Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

پاکستان مسلم لیگ نون یوسی کھروٹہ سیداں کے صدر شہزادہ سید خرم شاہ نے باجوڑ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


پاکستان مسلم لیگ نون یوسی کھروٹہ سیداں کے صدر شہزادہ سید خرم شاہ نے


  باجوڑ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور

 افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا اندوہناک واقعہ ملکی سلامتی اور

 استحکام کے خلاف گہری سازش ہے شہزادہ سید خرم شاہ نے باجوڑ میں جمعیت علمائے

 اسلام (ف)کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جے یو

 آئی(ف)تحصیل خار کے امیر مولانا ضیا اللہ جان سمیت کم و بیش46افراد کے جاں بحق

 ہونے پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ورکرز

 کنونشن میں دھماکہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دہشت گردوں

 کے خلاف نتیجہ خیز آپریشن کرنے کی ضرورت ہے،دلخراش واقعے میں شہید ہونیوالے

 افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔انہوں نے کہا کہ

 اسلام اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے دہشتگردی کا یہ اندوہناک واقعہ ملکی سلامتی

 اور استحکام کے خلاف گہری سازش ہے۔ہم جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن

 اور دیگر قیادت سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔اپنے تعزیتی بیان میں یو سی صدر

 شہزادہ سید خرم شاہ نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصانپر گہرے دکھ اور

 افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی

 شرمناک فعل ہے دہشت گرداپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے بے گناہ شہریوں کی

 جانوں سے کھیل رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس

 واقعہ کے ماسٹر مائنڈ عناصر کو کٹہرے میں لایا جائےانہوں نے کہا کہا اللہ تعالیٰ جاں بحق

 افراد کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 سینئر ڈپٹی چیف مینجر ڈویلپمنٹ فنانس ڈویژن حامد ناصر نے کہا ہے کہ خواتین نے بزنس و برآمدات میں

 اہم جدوجہد کی ہے، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عہدیداران سے بات چیت کے دوران

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ترقی و خوشحالی میں خواتین نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے

 کہا کہ کرکٹ، فٹ بال، ہاکی اور دوسرے کھیلوں، اعلی ترین کوالٹی کے سرجیکل آلات تیار کرکے بیرون

 ممالک برآمد کئے جانے سے کاروبار مضبوط و منظم ہے، سینئر ڈپٹی چیف مینجر ڈویلپمنٹ فنانس ڈویژن

 نے بزنس و برآمدات سے منسلک خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 تھانہ ہیڈمرالہ پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کر کے ان

 کے قبضہ سے چھ موٹر سائیکلیں، لاکھوں روپے نقدی و دیگر مال مسروقہ برآمد کرکے اس مالکان کے

 حوالے کر دیا، ڈی ایس پی صدر سرکل صابر حسین چھٹہ کے مطابق پولیس نے ملزمان سے تین لاکھ

 بائیس ہزار نقدی، جنریٹرز و الیکٹرک موٹریں بھی برآمد ہوئے اور درجنوں وارداتوں کا ملزمان نے دوران

 تفتیش اعتراف کیا، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل

 سیالکوٹ بھجوادیا اور پولیس کے مطابق مقدمات کے چالان جلد مکمل کرکے عدالتوں میں جمع کروائے

 جائیں گے


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی، راہزانی و موٹر سائیکل چوری کی 118 وارداتوں میں ملوث خطرناک 4 ڈکیت

 گینگز کے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ 34موٹر سائیکلیں، نقدی 17لاکھ

 37 ہزار روپے، 1چاند گآڑی رکشہ،  موبائل فونز، جنریٹر اور الیکٹرک موٹریں اور اسلحہ ناجائز برآمد


تفصیلات کے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے

 خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ سب انسپکٹر عرفان ڈھلو،

 ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ سب انسپکٹر محمد شہباز اور ایس ایچ او تھانہ رنگپورہ سب انسپکٹر  قیصر

 بشیر نے ٹیموں کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی 118

 سے زائد وارداتوں میں ملوث خطرناک چھینو، ثقلین، یاسرو اور ساگر ڈکیت گینگز کے سرغنہ سمیت 14

 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ 


دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ 34موٹر سائیکلیں، نقدی 17 لاکھ 37

 ہزار روپے، 1چاند گآڑی رکشہ، 16قیمتی موبائل فونز، جنریٹر اور الیکٹرک موٹریں اور وارداتوں میں

 استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور 14 عدد معہ سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔


گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کو 4 ڈکیت گینگز کو

 گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


وفاقی سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی فرید اقبال قریشی نے کہا ہے کہ بزنس مینوں اور برآمدکندگان نے

 دن رات ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کی ہے، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آڈیٹوریم

 میں برآمدکندگان اور بزنس مینوں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں ایکسپو سینٹر کے

 تحت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، انہوں نے مزید کہا کہ بزنس کی ایکسپورٹ کیلئے سیالکوٹ کا

 کردار مثالی ہے اور ایمانداری و دیانت داری سے فرائض سرانجام دینے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں،

 صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے بزنس مینوں اور برآمدکندگان کے

 حوالے سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے جدوجہد کا مطالبہ کیا


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.