Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

تھانہ صدر پولیس نے گاؤں کوبے چک میں سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا

 

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 تھانہ صدر پولیس نے گاؤں کوبے چک میں سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا لیکن وہ گرفتار نہ ہوسکی، ایس ایچ او قیصر بشیر کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی و شکست کھانے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گاؤں گنہ کلاں میں پولنگ اسٹیشن پر جاکر اسسٹنٹ سب انسپکٹر امجد علی سے بدتمیزی کرتے ہوئے اسے تھپڑ مار کر گالیاں دیں اور مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے چھاپہ مارا لیکن وہ گرفتار نہ ہوسکی اور پولیس چھاپے جاری ہیں۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 مدینہ ٹاؤن میں صفائی مہم عملہ کی غفلت کی وجہ سے ناکام ہوجانے سے گٹروں، نالوں اور گلیوں میں کچرا اور گندہ پانی مکینوں کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا، سماجی کارکن شاہد محمد کے مطابق شکایات کے باوجود علاقہ میں عملہ صفائی نے کچرا، کوڑا اور گندگی نہ اٹھائی جس کی وجہ سے گندگی اور کوڑا گٹروں اور نالیوں میں پڑا رہا، ہزاروں کی آبادی کے علاقہ میں بدبو پھیل گئی اور مکین بیماریوں کا شکار ہوگئے، شہری حمید اختر کے مطابق صفائی نہ ہونے بارے شکایات کی گئیں لیکن کوئی صفائی نہیں کی گئی۔







سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

کینٹ علاقہ کے گارڈن برانچ میں کنٹونمنٹ بورڈ عملہ صفائی نے گندگی والے پودے اور کوڑا کرکٹ ہٹادیا، عملہ نے گارڈن برانچ میں آکر بھرپور صفائی کی اور گندگی پھیلانے والے پودے نکال دئیے اور گھاس میں صفائی کے دوران گندگی والی گھاس اکھاڑ دی، شہری محمد صدیق رضا کے مطابق عملہ کی صفائی کی وجہ سے گندگی ختم ہوگئی اور گارڈن برانچ بہترین مقام بن گیا۔










سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 شہر اقبال میں قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 میں کامیاب مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف کی کامیابی کے بعد کارکنوں نے ریلی نکال کر نعرے بازی کی، پیرس روڈ پر سیالکوٹ این اے 71 میں خواجہ آصف کی جیت پر جشن کارکنوں کی ریلی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، جیت کی خوشی میں سرعام ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، سماجی کارکن محمد عمران فراز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے چپ سادھ گئے جس کا نوٹس لے کر حکومت مقدمہ درج کرکے زمہ داروں کو گرفتار کرے۔





سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پل پر دیکھ بھال نہ ہونے سے یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا اور پل و دریائے چناب کی دیکھ بھال کرنے والے خاموش رہے، سماجی کارکن عرفان جان کے مطابق دریائے چناب پر سیالکوٹ کو گجرات سے لنک کرنے کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے پختہ پل تعمیر کیا گیا جس کی دیکھ بھال نہ کی گئی اور یہ ٹوٹ پھوٹ گیا، دریائے چناب کا دورہ کرنے والی خواتین اور شہریوں نے پل کے پختہ حصے کی طرف دیکھ بھال نہ کرنے سے اس کے ٹوٹ جانے پر تشویش کا اظہار کیا، شہریوں محمد فراز علی، انور وقار، داؤد احمد، طاہر مشتاق اور تنویر احمد نے پختہ پل کی طرف توجہ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔








سیالکوٹ بیورو رپورٹ

سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چیرمین  کی سرپرستی میں تعزیتی اجلاس مرکزی افس منعقد ہوا اجلاس میں

سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد ریاض صدر پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹر کے والد گرامی ملک محمد ابراہیم جو کہ وفات پا گئے تھے ان کے لیے دعائیہ تقریب ہوئی جس میں تمام صحافیوں نے ڈاکٹر شاہد ریاض کے والد کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا او ڈاکٹر  شاہد ریاض سے ہمدردی کا اظہار کیا اجلاس میں سرپرست سید عارف حسین شاہ  چیئرمین محمد خرم میر سیکرٹری جنرل شیخ بلال سینیئر نائب صدر مہر مصطفی سینیئر نائب صدر بابر بیگ   نائب صدر رانا جاوید نائب صدر مدثر رتو نائب صدر محمد عرفان  جائنٹ سیکرٹری ارشد علی تو تبسم فناس سیکرٹری سہیل چودری چیئرمین مجلس عاملہ فہد سعید سیکرٹری انفارمیشن ملک حسن رزاق ممبر مجلس عاملہ اسد ۔ملک ساجد ۔خواجہ ایمان ۔حسنین خان اور صحافیوں نے شرکت کی










سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 تھانہ سٹی پسرور پولیس نے کچہری میں پولنگ کے دوران پولیس اسٹیشن کے باہر آکر مظاہرہ کے دوران تین پولیس اہلکار شدید زخمی کرکے دروازہ توڑنے اور نعرے بازی کرنے والے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 72 کے امیدوار امجد علی باجوہ، صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 48 کے امیدوار احسن عباس ایڈووکیٹ اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 49 کے امیدوار منور گل سمیت پانچ سو ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے پولیس کے چھاپے جاری رہے، ایس ایچ او سٹی پسرور انسپکٹر محمد صدیق سالک کی قیادت میں پولیس کی پارٹیوں نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سمیت دوسرے ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے ان کے گھروں اور ڈیروں پر چھاپے مارے لیکن ملزمان گرفتاریوں کیلئے چھاپوں سے قبل ہی فرار ہوگئے تھے، ایڈیشنل ایس پی ملک محمد نوید کے مطابق تمام ملزمان جلد گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیئے جائیں گے اور مقدمہ میں ملزمان کو عدالت سے سخت سزائیں ملیں گی.




سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 میں حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پابندی لگادی، تحریک انصاف کی خاتون امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار کی درخواست پر انتخابات میں اس کی کامیابی میں دھاندلی کرکے سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ آصف کو کامیاب قرار دینے کے خلاف دی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نتیجہ روک دینے کے احکامات جاری کردئیے،






سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) 

 جنرل الیکشن 2024 میں نومنتخب ممبر پنجاب اسمبلی چودھری طارق سبحانی کو کارکنوں نے مختلف یونین کونسلز سے گروپوں کی شکل میں وریو ہاؤس کینٹ میں پھولوں کے گلدستے مبارک باد دی مبارک باد دینے والوں تانتا باندھا  رہا اور کچھ کارکن خوشی کا اظہار کرنے کے لئے  ڈھول کے ساتھ رقص کرتے ہوئے وریو ہاؤس کینٹ پہنچے اور مبارک باد دے کر اپنے،علاقہ کے بھائی چارہ اور ہمیشہ ساتھ دینے کا اظہار کرتے نظر آئی اس مو قع پر  نومنتخب ممبر پنجاب اسمبلی چودھری طارق سبحانی،بھائی ناصر سبحانی نے کارکنوں کاشکریہ ادا کیا اور کہا مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے اور میاں نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کی نوید سنائی اور کہاحلف برداری کے بعد قائد خواجہ محمد آصف کی قیادت میں آپ کے علاقوں میں نامکمل ترقیاتی کاموں کو ترجیحا مکمل کیا جائے گا اور نئے منصوبوں کا بھی پلان کیا جائے گا تاکہ یونین کونسلوں محرومیوں کو دور کیا جائے۔







سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

شہر اقبال کی عظیم دینی و روحانی درسگاہ تاجدار مدینہ شہاب پورہ میں شب معراج کے سلسلہ میں محفل شان مصطفی معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، ممتاز عالم دین پیر علامہ تبسم بشیر اویسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ پاک ہے اللہ کی ذات جس نے اپنے بندے کو سیر کرائی اور شب معراج میں نماز کا تحفہ عطا کیا، اللہ تبارک و تعالیٰ نے شب معراج کی رات اپنے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کو سیر اس لئے کرائی تاکہ وہ مالک  اپنی خاص نشانیاں دکھا دیں، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کو ملاقات کیلئے عرشوں پر بلایا اور راز و نیاز کی باتیں کیں، میزبان محفل و ممتاز عالم دین حافظ نیاز احمد الازہری، لقمان اویسی اور عشاقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شرکت کی اور اپنی اور عالم اسلام، بخشش و مغفرت، ملک کی ترقی کی دعا کی۔






سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 تھانہ صدر کے علاقہ اکبر آباد چوک کے پلازہ میں خواجہ سراء کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے فرار موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کا پولیس سراغ نہ لگا سکی اور ہلاک ہونے والے خواجہ سراء اعجاز کاشی کو پوسٹ مارٹم کے بعد سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان سپرد خاک کردیا گیا، ڈی ایس پی صدر سرکل صابر چٹھہ کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی تفتیش جاری ہے اور جلد ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔







سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 تھانہ صدر کے علاقہ اکبر آباد چوک کے پلازہ میں خواجہ سراء کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے فرار موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کا پولیس سراغ نہ لگا سکی اور ہلاک ہونے والے خواجہ سراء اعجاز کاشی کو پوسٹ مارٹم کے بعد سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان سپرد خاک کردیا گیا، ڈی ایس پی صدر سرکل صابر چٹھہ کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی تفتیش جاری ہے اور جلد ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔






سیالکوٹ بیورو رپورٹ

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام محکموں کو ملکر کر کوشش کرنا ہوگی اور پولیو کے خاتمہ کے لئے چلائی جانے والی ہر  انسداد پولیو مہم میں 5 سال سے کم  بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے لازمی پلانے کی اہمیت کے بارے والدین کو آگاہی دی جائے، کیونکہ پولیو کی خوراکیں لینے سے رہ جانے والے بچوں کو پولیو کا مرض لاحق ہونے کا خدشہ رہے گا۔ یہ بات انہوں نے آج ضلعی انسداد پولیو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا کے علاؤہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام اجلاس میں موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ 26 فروری کو شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا مائیکرو پلان تیار کرتے ہوئے پچھلے مہمات کے پلان کو سامنے رکھیں تاکہ کوئی ہاؤس ہولڈ، خانہ بدوشوں اور کچی آبادی مائیکرو پلان میں شامل ہونے سے نہ رہ جائے۔ انہوں نے سیالکوٹ شہر کے اگست سے ہفتہ وار لئے جانے والے انوائرمنٹ سمپلز میں پولیو وائرس نہ ملنے پر ہیلتھ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ وہ اپنی کوشش جاری رکھیں۔سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 25 فروری سے یکم مارچ 2024 تک چلائی جانے والے مہم کے دوران ضلع سیالکوٹ میں 5 سال سے کم عمر  7 لاکھ 95ہزار877 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس ہدف  کے حصول کیلئے 6 ہزار 288 افراد حصہ لیں گے جن میں 2676 موبائل، 133فکسڈ اور 69 ٹرانزٹ ٹیمیں ہونگی







سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

 سیالکوٹ تھانہ کوتوالی کے علاقہ محمد پورہ میں خواجہ سعد اور خواجہ فہد کی فائرنگ سے 30 سالہ خاتون انیتا گلفام جانبحق ہو گئی پولیس کے مطابق محمدی چوک میں ذیشان اسد وغیرہ کا جھگڑا ہو رہا تھا کہ خواجہ سعد اور فہد نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر دی جو خاتون کو گولی لگنے سے جانبحق ہو گئی کوتوالی پولیس نے ملزمان کے خلاف خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔







سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

ڈسکہ اور گرد ونواح میں بڑا گوشت کی 11 سو روپے اور چھوٹا گوشت 2500 روپے کلو فرخت۔انظامیہ بے بس۔

تفصیل کے مطابق ڈسکہ شہر میں خود ساختہ مہنگاٸی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی۔مچھلی بازار کی نکر پر لجپال مٹن اینڈ چکن شاپ اور اردگرد میں بڑا گوشت 11 روپے میں اور مٹن 2500 میں فروخت ھورہاھے۔اسی طرح سبزیاں دالیں چینی اور دیگر اشیائے خوردنی کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ھیں۔ہر دکاندار کا اپنا ریٹ ھے۔عوام کا زمہ دار حکام سے پرزور مطالبہ ھے کے اگر انہیں الیکشنوں سے فرصت مل گٸی ھو تو اس خود ساختہ مہگاٸی اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.