Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

اطلاع برائے ڈوبنے کا واقع ہیڈمرالہ مرکزی پل سے ایک۔شخص کے چھلانگ لگانے کی اطلاع کالر کے مطابق ہیڈمرالے کے پل پہ سے ایک شخص نے چھلانگ لگائ ہے


 سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


اطلاع برائے ڈوبنے کا واقع 
ہیڈمرالہ مرکزی پل سے ایک۔شخص کے چھلانگ لگانے کی اطلاع 
کالر کے مطابق ہیڈمرالے کے پل پہ سے ایک شخص نے چھلانگ لگائ ہے۔ 
ریسکیورز نے نامعلوم شخص کی لاش کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 

پنجاب میں تمباکو کے تاجروں کی رجسٹریشن کا آغاز، 15 ہزار فیس مقرر


محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ٹوبیکو کنٹرول ایکٹ کے مطابق لائسنسنگ کا آغاز کر دیا، پنجاب بھر

 میں تمباکو کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔ڈی جی ایکسائز نے کہا ہے کہ لائسنس کی کم از کم

 فیس ایک ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے کو ایک لاکھ روپے تک

 جرمانہ ہو سکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسداد تمباکو کیلئے قومی و بین الاقوامی ایجنڈے پرعمل ہو گا، مری

 کو ٹوبیکو فری شہر بنائیں گے۔


 سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے شہر میں قدیمی اور روائتی عاشورہ محرم کے

 جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور،

 کوآرڈینیٹر امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، میونسپل کارپوریشن، ایس ڈبلیو ایم

 سی اور محکمہ اوقاف کے مقامی حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود

 اعوان نے جلوسوں کے روٹس سے ہر قسم کی تجاوزات کو ہٹایا جائے جبکہ بجلی

 اور ٹیلی فون  کی لٹکتی ہوئے تاروں کو ہٹانے کے لیے متعلقہ ادارے فوری

 اقدامات کریں۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے دربار حضرت امام علی الحق

 شہید رحمۃ اللہ میں مینیجر اوقاف کے آفس میں قائم  کنٹرول روم کا بھی معائنہ

 کیااور امام علی الحق شہید رحمۃ اللہ کے دربار پر کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب

 کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک، صفائی

 ستھرائی کے انتظامات بہترین ہونے چاہئے جبکہ خراب  اسٹریٹس لائٹس کو فوری درست کیا جائے۔


 سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سپیشل ایجوکیٹرز کی سی. او ایجوکیشن سیالکوٹ حافظ معروف احمد سے خصوصی ملاقات.


ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس سیالکوٹ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن حافظ معروف احمد سے محکمہ

 تعلیم سیالکوٹ کے خصوصی کوٹہ پر تعینات بصارت سے محروم 18سپیشل ایجوکیٹرز نے ہینڈی کیپ

 ایجوکیٹر نوید اشرف آصف کی زیر سربراہی ملاقات کی انکے ہمراہ معروف ایجوکیٹرز رانا محمد شفیق کے

 ہمراہ دیگر ایجوکیشن آفیسرز بھی موجود تھے. اس موقع پر ہینڈی کیپ ایجوکیٹرز نے سی. او ایجوکیشن

 کو اپنے شعبہ جات و عملی  سرگرمیوں بارے بریفنگ دی جس پر انہوں نے اظہار اطمنان کیا اور سپیشل

 ایجوکیٹرز کو تدریسی شعبہ میں ہر ممکن تعاون کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ جیسے خصوصی

 ایجوکیٹرز پر فخر ہے جنہوں نے جسمانی معزوری کے باوجود تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کا

 تدریسی پیشہ اختیار کیا. سپیشل ایجوکیٹرز کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم ملک و قوم اور وطن

 عزیز کے مستقبل معماروں کو بہترین شہری اور اچھا انسان بنانے میں انکی رہنمائی کریں اس موقع پر

 ہینڈی کیپ ایجوکیٹرز نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سیالکوٹ معروف احمد کو انکی رہنمائی پر خراج

 تحسین پیش کیا.

 سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تحصیل ڈسکہ کچہری کی بیک سائیڈ پر ایک کمرہ کی کچی چھت گر گئ۔ کمرہ چھ گارڈر پر مشتمل تھا۔جس سے ایک خاتون زخمی ہو گئ۔ 
جسکو بروقت ریسکیو کر کے ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔

 سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سیالکوٹ: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کا تحصیل پسرور کا دورہ، ممکنہ سیلابی

 صورتحال کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا


میڈیا نمائندہ سیالکوٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے تحصیل پسرور کا

 دورہ کیا۔ دورہ کا مقصد ریسکیورز کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے

 تحصیل کی سطح پرتیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ تحصیل انچارج ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد احسان نے

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر کو اسٹیشن کی انسپیکشن کروائی اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے

 تیاریوں کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی ظاہری حالت، ریسکیو

 ایمبولینسز اور فائر وہیکلز اور  ریسکیورز کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔  ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب اور

 ریسکیو سیفٹی آفیسر سمیع اللہ گوندل ٹرانسپورٹ انچارج محمد عثمان اور شفٹ انچارج عمران سلیمی بھی

 ہمراہ تھے۔  مزید براں انہوں نے کہا کہ ریسکیورز اپنی جسمانی صحت کا خیال رکھیں تندرست ریسکیورز

 ہی سئی معنوں میں عوام الناس کی خدمت میں سرشار رہ سکتا ہے۔  ممکنہ سیلابی  پیشن گوئی اور مون

 سون کے سیزن میں ہائی الرٹ رہیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروئیوں کا آغاز

 کیا جا سکے، اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی قابل قبول نہ ہو گی۔  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے تحصیل

 پسرور کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضروری ہدایات بھی دیں۔











 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.