Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چھ ایس پیز سمیت 36 ایس ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے،





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 

 بھارت کے زیرکنڑول مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد

 63 ہزار سات سو بیاسی کیوسک رہی اور پانی کی آمد کی مقدار میں اضافہ ہوتا رہا جس کی نگرانی دریائے

 چناب کے تعینات عملہ نے جاری رکھی، دریائے چناب میں شامل ہونے والے دو دریاؤں دریائے جموں توی

 اور دریائے مناور توی کے پانی کی آمد بائیس ہزار اکتالیس کیوسک رہی، سماجی کارکن محمد زاہد علی

 کے مطابق پانی میں اضافے کی وجہ بھارت کا گندہ رویہ ہے اور اس وجہ سے بھارت ایٹمی اسلامی ملک

 پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے جو مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب کا پانی روک لیتا ہے اور بارشوں

 کے باعث پانی میں اضافہ کرکے سیالکوٹ سمیت مختلف اضلاع کی زرعی زمینوں اور املاک کو نقصان

 پہنچارہا ہے جس پر اقوام متحدہ بھارت کے خلاف کارروائی کرے، دریائے چناب سے نکلنے والی دو

 نہروں اپر چناب اور مرالہ راوی لنک کے پانی کی وجہ سے زراعت و رہائشی علاقوں میں نقصان پہنچ رہا

 ہے،شہریوں محمد رحیم اکبر، ریاض الدین، نوید حیدر، تنویر احمد اور جاوید ہاشمی نے دریائے چناب کا

 پانی روک لینے اور بارشوں کے دوران پانی میں اضافہ کرنے کو تشویشناک قرار دیا ہے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 چونڈہ میں ریٹائرڈ سیشن جج سید اعجاز حسین رضوی وفات پا گئے، سابق سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ سید

 تجمل حسین رضوی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی سید علی عمران رضوی، پرنسپل آفیسر ریلوے سید علی

 رضوان رضوی، سی ای او کنٹونمنٹ پشاور سید علی، عرفان رضوی کےوالد اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

 سید علی ناصر رضوی اور سید علی عون رضوی کےتایا تھے، سابق صوبائی وزیر سید اختر حسین رضوی

 کے بڑے بھائی تھے، مرحوم کی وفات کے بعد اہل خانہ سوگ میں رہے اور نماز جنازہ کی تیاریاں جاری

 رہیں



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 تحریک انصاف کے راہنما عثمان ڈار کے گھر، دفتر، دوکانوں اور فیکٹری کو سیل کیا گیا تھا لیکن بعد میں

 انہیں ڈی سیل کیا گیا، انتظامیہ کی درخواست پر ضلع کونسل نے کاروائی کرکے عثمان ڈار کی فیکٹری

 دوبارہ سیل کردی گئی، راہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے کہا کہ بلیک میل کرکے دوبارہ فیکٹری سیل کی

 گئی ہے جہاں محنت کرنے والے سینکڑوں ملازمین بے روزگار ہوگئے ہیں اور حکومت اس کا نوٹس لے

 کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سمبڑیال کے علاقہ بدوکے چیمہ کے قریب نالہ ایک میں پڑنے والا شگاف سات روز بعد بھی انتظامیہ پر نہ

 کرسکی جس کی وجہ سے ہزاروں ایکٹر رقبہ پر کاشت شدہ فصلوں اور مکینوں کو تکلیف کا سامنا رہا،

 سات روز قبل دیکھ بھال نہ ہونے سے نالہ ایک میں شگاف پڑا تھا جسے انتظامیہ بند نہ کرسکی اور اس

 سے نقصان ہوا، بدوکے چیمہ کی 400 ایکڑ زرعی اراضی اور قریبی علاقوں کے راستے پانی میں ڈوب

 گئے، مکینوں محمد مسعود الحسن، عبداللہ خرم، طارق محمود اور انور احمد نے حکومت اور انتظامیہ سے

 نالہ ایک کا شگاف فوری بند کرنے اور کسانوں و مکینوں کے نقصانات حل کرنے کا مطالبہ کیا


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


مسلم لیگ (ن) کے راہنما چوہدری خالد پرویز کی بھابھی اور چوہدری شاہد پرویز کی اہلیہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں جنہیں نماز جنازہ کے بعد گاؤں کلووال کے قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سپیشل مجسٹریٹ سیالکوٹ نے ڈالووالی میں گوشت، چینی اور دودھ مہنگے داموں فروخت کرنے والے


 پانچ دوکاندار کو جرمانے کردئیے، اچانک دورہ کرکے کاروائی کرنے والے سپیشل مجسٹریٹ سیالکوٹ نے

 سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر چھوٹا گوشت فروخت کرنے والے شوگر دین کو بیس ہزار روپے جرمانہ،

 علی ریاض گوشت فروش کو بھی 20 ہزار جرمانہ، مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے پر میاں منشاء دودھ

 شاپ کو 30 ہزار روپے جرمانہ اور ساتھ دودھ کا سیمپل بھی حاصل کیا، چراگاں مسجد کے سامنے پہلوان

 گوشت فروش کو مہنگا گوشت فروخت کرنے پر 20 ہزار جرمانہ، سدھ والی پلی کے قریب بنگالی ہوٹل

 دوکاندار کو 10 ہزار روپے اور جموں ہوٹل کو بھی 10 ہزار جرمانہ کیا گیا، انتظامیہ کے مطابق گوشت،

 چینی اور دودھ مہنگے داموں فروخت نہ کئے جائیں اور کاروائی پچاس ہزار روپے جرمانہ ہوگا







سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 



کومت پنجاب کے انقلابی اقدام اب گاؤں چمکیں گے پر عملدرآمد کے لیے سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد

 احمد،سپیشل سیکرٹری بلدیات پرویز اقبال اور ڈی جی بلدیات شفاعت علی سے ڈپٹی ڈائریکٹرز ،ڈائریکٹرز

 اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرزنے  ملاقات کی


سیکرٹری  بلدیات نے اس تاریخی منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے ڈائریکٹرز کو اہم ذمہ داریاں تفویض

 کیں
دیہاتوں میں سینی ٹیشن ، وباؤں کے کنٹرول ،چوکیداری نظام اور دیگر سہولیات کے لیے سالانہ 8ارب

 مختص کیے جائیں گے۔






سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


پولیس کی بھاری نفری نے گاؤں مالی پور میں صدر تحریک انصاف تحصیل پسرور رانا اعجاز احمد کی

 گرفتاری کیلئے چوتھی مرتبہ چھاپے مارے لیکن وہ گرفتار نہ ہوسکا، صدر پی ٹی آئی تحصیل پسرور رانا

 اعجاز احمد کی گرفتاری کیلئے بھاری پولیس نفری نے اس کے ڈیرہ واقع مالی پور پر چھاپہ مارا جہاں

 پولیس اہلکاروں نے ملازمین سے بدتمیزی کی، گرفتاری کیلئے مطلوب صدر پی ٹی آئی تحصیل پسرور رانا

 اعجاز احمد کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہ تھی






سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تھانہ ہیڈ مرالہ میں پولیس نے گاؤں دریا بدر کے ملک راحت علی اعوان کھرانہ خاندان کے اہم اور امن پسند

 افراد حاجی ملک سرور اعوان اور ملک جہانگیر عباس و دیگر کے درمیان صلح کروادی، ایس ایچ او تھانہ

 ہیڈ مرالہ چوہدری عرفان ڈھلوں کی ہدایت پر سب انسپکٹر اویس احمد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک لیاقت

 علی کھوکھر نے کوشش کرکے فریقین کے درمیان صلح کروائی اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چھ ایس پیز سمیت 36 ایس ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات

 جاری کر دیئے، جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ڈی پی صفدرآباد شیخوپورہ محمدثقلین جعفر سے

 سی پی او پنجاب لاہور، ڈی ایس پی ڈی اوسی ٹی ڈی سرگودھا شبریزحسین کوتبدیل کرکےڈی ایس پی

 آرگنائزکرائم چنیوٹ، ایس ڈی پی اوسٹی جھنگ غلام عباس کو سی پی اولاہور جبکہ ڈی ٹی اوچنیوٹ زاہدہ

 پروین کو تبدیل کرکے ائسنسنگ ہیڈکوآرٹر اسلام آباد جبکہ اختر ڈی ایس پی لائسنسنگ ہیڈکواٹر فیصل آباد

 سے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد جبکہ ڈی ایس پی ہیڈکواٹر لاہور صابرعلی کو ڈی ایس پی

 ڈسٹرکٹ پولیس لائن لاہور، فیاض خان ڈی ایس پی انٹیلی جنس برانچ شیخوپورہ، راشدامین بٹ ڈی ایس پی

 آرگنائز کرائم سول لائن لاہور، شبیراحمد وڑائچ ڈی ایس پی ہیڈکواٹر سپیشل برانچ، محمدطارق ملک ایس ڈی

 پی بٹالہ کالونی فیصل آباد کو ڈی ایس پی آرگنائز کرام فیصل آباد، طارق عزیز ڈی ایس پی انوسٹی گیشن

 فیصل آباد جبکہ یوسف ہارون ڈی اوسپیشل برانچ مظفرگڑھ کو تبدیل کرکےڈی اوسپیشل برانچ ملتان جبکہ

 ظفراقبال ڈی اوسپیشل برانچ ملتان سے ڈی ایس سکیورٹی سپیشل برانچ ملتان جبکہ شہنشاہ احمد ڈی

 اوسپیشل برانچ ڈی جی خان سے ڈی اوسپیشل برانچ راجن پور، عصمت اللہ ڈی اوسپیشل برانچ راجن

 پورسےڈی اوسپیشل برانچ ڈی جی خان جبکہ محمد شعیب خان ڈی ایس پی آپریشن راولپنڈی سےڈی ایس

 پی انوسٹی گیشن ٹاؤن شپ لاہور، محمدشاہ رخ خان ایس ڈی پی او کبیروالا سے اےایس پی آپریشن

 رائیونڈلاہور، اطہرعلی ڈی ایس پی پی ایچ پی گجرانوالہ سےڈی ایس پی رائیونڈ لاہور جبکہ مبین الدین بٹ

 ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ٹاؤن شپ لاہور ڈی ایس پی ہیڈکواٹرٹلی لاہور، سید ظفر عباس نقوی ڈی ایس پی

 انوسٹی گیشن رائیونڈڈی ایس پی بٹالین 7 پی سی لاہور جبکہ محمداجمل سعیدڈی ایس پی آرگنائزکرائم

 اوکاڑہ سےایس ڈی پی او صدر اوکاڑہ، محمدطارق جاویدپاکپتن سےایس ڈی پی عارفوالہ، غفنفرعباس ایس

 ڈی پی اوچوبارہ سےایس ڈی پی احمدپورسیال جبکہ محبوب احمد، احمد پورسیال جھنگ سےایس ڈی پی او

 چوبارہ، مسعودنذیرایس ڈی پی او کوتوالی فیصل آبادسے ایس ڈی پی او تاندلیانوالہ، محمدسعیدایس ڈی پی

 او تاندلیانوالہ سےڈی ایس پی پی ایچ پی ٹوبہ ٹیک سنگھ، رفاقت علی ڈی ایس پی ہیڈکواٹرگجرات سےایس

 ڈی پی او سوہاوا جہلم جبکہ ملک ریاض احمد ایس ڈی پی او سوہاوا جہلم سے سینٹرل پولیس آفس پنجاب

 لاہور، شکیل احمد ڈی ایس پی چکوال سے ایس ڈی پی او کہروڑ لعل عیسن، ایس ڈی پی او کہروڑ لعل

 عیسن حیدرحسین کو سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور، محمداقبال ایس ڈی پی او کینٹ گجرانوالہ سے

 سینٹرل پولیس آفس لاہور، ڈی ایس پی رحیم یارخان اللہ یارسیفی کو سینٹرل پولیس آفس لاہور،

 افتخاراحمدڈی ایس پی لیگل اٹک 1 سے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر اٹک، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر اٹک اظہر شبیرخان

 کو سینٹرل پولیس آفس لاہور اور ڈی ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد ناصر عباس کو ایس ڈی پی بٹالہ

 کالونی فیصل آباد تعینات کردیا




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 یوتھ لارجسٹ فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کپ 2023 میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی سٹریٹ چائلڈ ٹیم

 پاکستان نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹڑی کا دورہ کیا، نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس

 اینڈ انڈسٹڑی عامر مجید نے سٹریٹ چائلڈ ٹیم پاکستان کا استقبال کیا اور اس سلسلہ میں سیالکوٹ چیمبر

 آف کامرس اینڈ انڈسٹڑی اور مسلم ہینڈ کے باہمی اشتراک سے یوتھ لارجسٹ فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کپ

 2023 کی رنر اپ ٹیم سٹریٹ چائلڈ ٹیم پاکستا ن کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع

 پر نائب صدرسیالکوٹ چیمبر نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور مسلم ہینڈز، ٹیم انتظامیہ اور

 کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا،کنٹری ڈائریکٹر مسلم ہینڈز ضیاء النور نے کہا کہ مسلم ہینڈز ایک بین

 الاقوامی رجسٹرد خیراتی ادارہ ہے جس کی بنیاد 1993 میں برطانیہ میں رکھی گئی، یہ تنظیم پاکستان سمیت

 50 سے زائد ممالک میں براہ راست اپنے پارٹنرز کے ذریعے انسانیت کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے 

 رہا ہے، اس تنظیم کا شمار برطانیہ کے اہم خیراتی و سماجی اداروں میں ہوتا ہے، مسل ہینڈز پاکستان

 سمیت آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں قدرتی آفات، تنازعات اور غربت سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے

 کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ ہنگامی حالات میں لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے علاوہ

 طویل مدتی منوصبہ جات جیسا کہ فروغ تعلیم کیلئے سکولز کا قیام،صحت کے حصول کیلئے ہسپتال اور

 خوراک مہا کرنے کے علاوہ غربت کی بنیادی وجوہات سے نپٹنے کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے،

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ مسعود سی ای او فارورڈ سپورٹس کے شکر گزار

 ہیں کہ پچھلے 6 سال سے مسلم ہینڈز کی فٹبال ٹیم کو ہر قسم کا تعاون فراہم کر رہے ہیں جس میں فٹبال کی

 مکمل کٹ کے ساتھ ساتھ فارورڈ سپورٹس کے تیار کردہ بین الاقوامی معیار کے فٹبال جن سے فٹبال ورلڈ

 کپ کھیلا جاتا ہے ٹیم کو فراہم کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام سپورٹس اینڈ

 ڈویلپمنٹ پروگرام   کی مد د سے سٹریٹ چائلڈ کھلاڑی تیار کئے جاتے ہیں، یوتھ لارجسٹ فٹبال ٹورنامنٹ

 ناروے کپ 2023 میں 60 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں ناروے اور افریقہ سمیت محتلف ممالک کی ٹیمیں

 بھی شامل تھیں، سٹریٹ چائلڈ ٹیم پاکستان نے ان تمام ٹیموں کو ہرا کر دوسری پوزیشن حاصل کی جو کہ

 لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے، کنٹری ڈائریکٹر مسلم ہینڈز ضیاء النور نے بتایا کہ 2014 سے آج تک

 پاکستان کے 30 سٹریٹ چائلڈ ہیرو محتلف انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ  کی نمائندگی کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ

 پاکستان کیلئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ فیفا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر  پاکستان سٹریٹ چائلڈ  کی تصویر

 لگا کر کمنٹس لکھے کہ پاکستان کی فٹبال رینکنگ بہت کم ہے لیکن سٹریٹ چائلڈ ٹاپ رینکنگ پر ہیں،

 چئیرمین ائیر سیال فضل جیلانی نے کہا کہ سٹریٹ چائلڈ پاکستان کا سرمایہ اور فخر ہیں،انہوں نے مسلم

 ہینڈز کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ بچوں کی کھیل کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی کر رہے ہیں،

 تقریب کے احتتام پر نائب صدرسیالکوٹ چیمبر عامر مجید، چئیرمین ائیر سیال فضل جیلانی اور خواجہ

 مسعود نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے مسلم ہینڈز خیراتی دارے کو 20 لاکھ

 روپے کا چیک دیا اور کنٹری ڈائریکٹر مسلم  ہینڈز کو شیلڈ پیش کی





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 چٸیرمین بورڈ أف مینجمنٹ گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کا لج سیالکوٹ غلام مصطفی چودھری نے

 کہا ہے وہ بورڈ کے زیر اہتمام چلنے والے گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال اور گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال

 سیالکوٹ کے مسائل کا بغور جاٸزہ لے رہے ہیں اس سلسلے میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار اور

 دونوں ہسپتالوں کے سربراہوں اور مختلف شعبوں کے ڈاکٹروں سے بریفنگ لے رہے ہیں جبکہ معززین

 شہر اور قاٸدین شہر سے بھی مشاورتی عمل شروع کر چکے ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر

 میں  مسلم لیگ ن کے ممتاز  رہنما اور سابق مٸیر سیالکوٹ توحید اختر چودھری کی قیادت میں ملنے وفد

 سے باتیں کرتے ہوئے کیا، سابق ڈپٹی مٸیر سیالکوٹ بشیر احمد اور سابق ناظم نواز احمد بھٹی بھی ان کے

 ہمراہ تھے جبکہ پرنسپل ڈاکٹر عبدالستار اور چاند تارا ویلفٸیر فاونڈیشن چک منڈاہر کے بانی محمد یونس

 چودھری بھی موجودتھے، چٸیرمین غلام مصطفی چودھری کاکہنا تھا کہ 1964 میں سیالکوٹ میں بننے

 والا سول ہسپتال سیالکوٹ اور پورے ضلع کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اب بالکل ناکافی ہے، یہاں

 فوری طور پانچ سو بیڈ کی مزید ضرورت ہے جبکہ ایمرجنسی میں وسعت کی بھی اشد ضرورت ہے، اس

 مقصد کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ شہر کے مخیر خواتین و حضرات سے تعاون کی درخواست کریں

 گے،سابق مٸیر سیالکوٹ توحیداختر چودھری نے گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج اور اس سے

 ملحقہ ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے غلام مصطفی چودھری کو ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا

 اور کہا کہ وہ سیالکوٹ کے عوام کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کے تمام مہیاکرنےکی کوشش کریں گے لیکن

 یہاں أنے مریضوں اور ان کے لواحقین سے حسن سلوک سے پیش أنا ڈاکٹروں اور ان معاون طبی عملے کا

 کام ہے، ان کا کہنا تھا یہاں لوگ سیرو سیاحت کرنے نہیں أتے بلکہ وہ طبی تکالیف کے ازالہ کے رجوع

 کرتے ہیں، ان کے ساتھ ڈاکٹر اور ان کا معاون عملہ حسن سلوک اور اخلاق سے پیش أٸے تو أدھی بیماری

 ختم ہو جاتی ہے، بشیر احمد نے ہسپتالوں بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔وفد کے ارکان نے

 غلام مصطفی چودھری کو گلدستے بھی پیش کئے






سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ میں محمد پورہ اور فیکٹری و دفتر میں پولیس کے چھاپے جاری رہے اور خواتین و رشتہ داروں

 اور ملازمین سے بدتمیزی کے واقعات کے خلاف تحریک انصاف کے راہنما عثمان ڈار اور دیگر نے اظہار

 تشویش کرتے ہوئے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا، پی ٹی آئی راہنما عثمان

 ڈار کے مطابق میرا گھر،فیکٹری،کاروبار مکمل سیل کر دیا گیا ہے اور جناح ہاوس سمیت ہر قسم کی

 پراپرٹی کو سیل کیا جا چکا ہے، انہوں نے کہا کہ میری بوڑھی والدہ اہل خانہ اور بچوں کو گھر سے نکال

 دیا گیا ہے اور میرے گھر کی پردہ دار میری بیوہ ماں،اہلیہ اور بہنوں کو زبردستی گھر سے نکال دیا گیا

 ہے اور میرا اور میرے خاندان کا مکمل کاروبار سیل کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم اڑھائی

 ہزار افراد فیکٹری میں کام کرتے ہیں اور جن پراپرٹیز کو سیل کیا گیا ہے وہ میرے اکیلے کی ملکیت نہیں

 ہیں، عثمان ڈار نے کہا کہ ظالم ظلم اور بربریت کی اُس سطح تک گِر چکا ہے جو ناقابل بیان ہے اور جعلی

 مقدمات بنا کر انتقامی کاروائی کیلئے اپنی ہی سر زمین پر اشتہاری بنا دیا گیا ہے





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


فیصل آباد کے ناخوشگوار واقعہ کے تناظر میں مذہبی رواداری کو فروغ دینے اور امن و امان کی صورتحال

 کو برقرار رکھنے کیلئے ڈی پی او دفتر سیالکوٹ سے ضلع کچہری تک امن واک کی گئی، قائم مقام ڈی پی

 او ایس پی ضیاءاللہ، مسلم، کرسچن، ہندو،سکھ و دیگر مذاہب و مسالک کے اکابرین، وکلاء، سیالکوٹ


 چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، اساتذہ اور مختلف مکتبہ فکر کے افراد کی کثیر تعداد نے مختلف نعروں

 والے بینرز اٹھا رکھے تھے، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی کے مطابق امن واک میں تمام

 مذاہب سے اکابرین اور سول سوسائٹی نے شرکت کے دوران نعرے لگائے اور واک کا مقصد پاکستان کی

 صورتحال کے پیش نظر مذہبی رواداری کا فروغ اور امن و امان کا قیام ہے، امن واک کے شرکاء نے فیصل

 آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے علاقہ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی، واک

 میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرہ لگائے اور پاکستان و قوم کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی

 کیلئے خصوصی دعائیں کیں، قائم مقام ڈی پی او ایس پی ضیاءاللہ نے کہا کہ ہمارا مذہب اور معاشرہ اس

 بات کی ہر گز اجازت نہیں دیتا کہ کسی بھی انفرادی فعل کی سزا اجتماعی طور پر دی جائے، انہوں نے کہا

 کہ ہمارے شہروں میں رہنے والی اقلیتی برادری کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اور

 سیالکوٹ پرامن ضلع ہے اور ہم سب نے مل کر امن کی اس فضاء کو برقرار رکھنا ہے، انہوں نے مزید کہا

 کہ سیالکوٹ پولیس پوری تیاری کے ساتھ حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے امن کے دشمن شرپسند

 عناصر کو کسی قسم کی بدامنی اور انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


قصبہ مراد پور میں سیوریج سسٹم بند اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی ٹوٹی روڈز پر کھڑا ہونے

 سے مکینوں کو پریشانی کا سامنا رہا، تھانہ مراد پور کی عمارت کے باہر ٹوٹی روڈ پر مضر صحت گندہ

 پانی مصیبت بن گیا، کاریں اور موٹرسائیکلوں پر سوار شہریوں کو تکلیف کا سامنا رہا، سماجی کارکن محمد

 خالد حسین کے مطابق یونین کونسل انتظامیہ نے صفائی کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے

 نالیاں اور گٹروں میں کچرا و گندگی آجانے سے یہ بند ہوگئے لیکن شکایات کے باوجود انتظامیہ نے صفائی

 نہ کروائی، بیس ہزار سے زائد کی آبادی والے قصبہ مراد پور میں گلیوں و ٹوٹی روڈز پر گندہ پانی رہا،

 مکینوں محمد وارث ناصر، رشید احمد، عبداللہ خرم، شہزاد احمد اور نوید حیدر و مکینوں نے مراد پور کی

 ٹوٹی گلیوں اور روڈز پر سیوریج سسٹم بند ہونے سے کھڑے گندے پانی کے نکاس کا مطالبہ کیا


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سیالکوٹ اندھے قتل کا ڈراپ سین بیوی قاتل نکلی.تھانہ مراد پور پولیس کے کرائم فائٹرفرض شناس

 انسپیکٹر میاں عبدالرزاق نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے  ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں

 لائی تو بیوی کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ کالا گھمناں کے

 رہائشی سفیان نامی نوجوان کو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا


مقتول کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ سفیان کی نہ تو کسی کے ساتھ  دشمنی ہے اور نہ ہی کسی کے

 ساتھ کوئی لین دین ہے نوجوان کے پراسرار قتل سے علاقے میں خوف و حراس کی فضا پیدا ہو گئی جبکہ

 اندھے قتل کا سراغ پولیس کے لیے چیلنج کی حیثیت اختیار کر گیا


 *ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے نوجوان کے اندھے قتل کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے

 ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن ضیاء اللہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم کو نامعلوم ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار

 کرنے کے احکامات جاری کئے. ایس ایچ او مراد پور انسپکٹر  عبدالرزاق نے ایس پی انوسٹی گیشن ضیاء

 اللہ کی ہدایات پر مختلف زاویوں سے تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی  اور پیشہ وارانہ مہارت

 کو بروئے کار لاتے ہوئے مقتول سفیان کو قتل کرنے والے ملزم کچہری روڈ کے رہائشی فیصل کو ٹریس

 کر کے گرفتار کر لیا دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ مقتول سفیان کی بیوی سائرہ بی بی بھی  اس

 قتل میں ملوث ہے. پولیس نے سائرہ بی بی کو حراست میں لیا  تو انکشاف ہوا کہ اسکے ملزم کے ساتھ

 ناجائز تعلقات تھے اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔ملزمان نے سفیان کو راستے سے ہٹانے کے لیے

 بے دردی سے قتل کر دیا *مقتول سفیان کی تین سال قبل سائرہ بی بی سے شادی ہوئی تھی اور ایک سال

 کی بیٹی تھی پولیس نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تفتیش مکمل کر کے  چالان عدالت میں پیش کر دیا ہے.

 ملزمان کو قانون کے مطابق عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی.ڈی پی او محمد حسن اقبال نے

 اندھے قتل کا معمہ حل کرنے پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹفیکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے.




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ کی نجی ہاؤسنگ  سوسائٹی میں ایس ایچ او تھانہ سترہ طاہر نقاش اور پولیس اہلکاروں پر 

 بہیمانہ تشدد کرکے ملزمان فرار ہوگئے اور ملزم اکرام اللہ کو گرفتار کرکے تفتیش جاری رکھی اور فرار

 ساتھی ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے پولیس کے چھاپے جاری رہے، عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے

 بدتمیزی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور گالیاں دیتے ہوئے فرار

 ہوگئے، ڈی ایس پی ڈسکہ ملک محمد خلیل کے مطابق تھانہ ستراہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان

 کی گرفتاریوں کیلئے پولیس کے چھاپے جاری رہے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ میں مسیحی کمیونٹی سے ہونے والی

 زیادتی پر پوری قوم شرمندہ ہے، اس المناک واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کی جارہی ہے اور اب تک امن

 کے دشمن درجنوں شرپسند عناصر کو حراست میں لے لیا ہے، ریاست اس واقع میں ملوث تمام افراد کا کڑا

 محاسبہ کرے گی اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی جبکہ مسیحی کمیونٹی کےاحساسات اور جذبات

 کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے ایسا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا جس سے ان کے اعتماد

 کو بحال کرنے میں مدد مل سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم مسیحی کمیونٹی

 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں

 بسنے والے تمام مذاہب کے ماننے والے تمام افراد ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہیں تاہم

 ضرورت اس امر ہے کہ شر پسند عناصر پر نظر رکھی جائے تاکہ امن کے سفاک دشمنوں کو اپنے مذموم

 مقاصد کی تکمیل کا موقع نہ مل سکے، انچارج سیکیورٹی حافظ سعید، کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ

 اصغر علی چیمہ، ایوب اوپل، مارک ہنری، بشپ سراج مسیح، ڈاکٹر عادل غوری، ماسٹر فیض، علامہ نسیم

 عباس، پرویز مسیح گل،ملک ذاکر اور ڈاکٹر جان محبوب کے علاؤہ دیگر مسیحی کمیونٹی کے عمائدین نے

 شرکت کی، اجلاس کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے تھانہ پھلورہ کے گاوں
 جوشن جٹاں میں نشہ کےلیے رقم نے دینے پرمقتول نےبیوی اوربہن پرپسٹل تان لیا
. مقتول کے بھانجھے اصغر علی نے ماموں کوایسا کرنے سے منع کیا اور 
 پسٹل چھیننے کے دوران فائراللہ دتہ کو جالگا
 فائرلگنےسے 35 سالہ اللہ دتہ نامی شخص موقع پرہی جاں بحق..ریسکیوذرائع اطلاع ملنے پرپولیس نے اصغرعلی کوگرفتارکرکےنعش کو سول  ہسپتال پسرور منتقل کر دیاہے

 سیالکوٹ کی تحصیل پسرور تھانہ پھلورہ کے علاقہ جوشن جٹاں میی 35سالہ شخص فائرلگنے سے ہلاک








سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 پنجاب بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے ایپکا, ایپکفا ،پنجاب ٹیچرز یونین نے

 لیو انکیشمنٹ میں ترمیم ، پینشن میں کٹ لگانے اور حکومت کی مسلسل وعدہ خلافیوں کے خلاف احتجاج

 کیا ، احتجاج کی قیادت پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ کے ضلعی صدر میاں امجد علی اور ایپکا سیالکوٹ کے سید آصف علی شاہ نے کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر میاں امجد علی نے  پنجاب کے نگران وزیراعلی سے لیوانکیشمنٹ ترامیم اور پنشن ترامیم کینسل کرنے ، ایک ماہ تنخواہ وپنشن میں اضافہ کے بقایا جات کی ادائیگی  وعدہ کے مطابق وفاق کی طرز پر فوری دینے  کا مطالبہ کیا اور بتایا کہ آج بار بار پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ نے ملازمین کی زندگی اجیرن بنادی ہے اور حکمران ریلیف دینے کی بجاۓ ہماری پہلے سے ملنے والی آئینی مراعات بھی چھین رہے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے . پنشن اور لیو انکیشمنٹ ترامیم کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے  ظالمانہ مہنگائی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا  ایپکا کے ضلعی صدر سید آصف علی شاہ ،ایپکفا کے صدر شمس دین قادری اور ایکسائز کے صدر طاہر محمود نے کہا کہ اگر مطالبات منظور نہ ہوۓ تو حاجی ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا کی ہدایت کے مطابق دوبارہ 5 ستمبر کو کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اس موقع پر ملک خرم اعوان،یوسف سہوترہ محمود ایاز،لیاقت علی گجر،ڈاکٹر رفیق،عارف گل،زاہد نور،محمد رزاق،میاں آصف شفیق،بشارت علی،ظفر اقبال چیمہ،میاں یوسف اور دیگر نے بھی خطاب کیا  . میاں امجد علی چیف میڈیا ایڈوائزر آل ملازمین اتحاد سیالکوٹ۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش  اور ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان  گرفتار مقدمات درج


سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن

 اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر ہیڈمرالہ پولیس نے چکرالہ اور

 مچھرالہ کے رہائشی سعید اختر اور عثمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا

 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں.




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تھانہ کوٹلی سید میر کے علاقہ چپراڑ میں معمولی تلخ کلامی پر ملزم شان مسیح ولد دانیال مسیح نے چچا

 زاد بھائی عمران مانی اور اس کی بیوی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا دونوں زخمیوں کو سول

 ہاسپٹل سیالکوٹ پہنچایا گیا جہاں عمران مانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی

 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ملزم موقع سے فرار پولیس تھانہ کوٹلی سید میر نے نمائندہ

 پاکستان سید عارف حسین شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر

 دی گئی ہیں بہت جلد ملزم گرفتار کر لیا جائے گا قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے بعد پورے علاقے میں

 خوف کی فضا طاری



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری،

 سیالکوٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب عرصہ 20 سال سے اشتہاری ملزم  ذوالفقار علی کو   انٹرپول

 کی مدد سے بحرین سے  گرفتار کرلیا، ملزم تھانہ کینٹ میں قتل کے مقدمہ نمبر 74/04 میں سیالکوٹ پولیس کو

 مطلوب تھا جو بیرون ملک فرار ہو چکا تھا.


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر انچارج ایکسٹرادیشن سیل سب انسپکٹر نصیر احمد نے ریڈ

 وارنٹ جاری کراکے ملزم کو بذریعہ انٹرپول بحرین سے ڈی پورٹ کرواکے گرفتار کر لیا ہے. 


مظلوم کی دادرسی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلیے ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری ضروری ہے اس

 سلسلہ میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے

 جارہے ہیں. ڈی پی او محمد حسن اقبال








Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.