سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
ریسکیو1122 نے یوم عاشورہ کے حوالے سے نکالے گئے جلوس کے دوران زنجیر زنی کرنے والے
508 عذاداروں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی جبکہ 15کو ہسپتال منتقل کیا، سیکرٹری و ڈائریکٹر
قجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرر ضوان نصیرکی خصوصی ہدایت پر یکم محرم سے آج تک
ریسکیو 1122 نے ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں میں ہونے والی مجالس اور جلوسوں کو میڈیکل کوریج
مہیا کی، خصوصا دس محرم یوم عاشورہ (شہادت امام حسین) کے دن 13اہم جلوس اور امام بارگاہوں میں
ریسکیورز و ریسکیو محافظین نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
انجینئر نوید اقبال کی زیر قیادت ڈیوٹی سر انجام دی، ریجنل ایمرجنسی آفیسر گجرانوالہ نے مختلف امام
بارگاہوں و جلوس پر بنائی گئی میڈیکل پوسٹوں اور ٹیموں کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا، یوم عاشورہ پر
ریسکیو1122نے اپنے تمام وسائل کو ہائی الرٹ رکھا، 16ایمبولینسز، چار فائر ویکلز، ریسکیو وہیکل اور
موٹرسائیکل ایمبولینسز، 140ریسکیورز کے علاوہ اسی ریسکیو محافظین بشمول 16خواتین ریسکیو
محافظین نے ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی قیادت میں ڈیوٹی سر انجام دی، ریسکیو1122نے
ضلع بھر میں نکالے گئے جلوسوں میں زنجیر زنی کرنے والے 508 عذاداروں کو موقع پر ابتدائی طبی
امداد مہیا کی جبکہ 12کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیورز اور ریسکیو محافظین پر
مشتمل میڈیکل موبائل ٹیموں کے ہمراہ امام بارگاہ اڈہ پسروریاں، مستری عبداللہ، کینٹ، شاہ سیداں، رتیا
سیداں، کوٹلی سید میر، مظفرپور، کوٹلی سید میر، رتیاں سیداں، کھروٹہ سیداں کی اہم بارگاہوں میں
ایمبولینسز کے ساتھ میڈیکل کوریج مہیا کی، ریسکیو سیفٹی آفیسر سمیع اللہ گوندل اسٹیشن انچارج ضیاء
المصطفی نے سیالکوٹ میں ڈیوٹی سر انجام دی علاوہ ازیں تحصیل سمبڑیال، ڈسکہ اور پسرور کے مرکزی
جلوسوں میں تحصیل انچارج محمد احسان، حسنین سبحانی اور محمد اصغر کی سربراہی میں ریسکیورز و
محافظین نے میڈیکل کوریج مہیا کی، تحصیل سیالکوٹ کا بڑا جلوس چوک شہیداں میں جمع ہو تا ہے جہاں
عزادار زنجیر زنی اور ماتم کرتے ہیں، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور عزاداروں کو ابتدائی
طبی امداد کیلئے ریسکیو نے چوک شہیداں میں ابتدائی طبی امداد پوسٹ قائم کی جس میں 16خواتین
رضاکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
سیالکوٹ میں 39 پرائس مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 27 ہزار 66 انسپکشنز کی 626 دکانداروں کو
ناجائز منافع خوری کی پاداش میں 24 لاکھ 54ہزار 500روپے جرمانہ کیا جبکہ پرائس ایکٹ کی خلاف
ورزی پر 16مقدمات درج کئے گئے اور 71 افراد کو موقع پر گرفتار کرنے کے علاوہ 25دکانوں اور
گوداموں کو سربمہر کیا گیا، اس امر کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی کی صدارت
میں سپیشل پرائس مجسٹریٹس کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کیا گیا، اجلاس میں اسسٹنٹ
کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر منج، سب رجسٹرار اربن اسماء خلیل، سب
رجسٹرار رورل تیمور اقبال بھی موجود تھے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے
کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنا اور مقررہ نرخوں پر صارفین کو فراہمی کو یقینی
بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی اپنی حدود میں انسپکشنز کو بڑھائیں بالخصوص دودھ اور دہی
کی از خود قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
ضلعی انتظامیہ کا شہریوں کی شکایات پر مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،
تھانہ کوتوالی اور حاجی پورہ کے علاقوں سے مقررہ قیمت سے زائد نرخ وصول کرنے والے دس دودھ
فروش گرفتار کر لئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے بتایا کہ اے سی سیالکوٹ/ سپیشل پرائس
کنٹرول مجسٹریٹ غلام سرور کی قیادت میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کی اس دوران دودھ
فروشوں/ ملزمان محمد یو نس ، بٹ ملک شاپ ڈرماں والا چوک، عمران عباس، کریم پورہ،عاصم محمود،
گرین وڈ سٹر یٹ، علی اسد ، گر ین وڈسٹر یٹ، علی حسن، گرین وڈ سٹر یٹ،محمد غفار، مجا ہد روڈ،مظہر
اقبال، حا جی پورہ، ظیرا لد ین ، حا جی پورہ ،سلمان فرید، ڈسکہ روڈ ،عباس عزیز، نشینل ٹی سٹال مہنگے
داموں دودھ اور دہی فروخت کرتے پکڑے گئے جنہیں موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا اور پولیس کے حوالے
کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے بھرپور کاروائی پر اے سی سیالکوٹ اور انکی ٹیم کو
سراہا ہے اور واضع کیا ہے کہ گرانفروشوں کیخلاف بھرپور ایکشن بلا تفریق جاری رہے گا ۔