سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
سیالکوٹ 5اگست بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون کے خاتمہ کے خلاف ملک بھر کی طرح ضلع سیالکوٹ میں یوم استحصال کشمیر بھرپور قومی جذبے سے منایا گیا، ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب کچہری چوک میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن/اے ڈی سی ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی ، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، سی او ایم سی ایس ملک اعجاز، سی ای او ایجوکیشن حافظ عبد الغفور، ڈی ای سیکنڈری ایجوکیشن ملک اللہ داد، کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، حافظ شبیر آرائیں، پروفیسرہ زیبا ظہور، ڈی او ایمرجنسی انجینئر نوید اقبال، سپرٹنڈنٹ ڈی سی کمپلیکس انور کاہلوں، انچارج وویمن کرائسسز سنٹر عمران کسانہ کے علاوہ کثیر تعداد میں اساتذہ، پروفیسرز، میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ریسکیو 1122کے جوانوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور طالب علموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیر یوں سے پاکستان کے والہانہ رشتے اور عقیدت کا اظہار کیا۔ شرکاء ریلی نے کشمیر بنے گا پاکستان۔۔۔ اور کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ ۔۔۔ سمیت بھارتی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم پر مہذب دنیا کو نوٹس لینے کے لئے پلے کارڈ ، کشمیری اور قومی جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے آخر میں کشمیر کی آزادی اور ملک وقوم کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی
%20(2).jpeg)
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
ریسکیورز نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں شرکت کی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ ریلی و جلوس میں ریسکیورز کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اظہار یکجہتی کی ریلی کے دوران ریسکیورز نے ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ریلی میں شمولیت کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے اور انشا اللہ جلد مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاضبانہ قبضہ ختم ہو گا اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
سیالکوٹ5اگست2023ئ:۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کی ہدایت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ سید اسد رضاکاظمی کی زیر صدارت ضلع پرائس کنٹرول کمیٹی کا خصوصی اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول ، صدر شیر فروش یونین محمد فیصل ، صدر گوالا یونین سرور پہلوان ، نمائندہ اسسٹنٹ کمشنر وقار ناگرہ ، نمائندہ صارفین اشفاق نذر کے علاوہ شیر فروش یونین اور گوالا یونین کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گوجرانوالہاور گجرات ڈویژن کے اضلاع میں دودھ اور دہی کی قیمتوںسمیت دودھ کی پیداواری لاگت ، مارکیٹ میں سپلائی اور طلب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور باہمی مشاورت کے بعد ضلع سیالکوٹ میں فی لٹرخالص دودھ کی قیمت 155روپے اور دہی کی قیمت 165روپے فی کلوگرام مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ سید اسد رضا کاظمی نے کہاکہ ضلع گجرات میں 25مارچ2023ءکی جاری کی گئی پرائس لسٹ میں دودھ کی قیمت 140روپے فی لٹر اور دہی 150روپے فی کلوگرام ، منڈی بہاو¿الدین میں 6جون 2023کو دودھ 130روپے فی لٹراور دہی 140روپے، گوجرانوالہ میں 21جون 2023ء ءکی جاری کی گئی پرائس لسٹ میں دودھ کی قیمت 170روپے فی لٹر اور دہی 180روپے فی کلوگرام ،حافظ آباد میں 18جولائی 2023ء ءکی جاری کی گئی پرائس لسٹ میں دودھ کی قیمت155روپے فی لٹر اور دہی160روپے فی کلوگرام ،نارووال میں 24مئی 2023ء ءکی جاری کی گئی پرائس لسٹ میں دودھ کی قیمت 150روپے فی لٹر اور دہی 160روپے فی کلوگرام جبکہ سیالکوٹ میں 27مئی 2023ء ءکی جاری کی گئی پرائس لسٹ میں دودھ کی قیمت 130روپے فی لٹر اور دہی 140روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ میں دودھ اور دہی کی نئی قیمتوں کے تعین کیلئے زمینی حقائق اور گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن کے اضلاع میں دودھ کی قیمتوں اور ضلع سیالکوٹ میں دودھ کی پیداواری صلاحیت ، مارکیٹ میں سپلائی اور صارفین کی ڈیمانڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد مقرر کی گئیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ ضلع سیالکوٹ میں تمام بھینسوں کے باڑوں کا معائنہ کریں گے اور دودھ کی پیداوار ی عمل کا تجزیہ کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے دودھ اور دہی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اسد رضاکاظمی نے کہاکہ دودھ کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پ نافذ العمل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مقررہ نئی پرائسس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور دودھ کے معیار بھی مسلسل چانچ کی جائے گی اور معیار اور نرخوں میں گڑبڑ کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔ شیر فروش یونین اور گوالا یونین نے کہاکہ مقررہ نرخوں پر خالص دودھ کی فراہمی کیلئے وہ انتظامیہ سے تعاون کیلئے تیارہیں۔