر شامل تھے۔  مہمان خصوصی طاہر منیر طاہر نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس پر قیام پاکستان کا اعلان ہوا جبکہ جنگ ستمبر 1965  اور جنگ دسمبر 1971 میں قوم کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنانے میں بھی ایک کلیدی کردار ادا کرکے افواج پاکستان اور عوام کا حوصلہ بڑھایا تھا۔۔ اب بھی جہاں ٹیلی ویثرن کی رسائی ممکن نہیں وہاں ریڈیو ہی ذریعہ ابلاغ کا اہم فریضہ سرانجام دے رہا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں  سرکاری سرپرستی نہ ہونے کی وجہ ریڈیو پاکستان مالی بحران سے دوچار ہے  اور دم توڑ رہا ہے جبکہ پرائیویٹ طور ایف ایم ریڈیو سوائے گانے سنانے اور اردو کے پروگراموں میں انگریزی کی بھرمار کرکے علاقائی زبانوں کا بھی ستیاناس کر رہے ہیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری ریڈیو کی انتظامیہ سامعین کی رائے کو شامل کئے بغیر ہی اپنے پروگرام مرتب کرتے ہیں جس کی وجہ سے ریڈیو کا معیار بھی گر رہا ہے۔مہمان خصوصی طاہر منیر طاہر نے کہا کہ حکومت پاکستان کو ریڈیو پاکستان کے لئے  مالی وسائل فراہم کرنے میں فراغ دلی کا مظاہر ہ کرنا چاہیے۔ جبکہ ریڈیو پاکستان کے میڈم ویو پر چلنے والے تمام ریڈیو اسٹیشنوں پر نئے اور طاقت ور ٹرانسمیٹر لگا کر اپنی نشریات کا دائرہ مزید وسیع کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ ریڈیو پاکستان ملتان  1035 کلو ہرٹس کی نشریات آج بھی دبئی میں سنی جاتی ہیں جنہیں سمندر پاکستانی بڑے شوق سے سنتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریڈیو پاکستان اسلام آباد سمیت تمام ریڈیو اسٹیشنوں میں طاقت ور ٹرانسمیٹر لگائیں جائیں  اور پرگروموں کو مرتب کرتے وقت سامعین سے بھی مشاورت کر لی جائے تو آج بھی ریڈیو پاکستان ایک موئثر ذریعہ ابلاغ ثابت ہو سکتا ہے۔ طاہر منیر طاہر نے  سیالکوٹ میں ریڈیو پاکستان ایف ایم 101  میں جنریٹر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی طرف سے عطیے کا اعلان بھی کیا۔  صدر تقریب محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب کو شہر اقبال کے درد دل رکھنے والی شخصیات خالد لطیف اور عبدالشکور مرزا کی سرپرستی حاصل ہے جبکہ صدر زاہد حسین  اور ان کی ٹیم  دوسری انٹرنیشنل  ریڈیو لسنرز کانفرنس کا انعقاد کرنے پر مبارک باد کی مستحق ہے۔ محمدخالد ویسم نے کہا کہ ریڈیو ایک بڑا موثر ذریعہ ہے۔ ضرورت امر کی ہے اس کی سرکاری سطح پر سرپرستی کی جائے۔ریڈیو پاکستان نے پاکستان میں نامور شخصیات کو متعارف کروانے میں  تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ محمد خالد وسیم نے سیالکوٹ میں ریڈیو پاکستان ایف ایم 101   کے جنریٹر فراہم کرنے کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے کا عطیہ دینے کا علان بھی کیا۔ قبل ازیں صدر  سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب زاہد حسین شیخ نے  تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے سرپرست خالد لطیف، عبدالشکورمرزا،   مہمان ذی وقار  آفتاب حسین ناگرہ، شاہد میر ایڈووکیٹ، صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ،  احمد رضا عامر چیمہ، محترمہ انجم  چودھری، عامر شریف،صوفی ہمایوں الخودی نے بھی خطاب کیا۔

 


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 کینٹ کے علاقوں میں روڈز سے منسلک علاقوں میں کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ نے گندگی کی صفائی جاری رکھی اور آگ جانے والی گندگی کو ہٹادیا گیا، سماجی کارکن محمد احسان اللہ کے مطابق پودوں اور کھیتوں سے لنک والے رقبہ پر آگ جانے والے گندے پودوں اور گھاس کی وجہ سے مایوسی چھائی رہی تھی، کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ نے عوامی شکایات کے بعد صفائی کی اور گندگی والی گھاس کو کاٹ دیا، شہریوں بشیر خالد، زاہد انور، مدثر رشید اور اکبر علی نے صفائی کا سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کردیا.



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کے سامنے مین روڈ پر پانی کے پائپ چار روز سے پھٹ جانے سے گندہ پانی شہریوں کیلئے مصیبت بن گیا اور شکایات کے باوجود عملہ نے پھٹ جانے والا پائپ ٹھیک نہ کیا، شہری محمد راشد کے مطابق شکایات کے باوجود پھٹ جانے والے پائپ کو ٹھیک نہ کیا گیا اور گندے پانی و گندگی کی وجہ سے علاقہ میں بدبو پھیل گئی، پھٹ جانے والے پائپ کے گندے پانی کی وجہ سے بدبو سے دوکانداروں اور شہریوں کو سخت تکلیف رہی، شہریوں محمد فہد علی، سید محسن رضا، نواز بشیر، جہانزیب صادق اور عمران تنویر نے پھٹ جانے والے پائپ کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف، عطا اللہ تارڑ، عون چوہدری، علیم خان سمیت 18 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں خارج کردیں، جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلے سنائے، سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سے سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ آصف، لاہور سے حلقہ این اے 117 سے علیم خان، این اے 119 سے مریم نواز، این اے 126 سے ملک سیف الملوک کھوکھر، این اے 127 سے عطا تارڑ، این اے 128 عون چوہدری، این اے 80 سے شاہد عثمان، این اے 87 ملک شاکر بشیر اعوان، پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے سیالکوٹ میں صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 46 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار فیصل اکرام، پی پی 47 سے چوہدری منشاء اللہ بٹ، پی پی 53 سے امیدوار رانا عبد الستار، پی پی 167 سے عرفان شفیع کھوکھر، پی پی 169 ملک خالد کھوکھر اور پی پی 170 انتخابی نتائج چیلنج کئے گئے تھے۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ شجاع آباد میں پھندا لگی نعش برآمد کرکے پولیس نے قبضہ میں لے لی، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق ڈھڈی کے مطابق اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ نیکاپورہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مرنے والے شعیب کی نعش گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کے ڈیڈ ہاؤس پہنچادی، پولیس کے مطابق مقتول شعیب کو تشدد کرکے قتل کیا گیا اور نعش لٹکا دی گئی، فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی  شواہد جمع کئے، واقعہ زاتی دشمنی کا شاخ سانہ لگ رہا ہے۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ

لائنز کلب معاشرے کی فلاح بہبود کیلئے عملاً کوشاں ہے. فیضان مجید کپور.....

کوشش ہے ملک میں تعلیم و صحت بہترین ہوسکے.

ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب

معاشرے کے استحکام و ترقی کیلئے صحت، تعلیم، بہتر تربیت کیساتھ شعور کی آگاہی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں. ان باتوں کا اظہار لائنز کلب انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ گورنر سیالکوٹ فیضان مجید کپور نے لائنز کلب انٹرنیشنل کی پروقار تقریب کے دوران کیا. کیبنٹ میٹنگ میں لائنز کلب انٹرنیشنل کے گروپ لیڈر و بزنس ٹائیکون طاہر مجید کپور سابق صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ ، سابقہ ڈسٹرکٹ گورنرز لائینز کلب شفقت خاور چودھری، عاشق حسین باجوہ سمیت زیشان عابد، رانا سہیل، منڈی بہاؤ الدین، گوجرانوالہ جہلم، گجرات کے عہدیداران و ممبران لائنز کلب نے شرکت کی. گروپ لیڈر طاہر مجید کپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ لائنز کلب انٹرنیشنل معاشرے کے نظر انداز کئے گئے طبقات سے تعلق رکھنے والی دکھی انسانیت کی بلاامتیاز رنگ و نسل و مذہب محض انسانیت کے جذبہ کیساتھ خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور لاچار و دکھی انسانیت کے چہرے پر خوشی کا سبب بنتے ہیں. مجھے خوشی ہے کہ ڈسٹرکٹ گورنر سیالکوٹ لائنز کلب فیضان مجید سمیت دیگر اضلاع کے عہدیداران بڑھ چڑھ کر انسانیت کی خدمت میں عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں جن کو ملک و بیرون ممالک پزیرائی مل رہی ہے. ہمارا پیغام انسانیت کی قدر اور استحکام پاکستان ہے.




سیالکوٹ بیورو رپورٹ

پولیس ملازمین گشت کر رہے تھے دو کس نامعلوم نے فائرنگ کر کے پولیس ملازم کو شدید زخمی کر دیا

تفصیلات کے مطابق

بازار کھٹیکاں سے یو سی اسکوارڈ پر تعینات کنسٹیبل ناصر کو موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

ایس ایچ او پولیس نفری کے ساتھ موقع پہنچ گئے

کانسٹیبل ناصر محمود 

 کانسٹیبل محمد رضوان کانسٹیبل محمد عظیم 

 کانسٹیبل محمد عامر  شاہین اسکوارڈ کوتوالی بازار کھٹیکاں میں پٹرولنگ کر رہے تھے دو کس مشکوک ملزمان بسواری موٹر سائیکلH/125 کو روکا  جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جن کا ایک فائر کانسٹیبل ناصر محمود کے بائیں ہاتھ پر لگا ہے جس کی حالت خطرہ سے باہر ہے

ملزمان اپنی موٹر سائیکل پھینک کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ کو توالی نے قانونی کاروائی مکمل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔





سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

کاشف علی بٹ

 علاقہ میں قانون شکنی برداشت نہیں. ایس. ایچ. او ہیڈمرالہ

کاشف علی بٹ ایس. ایچ. او ہیڈمرالہ کا علاقہ تھانہ ہیڈمرالہ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری. مختلف علاقوں میں منشیات فروشی سمیت قحبہ خانوں سے وابستہ افراد گرفتار کر کے جیل بھجوادئیے. میرے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ھدایات پر قانون شکن عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں. قانون شکن علاقہ چھوڑ جائیں وگرنہ قانون کے آہنی ہاتھوں کیساتھ ان کے ساتھ نبٹا جائیگا. دبنگ ایس. ایچ. او ہیڈمرالہ کاشف علی بٹ کی سنئیر میڈیا نمائندوں سے ملاقات کے دوران اظہار خیال. ایک سوال کے جواب میں بہادر ایس ایچ او کاشف علی بٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کی قیادت میں سیالکوٹ پولیس شرفاء کیلئے انسان دوستی کا مظہر جبکہ قانون شکن و بدمعاشوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے. اپنے اردگرد مشکوک افراد یا جرائم پیشہ کی اطلاع پولیس کو دیجئے تا کہ آپکی پولیس ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر معاشرے کو امن کا تحفہ دے.

today sachi khabary news thanks for visiting Sachi khabary news

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.