Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

پل ایک پر شہریوں نے خود ہی پکڑنے کے بعد خطرناک سانپ ہلاک کردیا، 25 فٹ لمبا سانپ لوگوں نے پل ایک کے نیچے گندے پانی کی نہر سے پکڑ کر snake pul ake

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

پل ایک پر شہریوں نے خود ہی پکڑنے کے بعد خطرناک سانپ ہلاک کردیا، 25 فٹ لمبا سانپ لوگوں نے پل ایک کے نیچے گندے پانی کی نہر سے پکڑ کر باہر نکالا اور انتظامیہ نے اطلاع کے باوجود موقعہ پر جاکر زہریلے سانپ کو نہ قبضہ میں کیا، شہری محمد صدیق کے مطابق عوام نے خود ہی 25 فٹ لمبا سانپ ہلاک کردیا، موقعہ پر شہریوں نے زہریلے سانپ کو دیکھا اور اس کی ہلاکت پر خوشی کا اظہار کیا۔

 


سیالکوٹ بیورو رپورٹ

 چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم سیالکوٹ جاوید اقبال بابر نے فنانس اسسٹینس کی مد میں پانچ کروڑ پچاس لاکھ کا چیک جاری کر دیا یہ بات ceo تعلیم نے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر میاں امجد علی اور ڈویژنل سنئیر نائب صدر محمد جاوید چوہدری کو دوران ملاقات بتائی ،تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر میاں امجد علی اور محمد جاوید چوہدری نے گزشتہ روز اساتذہ ایشوز پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم سیالکوٹ جاوید اقبال بابر سے ملاقات کی ۔جس میں فنانس اسسٹینس ،انکیشمنٹ لیو کے بلز کی ادائیگی اور اساتذہ کی پروموشنز کے ایشوز پر گفتگو ہوئی ،تو ceo جاوید اقبال بابر نے بتایا کہ فنانس اسسٹینس کی مد میں پانچ کروڑ پچاس لاکھ روپے کا چیک جاری کر دیا گیا ھے جو میرٹ پر 21,4,2022 تک دوران سروس انتقال پا جانے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کے اکاؤنٹس میں چلا جائے گا ،لیو انکیشمنٹ بھی اسی طرح میرٹ پر بہت جلد ہو جائے گا اساتذہ کی پروموشنز کے حوالے سے جاوید اقبال بابر نے بتایا کہ پیپر ورک پر کام جاری ھے 8 فروری کے بعد DPC کا انعقاد ہو گا چیف ایگزیکٹو آفیسر نے مذید کہا کہ اس کے علاوہ اور بھی جو مسائل اساتذہ کو در پیش ہیں آپ میرے نوٹس میں لائیں ان کے حل کی ہر ممکن کوشش کرونگا ۔میاں امجد علی نے میرٹ پر فنانس اسسٹینس کے فنڈز جاری کرنے اور دیگر ایشوز پر تیزی سے کام کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم سیالکوٹ کا شکریہ ادا کیا ۔






سیالکوٹ بیورو رپورٹ

 چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم سیالکوٹ جاوید اقبال بابر نے فنانس اسسٹینس کی مد میں پانچ کروڑ پچاس لاکھ کا چیک جاری کر دیا یہ بات ceo تعلیم نے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر میاں امجد علی اور ڈویژنل سنئیر نائب صدر محمد جاوید چوہدری کو دوران ملاقات بتائی ،تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر میاں امجد علی اور محمد جاوید چوہدری نے گزشتہ روز اساتذہ ایشوز پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم سیالکوٹ جاوید اقبال بابر سے ملاقات کی ۔جس میں فنانس اسسٹینس ،انکیشمنٹ لیو کے بلز کی ادائیگی اور اساتذہ کی پروموشنز کے ایشوز پر گفتگو ہوئی ،تو ceo جاوید اقبال بابر نے بتایا کہ فنانس اسسٹینس کی مد میں پانچ کروڑ پچاس لاکھ روپے کا چیک جاری کر دیا گیا ھے جو میرٹ پر 21,4,2022 تک دوران سروس انتقال پا جانے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کے اکاؤنٹس میں چلا جائے گا ،لیو انکیشمنٹ بھی اسی طرح میرٹ پر بہت جلد ہو جائے گا اساتذہ کی پروموشنز کے حوالے سے جاوید اقبال بابر نے بتایا کہ پیپر ورک پر کام جاری ھے 8 فروری کے بعد DPC کا انعقاد ہو گا چیف ایگزیکٹو آفیسر نے مذید کہا کہ اس کے علاوہ اور بھی جو مسائل اساتذہ کو در پیش ہیں آپ میرے نوٹس میں لائیں ان کے حل کی ہر ممکن کوشش کرونگا ۔میاں امجد علی نے میرٹ پر فنانس اسسٹینس کے فنڈز جاری کرنے اور دیگر ایشوز پر تیزی سے کام کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم سیالکوٹ کا شکریہ ادا کیا ۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ

سیالکوٹ پولیس کا خونی کھیل پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن،4000 پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق تھانہ نیکا پورہ پولیس ٹیم نے دوران گشت پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کے دوران ملزمان مجاہد حسین عرف حمزہ اور ماجد حسین کے قبضہ سے 4000 پتنگیں اور 900 چرخیاں ڈوریں برآمد کیں۔ ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ قاتل ڈور پھرنے سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے۔

کریک ڈاؤن میں شامل پولیس افسران و جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ

 آکسفورڈ گرلز کالج مرالہ روڈ کی تقریب تقسیم انعامات زیر صدارت چوہدری احمد شریف کوٹلی لوہاراں میں ہوئی۔ تقریب سے خلاط کرتے ہوئے مہمان خصوصی امیدوار MPA رانا عارف اقبال ہرناہ نے کہا کہ نواز شریف کی وزارت عظمیٰ میں ملکی معشیت ہمیشہ بہتر ہوئی۔ میں نے اپنے حلقہ کے میں متعدد کالجز بنائے اور ہر سکول کو اپ گریٹ کیا۔ اب بھی نواز شریف وزیر اعظم بن کر ملک میں سکول کالجز اور یونیورسٹیز کا جال بچھائیں گے۔ اس موقع پر چوہدری فضل محمود نے کہا کہ اس دفعہ ن لیگ کی جیت یقینی ہے ورکر نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ چوہدعی محمد جمیل نے بہترین کنونشن کے انعقاد پر کالج سٹاف کی کوشش کو سراہا اور سٹاف  کیش پرائز دیا۔ تقریب سے رضوان طاہر ایڈووکیٹ۔ سید رفاقت گیلانی۔ شیخ۔آصف مسعود۔ وسیم کھوکھر نے بھی خطاب کیا جبکہ  کامران سلہری۔  شاہد علی اعوان۔ ملک افضل۔ چوہدری عالمگیر۔ چئیرمین افتخار۔ حاجی ریاض۔ ملک مراد۔ ۔ ملک خورشید۔ فیصل طور ایڈووکیٹ۔ یاسر آف شیر پور۔ شفیق بھٹی نے بھی شرکت کی۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 محکمہ گیس نے سرائے مہاراجہ روڈ کی بیوہ کو تین مہینے کا ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے بل بھجوا دئیے جس کے خلاف ریلوے روڈ پر نجی کالج کے باہر مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کر کے نعرے بازی کردی، بیوہ کو تین ماہ کا بل ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے کا بل بھجوایا گیا جس کے خلاف انہوں نے روڈ پر احتجاجی مظاہرے کے دوران نفرت کا اظہار کیا اور دوسرے شہریوں کے گیس کے بل بھی زیادہ آئے، شہریوں وقاص قادر، شیراز طارق، انور یاسر اور شہزاد ناصر نے گیس کے بل زیادہ بھجوانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا.




سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 کنٹونمنٹ بورڈ سیالکوٹ کینٹ کے علاقوں میں کنٹونمنٹ گرین میں روڈز کے ساتھ لنک کو مضبوط کرنے کیلئے عملہ نے کام کیا، افسران کے حکم پر عملہ نے آکر پیدل جانے والے شہریوں کی سہولت کیلئے ٹوٹ جانے والے لنکس کو نئے سرے سے تعمیر کیا گیا اور اہم میٹریل استعمال کیا گیا، سماجی کارکن محمد علی حامد نے کہا کہ روڈز کے ساتھ لنکس کی دیکھ بھال جانب توجہ نہیں دی گئی تھی جس کی وجہ سے لنکس ٹوٹ گئے اور شہریوں کی شکایات پر کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے انہیں ٹھیک کروایا.



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 8 فروری کو شہر اقبال سمیت ضلع سیالکوٹ میں عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹاف کے تربیتی مراکز کا معائنہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کیا اور شرکاء کی حاضری کا معائنہ کیا اور تربیت کے معیار کی بابت دریافت کیا، الیکشن کمیشن افسران نےتربیت میں شریک افسران و ملازمین کو انتخابات کے تمام مراحل کے بارے ٹریننگ بارے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ عام انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوں گے اور تربیتی سٹاف بہتر فرائض سر انجام دے گا.




سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 سی آئی اے پولیس نے خطرناک ملزم سے واردات میں لوٹی گئی رقم و موبائل فون برآمد کرلئے، ڈی ایس پی سی آئی اے سیالکوٹ محمود الحسن رانا  نے اہلکاروں کے ہمراہ کاروائی کرکے تھانہ حاجی پورہ کے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محسن علی نجم کو گرفتار کرکے دوران تفتیش نقدی اور قیمتی موبائل فون برآمد کرلئے، پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 میں تحریک انصاف کی امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے ملاقات جاری ہے اور وہ عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گی، شہر کے علاقوں میں دکانوں اور گھروں میں جاکر تاجروں اور شہریوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان میں بااثر کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کرکے تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے، ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ ہر دور میں عوام کو دھوکہ دے کر ووٹ لینے والوں نے ملک و قوم کو دھوکہ دیا، انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے خوف سے بیرون ملک لندن جاکر بیرون ملک سے سیاست کرنے والوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دی لیکن غیور پاکستانی قوم 8 فروری کے انتخابات میں دھوکہ نہیں کھائے گی۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 میں تحریک انصاف کی امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے ملاقات جاری ہے اور وہ عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گی، شہر کے علاقوں میں دکانوں اور گھروں میں جاکر تاجروں اور شہریوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان میں بااثر کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کرکے تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے، ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ ہر دور میں عوام کو دھوکہ دے کر ووٹ لینے والوں نے ملک و قوم کو دھوکہ دیا، انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے خوف سے بیرون ملک لندن جاکر بیرون ملک سے سیاست کرنے والوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دی لیکن غیور پاکستانی قوم 8 فروری کے انتخابات میں دھوکہ نہیں کھائے گی۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

خواجہ صفدر روڈ پر ڈھکن کے بغیر والے کھلے ہول میں ٹائر آنے سے نجی سینٹر کا مینجر موٹر سائیکل ٹائر آنے سے گر کر شدید زخمی ہوگیا، مینجر محسن سرفراز موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ روڈ پر ڈھکن کے بغیر والے گٹر کے مین ہول میں موٹر سائیکل آنے سے حادثہ کا شکار ہوگئی اور مینجر محسن سرفراز زخمی ہوگیا جسے ہسپتال داخل کروادیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد دیتے ہوئے ادویات دیں، سماجی کارکن محمد عمران مغل کے مطابق ڈھکن کے بغیر والا کھلا میں ہول 30 فٹ گہرا پانی سے بھرا ہے جس کی جانب انتظامیہ فوری توجہ دے۔




سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 جنرل الیکشن 2024 میں ریسکیورز ایمرجنسی میڈیکل کوریج مہیا کرنے سمیت ریسکیو رضاکار و سکاؤٹس بھی شانہ بشانہ ڈیوٹی سر انجام دیں گے، ریسکیو رضاکاروں کی حلف برداری کی تقریب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوئی، تقریب میں ڈسٹرکٹ وارڈن انچارج جمیل جنجوعہ، اسٹیشن انچارج ضیاء المصطفی جمیل کے علاوہ  الیکشن2024 میں ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو رضاکار مرد و خواتین نے شرکت کی، ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن انچارج جمیل جنجوعہ نے ریسکیو رضاکاروں کو الیکش ڈیوٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں اور ریسکیو کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز میں الیکشن ڈیوٹی کارڈ اور ایمرجنسی کٹ بیگ مہیا کئے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو رضاکاروں سے سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی جانب سے جاری حلف لیا اور کہا کہ ریسکیو رضاکار کسی بھی قسم کی سیاسی ہم آہنگی سے بالا تر ہو کر عوام الناس کی خدمت سے سرشار ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے حوالے سے بروقت ریسکیو کنٹرول کو آگاہ کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر ریسکیو و ریسکیو محافظین ڈیوٹی سر انجام دیں گے.




سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

قومی اسمبلی حلقہ این اے 74 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا شمیم احمد خان نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پاکستان کی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) کو واضح ووٹوں کی برتری سے کامیاب کرواکے اقتدار میں لائے گی اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کی خدمت جاری رہے گی، ائیرپورٹ، بیگووالہ اور سمبڑیال کے علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کے دوران ارشد وڑائچ اور دیگر بھی موجود تھے، امیدوار رانا شمیم احمد خان نے مزید کہا کہ عوام سے دھوکہ کرنے والوں نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کی کرپشن کی تھی اسی وجہ سے عوام دھوکہ بازوں کو انتخابات میں مسترد کردیں گے، انہوں نے کہا کہ بددیانتی کی سیاست سے پاکستان کا نظام خراب ہوا ہے لیکن باشعور قوم کسی دھوکے میں نہیں آئے گی، قومی اسمبلی حلقہ این اے 74 کے امیدوار رانا شمیم احمد خان نے معززین علاقہ سے ملاقات کی اور الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا.


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 ہیڈ مرالہ کے قریب گاؤں اچراں پیر سبز میں نالہ ڈیک کی صفائی نہ ہونے سے گندہ پانی روڈز پر کھڑا ہونے سے علاقہ کے ہزاروں مکینوں کیلئے مصیبت بن گیا، سارا گاؤں چوہدریوں پر مشتمل ہے اور مکینوں نے ناجائز تجاوزات بنائی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے گاؤں میں سے گزرنے والے نالہ ڈیک کی محکمہ ایریگیشن افسران و عملہ نے لاپرواہی کرکے صفائی بھی نہ کروائی جس سے اس کا پانی باہر نکل کر راستوں اور کھیتوں میں کھڑا ہوگیا اور روڈز پر کھڑے پانی سے مکینوں کا گزرنا محال ہوگیا اور کھیتوں میں فصلیں تباہ ہوگئیں، سماجی کارکن محمد نوید شہباز کے مطابق نالہ ڈیک کی صفائی کے لئے ہر سال ملنے والا فنڈ محکمہ ایریگیشن کے افسران کے گھر چلا جاتا ہے اس وجہ سے نالہ کی صفائی نہ ہوئی، گندہ پانی نکاس نہ ہونے سے گاؤں کے ہزاروں مرد و خواتین پریشانی کا شکار رہے، مکینوں نے نالہ کی فوری صفائی کا مطالبہ کیا.


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 میں تحریک انصاف کی امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار کی قیادت میں ریلی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے باہر سے رنگ پورہ چوک تک جائے گی، شرکاء ریلی ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے لگائیں گے اور مقررین کشمیریوں کے حوالے سے خطاب کریں گے۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر صدارت جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے اجلاس میں ریسکیو 1122 سیالکوٹ کا ایمرجنسی ڈیوٹی پلان جاری کردیا گیا اور ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، کوئی بھی ریسکیور اس دن آف یا لیو پر نئی ہوگا، ضلع بھر میں سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ریڈ کوڈ نافظ العمل ہو گا، ان خیالات کا اظہار سینٹرل ریسکیو اسٹیشن پر منعقدہ جنرل الیکشن  کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کیا اور ایمرجنسی ڈیوٹی پلان اوردیگر انتظامات کو حتمی شکل دی، انجینئر نوید اقبال نے جنرل الیکشن کے حوالے سےایمرجنسی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ضلع بھر میں اے کیٹگری کے حساس پولنگ اسٹیشنز پر ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کرے گااور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری مدد پہنچانے کیلئے ہائی الرٹ رہے گا، جدید میڈیکل آلات اور ادویات سے لیس 18 ایمبولینسز، 13 فائر وہیکلز اور 6 سپیشل ریسکیو وہیکلزکے علاوہ 46 موٹربائیک ایمبولینسز بھی تعینات کی جائیں گی، جنرل الیکشن کے موقع پر تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں، کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی قیادت میں ڈیوٹی سر انجام دیں گی جبکہ تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر ریسکیو میڈیکل/موبائل پوسٹیں قائم کی جائیں گی، اس کے علاوہ ضلع کی تمام تحصیلوں سمبڑیال، ڈسکہ اور پسرور کے انچارجز کو بھی ایمرجنسی کوریج مہیا کرنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 کسٹمر سروسز سینٹر گیپکو کے عملہ نے 8 فروری کے انتخابات میں سیالکوٹ شہر کے علاقہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار اور دوسرے امیدواروں کے ناموں والے پوسٹرز اتار کر دفتر کے باہر رکھ دئیے، گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کے سامنے گیپکو دفتر کے احاطہ میں رکھ دئیے، امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ ظلم کی انتہا ہے اور سرکاری ادارے کے افسران اور ملازمین مخالف امیدواروں کے پوسٹرز اتار کر بددیانتی کررہے ہیں، گیپکو دفتر کے ملازم نے کہا کہ بورڈز پر بغیر اجازت جو پوسٹرز لگے تھے انہیں اتارا گیا ہے۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 قومی اسمبلی حلقہ این اے 73 میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے کہا ہے کہ ایٹمی اسلامی ملک پاکستان دہشت گردوں کے قبضہ سے بچانا ہے جس کیلئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی جدوجہد جاری ہے اور 8 فروری کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی، موترہ، ڈسکہ، ستراہ سمیت مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ہر دور میں ایٹمی اسلامی ملک پاکستان اور قوم کے خلاف سازشیں کی گئیں جنہیں مسلم لیگ (ن) نے ناکام کیا، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل، سڑکوں، گلیوں اور روڈز کی تعمیر و مرمت جاری ہے، سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا اور 8 فروری کے انتخابات میں بھرپور کامیابی کے بعد پاکستان بھر میں ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات جدوجہد کی جائے گی۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 تھانہ نیکاپورہ پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے چار ہزار پتنگیں برآمد کرکے دو ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق ڈھڈی کے مطابق تھانہ نیکا پورہ پولیس نے دوران گشت پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کے دوران ملزمان مجاہد حسین عرف حمزہ اور ماجد حسین کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی چار ہزار پتنگیں اور 900 چرخیاں ڈوریں برآمد کیں، ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 ریٹائرڈ سابق سول جج مرزا عبدالحمید سینئر ایڈووکیٹ مرحوم کی زوجہ، عدیل حمید مرزا ایڈووکیٹ کی والدہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں جنہیں نماز جنازہ کے بعد قبرستان شاہ چاننا بالمقابل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سیالکوٹ میں سپرد خاک کردیا گیا، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری راحت نذیر وینس ایڈووکیٹ، عرفان بھٹی ایڈووکیٹ، حسن سرفراز بھلی ایڈووکیٹ اور وکلاء نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

سجادہ نشین آستانہ عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی صاحبزادہ پیر حسان حسیب الحمان نے اپنے دورہ سیالکوٹ میں خطبہ جامعہ تاجدار مدینہ شہاب پورہ روڈ سیالکوٹ میں دیا، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ امت مسلمہ پر رحمت کی اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دین اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کی، پرنسپل جامعہ تاجدارمدینہ علامہ حافظ نیاز احمد الازہری نے امامت کے فراٸض سر انجام دیئے، پیر رانا ضمیر اختر نقیبی، انجمن اساتذہ پاکستان، مصطفاٸی تحریک پاکستان، علماء کرام، طلبا، مریدین سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

پسرور میں چونڈہ سبز پیر روڈ کی تعمیر و مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد کو پریشانی کا سامنا رہا، سماجی کارکن محمد احسان بشیر کے مطابق تاریخی اہمیت کے حامل چونڈہ سے سبز پیر جانے والی روڈ کئی سالوں سے عوام کی شکایات کے باوجود تعمیر نہ کی گئی جس کی وجہ سے اس روڈ سے سکولوں و کالجوں کو جانے والے طلبہ و طالبات اور کاموں کے سلسلہ میں جانے والے ہزاروں افراد کو سخت تکلیف کا سامنا ہے، چونڈہ سبز پیر روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ گئی اور اس پر سے سفر کرنے والے ٹریفک حادثات کا شکار ہوئے، محمد قدیر، بشیر احمد، طارق محمود، حمید اللہ اور رحمت عطاء نے ٹوٹ پھوٹ گئی روڈ فوری نئے سرے سے تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

پسرور کے علاقہ میں آگ لگنے سے سامان جل گیا، ناصر کاظمی کے گھر اچانک آگ لگی جس سے ہزاروں روپے کا سامان آگ کی وجہ سے جل گیا اور اہل خانہ گھر سے باہر نکل آئے، علاقہ کے لوگوں نے پانی سے آگ پر قابو پالیا۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

قومی اسمبلی کے امیدوار رانا شمیم احمد خان نے کہا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل جاتے ہیں اور حلقہ میں ترقیاتی کاموں سے خوشحالی لائی جاتی ہے، سمبڑیال میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کرپشن پر عدالت نے سزا دی ہے اور ملک و قوم کے مفادات کے خلاف کھیلنے والوں کا احتساب جاری رہے گا، رانا شمیم احمد خان نے کہا کہ گلیاں، محلے اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہیں اور ترقیاتی عمل 8 فروری کو عام انتخابات کے بعد بھی جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ ایٹمی اسلامی ملک پاکستان میں عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے انتخابات میں دھوکہ دیتے ہیں۔




سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 کے لیگل اٹارنی چوہدری طاہر سلطان ایڈووکیٹ کو غیر قانونی پر سیالکوٹ پولیس کی جانب سے حراساں کیا گیا، سرکاری پولیس گاڑی کے اہلکاروں نے چوہدری طاہر سلطان ایڈووکیٹ کو پولیس اہلکاروں نے زبردستی پکڑ کر سرکاری پولیس گاڑی میں بٹھا لیا اور بدتمیزی کی، تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس کی طرف سے بدتمیزی کرکے بغیر مقدمہ کے تحریک انصاف کے چوہدری طاہر سلطان ایڈووکیٹ کو بدتمیزی کرکے گرفتار کرنے کی مذمت کردی۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 چپراڑ یونین کونسل کے علاقوں کی روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں جس سے مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا رہا، چپراڑ سمیت مختلف دیہات کو جانے والی روڈز کئی سالوں سے تعمیر و مرمت نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ سے ٹوٹ گئیں اور گزرنا بھی مکینوں کیلئے مشکل ہوگیا، سماجی کارکن محمد زاہد صادق کے مطابق ترقیاتی کاموں کی طرف کوئی توجہ نہ دی گئی جس کی وجہ سے مکین سخت پریشانی کا شکار رہے، ٹوٹ جانے والی روڈز پر کھڑا گندہ پانی مصیبت رہا اور بدبو پھیل گئی، علاقہ مکینوں انور حمید، وقار حسین، طاہر مشتاق اور تنویر نسیم نے فوری نئے روڈز تعمیر کرنے کا مطالبہ کردیا۔




سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ سیدپور میں بیٹے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کر کے اپنی ماں کو ہلاک کردیاجسے پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق نثار نے اپنی ماں 56 سالہ عذرا نذیر کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا جو زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئی اور ملزم فرار ہوگیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا، ڈی ایس پی صدر سرکل صابر چٹھہ کے مطابق پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم نثار کو جائے وقوعہ سے ہی گرفتار کر لیا اور پولیس تفتیش جاری رہی۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

تھانہ اگوکی پولیس نے دو ملزمان سے پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے، ایس ایچ او تھانہ اگوکی انسپکٹر چوہدری محمد اصغر نے پولیس کے ہمراہ پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان علی حمزہ اور شاہ زیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 400پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کرلیں، ڈی ایس پی صدر سرکل صابر چٹھہ کے مطابق ملزمان آن لائن پتنگیں خرید و فروخت بھی کرتے ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے اور  مزید تفتیش جاری رہی۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

تھانہ اگوکی پولیس نے دو ملزمان سے پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے، ایس ایچ او تھانہ اگوکی انسپکٹر چوہدری محمد اصغر نے پولیس کے ہمراہ پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان علی حمزہ اور شاہ زیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 400پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کرلیں، ڈی ایس پی صدر سرکل صابر چٹھہ کے مطابق ملزمان آن لائن پتنگیں خرید و فروخت بھی کرتے ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے اور  مزید تفتیش جاری رہی۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 پسرور میں 8 فروری کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 49 میں امیدوار رانا فیاض کو حامیوں نے گلے میں ہار پہنادیا، امیدوار رانا فیاض نے انتخابی مہم کیلئے ووٹروں سے رابطے کئے تو حامیوں نے ان کے گلے میں ہار پہنا دیا اور ان کی حمایت میں نعرے بازی کی، امیدوار رانا فیاض نے کہا کہ انتخابات میں ووٹرز انہیں ووٹ دے کر کامیاب کریں وہ ہمیشہ ملک و قوم کی بے لوث خدمت کرتے رہیں گے اور کامیابی کے بعد عوام کے ہر مسئلہ کو حل کرنے کیلئے جدوجہد کریں گے۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے لاہور سے اغوا ہونے والے پندرہ سالہ بچے کو برآمد کرکے والدین کے حوالے کردیا، ایس ایچ او گلزار کے مطابق ملزمان نے پندرہ سالہ طیب علی کو ملزمان اغوا کرکے لاہور کے گئے تھے جوکہ پولیس نے بچے کو برآمد کرلیا گیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے، برآمد بچے طیب علی نے ملزمان کے خلاف بیان دیتے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف 8 فروری کے انتخابات میں کامیاب ہوکر ایٹمی اسلامی ملک پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے اور ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، شہر کے علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں نچلی سطح پر بھرپور خدمت کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو غلط فیصلوں پر سزا دی گئی ہے اور اقتدار میں آکر مسلم لیگ کی حکومت ملک سے شیطانوں اور جرائم کرنے والوں کو عبرت ناک شکست دے گی، خواجہ آصف نے کہا کہ عوام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو واضح اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، امیدوار صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

8 فروری کے عام انتخابات 2024 کے سلسلہ میں سیالکوٹ سمیت پاکستان بھر میں تمام نادرا آفس بروز اتوار اور سوموار دفتری اوقات میں صرف کارڈ وصولی کیلئے کھلے رہیں گے، جن حضرات نے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے درخواست دے رکھی ہے اور ابھی تک اپنا شناختی کارڈ وصول نہیں کیا وہ نادرا آفس سے شناختی کارڈ وصول کر سکتے ہیں۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

ملک میں اگر نظامِ مصطفیٰ قائم ہو گیا تو کسی چیز کی کمی نہیں رہے گی۔محمد اسامہ رانا

اللہ تعالیٰ نے اگر موقع دیا تو علاقہ کے لوگوں کی ہر طرح سے مدد کریں گے ۔امیدوار تحریکِ لبیک پاکستان پی پی-49 

 پی پی-49 میں گزشتہ روز ورکنگ باؤنڈری کے علاقہ دھمالہ حاکم والا میں پاکستان تحریکِ لبیک کی ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے ایک بہت بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ۔اور فضا میں ہر طرف ایک ہی صدا تھی لبیک یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔کارنر میٹنگ کا اہتمام دھمالہ حاکم والی کی ینگ جنریشن جن میں محمد علیم سلہری،نعمان سلہری٬حافظ محمد عظیم عطاری ،حاجی سخاوت علی٬ رانا نعیم اور دیگر ساتھیوں نے کیا ہوا تھا۔کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے امیدوار تحریکِ لبیک پاکستان  پی پی-49 رانا محمد اسامہ کا کہنا تھا کہ ہمارا منشور صرف اور صرف اللہ اور آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قانون رائج کرنا ہے ۔ہم سیاست نہیں عبادت سمجھ کر ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دفاع کریں گے۔اور آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کے لئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں۔اگر دین کو بچانا ہے تو تحریکِ لبیک پاکستان کو ووٹ کاسٹ کرکے ہمیں دین کی خدمت کرنے موقع دیں۔تاکہ ہم ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے پوری دنیا میں آواز بلند کرسکیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اللہ نے موقع دیا ہم اپنی عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور غریب کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کےلئے تیار رہیں گے۔اس موقع پر اہل علاقہ کے تمام معززین نے ان کے ساتھ عہد کیا کہ انشاء اللہ  ہمارا ووٹ اینڈ سپورٹ تحریکِ لبیک پاکستان کیساتھ ہے۔اور کرین کا نشان جیت کا نشان ہے۔8 فروری کو کرین کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کریں۔



today sachi khabary news thanks for visiting Sachi khabary news

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.