Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت سے کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں ہیڈ مرالہ اور گردو نواح میں ون ٹو ون اور پان پراگ کی بھرمار سے بہت سی ماؤں کے لخت جگر اس نشے کی وجہ سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت سے
کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں ہیڈ مرالہ اور گردو نواح میں ون ٹو ون اور پان پراگ کی بھرمار سے بہت سی

 ماؤں کے لخت جگر اس نشے کی وجہ سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بہت سے نوجوان اس نشے

 کی طرف تیزی سے راغب ہونے لگے بڑے تو کیا چھوٹے چھوٹے بچے بھی اس لت میں لگ گئے نوجوان کم

 عمری میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے دکانداروں نے حکومت کی پابندی کو ہوا میں اڑاتے ہوئے

 سرعام پان پراگ اور ون ٹو ون فروخت کر رہے ہیں محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت سے دن بدن یہ غیر

 قانونی دھندا عروج کی بلندیوں کی طرف رواں دواں سیاسی سماجی مذہبی اور سول سوسائٹی نے ضلعی

 انتظامیہ سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


نالےچوری اوپر سے سینہ زوری 
یہ محاورہ سچ کر دکھایا 
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین نے 
 سمڑیال نہر کے کنارے چیک پوسٹ قائم کر کے وہاں سے گزر نے والے دودھ فروش کو روک کر دودھ  کی

 کوالٹی کو چیک کرنے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین دودھ فروشوں سے میل ملاپ کر کے کوئی


 دھندا کر رہے ہیں شہریوں کی جانب سے اس معاملے کی اطلاع  ملنے پر الیکٹرانک میڈیا ورکنگ جرنلسٹ

 اتحاد گروپ کے جنرل سیکٹری  فاروق اعظم موقع پر پہنچنے پر  اپنا تعارف کروا کر موقف لینے کی

 گزارش کی اس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین اگ بگولا ہوگئے۔ اور نہ صرف موقف دینے سے انکار

 کیا بلکہ ویڈیو بنانے سے  روکتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی ادارہ  چیک نہیں کر سکتا  اور نہ ہی ہمارا کوئی

 کچھ بگاڑ سکتا ہے۔ اور نہ ہی ہم میڈیا کو جواب دے ہیں اس سارے معاملے پر سیالکوٹ کی تمام صحافی

 برادریوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور چیف جسٹس  پاکستان سے

 گزارش کی ہے کہ وہ اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کروائیں اور ضلع سیالکوٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی

 پچھلے دو ماہ میں کیا کارکردگی ہے جبکہ عوام کسی بھی خالص اور معیاری اشیائے خرد و نوش حاصل

 کرنے سے قاصر ہیں،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلی افسران کے علاوہ ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر

 نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبات کیا ہے 


اگر ان ملازمین کے   محکمانہ کاروائی نہ کی گئی تو صحافی برادری  پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق عوان کی کھروٹہ سیداں سابق ناظم و نائب صدر جنرل سیکرٹری

 سیالکوٹ بار چودری ناصر وحید کے گھر امد سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے چوہدری

 ناصر وحید کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے مرحوم چودری

 ناصر وحید کے بیٹوں ڈاکٹر چوہدری ولید ناصر چوہدری سعد ناصر ایڈوکیٹ کے ساتھ تعزیت کی اور مرحوم

 کے  کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو اپنے عقائد کے مطابق

 زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے جبکہ ریاست کی جانب سے اقلیتوں کا عام شہری سے زیادہ 

 خیال رکھا جارہا ہے اور ان کو آگے بڑھنے کیلئے خصوصی مواقع فراہم کئے جارہے ہیں، سی ایس ایس 

 کیلئے اقلیتوں کیلئے کوٹہ مخصوص کیا گیا تاکہ اقلیتوں کی سول سروس سمیت تمام شعبہ جات میں

 نمائندگی کو یقینی بنایا جاسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتوں کے قومی دن کے سلسلہ میں ڈی سی

 آفس کمیٹی روم میں منعقد  ایک سادہ اور پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

 ریونیو محمد اقبال ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیداسدرضاکاظمی، سی او میونسپل کارپوریشن ملک اعجاز،

 سی او ایس ڈبلیو ایم سی  شرجیل بشیر ،کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، غلام حسین

 سلطانی، ایوب اوپل،اشفاق نذر،پاسٹر طاہر ڈینیئل، پاسٹر مارک ہنری، بشپ سراج مسیح، امن سنگھ، پنڈت

 جشپال، ماسٹر فیض سمیت تمام اقلیتی مذاہب سے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود

 اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ کے باسی امن پسند ہیں اور یہاں تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے لوگ ایک

 دوسرے کے عقائد ونظریات کا احترام کرتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور ڈی سی آفس سے ریلی نکالی گئی۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ریسکیو1122اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کا جائزہ لینے کے لیے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ  کا انعقاد کیا گیا۔

  انجینئر نوید اقبال
ریسکیو 1122سیالکو ٹ کے جوانوں کی فزیکل فٹنس کو جانچنے کے لیے ماہانہ فزیکل فٹنس

 ٹیسٹ کا انعقاد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی کیا گیا۔اس سلسلہ میں تمام

 ریسکیورز کی جسمانی فٹنس کا جائزہ اورایک میل رننگ بھی کروائی گئی۔  ریسکیورز کے جسمانی وزن

 کی جانچ کا معائنہ بھی کیا۔  تحصیل سیالکوٹ کے علاوہ فزیکل فتنس ٹیسٹ ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال

 میں بھی ان کے انچارجز کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی فزیکل

 فٹنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیورز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی صحت کا خصوصی خیال

 رکھیں اور جسمانی مشق کو اپنی روزہ مرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر

 کی ہدایات کے مطابق ریسکیورز کو جسمانی طور پر چست رکھنے کے لیے ایکسرسائز بہت ضروری ہے،

 انہوں نے ریسکیورز کو تاکید کی کہ اسی جو ش و جذبہ کے ساتھ اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھاتے رہیں۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.