سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
بھاگووال روڈ پر شفیع دا بھٹہ پر النور میرج ہال کے قریب سے نامعلوم کی نعش پولیس نے قبضہ میں لے
لی، ڈی ایس پی صدر سرکل صابر حسین چھٹہ کے مطابق نامعلوم کی نعش کی طبی رپورٹ ڈاکٹر نے جاری
کردی اور تحقیقات جاری ہیں، نامعلوم کے ورثاء کو پولیس تلاش کررہی ہے
.jpeg)
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے گھر پروفیشنل الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا گروپ کے اٹھ سال مکمل
ہونے اور 14 اگست یوم ازادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار
کیا اپنے خیالات کا اظہار کیا چیئرمین پروفیشنل الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا کے چیئرمین خرم میر نے اپنے
خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پروفیشنل الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا کہ تمام دوستوں کو پروفیشنل گروپ
کہ اٹھ سال مکمل ہونے اور 14 اگست یوم ازادی کی مبارکباد انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے ہم
صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور رہیں گے کسی بھی صحافی کا کوئی جائز مسئلہ
ہو ہم پروفیشنل میڈیا کے پلیٹ فارم سے اس کا ساتھ اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک اسے انصاف
نہ مل جائے یہی وجہ ہے کہ اج ماشاءاللہ پروفیشنل میڈیا گروپ کو بنے ہوئے اٹھ سال ہو گئے ہیں اس سفر
میں بہت سے دوست ائے اور بہت سے چلے گئے جانے والوں کا ہمیشہ افسوس رہتا ہے اللہ تعالی سب کو
اپنے حفظ و امان میں رکھے صدر پروفیشنل میڈیا گروپ رانا نوید نے کہا ہم اج اس بات کا عزم کرتے ہیں
کہ انشاءاللہ ائندہ 14 اگست کو ڈی سی سیالکوٹ کو وہ اقبال منزل میں لائیں گے اور پروگرام ترتیب دیا
کریں گے ہم پروفیشنل میڈیا گروپ کے پلیٹ فارم سے کوشش کریں گے کہ انتظامیہ ہر تہوار سے پہلے
اقبال منزل کو سجایا کرے گی اس موقع پر بزم اقبال بزم اقبال کے صدر ناصر شمیم لودھی نے اپنے خیالات
کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے پاکستان کا خواب دیکھنے والے مفکر
پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 14 اگست یوم ازادی کے موقع پر نہ کوئی سیاسی شخصیت اور نہ ہی کوئی
بیوروکریٹس تشریف لائے جو کہ انتہائی افسوس کی بات ہے ناچنے گانے والوں کے سٹیجوں کے پاس تو
سب گئے مگر جنہوں نے پاکستان بنایا پاکستان کے خواب دیکھے ان کے گھر کوئی نہیں ایا میونسپل
کارپوریشن کے افسران نے وعدہ کرنے کے باوجود وہاں پر انا مناسب نہیں سمجھا میرے اور میرے
ساتھی سید ریاض حسین نقوی کسی سے کوئی فنڈ نہیں لیتے گھر کی ڈیکوریٹ ہر سال اپنی مدد اپ کے
تحت کرتے ہیں ڈی سی سیالکوٹ صرف میٹنگز کرنے کی حد تک ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی انتظام
نہیں کیا جاتا پروگرام میں دیگر مہمانوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اخر میں پروفیشنل میڈیا گروپ
کے اٹھ سال مکمل ہونے پر اور 14 اگست یوم ازادی کا کیک کاٹا گیا اور اپنے ملک و قوم کے لیے دعا کی
گئی
سیالکوٹ شہید اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی.
سیالکوٹ : شہید اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی. ترجمان پولیس
نماز جنازہ میں آرپی او ڈاکٹر حیدر اشرف، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او، پولیس افسران ، وکلاء اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت. ترجمان پولیس
شہید کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ڈسکہ سے پولیس لائنز لایا گیا. ترجمان پولیس
تمام راستہ شہریوں نے فرض کی خاطر جان قربان کرنے والے شیر جوان کا شایان شان استقبال کیا. ترجمان پولیس
شہر کے تمام اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر شہید کے قافلے پر بھرپور گل پاشی کی گئی جبکہ پولیس کے افسران و جوانوں نے شہید کو سلامی پیش کی. ترجمان پولیس
آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سیالکوٹ نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی. ترجمان پولیس
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی شہید کی بلندی درجات کیلیے دعا کی گئی. ترجمان پولیس
آرپی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہید اے ایس آئی کے بھائی اور بیٹے سے ملاقات کی. ترجمان پولیس
پولیس کے بہادر سپوت اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی. آرپی او
واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا. آرپی او
پوری قوم شہداء اور ان کی فیملیز کی قرضدار ہے شہید کے ورثاء کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا. آرپی او نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی تدفین کیلیے آبائی گاؤں بھانوں پنڈی روانہ کر دیا گیا. ترجمان پولیس
.jpeg)