سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم شخص کی نعش کی شناخت نہ ہوسکی اور نعش بے یارو مددگار پڑی رہی، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی کے مطابق پولیس نے نامعلوم شخص کی نعش قبضہ میں لی اور اس کی شناخت کیلئے تھانوں اور مساجد میں نعش بارے اعلانات کئے گئے لیکن شناخت نہ ہوئی
%20(2).jpeg)
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
چیمبر آف کامرس میں ممبران کی آگاہی کے لئے سستی سولر انرجی کے حولالہ سے سیف جدید سولر ٹیکنا
لوجی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں جرمن کے ممتاز سولر انرجی ایکسپرٹ سیف سولر سی ای او
مسٹر گنتھر سبیک (Mr. Gunther sabec)، مسٹر میاں نذیر حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا،شرکت کی اس موقع پر۔ صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ
انڈسٹری عبدالغفور ملک نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے صدر چیمبر
کا کہنا تھا کہ ہم سیف سولر سی ای او مسٹر گنتھر سبیک (Mr. Gunther sabec)، مسٹر میاں نذیر
حسین اور ان کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
بلاشبہ ملک میں الیکٹرک دیگر ذرائع سے حاصل کی جانے والی توانائی بہت مہنگی ہو چکی ہے اور اس
وقت انڈسٹری و گھریلو استعمال کے لئے سولر انرجی سستی ترین انرجی ہے سیمینار سے عبدالغفور
ملک صدر چیمبر آف کامرس، سنیئر نائب صدروہب جہانگیر،میاں نذیر حسین، سابق صدر چیمبر خواجہ
خاور انور، سابق ضلع ناظم میاں نعیم جاوید، چیئرمین ہوزری ایسوسی ایشن خواجہ مشرف، میاں محسن
گل، عبدالغفور بٹ،چودھری حاجی عبدالحمید، ممبران ایگزکٹو باڈی خطاب و شرکت کی۔
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
سیالکوٹ اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا ندیم اختر انتقال کر گئے وہ تھانہ رنگپورہ سیالکوٹ میں تعنیات تھے
رانا ندیم اختر اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ رنگپورہ آج مورخہ 4 اگست 2023 سحری کے وقت اپنے گھر سیالکوٹ میں موجود تھے کہ انہیں دل کی تکلیف ہوئی جو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے جانبحق ہو گیے ہیں..
جن کو ان کے آبائی گاؤں کھدرال تھانہ سبزپیر میں سپرد خاک کیا جائے گا.
سیالکوٹ سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
پسرور غیرت کے نام پر خاتون کا قتل پولیس مدعی بن گئی بھائی خاوند سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج ملزمان فرار
پسرور:واقعہ تھانہ صدر پسرور کے گاٶں جیتو گل میں پیش آیا 40 سالہ آمنہ بی بی 4 بچوں کی ماں تھی پولیس تھانہ صدرنےموقع پر پہنچ کرنعش کوقبضہ میں لیکر اپنی مدعیت میں تین ملزمان شہباز۔ قیصر ندیم اور اختر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
%20(1).jpeg)
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
شہاب پورہ روڈ ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
بتایا جا رہا ہے کہ شہابپورہ روڈ تاجدار مدینہ مسجد میں دوران گارڈ کی ڈیوٹی دینے والے پولیس کانسٹیبل نے سامنے ڈکیتی ہوتے دیکھی تو ڈکیتی کرنے والوں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ دوران ڈکیتی*راہگیر کو گولی لگ گئی اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت 28 سالہ تنظیم کے نام سے ہوئی جو سید پور کے قریب گاؤں جوگوچک چپراڑ کا رہائشی تھا
ڈاکو فرار
بے گناہ بیچارہ مارا گیا
پولیس مصروف تفتیش
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
سیالکوٹ میں انجمن شیر فروشاں اور گوالا یونین کی طرف سے 4 اگست کو دی جانے والی ہڑتال کی کال پر شہر بھر میں دودھ دہی کی دکانیں مکمل طور پر بند
ذرائع کے مطابق ہڑتال 10 اگست تک جاری رہنے کا امکان
اس ضمن میں نقصان سے بچنے کے لیئے گوالے تقریباً 80 فیصد دودھ گوجرانوالہ اور لاہور منتقل کر رہے
ہیں
یہ بات بھی قابل غور ہے کہ گوجرانوالہ میں دودھ کا ریٹ پہلے ہی 170 روپے سرکاری طور پر ہے
پورے شہر کو دودھ کی شدید قلت کا سامنا
ہوٹلوں،ریستورانوں،ٹی اسٹالز اور بیکریز کو بھی دودھ دہی کی سپلائی بند
لوگوں کو دودھ دہی کے حصول میں شدید ترین مشکلات کا سامنا
لوگ مہنگے داموں ڈبے والا دودھ خریدنے پر مجبور
اس ہڑتال کی وجہ ڈی سی سیالکوٹ کی طرف سے دودھ فروشوں کی مبینہ طور پر ناجائز گرفتاریوں کو بتایا
جا رہا ہے
دودھ فروشوں کے مطابق انکا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ سیالکوٹ میں دودھ کے ریٹ کو پاکستان کے
دوسرے شہروں کے مطابق فکس کیا جائے یا پھر ڈی سی سیالکوٹ یہ بتائیں کہ سیالکوٹ پاکستان کا حصہ نہیں ہے
انجمن شیر فروشاں کے مؤقف کے مطابق چارہ جات اور توڑی ونڈہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر
دودھ کی قیمت بڑھانا ناگزیر ہو چکا ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے دودھ کی پیداواری
لاگت بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور گاہک کی ڈیمانڈ کے مطابق اچھی کوالٹی کا دودھ سستے داموں فراہم کرنا ناممکن ہو چکا ہے
دودھ فروشوں کے مطابق گاہک کی طرف سے دودھ کی کوالٹی پر اعتراض کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے
وہ ریٹ بڑھانے پر مجبور ہیں تاکہ لوگوں کو اچھی چیز مہیاء کی جائے انکے مطابق اب فیصلہ عوام نے
کرنا ہے کہ انہیں ڈی سی سیالکوٹ کے طے کیئے گئے ریٹ 130 روپے لیٹر کے حساب سے ناقص دودھ
پینا ہے یا پھر ہمارے طے کیئے گئے ریٹ 180 روپے لیٹر کے حساب سے اچھی کوالٹی کا خالص دودھ
چاہیے
آل ڈیری پاکستان ایسوسی ایشن