Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سیالکوٹ 7 ویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس تیز بارش کے دوران سخت حفاظتی حصار میں اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتامی منزل کی طرف رواں دواں.

 




سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سیالکوٹ 7 محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں روائتی/لائسنسی 107 مجالس اور 73 ماتمی جلوسوں

 کی کو فول پروف سیکیورٹی  فراہم کرنے کیلیے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں 2

 ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی حصوصی ہدایات کے مطابق سیالکوٹ پولیس اپنے تمام دستیاب

 وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری محنت و جانفشانی کے ساتھ جلوس و مجالس کی سیکیورٹی ڈیوٹی

 سر انجام دے رہی ہے۔ پوائنٹ ڈیوٹی پر اہلکاران کو مامور کرنے کے علاوہ تمام علاقوں کو مزید حصوں

 میں تقسیم کرکے نگرانی کیلئے گزیٹڈپولیس افسران کو مامور کیا گیا ہے۔ پروگرام کے دوران تھانے کی

 گاڑیاں،محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ پولیس فورس گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔ ٹریفک پولیس اور

 پٹرولنگ پولیس بھی ضلع پولیس کی معاونت اور روڈ کلیئرنس کیلئے ہمہ وقت موجود  ہے۔ 


جبکہ مرکزی جلوسوں کیلئے 04پرت حصار قائم کئے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے ولنٹیرکے ذریعے

 مجلس وجلوس میں شامل ہونے والے افراد کی شناخت اورتلاشی لی جائے گی، دوسرے مرحلے میں

 خواتین وحضرات مجلس کیلئے ایک راستے سے داخل ہوسکیں گے، تیسرے مرحلے میں واک تھرو گیٹ

 میٹل ڈیٹکٹر سے سویپنگ کی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عبادت گاہوں کے ہال میں

 بھی سیکیورٹی تعینات کر دی گئ ہے ۔ 


سیالکوٹ پولیس  محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے  کیلیے بھرپور عزم کے ساتھ

 مصروف عمل ہے۔




سیالکوٹ بیورو رپورٹ



سیالکوٹ 7 ویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس تیز بارش کے دوران سخت حفاظتی حصار میں اپنے

 مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتامی منزل کی طرف رواں دواں.


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال  تیز بارش اور سڑکوں پر کھڑے پانی کی پرواہ کیے بغیر میدان عمل

 میں سب سے آگے. جوانوں کیلیے فرض شناسی کی عملی مثال بن گئے. 


انسپکٹرز جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق  جلوس کے شرکاء اور عزاداران کی

 حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے مصروف عمل ہیں، بارش طوفان، سیلاب یا کوئی بھی موسمی حالات ہماری

 ڈیوٹی  پر اثر انداز نہیں ہو سکتے. ڈی پی او


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ محمد پورہ گاگا میں محمد فیصل نامی شخص نے گلی میں بچوں کے کھیلنے پر

 پابندی عائد کر دی کوئی بھی بچہ گلی میں نہیں کھیل سکتا پیسے کی ہماری یا دماغی توازن گزشتہ روز

 علی رضا کا بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا کہ فیصل نامی شخص نے ڈنڈوں سے مار مار کر ادھموا کر دیا محلے

 داروں نے بچے کی جان بخشی کروائی بچے کا باپ جب پوچھنے گیا کہ میرے بچے کو کیوں مارا فیصل

 نامی شخص نے 30 بور پسٹل نکال کر علی رضا کی جانب کر دیا اور کہنے لگا زندہ سلامت رہنا چاہتے ہو

 تو پیچھے چلے جاؤ میری مرضی ہے میں کھیلنے دوں یا نہ جاؤ جا کر تھانہ میں میرے خلاف درخواست

 دائر کرو ائندہ اگر تیرا بچہ بھی گلی میں ایا تو میں زندہ واپس نہیں جانے دوں گا 


علی رضا اور اہل علاقہ نے ڈی پی او سیالکوٹ ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ سے اپیل کی ہے کہ واقعہ کا

 فوری نوٹس لیتے ہوئے فیصل نامی شخص کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ہمیں اور ہمارے بچوں کو

 تحفظ فراہم کیا جائے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


اے ڈی سی فنانس کاشف نواز نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں چائلڈ لیبر کے تدارک کیلئے چیکنگ کے

 دوران کمسن بچوں سے مزدوری لینے والے 11افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں،عدالت نے

 چائلڈ لیبر کے استغاثہ جات پر 17اداروں کے مالکان پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے

 ڈسٹری ویجلینس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر محمد طیب نے بریفنگ

 دی، پولیس، ایف آئی اے، سوشل ویلفئیر، سوشل سکیورٹی، چیمبرا ٓف کامرس کے نمائندوں نے بھی

 شرکت کی۔ اے ڈی سی فنانس نے کہا کہ حالیہ ایام میں یورپ کی بجائے لیبا کی طرف انسانی سمگلنگ کا

 رجحان دیکھا گیا ہے جس کے تدارک کیلئے ایف آئی اے کو متحرک کردار ادا کرنا چاہیے، سیالکوٹ پولیس

 نے بھی گزشتہ دنوں ایک ایجنٹ کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل

 سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ مزدوروں کی رجسٹریشن کا عمل تیز کرے اور انہیں سوشل سکیورٹی کارڈ جاری کئے

 جائیں، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ ضلع بھر میں قائم اپنے مراکز کی چیکنگ کا جامع شیڈول بنائے جہاں اسسٹنٹ

 کمشنرز، ایجوکیشن افسران بھی چیکنگ کریں گے۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے رات گئے مرکزی امام بارگاہ مستری محمد عبداللہ ، مرکزی امام بارگاہ

 اڈہ پسروریاں اور امام بارگاہ سیالکوٹ کینٹ کا دورہ کیا ، اے سی سیالکوٹ غلام سرور اور کنوینئر ضلعی

 امن کمیٹی حافظ اصغر چیمہ بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے سکیورٹی ،

 صفائی ، لائٹنگ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور اس

 عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ مجالس عزا کے شرکاء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی.




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


شہر اقبال کے ریلوے اسٹیشن پر پانی والی موٹر عرصہ دراز سے  خراب مسافر پانے کی بوند بوند کو ترس

 گئے واش روم میں بھی پانی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین و بچے انتہائی مشکلات میں مسافروں کے

 ساتھ ساتھ ریلوے کا عملہ بھی شدید دشواری میں سٹیشن سے بالٹیوں سے پانی لا کر گزارات کیا جا رہا

 ہے نئے تائے ناز ہونے والے اسٹیشن ماسٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا افسران بالا کو بہت

 دفعہ چٹھی لکھ چکا ہوں تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا پانی نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات میں

 دو چار ہیں مسافروں نے وزیراعظم پاکستان وزیر ریلوے اور ریلوے کے اعلی افسران سے فوری نوٹس

 لینے کا مطالبہ کر دیا


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ  مسلسل بارشوں سے ڈینگی مچھروں کو

 افزائش کیلئے گھروں کے اندر اور باہر ہر اس جگہ ساز گار ماحول میسر آگیا ہے جہاں پر بارشی پانی جمع

 ہے،  مچھروں کی بہتات کو روکنے کے لیے ماحول اور صاف اور خشک رکھنا ضروری ہے اس ضمن میں

 جہاں سرکاری اداروں کے افسران اور ملازمین کواپنی ذمہ داریوں کو جانفشانی اور ایمانداری سے انجام

 دینا ہے وہی پر ہر ذمہ دار شہری کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے گھروں کہ چھتوں، اسٹور اور باغیچوں کو

 صاف ستھرا رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی

 ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اے ڈی سی جنرل نے سی

 ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ تمام ایسے محکمے جن کی اینڈرائیڈ بیس ڈینگی ایکٹیویٹی 90فیصد سے کم

 ہے ان کی جواب طلبی کی جائے اور فیک ایکٹیویٹی کرنے والے فوکل پرسن کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت

 کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اے ڈی سی جنرل نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 12افراد

 میں ڈینگی کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے اگرچہ ان میں صرف ایک فرد سیالکوٹ

 میں مقیم ہے جبکہ باقی گیارہ بسلسلہ روزگار سعودیہ عرب، لاہور اور عمان میں قیام پذیر ہے۔ انہوں نے

 کہا کہ بڑے شہروں میں ڈینگی فیور سر اٹھا رہا ہے یہ وباء کمیونٹی ڈیزیز ہے اس سے بچاؤ کا واحد حل

 حفاظتی تدابیر ہیں۔ شہریوں کو آگاہی دی جائے کہ وہ اپنے آپ کو مچھر سے کاٹنے سے محفوظ رکھنے

 کیلئے پوری بازوؤں والی شرٹس استعمال کریں اور سیر کے وقت مچھروں کے کاٹنے سے بچنے کیلئے

 ریپیلنٹ کا استعمال کریں۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سیا لکوٹ:  ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد کاسیالکوٹ کا دورہ، مون سون سیزن اور

 محرام الحرام کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا


میڈیا نمائندہ سیالکوٹ کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے سیالکوٹ کا دورہ

 کیا۔دورہ کا مقصد حالیہ مون سون سیزن اور محرام الحرام کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے مون سون سیزن اور محرم الحرام کی مناسبت سے جاری

 ایمرجنسی کوریج پلان کے متعلق بریفنگ دی۔ ریسکیورز 9,7اور 10محرم کے حوالے سے ریسکیو

 میڈیکل ٹیمیں بنا دیں ہیں،ضلع بھر میں اہم امام بارگاہوں اور جلوسوں کو میڈیکل کوریج فراہم کریں گے۔ 

 سیلابی صورتحال کے لیے ریسکیو نے چپراڑ، بجوات، ہیڈمرالہ، شہباز پور پل کے علاوہ تحصیل پسرور

 میں چہور اور ڈیک کے مقامات پر ریسکیو ریلیف فلڈ کا سامان پہنچا دیا ہے تا کہ کسی بھی ہنگامی

 صورتحال میں بروقت امداد ی کاروئیوں کا آغاز کیا جا سکے۔  ریجنل ایمرجبسی آفیسر نے مون سون اور

 محرم الحرام کے حوالے سے تیاریوں پر اطمینان پر اظہار کیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ بعدازاں

 ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال امام بارگاہ، کینٹ، اڈہ

 پسروریاں، اور مستری عبداللہ کا دورہ کیا اور جلوس کی گزرگاہ کا جائزہ لیا اور مجلس انتظامیہ سے

 ملاقات بھی کی۔   


ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ نے امنے دورہ کے دوران ریسکیو وہیکلز کے سامان کی ورکنگ اور

 تعداد کو چیک کیا گیا اس کے علاوہ اسٹور کی ڈیٹا انٹریز، اکاونٹ آفس اور ٹیکنیکل آفس کے ریکارڈ کو

 بھی چیک کیا۔ بعدازاں کنٹرول روم کے ایمرجنسی ریکارڈ اور ایمرجنسی کالز کو بھی سنا۔ فلڈ  فائٹنگ کے

 آلات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر ریسکیورز کے چاق و چوبند دستے نے پریڈ کا عملی نمونہ بھی

 پیش کیا جس کی کمانڈ محمد امین LFRنے کی۔ اسٹیشن انچارج ضیاء المصطفی اور  ریسکیو سیفٹی آفیسر

 سمیع اللہ گوندل بھی ہمراہ موجود تھے۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید

 اقبال کی کارکردگی کو سراہا اور ضروری ہدایات بھی دیں اور کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے

 نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اپنی تیاری کو مکمل رکھیں تا کہ ہم بہتر طور پر عوام الناس کو سہولیات مہیا کر

 سکیں۔

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سیالکوٹ میں ساتویں محرم کے مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے سول ڈیفنس سیالکوٹ کے باوردی

 اہلکار ڈیوٹی پر معمور.


ضلع بھر میں ساتویں محرم الحرام کے جلوس امام بارگاہ اڈہ پسروریاں، امام بارگاہ مسجد زینبیہ مستری

 عبداللہ، امام بارگاہ کینٹ و دیگر عزاداری جلوس برآمد. اس دوران سیالکوٹ پولیس، رینجرز، سول ڈیفنس

 پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی ادارے جلوسوں کے قدیمی روایتی راستوں پر تعینات. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

 سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ھدایات پر مجالس عزا اور جلوسوں میں عزادران حسین علیہ السلام کی

 سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے زبردست سیکیورٹی انتظامات کئے گئے. سول ڈیفنس پولیس سیالکوٹ

 کے باوردی اہلکار جلوس و امام بارگاہوں کے داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کا نظام سول ڈیفنس

 سیالکوٹ نے پہلی سیکیورٹی لئیر کے طور پر سرانجام دیا. اس سے آگے سیالکوٹ پولیس و دیگر

 سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ  جلوس کے آگے پیچھے بھی سول ڈیفنس سیالکوٹ کے باوردی ایگزیکٹوز و

 والنٹیرز نے چیف وارڈن سول ڈیفنس سیالکوٹ ملک محمد اشرف کی زیر قیادت سیالکوٹ پولیس کے ہمراہ

 سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دی.




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 بمبانوالہ پولیس نے گوجرانوالہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرکے 36 لاکھ روپے سے زائد کی چار موٹر

 سائیکلیں، گاڑی، تین چھترے، لاکھوں روپے کی نقدی، دو موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا، ڈی

 ایس پی ڈسکہ ملک محمد خلیل کے مطابق گوجرانوالہ کی ارسل کالونی ڈھلے کے ذہیب افضل، اروپ کے

 بلال سلیم اور سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کے احمد قیصر کو چھاپے مار کر گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے

 شہریوں کی چار موٹر سائیکلیں، ایک گاڑی، تین چھترے، چھینے گئے دو موبائل فونز اور ایک لاکھ دس

 ہزار روپے برآمد کئے اور گرفتار ملزمان کے قبضہ سے تین ناجائز پستول اور گولیاں برآمد کرکے مقدمات

 درج کئے، تھانہ بمبانوالہ پولیس نے گرفتار تینوں ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر جوڈیشل ریمانڈ

 پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا اور مقدمات کے چالان مکمل کرکے سماعت کیلئے عدالت جمع کروائے جائیں گے





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 پسرور شہر میں ہر دوکاندار 180 روپے سے لے کر 200 روپے کلو دودھ فروخت جاری رہی جس سے

 عوام ذلیل و خوار ہوگئے، کچہری روڈ اور دوسرے علاقوں میں دودھ سرکاری ریٹ 130 روپے کلو میں

 فروخت تھا لیکن دودھ کا ریٹ ایک سو اسی روپے سے دو سو روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا، پرائس

 کنٹرول مجسٹریٹ محمد یوسف نے مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والوں کی چار ہزار روپے جرمانہ

 کیا، انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے سرکاری ریٹ سے زائد قیمتوں میں دودھ فروخت کیا جاتا

 رہا، سماجی کارکن محمد صدیق اکبر کے مطابق سرکاری ریٹ سے زائد قیمتوں میں دودھ فروخت کیا جاتا

 رہا ہے لیکن کاروائی انتظامیہ نے نہیں کی


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 گیپکو سب ڈویژن ڈیفینس روڈ عملہ کی غفلت سے 


گاؤں بھگوال اعوان میں غیر طور پر نصب ٹرانسفارمر سے چھ سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے شدید جھلس

 جانے سے ہسپتال داخل کرلیا گیا، ہزاروں کی آبادی کے بھگوال اعوان کے محلے میں غیر طور پر لگا

 بجلی کے ٹرانسفارمر سے چھ سالہ بچہ نصیر جھلس گیا جس کی حالت تشویشناک ہونے پر قریبی ہسپتال

 منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے طبی امداد دی، اہلیان محلہ محمد مدثر پرویز کے مطابق بجلی

 ٹرانسفارمر گلی میں زمین کے بہت قریب لگایا گیا ہےجس سے کسی بھی وقت جانی نقصان کا خدشہ ہے

 لیکن گیپکو افسران و عملہ نے عوامی شکایات پر کوئی کاروائی نہیں کی، بجلی کی کرنٹ لگنے کے واقعات

 کی وجہ سے مکین تشویش میں مبتلا ہوگئے، مکینوں محمد نصیر راشد، عبداللہ خرم، راحت نذیر، عمران

 ادریس اور قادر طارق نے بجلی کی کرنٹ والے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا کہ گیپکو

 حکام سب ڈویژن ڈیفینس روڈ سے فی الفور ٹرانسفارمر کو اونچا کر کے نہ لگانے  پر واپڈا دفتر کے باہر

 پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 تھانہ ستراہ کے علاقہ بڈھاگورائیہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہو

 گئے، واقعہ دونوں گروپوں میں پرانی رنجش کی وجہ سے پیش آیا، عینی شاہد محمد طاہر تبسم کے مطابق

 ملزمان کی فائرنگ سے دو حقیقی بھائی 30 سالہ عاصم اور 34 سالہ آصف شدید زخمی ہوئے جنہیں

 گورنمنٹ سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے علاج معالجہ جاری رکھا، پولیس مصروف کاروائی رہی




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ  


امیر تحریک لبیک PP44 سمبڑیال جواد ارشد فاروقی نے قیصر احمد ساہی ایڈووکیٹ کے ہمراہ اسسٹنٹ

 کمشنر سمبڑیال کو تحریری درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ قادیانیوں نے محلہ کمہاراں سمبڑیال میں

 اپناایک عبادت خانہ بنایا ہواہے ۔جہاں پر قادیانیوں نے خلاف قانون و آئین مسجد کی طرز پر محراب بنا

 رکھا جس سے اس کی مماثلت مسجد سے ظاہر ہوتی ہے، قادیانیوں کے اس فعل سے علاقہ بھر کے

 مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے جس سے نقص امن کا خدشہ ہے، قادیانی قانونی اور آئینی

 طورپرمسجد سے مماثلت قائم کرتے ہوئے اپنی عبادت گاہ تعمیر کرنے کا حق نہیں رکھتے، انہوں نے اس

 تحریری درخواست میں اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال سے موقع ملاحظہ فرما کر غیر قانونی محراب کو

 مسمارکروائیں تاکہ علاقہ کا امن و امان خراب نہ ہو


سیالکوٹ بیورو جیف سید عارف حسین شاہ 


 کوٹلی لوہاراں مشرقی امام بارگاہ گلستان زہرا کی سات رکنی امن کمیٹی کے سابق ممبر سید صغیر شاہ کے

 گھر نامعلوم افراد فائرنگ کی ملزم فرار  عینی شاہد محمد بابر علی کے مطابق نامعلوم ملزمان نے آکر

 فائرنگ کی اور موقعہ سے فرار ہوگئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی، ڈی

 ایس پی صدر سرکل صابر حسین چھٹہ کے مطابق پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے اور جلد

 ملزمان گرفتار ہو جائیں گے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ایس ڈی پی او ڈسکہ سرکل ملک محمد خلیل کی نگرانی میں تھانہ بمبانوالہ پولیس نے ریکارڈ یافتہ بدنام

 زمانہ منشیات فروش ارباز ٹیٹو سے ایک کلو پانچ سو چالیس گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا اور

 ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی، ایس ایچ او شاہد اقبال نے پولیس اہلکاروں کے

 ہمراہ کاروائی کرکے خطرناک منشیات فروش گرفتار کیا، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر پولیس نے ملزم

 ارباز ٹیٹو کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا اور پولیس کاروائی جاری رہی، ڈسٹرکٹ

 پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے تھانہ بمبانوالہ ایس ایچ او شاہد اقبال اور پولیس اہلکاروں کو شاباش

 دی، ایس ایچ او شاہد اقبال کے مطابق علاقہ میں ناسور  منشیات فروشوں کا صفایا کرنا اور جرائم پیشہ

 افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 میونسپل کمیٹی پسرور میں مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری اور ایم این اے کے کوآرڈینیٹر کے درمیان

 تلخ جملوں کا تبادلہ ہوجانے سے سائلین خوف زدہ ہوگئے، عینی شاہد محمد وارث علی کے مطابق بات گالم

 گلوچ تک پہنچ گئی اور موجود لوگ خوف زدہ ہوگئے اور اسی دوران متعدد لیگی رہنماؤں نے بیچ بچاؤ کروا دیا


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ میں شہر اور گردونواح میں ہونے والی موسلا دار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور

 ضلعی انتظامیہ کی نااہلی غفلت اور لاپرواہی سے پکا گڑھا، نیا میانہ پورہ، شہاب پورہ، عالم چوک، علامہ

 اقبال چوک، گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال چوک، لاری اڈا، کینٹ بازار، گھنٹہ گھر چوک اور علاقوں میں

 بارش کا پانی مسائل کی وجہ رہا، عدالت گڑھا، اگوکی گورنمنٹ ریلوے ہسپتال چوک، سمبڑیال، ائیرپورٹ،

 بمبانوالہ، ڈسکہ اور موترہ اور دیگر علاقوں میں بارش سے خوشگوار ماحول ہوگیا لیکن نکاسی آب کے

 بند نظام کی وجہ سے پانی گلیوں، محلوں اور سڑکوں پر کھڑا رہا، پسرور کے شہری علاقوں اور قلعہ

 قالروالہ، بڈیانہ و دیگر علاقوں میں بھی گہرے دلوں میں بارش ہوئی اور نکاسی آب کے صفائی نہ ہونے

 کی وجہ سے بند نظام کے باہر کھڑے پانی سے مکینوں کو پریشانی رہی لیکن انتظامیہ سیوریج ٹھیک نہ

 کرسکی، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جولائی سے لے کر ستمبر کے آخر تک جاری رہنے کے امکانات ہیں



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(پی ایس جی ایم ای اے) ارشد

 لطیف بٹ کی زیر صدارت  ایک سیمینارمنعقد ہوا۔ سیمینار میں ٹریڈ فور سائیٹ کے وفد نے  چیف ایگزیکٹو

 آفیسر(سی ای او) ڈاکٹر احسن کی قیادت میں شرکت کی۔   چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچرز اینڈ

 ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن  ارشد لطیف بٹ اور سیکرٹری جنرل محسن مسعود نے معزز مہمانوں کا پرتپاک

 استقبال کیا۔  چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ٹریڈ فور سائیٹ ڈاکٹر احسن نے  سیمینار کے شرکاء کو اپنی

 تجارت  کو وسعت دینے کے حوالے سے مختلف طریقے بتائے اور بتایا کہ ٹریڈ فور سائیٹ پہلا آرٹیفیشل

 انٹیلیجنس (اے آئی) اور ڈیٹا پر مبنی  ایسا گلوبل پلیٹ فارم ہے جس کی مدد سے آپ اپنی تجارت کو فروغ

 دے سکتے ہیں اور بااختیار بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریڈ فور سائیٹ  عالمی تجارت کے لیے کم

 قیمت میں پہلی جدید ٹیکنالوجی ہے جس میں  آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) اور ڈیٹا  کی مدد سے اپنے

 تجارتی کاروبار کو روایتی طریقوں سے تجارت کے جدید طریقے سے مستقبل کی طرف بلا تعطل منتقل کیا

 جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹریڈ فور سائیٹ کی مدد سے عالمی سطح پر تاجروں کے لیے تیار

 کردہ قیمتی معلومات، مارکیٹ کے رجحانات اور صنعت کے تجزیہ تک رسائی کا حصول  بھی ممکن ہے۔سی

 ای او ٹریڈ فور سائیٹ ڈاکٹر احسن  کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ تاجروں کی سہولت کے لیے کوشاں ہے اور

 اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے ماہانہ اور سالانہ پیکجز رکھے ہیں جس سے مستفید ہوتے ہوئے تاجر

 برادری اپنی تجارت کو وسعت دے سکتی ہے۔چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز

 ایسوسی ایشن  ارشد لطیف بٹ نے ٹریڈ فور سائیٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک

 انتہائی احسن  پلیٹ فارم  ہے جو ہمارے چھوٹے بڑے تمام تاجروں کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ

 اس کی مدد سے ہمیں اپنی تیار کردہ  مصنوعات کے لیے صارفین کی تلاش آسان ہو جائے گی اور ہم بہتر

 طریقے سے اپنی تجارت کو فروغ دے سکیں گے۔ انہوں نے سی ای او ٹریڈ فور سائیٹ کا شکریہ ادا کیا جو

 اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن  تشریف لائے

 اورتاجر برادری کے لیے اہم قدم اٹھایا۔ سیمینار کے آخر میں چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچرز

 اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن  ارشد لطیف بٹ  اور سی ای او ٹریڈ فور سائیٹ داکٹر احسن نے یادگاری

 شیلڈ کا تبادلہ کیا   جبکہ سی ای او ٹریڈ فور سائیٹ ڈاکٹر احسن کی جانب سے بھی چیئرمین پاکستان

 سپورٹس گڈز مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن  ارشد لطیف بٹ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ 

 سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن  محسن مسعود،سینئر

 وائس چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن   ضرار احمد ڈوڈھی ،

 وائس چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن   عمرالزمان شیخ، ڈاکٹر

 جہانگیر،اویس ، عبدالقادر ہید ف سیلز، فواد رضا، سید ارمغان انوار، سمیت دیگر اراکین مجلس عاملہ بھی

 اس موقع پر یہاں موجود تھے۔

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سوشل میڈیا اور وٹس ایپ گروپس میں ایک وائس میسج وائرل ہوا کہ کچہری سے گھنٹہ گھر چوک کی

 جانب سے بجلی کی تاریں ٹوٹی ہوئی ہیں اور دو افراد جانبحق ہوئے ہیں۔۔۔یہ فقط ایک افواہ ہے سیالکوٹ

 ضلع میں ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا  ہے ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال نے

 بھی بتایا کہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا اور یہ وائس میسج سیالکوٹ کا نہیں ہے انہوں نے شہریوں

 سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں تاہم گیلے ہاتھوں یا گیلے جسم سی برقی آلات کو نہ چھوئیں

 اور بارش کے باعث بجلی کے کمبھوں سے دور رہا جائے





سیالکوٹ بیرو چیف سید عارف حسین شاہ


 مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے مسلم لیگ ن کے بزرگ راہنما ایم

 این اے رانا محمد شمیم احمد خان اور پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان کی ملاقات 


وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان کو پسرور میں کامیاب

 ورکرز کنونشن پر مبارکباد دی 


اس موقع پر ایم این اے رانا محمد شمیم احمد خان اور پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان نے

 وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان  نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے لیے علمائے دین اپنا

 فعال کردارادا کریں ۔ قانون کی بالادستی کے لیے ہ میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ تنظیمات اہلسنت

 امن پسندی کی داعی ہیں اور ہمیشہ پاکستان سنی تحریک اور جماعت اہلسنت سمیت دیگر مذہبی تنظیموں

 نے انتظامیہ کے ساتھ اپنا مکمل تعاون کیا ہے اور حالیہ محرم الحرام میں بھی ان کا کردار مثبت ہو گا ۔ ان

 خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں تنظیمات اہلسنت کے وفد جماعت اہلسنت کے امیر

 علامہ قاری خضر حیات رضوی ،پاکستان سنی تحریک کے سٹی صدر محمد زوہیب قادری ،تحریک صراطِ

 مستقیم کے ضلعی صدر علامہ ریاض الدین ،ماجد قادری اے این آئی ،حافظ شبیر آرائیں ، علامہ نعیم

 حجازی، اصغر علی ایڈووکیٹ، انعام اللہ بھٹی ، الیاس بٹ ایڈووکیٹ ، ملک الیاس ، حافظ فیاض و دیگر

 قائدین سے محرم الحرام میں امن و امان اور انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے سلسلہ

 میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جماعت اہلسنت کے امیر علامہ قاری خضر حیات رضوی نے

 کہا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے ۔ اسلام امن پسندی کا درس دیتا ہے اور ہم کو فرقہ واریت کو

 کچلنا ہو گا اور امن کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔ پاکستان سنی تحریک کے سٹی صدر محمد

 زوہیب قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک امن پسند اور قانون کا احترام کرنے والی مذہبی و سیاسی

 جماعت ہے اور ہم انتظامیہ کے ساتھ ہیں اور قانون کی بالادستی کے لئے ہمیشہ سے کوشاں ہیں ۔ تحریک

 صراطِ مستقیم کے ضلعی صدر علامہ ریاض الدین ،ماجد قادری اے این آئی ،حافظ شبیر آرائیں و دیگر

 قائدین نے کہا کہ امن و امان میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہم اپنا بھرپور کردارادا کریں گے ۔ ڈپٹی

 کمشنرسیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 ماحولیاتی مسائل پر کنٹرول کیلئے سیالکوٹ سے ٹینریز کی متعلقہ ٹینریز زون میں منتقلی کیلئے فوری

 اقدامات کئے جائیں گے، مقررہ مدت میں ٹینریز منتقل نہ کرنے والوں کے پلاٹس منسوخ کر دیے جائیں

 گے، ماحولیاتی نمونہ جات کی رپورٹ میں ان فٹ قرار پانے والی ٹینریز کو میونسپل کارپوریشن اور

 ماحولیات ڈیپارٹمنٹ کے قوانین کے مطابق سیل کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عدنان محمودا

 عوان نے ڈائریکٹر ٹی ڈیپ خالد رسول کے ہمراہ ٹینریز زون کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے

 ہوئے کیا، اے ڈی سی ریونیو/ایڈمنسٹریٹر ایم سی محمد اقبال، ڈی او ماحولیات وسیم چیمہ، پراجیکٹ

 ڈائریکٹر ٹینرز زون محمد عاطف، چیئرمین ٹینرز ایسویسی ایشن ذوالفقار علی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی

 کمشنر عدنان محمودا عوان نے کہا کہ گزشتہ سال سیکرٹری ماحولیات پنجاب کے ساتھ میٹنگ میں ٹینریز

 ایسویسی ایشن نے دو سال میں زون میں منتقلی کا وعدہ کیا تھا مگر ابتک 350میں سے صرف 19پلاٹ

 مالکان نے قبضہ لیا ہے، 12نے تعمیرات شروع کی ہیں اور دو یونٹس نے کام شروع کیا ہے جو نہایت

 مایوس کن ہے، پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹینرز مالکان کوپلاٹ کا قبضہ، بنیادوں کی تیاری، بلڈنگ کی تیاری،

 چھت، مشینری کی منتقلی سمیت مرحلہ وار پلان دیں اور جو مالکان اس پر عملدرآمد نہ کریں انکے پلاٹس

 منسوخ کر دیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ماحولیات ڈیپارٹمنٹ بڑے ٹینریز یونٹس کی انوائرمنٹل

 سیمپلنگ شروع کرے اور جن کے نمونہ جات معیار کے مطابق نہ ہوں انکو فوری سیل کر دیا جائے۔ انہوں

 نے بتایا کہ حکومت نے بھاری سرمایہ کاری سے ٹینریز زون کا پراجیکٹ مکمل کیا ہے، واٹر ٹریٹمنٹ

 پلانٹ نومبر تک کام شروع کر دے گا، گرڈ اسٹیشن کی تعمیر، بجلی کی لائنوں کے منصوبہ پر قابل ذکر

 پیشرفت ہو چکی ہے جبکہ ٹینریز مالکان کے لئے آسان فنانسنگ کے ذرائع بھی موجود ہیں ان حالات میں

 مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔ ڈائریکٹر ٹی ڈیپ خالد رسول نے کہا کہ ٹینرز زون میں مجموعی طور پر

 554پلاٹس ہیں، ٹینرز کی منتقلی سے ملکی ایکسپورٹ کے حوالے سے عالمی معیارات پورے کئے

 جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹینریز مالکان کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔



سیالکوٹ بیورو جیف سید عارف حسین شاہ


پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت علامہ اقبال لائبریری کی اپ گریڈیشن کا پراجیکٹ جلد مکمل کر لیا

 جائے گا، لائبریری میں مقابلہ کے امتحان میں شرکت کے خواہش مند نوجوانوں کے لئے معیاری کتب کی

 فراہمی، انٹرنیٹ کی دستیابی سمیت تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی

 کمشنر عدنان محمود اعوان نے سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کرنے والے طلبہ کے تین رکنی وفد

 سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمودا

 عوان نے ہدایت کی کہ مقابلے کے امتحان کی تیاری کرنے والے نوجوان درکار کتب کی فہرست تیار کریں،

 ضلعی انتظامیہ ان کتب کی جلد فراہمی یقینی بنائے گی، لائبریری میں مطالعے کیلئے سازگار ماحول ک ی

 فراہمی، لائبریری کے اوقات کار میں اضافہ، اتوار کے روز بھی لائبریری کھلی رکھنے کیلئے اضافی سٹاف

 تعینات کی جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ علامہ اقبال لائبریری میں کمپوٹر کی سہولت فراہم کرنے کیلئے

 فوری اقدامات کئے جائیں، پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی ہونی چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ

 علامہ اقبال لائبریری کی اپ گریڈیشن کیلئے چغتائی لیب کی انتظامیہ سے معاہدے کو جلد حتمی شکل دیدی جائے گی۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 



سیالکوٹ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ضلع میں اتحاد بین

 المسلمین کی مثالی فضا ہے، حکومت پنجاب کی طرف سے عاشورہ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق

 کی پابندی یقینی بنائی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساتویں محرام الحرام کے جلوس کے معائنہ

 کے موقع پر کیا، اے سی سیالکوٹ غلام سرور، کنویئنر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر چیمہ، منتظمین

 مجالس و جلوس بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے جلوس کی سکیورٹی، روٹ کی صفائی، لائٹنگ کے

 انتظامات کا جائزہ لیا اور دربار امام صاحب سے متصل اوقاف ڈیپارٹمنٹ کے دفتر میں اجلاس کی صدارت

 بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمودا عوان نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین، لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے اور

 ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام اداروں کو ضلع سیالکوٹ

 کے شہریوں اور تمام مکاتب فکر کا بھرپور تعاون میسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات

 کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے تمام ادارے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے پوری

 طرح چوکس ہیں، الرٹ کا یہی معیار عاشورہ محرم الحرام کے دن آخری جلوس کے اختتام پذیر ہونے تک

 جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے سخت گرمی اور بارش میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام محکموں کے

 افسران، ملازمین اور امن کمیٹیوں کے ممبران کے کردار کو بھی زبردست سراہا۔































Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.