سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
5اگست کشمیریوں کا یوم استحصال اور یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے جس سے بھارت کی غاصبیت کا
پتہ چلتا ہے، ہم کشمیریوں سے یکجہتی کےلئے ھمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔ رہنما پاکستان مسلم لیگ نون
امیدوار برائے چیئرمین و یو سی صدر کھروٹہ سیداں شہزادہ سید خرم شاہ
5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں پر جو ظلم و جبر کیا ہے اس کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
یاد رکھیں کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے، ہم کشمیریوں کی
اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے ظلم کے خاتمے کے
لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ ضلع کشمور اور کندھ کوٹ کی عوام نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ متحد ہو کر
ثابت کر دیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت کا استعمال
کرنے دیں اور کشمیریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ آخر میں اقوام متحدہ سے
درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ بند کروائیں ، ہمیں دنیا
کو بتانا ہے کہ بھارت دنیا میں ریاستی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔ مودی ایک ظالم ہے جو
کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے ہم اس کے ناپاک مقصد کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،
ہم اہل کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آخر میں کشمیر اور پاکستان کی یکجہتی اور سلامتی کی دعاکی
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
ڈسکہ کی چونگی نمبر 8 کے قریب گھریلو ناچاقی پر بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو ہلاک کردیا،
عینی شاہد تبسم وارث کے مطابق بیٹے قلب عباس نے اپنے والد سید رضا شاہ سے بدتمیزی کے دوران
فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، شدید زخمی سید رضا شاہ کو ہسپتال لے جایا گیا
لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد
ورثاء کے حوالے کردی، ڈی ایس پی ڈسکہ ملک محمد خلیل کے مطابق گھریلو ناچاقی پر بدبخت بیٹے قلب
عباس نے اپنے والد سید رضا شاہ پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا جو راستے میں زیادہ خون بہہ جانے
کی وجہ سے انتقال کر گٸے، ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری رہے
سیالکوٹ بیورو چیف سید عار حسین شاہ
تحصیل سمبڑیال میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملزمان نقدی، موبائل فون اور لوہا لے کر فرار
ہوگئے، ائیرپورٹ روڑ ہر شریف پورہ گجراں کے رکشہ ڈرائیور ساجد علی سے نامعلوم ملزمان ہزاروں
روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، گاؤں علی پور گجراں کا یاسر غنی رات کو دکان بند
کر کے گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا، گاؤں
دلمیر پور گجراں کے محنت کش علی باوا سمبڑیال سٹی سے گھر جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر
نقدی، موبائل فون اور فیملی کیلئے فروٹ چھین لیا، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ روڑ پر دکان کباڑ خانے
پر چوری کی واردات میں ملزمان نے تالے توڑ کر ساٹھ ہزار روپے کا900 کلو لوہا چوری کرلیا، پولیس
مصروف کاروائی رہی
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
تحصیل بازار کپڑے کی دکان پر خاتون کی دکاندار سے تلخ کلامی پر خاتون کے ساتھیوں نے آکر دوکاندار
اور دوسروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر فائرنگ کردی، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر عظیم کے مطابق تاجر
محمد بلال کی دوکان پر آکر خاتون نے سوٹ مانگا اور کپڑے پر اعتراض کرکے سوٹ لینے سے انکار
کرتے ہوئے دوکاندار سے بدتمیزی کی اور موبائل کال کے بعد تلواڑہ کے ملزمان نے آکر دوکانداروں سے
گالی گلوچ کے دوران فائرنگ کردی اور دھمکیاں دیتے ملزمان فرار ہوگئے، پولیس مصروف کاروائی رہی
اور تھانہ حاجی پورہ پولیس ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہ کرسکی
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ معاشرے میں جمہوری نظام کی بہتری اور عوامی مسائل حل کیلئے جدوجہد کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری ہے
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق عوان کی کھروٹہ سیداں سابق ناظم و نائب صدر جنرل سیکرٹری
سیالکوٹ بار چودری ناصر وحید کے گھر امد سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے چوہدری
ناصر وحید کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے مرحوم چودری
ناصر وحید کے بیٹوں ڈاکٹر چوہدری ولید ناصر چوہدری سعد ناصر ایڈوکیٹ کے ساتھ تعزیت کی اور مرحوم
کے کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
.jpeg)
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ سرجیکل انسٹرومنٹ بنانے میں دنیا
میں ثانی نہیں رکھتا، سرجیکل انڈسٹریز ویلیو ایسڈ انڈسٹری ہے جو سالانہ 500ملین ڈالر کی ایکسپورٹ
کرکے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کما کردیتا ہے، سرجیکل انڈسٹریز کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور
ریسرچ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے سرجیکل انسٹرومنٹ
مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاکستان نے ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن نمائش کا انعقاد کرنا خوش آئند ہے، وزیر
اعلی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کے ویژن کے مطابق سرجیکل انڈسٹریز کے فروغ کیلئے سرجیکل
سٹی کے قیام کیلئے مطلوبہ اراضی ایکوائر کرلی گئی ہے اس ضمن میں انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے
ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے خیالات کا اظہار سرجیکل
انسٹرومنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاکستان میں ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سمٹ 2023ء کے افتتاح کے
بعد سرجیکل ایسوسی ایشن کے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین SIMAP یوسف
حسن باجوہ، چیف کوآرڈینیٹر جہانگیر بابر باجوہ، ایس وی سی فیصل اکرام، حاجی سرجیکل، فضل جیلانی
اور ملک اشرف کے علاوہ سرجیکل انڈسٹریز سے وابستہ مختلف فیڈنگ ایجنسی کے نمائندگان نے شرکت
کی۔ چیئرمین SIMAP یوسف حسن باجوہ نے سرجیکل سٹی کے قیام کیلئے مطلوبہ اراضی کو ایکوائر
کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے
ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سمٹ میں لگائے گئے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔ چیف کوآرڈینیٹر جہانگیر بابر باجوہ
نے ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کو ایسوسی ایشن کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔
.jpeg)
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
یوم آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جائیگا، ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت تینوں تحصیلوں میں
آزادی نائٹ پر آتش بازی، قوالی، میوزیکل پروگرام، کیک کٹنگ، پرچم کشائی، سرکاری عمارتوں اور اہم
چوکوں پر چراغاں اور تعلیم سمیت مختلف شعبہ زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے افراد میں
ایوارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔ یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے 76ویں یوم آزادی
کی تقریبات کے انعقاد کے سلسلہ میں ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے
ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال ، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور ، اسسٹنٹ کمشنر
پسرور قمر منج، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ فیصل احمد، چیف آفیسر
میونسپل کارپوریشن ملک اعجاز، سینئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران شمیم خان لودھی سمیت تمام
محکموں کے مقامی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے انجمن تاجران اور ایوان صنعت و تجارت کے نمائندگان سے اپیل کی کہ
وہ اپنے بازاروں، میگا اسٹورز، دکانوں اور فیکٹریوں میں آزادی کی مناسبت سے چراغاں اور قومی پرچم
آویزاں کریں۔
.jpeg)
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں ملنے والی نامعلوم کی نعش کے ورثاء نہ ملنے پر امت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے
حوالے کردی گئی اور ورثاء کی تلاش جاری رہی، نامعلوم شہری کی نعش شہر اقبال کے تھانہ کوتوالی کے
علاقہ سے شہریوں کی شکایت پر پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر قبضہ میں لی، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ
طارق محمود ڈھڈی کے مطابق نعش کے ورثاء کی تلاش کیلئے امت ویلفیئر فاؤنڈیشن کا عملہ مصروف ہے
اور ورثاء ملنے پر نعش ان کے حوالے کی جائے گی
.jpeg)
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
وزیر آباد روڈ پر کوپراں کلاں کے قریب ایوری ڈبہ اور ڈمپر کی ٹکر میں تین خواتین سمیت چار افراد زخمی
ہوگئے، عینی شاہد محمد وارث ناصر کے مطابق تیز رفتار ایوری ڈبہ سامنے آنے والی ڈمپر سے ٹکرایا
جس سے 40 سالہ سعدیہ، 60سالہ رضیا، 70سالہ محمودہ ناز اور 45 سالہ سہیل شدید زخمی ہوگئے اور
ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی تین خواتین سمیت چار افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں
علاج معالجہ جاری رہا، ذمہ دار ڈرائیور 55سالہ سہیل حادثہ کے باعث گاڑی میں پھنس گیا جس کو
ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور بعدازاں باحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا، حادثہ میں
زخمی کی فیملی کا تعلق اقبال ٹاون، ڈیفنس روڈ سے ہے جو کہ وزیر آباد جا رہے تھے، ریسکیورز نے
حادثہ کا شکار گاڑی کو بھی سڑک کے ایک طرف کے کے راستہ ٹریفک کیلئے کھول دیا، پولیس مصروف
کاروائی رہی
.jpeg)
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیالکوٹ 600 ایکڑ زمین پر محکمہ اشتعمال کا پٹواری سانپ بن کر بیٹھ گیا پورا ضلع زیر اشتعمال لیکن
کوٹلی بھاگو اشتعمال نہ ہو سکا لاکھوں روپے کی کرپشن سامنے آنے پر انٹی کرپشن میں مقدمہ درج
ہونے کے باوجود محکمہ بے بس معمولی فرد یا وراثت انتقال پر لاکھوں روپے رشوت کا مطالبہ اہل علاقہ
کا پٹواری کے خلاف احتجاج تفصیلات کمطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گاؤں کوٹلی بھاگو میں
12,13 سال سے تعینات محکہ اشتعمال کا پٹواری منظر حسین کی کرپشن کی انتہا پورا ضلع زیر اشتعمال
لیکن کوٹلی بھاگو نہ ہو سکا پٹواری کی کریشن سے تنگ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا منظر پٹواری زمین کی ملکیتی فرد انتقال پر دس لاکھ روپے کی رشوت کا مطالبہ کرتا
ہے جمشید نامی شخص نے اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے جس کی
کرپشن ثابت ہونے کے باوجود محکمہ کی جانب سے کسی قسم کی سزا نہیں دی گئی با اثر پٹواری نے
علاقہ کا ریکارڈ محکمہ کو واپس دینے سے صاف انکار کر دیا ہے جس پر وہ اہل علاقہ کو فرد یا وراثت
کا انتقال دینے پر لاکھوں روپے رشوت کا مطالبہ کرتا ہے رشوت نہ دینے پر ذلیل و خوار کرتا ہے اور کام
کرنے سے صاف انکار کر دیتا ہے جس کی وجہ سے پورا علاقہ پریشانی میں مبتلا ہے اہل گاؤں نے
پٹواری کے خلاف مختلف محکموں میں کرپشن کی درخواستیں بھی دیں لیکن اس کے باوجود با اثر پٹواری
کا وسیلہ ویسے ہی جاری ہے غیر قانونی طور پر تعنیات پٹواری منظر 600 ایکڑ زمین پر سانپ بن کر بیٹھ
گیا ہے اور من مرضی سے زمینداروں کی زمینوں کو نقصان پہنچا رہا ہے اہل علاقہ نے انصاف کی اپیل
کی ہے
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے اندر سے پارکنگ اسٹینڈ سے ہٹ کر
کھڑی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے گیا، واردات سیکورٹی گارڈ کی ملی بھگت سے شہری شاقب کی
موٹرسائیکل نامعلوم چور لے فرار ہوگیا، ہسپتال گارڈ نے شاقب سے ڈیڑھ سو روپے لے کر اسے پارکنگ
اسٹینڈ کی بجائے ہسپتال کے اندر موٹر سائیکل کھڑی کروائی اور اس کے مریض کو ملنے کے گیارہ منٹ
میں نامعلوم ملزم نے موٹرسائیکل چوری کی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
.jpeg)
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
پیٹر انجن چور پولیس کے لیئے چیلنج بن گئے روزانہ کی بنیاد پر پیٹر انجن اور زرعی الیکٹرک موٹریں
چوری ہونا شروع پولیس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے علاقہ تھانہ صدر سیالکوٹ اورتھانہ پھلورہ چوروں کے حوالے
ہماری ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے درخواست ہے کہ ان چوروں سے غریب کسانوں کی جان
چھڑائی جائے اور چوروں کو پکڑا جائے
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
پسرور کے گاؤں موسیٰ پور کے رہائشی پولیس ملازم وقاص نزیر کے خلاف اہلیان گاؤں کی جانب سے بھی
درخواست دے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کانسٹیبل وقاس نزیرنشے کا عادی ہے
اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ اور منشیات بھی فروخت کرتا ہے اہل دیہہ کے بار بار منع کرنے کے باوجود
بھی باز نہیں آ رہا جب معززین دیہہ اس کو منع کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو دھمکیاں دیتا ہے کہ میں
پنجاب پولیس میں ملازم ہوں اگر کسی نے روکنے کی کوشش کی تو ناجائز مقدمات درج کر دوں گا اور
تھانے میں بند کر دوں گا اہلیان گاؤں والوں نے کرپٹ کانسٹیبل وقاص نزیر کے خلاف فوری کاروائی کا
مطالبہ کیا ہے!!