Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سیالکوٹ قلعہ پر رات کے وقت خواتین کا پیدل واک کرنا دشوار ہو گیا ۔نومولود گلوکار اپنی گلوکاری کے جوہر دکھانے لگے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سیالکوٹ قلعہ پر رات کے وقت خواتین کا پیدل واک کرنا دشوار ہو گیا ۔نومولود گلوکار اپنی گلوکاری کے جوہر دکھانے لگے ۔
سیالکوٹ کا تاریخی قلعہ جہاں رات کے وقت قریبی آبادی کی رہائشی خواتین خود کو محفوظ تصور کرتے ہوئے پیدل وال کرتی ہیں تاہم سیالکوٹ قلعہ جہاں تھانہ کوتوالی بھی موجود ہے اور اسی تھانہ سے چند قدم کے فاصلے پر نوجوانوں کے گروپ اپنی گلوکاری کے جوہر دکھاتے ہیں جس بنا پر خواتین کی اکثریت نے قلعہ پر واک کرنا چھوڑ دیا ہے عوامی حلقوں کا ڈی پی او سیالکوٹ سے مطالبہ ہے کہ اس پر کاروائی کی جائے۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سیالکوٹ میں تجاوزات کی بھرمار ہو چکی ہے بازاروں کے ساتھ ساتھ سکول کالجز بھی تجاوزات سے محفوظ نہ رہ سکے۔
تحصیل میونسپل کارپوریشن کی عدم دلچسپی کے باعث شہربکے تعلیمی اداروں کے باہر بھی تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔گورنمنٹ اسلامیہ کالج کے دونوں گیٹ کے اطراف میں تجاوزات مافیا نے دکانوں کے باہر کئی کئی فٹ تک سامان لگا رکھا ہے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کی مرمت یا دیگر کام کرنے کی وجہ سے گورنمنٹ کالج میں زیر تعلیم طالبات کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ کالج میں طالبات کو لینے آنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلز پر آنے والے افراد تجاوزات کے رش کی وجی سے مشکلات کا شکار ہوتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے موئثر اقدامات کئے جائیں۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ پسرور روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹرسائیکلوں کر ٹکر ۔حادثہ میں امجد نامی شہری موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ اسکی بیٹی اور ایک راہگیر زخمی ہوا جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد کو گولیاں مار دی گئی۔
تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ رام گڑھا میں معمولی تلخ کلامی پر ذیشان نے فیضان کو گولیاں مار دیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا
تھانہ کوٹلی امیر کے علاقہ چپراڑ میں زمین کے تنازع پر شان نے اپنے کزن عمران اور اسکی بیوی پر فائرنگ کر دی دونوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تھانہ پھلورہ کے علاقہ میں اللہ دتہ نامی شہری قتل۔اللہ دتہ نےنشے کے لئے بیوی سے رقم مانگی انکار پر بیوی اور ہمشیرہ پر پستول تان لیا اسی اثناء میں اسکے بھانجھے اصغر علی نے پستول چھیننے کی کوشش کی تو گولی چل گئی جس سے اللہ دتہ جانبحق ہو گیا پولیس مصروف تفتیش ہے.




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تھانہ ستراہ کے علاقہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس ملازمین پر تشدد کے واقعہ میں ملوث ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد
سوسائٹی کے گارڈز اور ملازمین نے 14 اگست کے دن ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی سے منع کرنے پر تھانہ ستراہ پولیس ملازمین پر حملہ کیا تھا وقوعہ کی بابت تھانہ ستراہ میں مقدمہ نمبر717/23 د ر ج ہے
ڈی پی او نے ڈی ایس پی ڈسکہ  کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے.
 پولیس نے واقعہ میں ملوث چاروں مرکزی ملزمان اکرام اللہ، محمد بلال، محمد رمضان اور شاہد عمران کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم جمشید نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے جسے بعد از منسوخی ضمانت گرفتار کیا جائے گا.
 پولسی نے گرفتار ملزمان کے قبضہ اسلحہ 2 عدد رائفلیں 223 بور  اور 1 عدد کلاشنکوف برآمد کر لی ہے.
واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ جاری ہیں.
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمیشہ شہریوں کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اپنے ہی محافظوں پر حملہ آور ہونے والے یونیفارم کا وقار مجروح کرنے والے غنڈہ عناصر  کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں. واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا.







سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سیالکوٹ سال 2023 /24 کے  منتخب ہونے والے ورکنگ جرنلسٹ اتحاد گروپ کے صدر عرفان گل، جنرل سیکرٹری، فاروق اعظم،  اور دیگر عہدیدران کے اعزاز نے نجی ہوٹل میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر قائد ورکنگ جنرلسٹ اتحاد گروپ انوار حسین باجوہ،حافظ عثمان اقبال، میاں ندیم، خضر شیخ،شہباز باجوہ، عظیم شہزاد،زبیر نت، مہر عابد، زاہد رشید، محمد عرفان، شاکر چودھری باز پوریا، سمت تقریب میں  صحافیوں اور سیاسی شخصیات کی کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر صدر عرفان گل کا کہنا تھا صحافی برادری عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے ہر فورم پر مثبت کردار ادا کرے گی ،اور صحافیوں کی فلاں بہبود کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔جنرل سیکرٹری فاروق اعظم کا کہنا تھا،ورکنگ اتحاد گروپ صحافیوں کے حقوق ترجمان جماعت ہے،جو نہ صرف مظلوموں کی آواز کو ارباب اختیار تک پہنچاتی ہے بلکہ اُن شکایات کے ازالہ کے لئے  اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے اس موقع پر بہترین انتظامات کرنے  منتظمین شکریہ ادا کیا





 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.