Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

کھروٹہ سیداں سیالکوٹ گردو نواح میں (5)روز گزر گئے مگر زونگ کا نیٹ ورک ٹھیک نہ ہو سکا

 




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 لنگے منجکے، سلیمے کے حیدری چوک بڈیانہ سے وریو روڈز کی دیکھ بھال نہ ہونے یہ ٹوٹ پھوٹ گئیں اور

 گندہ پانی کھڑا ہوگیا جس سے شہریوں کو پریشانی رہی، روڈز چند ماہ قبل تعمیر کی گئی تھیں لیکن ٹھیکیدار

 اور عملہ نے تعمیراتی کام میں ناقص میٹیریل استعمال کیا جس کہ وجہ یہ روڈز ٹوٹ گئیں، سماجی کارکن محمد

 بشیر احمد کے مطابق روڈز سے گزرنے والے شہریوں کو سخت پریشانی رہی لیکن حکومت و انتظامیہ نے


 ٹھیکیدار و عملہ کے خلاف کاروائی نہیں کی، روڈز پر جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑ گئے جس کی طرف توجہ

 نہ رہی، رکن قومی اسمبلی علی زاہد خان نے بھی روڈز کی جانب توجہ نہیں دی، شہریوں محمد پرویز

 صابر، محمد حسین، ریاض الدین، نوید صادق، خرم شہزاد اور طاہر تبسم نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 کھروٹہ سیداں سیالکوٹ گردو نواح میں (5)روز گزر گئے مگر زونگ کا نیٹ ورک ٹھیک نہ ہو سکا

 صارفین شدید متاثر زونگ کے نیٹ ورک کی سروس کئی دنوں سے خراب صارفین شدید متاثر زونگ نیٹ

 ورک استعمال کرنے والے صارفین اپنا نیٹ ورک تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں زونگ نیٹ ورک

 استعمال کرنے والوں نے زونگ کمپنی کے افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سمبڑیال میں نزد موٹرویے انچارج دفتر کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک ہلاک

 اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے، تیز رفتار بس والا رانگ سائیڈ پر تھا اور موٹر سائیکل سوار سمڑیال سے

 سیالکوٹ کی طرف آرہا تھا، عینی شاہد محمد فیصل کے مطابق موٹر سائیکل پر دو آدمی اور ایک بچہ سوار

 تھا اور موٹر سائیکل سوار نےہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا، موٹر سائیکل والے نارمل سپیڈ میں تھے اور تیز

 رفتار بس کے ڈرائیور کی تیزی سے یو ٹرن لیتے ہوئے بس موٹر سائیکل کو ٹکرائی جس سے پانچ سالہ

 محمد سعد شکیل، 30 سالہ شکیل اور راشد شدید زخمی ہوئے اور بس ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیا اور

 زخمیوں میں راشد دم توڑ گیا اور پانچ سالہ محمد سعد شکیل، 30 سالہ شکیل ہسپتال داخل کروادئیے گئے

 جہاں علاج معالجہ جاری رہا، پولیس مصروف کاروائی رہی





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو گینگ کے سات ارکان گرفتار۔9 لاکھ مالیتی مال مسروقہ برآمد۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اقبال کی ہدایات پر مراد پور پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر میاں

 عبدالرزاق کی نگرانی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ابرار گینگ اور چوری کی وارداتوں میں ملوث

 امجد چور گینگ کو گرفتار کر لیا ملزمان میں ابرار۔مہتاب۔عباس۔امجد۔شمس دین۔سعید احمد اور کاشف شامل

 ہیں ملزمان شہریوں کو اسلحہ کے زور پر اور گھروں میں نقب زنی کر کے لوگوں کو لوٹتے تھے ملزمان

 سے دوران تفتیش پولیس نے 5 موٹرسائیکلیں۔چاند گاڑی  رکشہ۔اور اسلحہ برآمد کیا ہے جبلہ شہریوں سے

 چھینی گئی نقدی 2 لاکھ 10 ہزار روپے برآمد کر کے ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ملزمان نے

 دوران تفتیش مختلف مقامات پر35 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی

 او نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد اور نقد رقم کا اعلان کیا ہے





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 گلبہار سے چپراڑ روڈ اور جنگ موڑ سے گہگ روڈ کے سنگ بنیاد کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی ارمغان

 سبحانی، حافظ شاہد گہگ امیدوار حلقہ پی پی36، سابق ایم پی اے رانا عارف ہرناہ نے کر دیا، موضع جنگ

 موڑ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے سابق ایم پی اے رانا عارف ہرناہ، چودھری فضل،عادل

 گوندل، ظفر گوندل، فلک شیر  اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سابق ناظمین، کونسلرز، سابق

 چیئرمین، اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، عوامی جلسہ  میں ممبر قومی اسمبلی ارمغان سبحانی نے

 خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے 38 روپے کے

 ترقیاتی منصوبہ چپراڑ روڈ فنڈ جاری کئے اور یہ روڈ 2 ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گا، ارمغان سبحانی

 نے مزید کہا پاکستان مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے لئے

 کوشاں ہے مواصلات کی تعمیرات میں ہی علاقائی عوام کی ترقی ہے حافظ شاہد گہگ امیدوار حلقہ پی

 پی36  نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن  ملکی ترقی، خوشحالی کا نشان ہے اور جب بھی مسلم لیگ ن کی

 حکومت بنی ملک میں طلباء کو تعلیم میں آسانی کیلئے لیپ ٹاپ، اسکالر شپ  اور عوام کی بہتری کے لئے

 روڈز، اسکولز اپگریڈیشن، سی پیک جیسے میگا منصوبے بنے





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس نے ریسکیو 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ڈی

 ایس پی صدر سرکل صابر حسین چھٹہ کے مطابق ریسکیو 15 پر ایک ایمرجنسی نمبر سےجھوٹی اطلاع

 دینا سنگین جرم ہے جو ملزم راشد نے کیا اور جھوٹی اطلاع ریسکیو 15 پر دی جس پر ہیڈمرالہ پولیس نے

 کاروائی کرکے ملزم گرفتار کیا، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ پر ملزم ڈسٹرکٹ

 جیل سیالکوٹ بھجوادیا




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


پولیس انسپکٹر ملک ندیم منور کو سی او اینٹی کرپشن سیالکوٹ تعینات کردیا گیا جنہوں نے چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی، انسپکٹر ملک ندیم منور کا شمار بہادر ترین پولیس افسران میں ہے



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


سیالکوٹ اور گردو نواح عطائی ڈاکٹروں کی موجیں ، ضلعی اور ہیلتھ انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں


 سیالکوٹ شہر میں عطائی ڈاکٹروں کی موجیں‘ ضلعی اور ہیلتھ انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں تفصیلات

 کے مطابق سیالکوٹ شہر اور اردگرد کے دیہاتوں میں عطائی ڈاکٹروں اور خود ساختہ حکیموں نے غریب

 اور سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے گلی محلوں میں جگہ جگہ کھلی یہ

 دکانیں سر درد سے دل کی مریضوں تک کا علاج اور ختنے سمیت ہر قسم کی سرجری کرتے دکھائی دیتے

 ہیں دوسری جانب غیر سند یافتہ حکیموں کی بھی بڑی اکثریت نے مختلف علاقوں میں مطب سجاے ہوئے

 ہیں جہاں پر وہ بھی ہر قسم کا علاج معالجہ کرتے دکھائی دیتے ہیں بدقسمتی سے ان تمام باتوں کی

 معلومات رکھنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران نے مکمل خاموشی اختیار کر

 رکھی ہے اور جو شخص بدقسمتی سے پکڑا بھی جاتا ہے اسے سخت قانون نہ ہونے کی وجہ سے چھوڑ

 دیا جاتا ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور ڈرگ انسپیکٹر کے

 خلاف سخت نوٹس لیں تاکہ ایسے نیم حکیموں اور خود ساختہ ڈاکٹروں کے خلاف سخت قانون سازی کی جا

 سکے اور عوام کی صحت اور جان و مال سے کھیلنے والوں کے لیے کڑی سزائیں مقرر کی جائیں تاکہ

 عوام کو گلی گلی دکانیں سجائے نام نہاد ڈاکٹروں اور حکیموں سے چھٹکارا مل سکے۔





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


ضلع سیالکوٹ میں پراٸیویٹ ہاٶسنگ سوساٸٹیز میں ہر قسم کے پلاٹس، مکانات اور دکانات کی

 خریدوفروخت محکمہ ریوینیو کے طریقہ منتقلی جاٸیداد کے تحت کی جاٸے اور تمام ٹیکسز ادا کیے جاٸیں۔ 

 اگر کسی سوساٸٹی نے اندرونی طور پر  (اشٹام، فاٸل یا لیٹر پیڈ) خریدوفروخت کا سلسلہ شروع رکھا تو اس

 کے خلاف سخت کاررواٸی عمل میں لاٸی جاٸے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ہاٶسنگ سوساٸٹیز کے

 مالکان باقاعدہ لکھ کر دیں کہ سوساٸٹی میں کوٸی غیرقانونی انٹرنل ٹرانسفر نہیں کریں گے۔۔ ڈپٹی کمشنر

 نے کہا ہے کہ ہاٶسنگ سوساٸٹیز کے مالکان باقاعدہ لکھ کر دیں کہ سوساٸٹی میں کوٸی غیرقانونی انٹرنل

 ٹرانسفر نہیں کریں گے۔ 
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو سیالکوٹ نے تحریری حکم جاری کر دیا۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سیالکوٹ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف رہا، صبح بھی

 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تھے، سیالکوٹ، پسرور اور مختلف علاقوں میں زلزلے کے

 جھٹکے محسوس کئے گئے، سماجی کارکن محمد نصیر الدین کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے شہری

 خوف زدہ ہوئے اور اللہ تعالی سے دعائیں مانگی گئیں، زلزلے کے جھٹکوں سے معمولات زندگی متاثر

 ہوئی اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماو رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے10کروڑ 63لاکھ

 روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے گورنمنٹ  ایسوسی ایٹ کالج فار وویمن سید پور کا افتتاح

 کردیا، سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا عارف ہرناہ، شاہد کہگ، ڈائریکٹر کالجز زاہد فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر

 کالجز تنویرفاضل، پراجیکٹ ڈائریکٹر ریحانہ یاسمین، پرنسپل منیبہ سلیم، قمر زمان کساںہ عدیل

 کسانہ،صوفی اسحاق اور ایس ڈی او بلڈنگ چودھری اعجاز سمیت کثیر تعداد میں اہلیان دیہہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔


رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے کہا کہ تعلیم کا فروغ میرا مشن ہےاس سلسلہ مین بچیوں کو

 ان کے گھر کی دہلیز میں اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے گزشتہ 10سالوں میں 100سے زائد سکولوں کو

 اپ گریڈ کیا گیا اور5نئے ایسوسی ایٹ کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا، انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس امر

 کی ہے ان تعلیمی اداروں کو معیاری درسگاہوں میں تبدیل کیا جائے اس سلسلہ میں سب اولین اور بنیادی

 ذمہ داری اساتذہ کی ہے کہ وہ بچوں کو بہترین تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے  کے علاوہ ان کی اخلاقی

 تربیت کرکے ان کو معاشرے کا مفید اور باعزت شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک

 میں الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے مردم شماری کی وجہ سے چند روز کا فرق کرسکتا ہے۔انہوں نے

 کہا کہ ملک میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور رہے گی تاہم پاکستان اسلامی جمہوریہ

 پاکستان ہے اور یہاں اسلامی اور جمہوری نظام ہی رہے گا اور یہی مقصد اس ملک کی بقا کا ضامن ہے۔

 انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام اپنا ووٹ مکمل سمجھ داری سے ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے

 استعمال کریں تاکہ ایک ایسی حکومت معرض وجود میں آئے جو ملک سلامتی اور ترقی کی ضامن ہو۔






سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں نے یونان کے جعلی ویزہ پر بیرون ملک جانے والے مسافر زعیغم عباس کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا، شفٹ انچارج سب

 انسپیکٹر  اسد ضمیر کے مطابق مسافر فلائٹ نمبر پی کے 177 سے ابوظہبی جا رہا تھا اور مسافر کے

 پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی انٹری اور ایگزیٹ اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق

 ملزم نے ابوظہبی سے یونان جانے کی کوشش کرنی تھی اور ملزم نے ایجنٹ کے ذریعے اپنے پاسپورٹ پر

 جعلی اسٹیمپس لگوائیں اور ملزم کو ایجنٹ نے ہی مذکورہ جعلی ویزا فراہم کیا، گجرات سے تعلق رکھنے

 والے ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل

 گجرات منتقل کر دیا گیا




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر

 ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور کھیلوں کی تمام سہولیات کی بحالی پر بھرپور توجہ دی

 جارہی ہے، سپورٹس کمپلیکس پسرور روڈ کے وزن فلور کی مرمت کے بعد پالش کا کام آخری مراحل میں

 داخل ہوچکا ہے اور آئندہ 2سے 3روز میں سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردی جائے

 گی، یہ بات انہوں نے آج سپورٹس کمپلیکس پسرور روڈ کے دورہ کے دوران جاری مرمت کے کام کا جائزہ

 لینے کے دوران کیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر افتخار گوندل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل محسن علی

 ریاض بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ سپورٹس

 کمپلیکس کو کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جائے اور یہاں پر والی بال، بیڈمنٹن کے کورٹس کے

 علاؤہ جم خانہ کو بھی فکنشنل رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی زیر نگرانی فٹبال

 اسٹیڈیم کی تعمیر، فلڈ لائٹس کی تنصیب کا بھی جائزہ لیا اور فٹبال گراؤنڈ کو بحال کرنے کے متعلقہ حکام

 کو ہدایات جاری کیں



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماو رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے10کروڑ 63لاکھ

 روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے گورنمنٹ  ایسوسی ایٹ کالج فار وویمن سید پور کا افتتاح

 کردیا، سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا عارف ہرناہ، شاہد کہگ، ڈائریکٹر کالجز زاہد فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر

 کالجز تنویرفاضل، پراجیکٹ ڈائریکٹر ریحانہ یاسمین، پرنسپل منیبہ سلیم، قمر زمان کساںہ عدیل

 کسانہ،صوفی اسحاق اور ایس ڈی او بلڈنگ چودھری اعجاز سمیت کثیر تعداد میں اہلیان دیہہ نے افتتاحی

 تقریب میں شرکت کی۔


رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے کہا کہ تعلیم کا فروغ میرا مشن ہےاس سلسلہ مین بچیوں کو

 ان کے گھر کی دہلیز میں اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے گزشتہ 10سالوں میں 100سے زائد سکولوں کو

 اپ گریڈ کیا گیا اور5نئے ایسوسی ایٹ کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا، انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس امر

 کی ہے ان تعلیمی اداروں کو معیاری درسگاہوں میں تبدیل کیا جائے اس سلسلہ میں سب اولین اور بنیادی

 ذمہ داری اساتذہ کی ہے کہ وہ بچوں کو بہترین تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے  کے علاوہ ان کی اخلاقی

 تربیت کرکے ان کو معاشرے کا مفید اور باعزت شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک

 میں الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے مردم شماری کی وجہ سے چند روز کا فرق کرسکتا ہے۔انہوں نے

 کہا کہ ملک میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور رہے گی تاہم پاکستان اسلامی جمہوریہ

 پاکستان ہے اور یہاں اسلامی اور جمہوری نظام ہی رہے گا اور یہی مقصد اس ملک کی بقا کا ضامن ہے۔

 انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام اپنا ووٹ مکمل سمجھ داری سے ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے

 استعمال کریں تاکہ ایک ایسی حکومت معرض وجود میں آئے جو ملک سلامتی اور ترقی کی ضامن ہو۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے ڈرائیور اشرف نے اقدام خودکشی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری

 رہائش گاہ میں خود کو پیٹ میں گولی مار لی  ۔۔ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں گوجرنوالہ ہسپتال میں ریفر

 کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق واقع گھریلو ناچاکی کے باعث پیش آیا یاد رہے گزشتہ رات کو اسسٹنٹ

 کمشنر ڈسکہ کے پی اے کی آفس میں تین لاکھ روپے چوری کی واردات ہوئی ہے اور یہ رقم اسسٹنٹ

 کمشنر ڈسکہ نے اپنے ڈرائیور اشرف کے ذریعے اپنے پی اے کو بیجھی تھی جو رات کو نامعلوم چورون

 نے آفس کے تالے توڑ کر چوری کر لی۔



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.