Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ڈسکہ روڈ پر ریسکیو اسٹیشن کے قریب کار کی سڑک کے کنارے فروٹ سٹال کو ٹکر میں چھ افراد زخمی ہوگئے، تیز رفتار کار ڈرائیور کی تیز رفتار ڈرائیونگ کی وجہ سے فروٹ سٹال کو بھی نقصان ہوا اور شدید زخمی ہونے والے محمد عاصم،





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سیالکوٹ سال 2023 /24 کے  منتخب ہونے والے ورکنگ جرنلسٹ اتحاد گروپ

 کے صدر عرفان گل، جنرل سیکرٹری، فاروق اعظم،  اور دیگر عہدیدران کے اعزاز نے نجی ہوٹل میں پرتکلف

 عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر قائد ورکنگ جنرلسٹ اتحاد گروپ انوار حسین باجوہ،حافظ عثمان اقبال،

 میاں ندیم، خضر شیخ،شہباز باجوہ، عظیم شہزاد،زبیر نت، مہر عابد، زاہد رشید، محمد عرفان، شاکر چودھری

 باز پوریا، سمت تقریب میں  صحافیوں اور سیاسی شخصیات کی کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر صدر

 عرفان گل کا کہنا تھا صحافی برادری عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے ہر فورم پر مثبت کردار ادا کرے

 گی ،اور صحافیوں کی فلاں بہبود کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔جنرل سیکرٹری فاروق اعظم

 کا کہنا تھا،ورکنگ اتحاد گروپ صحافیوں کے حقوق ترجمان جماعت ہے،جو نہ صرف مظلوموں کی آواز کو

 ارباب اختیار تک پہنچاتی ہے بلکہ اُن شکایات کے ازالہ کے لئے  اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے اس موقع پر

 بہترین انتظامات کرنے  منتظمین شکریہ ادا کیا



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 معروف عالم دین علامہ طیب مدنی نے کہا ہے کہ دین اسلام میں والدین کابلند مرتبہ و مقام ہے اور دو

 جہانوں کے لیے رحمت العالمین بن کر آنے والے رسول اللہ ﷺکا فرمان ہے کہ والدین تمہاری جنت بھی ہیں

 اگر ان کے ساتھ حُسن سلوک کرو اور تمہاری دوزخ بھی اگر ان کی نافرمانی کرو ۔ اللہ تعالیٰ والدین سے

 بہتر اور حسن سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے اور نبی کریم ﷺ نے متعدد مرتبہ فرمایا ہے کہ والدین کے

 سامنے اونچا مت بولو اور ان کی عزت و تعظیم کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی

 تحریک کے سٹی صدر محمد زوہیب قادری کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کی محفل پاک سے بطور

 مہمان خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی رہنما جماعت اہلسنت پاکستان قاری خضر حیات رضوی

 نے کہا کہ والدین کی عظمت و احترام اسلام نے بلند کر دیا ہے اور ان کی دعائیں دوجہانوں میں کامیابی کی

 ضمانت ہیں ۔ اسلام خوبصورت دین ہے اور ہ میں اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا چاہیے جب

 والدین دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو انسان کے لیے دعاوں کا خاص سلسلہ متاثر ہوتا ہے ۔ پاکستان

 سنی تحریک کے تحصیل صدر محمد خالد قادری اورضلعی پریس سیکرٹری اطلاعات و نشریات حافظ غلام

 عباس نے کہا کہ والدین کے ساتھ احسان اور حسن سلوک کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ انتہائی نیک

 سیرت اور نماز پنجگانہ کی عادی تھیں اور ان کی بخشش و مغفرت یقینی ہے ۔ علامہ شبیر احمد ،علامہ

 ریاض الدین صدیقی،پیر سید بلال امامی سید ساجد حسین بخاری قاری غلام مرتضی، محمد رضوان قادری

 شیخ عرفان قادری ناصر قادری سلیم قادری غلام دستگیر قادری شمس قادری مقدس قادری قاری عبدالرحمن

 ودیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے والدہ مرحومہ محمد ذوہیب قادری کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور

 والدین کی عظمت پر روشنی ڈالی.


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


چیئرمین گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکو ٹ غلام مصطفی چودھری نے کہا ہے کہ غیر

 قانونی طریقے سے بیرون ملک جانا کسی خطرے سے کم نہیں، اس لیے جو بھی ملک سے محنت مزدوری

 کرنے کے لیے باہر جانا چاہتا ہے وہ قانونی طریقہ اختیار کرے، خود بھی محفوظ رہے، خاندان بھی

 پریشانی سے بچے اور ملک بھی بدنامی سے بچ سکے۔ اس سلسلے میں شعور بیدار کرنے والی تنظیمیں

 مبارکباد کی مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک منڈاہر میں چاند تارا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر

 اہتمام آزادی شو میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان گلوز ایسوسی ایشن محمد اعجاز

 چودھری، رکن اینٹی ہیومن ٹریفکنگ اینڈ باؤنڈد لیبر مانیٹرنگ کمیٹی محکمہ محنت سیالکوٹ عبدالشکور

 مرزا ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیونٹی کنسرن اور صدر سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب زاہد حسین اور صدر

 فاؤنڈیشن عابد حسین خاکی بھی بطورخاص موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت بانی چاند تارا ویلفیئر فاؤنڈیشن

 محمد یونس چودھری نے کی۔ مہمان خصوصی غلام مصطفیٰ چودھری نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر دلی

 خوشی ہوئی ہے کہ چک منڈاہر کے نوجوانوں نے انسانی سمگلنگ کے خلاف ایک خوبصورت اور سبق

 آموز خاکہ پیش کر کے اہل دیہہ کو شعور دینے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا

 کہ اگر سیالکوٹ کے دونوں سرکاری ہسپتالوں میں کسی کو اچھی سروس نہ ملے تو وہ ان سے براہ راست

 رابطہ کریں تاکہ انکی داد رسی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیالکوٹ کے ان دونوں سرکاری

 ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔مہمان خاص  محمد اعجاز چودھری نے پیش کیے

 جانے والے ڈرامے کے معیار کو سراہا اور اپنے ادارے کی طرف سے چک منڈاہر کے مردو خواتین کو

 تربیتی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ عبدالشکور مرزا نے چک منڈاہر میں پیش کیے جانے والے خاکے

 میں پہلی بار خواتین کے حصہ لینے اور بڑی تعداد میں ٓزادی شو میں شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا اور

 بیسٹ نیشن آرگنائزیشن کی طرف سے چک منڈاہر میں آئی ٹی سینٹر کھولنے کا وعدہ کیا۔ محمد یونس

 چودھری نے اپنی تنظیم اور اسکی کارکردگی بیان کی اور سیالکوٹ سے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا

 کیا جبکہ محترمہ کنول عاقب نے چک منڈاہر میں خواتین کی بااختیاری کے حوالے سے کیے جانے والے

 اقدامات کا ذکر کیا اور اس ضرورت پر زور دیا کہ خواتین کی اہمیت کو تسلیم کیا جائے اور انہیں ترقی کے

 ترجیحی بنیادوں پر مواقع فراہم کیے جائیں۔ آزادی شو میں پیش کیے جانے والے خاکے میں عمران صدیق،

 عثمان نوید، آصف صدیق، ثاقب بھٹی، بابر، ذوہیب بھٹی، خضر بھٹی، عبداللہ بھٹی، شان، عارف، کیف،

 حیدر، حسن عباس پینٹر، محترمہ ندا اور محترمہ شیزا نے بھی پرفارم کیا۔ نواز خان، نوید بھٹی اور نوید

 مسیح بھٹی بھی اس موقع پر یہاں موجو دتھے۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عرف حسین شاہ 


 مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد بڑھ کر ساٹھ ہزار سات

 سو بارہ کیوسک ہوگئی اور عملہ کی پانی کی مانیٹرنگ جاری رہی، بھارت کی نگرانی میں دریائے چناب

 کے پانی میں اضافہ کیا گیا اور دو دریاؤں دریائے جموں توی کے پانی کی آمد دس ہزار چار سو اکیس

 کیوسک اور دریائے مناور توی دو ہزار تین سو بائیس کیوسک رہی اور دریائے چناب سے نکلنے والی دو

 نہروں یو سی سی نہر  تیرہ ہزار اسی کیوسک اور نہر مرالہ راوی لنک میں پانچ ہزار چار سو انیس

 کیوسک پانی رہا، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے دریائے چناب کا دورہ کیا اور پانی کی آمد

 کا جائزہ لیا، دریائے چناب اور دوسرے دریاؤں و دو نہروں میں پانی کی وجہ سے لاکھوں ایکٹر زرعی

 رقبے پر کاشت شدہ فصلوں کو پانی گانے میں کسانوں کو پریشانی کا سامنا رہا



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف  حسین شاہ


 ماڈل تھانہ سمبڑیال کے علاقہ فردوس پورہ میں دو مسلح ڈاکوں نے شہری سے پانچ لاکھ روپے چھین

 لئے، شباب احمد لاکھ روپے لے کر جارہا تھا جسے دو نامعلوم ڈاکوؤں نے آکر اسلحہ کی نوک پر خوفزدہ

 کرکے پانچ لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سمبڑیال کے گاؤں بلوچک ساہووالہ میں رزلٹ ناقص آنے پر لیاقت چیمہ کی بیٹی نے گلے میں پھندا ڈال کر

 خود کشی کر لی، لیاقت چیمہ کی بیٹی رضوانہ نے نامعلوم حالات میں دلبرداشتہ ہوکر کمرے میں اپنے گلے

 میں پھندہ بنا کر ڈال لیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی، واقعہ کے بعد اہل خانہ سوگوار ہوگئے، آخری

 رسومات جاری رہیں



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


ڈسکہ روڈ پر ریسکیو اسٹیشن کے قریب کار کی سڑک کے کنارے فروٹ سٹال کو ٹکر میں چھ افراد زخمی

 ہوگئے، تیز رفتار کار ڈرائیور کی تیز رفتار ڈرائیونگ کی وجہ سے فروٹ سٹال کو بھی نقصان ہوا اور شدید

 زخمی ہونے والے محمد عاصم، راشد، اکبر، ریاض سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو عملہ

 نے طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال داخل کروادیا، کار سوار ملزم فرار ہوگیا اور پولیس مصروف کاروائی رہی




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 چیئرمین و لیڈر لاہور چیمبر کالا باغ ڈیم رحمت اللہ جاوید نے وفد کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ

 انڈسٹری کا دورہ کرکے بزنس مینوں و برآمدکندگان سے ملاقاتیں کیں، وحید صندل، محمد جاوید اور ڈاکٹر

 نعمان و دیگر بزنس مینوں اور برآمدکندگان نے کالا باغ ڈیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، چیئرمین و

 لیڈر لاہور چیمبر کالا باغ ڈیم رحمت اللہ جاوید نے کہا کہ کالا باغ ڈیم اہمیت کا حامل ہے اور اس منصوبے پر

 بھرپور عمل جاری ہے




سیالکوٹ بیورو جیف سید عارف حسین شاہ


 رواں 22 اگست 2023 کو پورے شمالی کرہ ارض میں سال کا گرم ترین دن ہونے سے موسم گرم رہا اور

 سیالکوٹ اور مضافات میں بھی یہی صورتحال رہی، ہیٹ انڈیکس رات کو ہی 48 درجے پر ہوئی باوجود

 اسکے کہ آج کو بھی چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے، صبح 9 سے لے کر 12 بجے تک سخت ترین

 وقت ہوگا اور اس کے بعد 2 سے 5 بجے تک، کل بعد دوپہر یا رات گئے مقامی طور پر کچھ مقامات پر

 بارش ہوگی، سماجی کارکن محمد بابر اعوان کے مطابق گرمی اور حبس کی شدت میں کچھ حد تک کمی

 ضرور آئے گی لیکن ختم نہیں ہوگی، اس کے ستمبر میں بھی گرمی اور حبس بدستور جاری رہے گی لیکن

 اگست سے کم ہوگی اور راتیں قدرے بہتر ہونگی، ستمبر کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں تین چار دفعہ

 بارشیں ہونگی، تازہ ترین عالمی تجزیئے کے مطابق گرمی کی موجودہ لہر 21 ستمبر تک جاری رہے گی



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 34ٹینزیز کو سیل کر دیا ہے،

 مختلف علاقوں میں چلنے والے 34غیر قانونی منی پٹرول پمپس سیل کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر عدنان

 محمود اعوان نے کہا کہ پیمانہ پورا نہ ہونے پر متعدد پمپس پر ایک لاکھ 70ہزا ر روپے جرمانہ عائد کیا

 گیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ماحولیاتی مسائل کے پیش نظر ڈی او انوائرمنٹ وسیم احمد چیمہ کی قیادت

 میں ٹیم کو ٹینریز کی سخت چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے،ٹیم نے اب تک مجموعی طور پر 245ٹینریز

 مالکان کو ای پی اے ایکٹ 1997کے تحت نوٹس جاری کئے ہیں، 28ٹینرز مالکان کو ای پی او کے تحت

 ماحولیات کو محفوظ رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کیلئے نوٹس بھجوائے گئے ہیں جبکہ ماحولیاتی

 مسائل کیلئے قانون کے مطابق اقدامات نہ کرنے والی 34ٹینزیز کو سیل کیا جاچکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا

 کہ 16اگست سے منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے جس میں ابتک 34غیر قانونی منی

 پٹرول پمپس سیل کئے گئے ہیں اس دوران کار سرکار میں مداخلت کے واقعات بھی ہوئے جس پر چار

 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اے سی پسرور قمر محمود منج

 کی قیادت میں ٹیم نے کلاسوالہ اور سوکنونڈ  میں طارق سلیم فلنگ اسٹیشن، الخلیل پٹرولیم، عادل فلنگ

 اسٹیشن، عبدالحمید فلنگ اسٹیشن، ریاض آئیل ایجنسی اور نوشاہی فلنگ پیٹرول اسٹیشن کو چیک کیا اور

 پیمانہ پورا نہ ہونے پر ان کے مالکان پر ایک لاکھ ستر ہزار جرمانہ عائد کر دیااسی طرح شہر پسرور اور

 گردو نواح میں غیر قانونی تیل ایجنسیز کو محکمہ سول ڈیفنس سیالکوٹ کی تحویل میں دے دیا گیا



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سیالکوٹ کے سکولوں میں تدریس کا آغاز کر دیا گیا ہے، چیف ایگزیکٹو

 آفیسر ڈسٹر کٹ ایجوکیشن اتھارٹی معروف احمد، ڈی ای اوز، ڈی ڈی ای اوز، پرنسپلز و ہیڈز ٹیچرز نے

 طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہا جبکہ سٹوڈنٹس بھی اپنے ٹیچرز کے ساتھ ادب و احترام سے ملے۔ یکم

 جون سے شروع ہو نے والی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد21اگست کو طلبہ و طالبات جوش و خروش سے

 اپنے تعلیمی اداروں میں واپس پہنچے تھے، انتظامی سٹاف نے طلبہ و طالبات کی آمد سے قبل صفائی کا

 خصوصی انتظام کیا تھا، کمروں میں روشنی، پنکھوں کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ چھٹیوں کے بعد

 تعلیمی سیشن کا آغاز وطن عزیز کی ترقی و سلامتی، اساتذہ و طلبہ کی صحت و تندرستی سمیت خصوصی

 دعاؤں سے کیا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن معروف احمد نے اساتذہ کرام و طلبہ و طالبات کو ہدایت کی کہ

 چھٹیوں کے باعث رکے تعلیمی سلسلے کو اسی جوش و ولولے سے دوبارہ شروع کریں اور تمام کلاسز

 کے بہتر نتائج کیلئے بھرپور کوشش کریں




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال

 سیالکوٹ کی میں سہولیات بہتر بنانے کے منصوبے پر 39کروڑ روپے خرچ ہوں گے، حکومت پنجاب نے

 اس منصوبے کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی ہے پراجیکٹ کے تحت ڈی ایچ کیوہسپتال کی الیکٹرسٹی کی

 تمام وائرنگ کی تبدیلی، واٹر سپلائی کی بحالی، سیوریج کی اپ گریڈیشن، واش رومز کی تعمیر نواور فلور

 پر ٹائیلنگ کے علاوہ مرمت کی جائے گی جس سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے

 معیارمیں بہتری اس کے گی، انہوں نے گورنمنٹ علامہ اقبا ل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کے تفصیلی دورہ

 کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان، پرنسپل کے ایم

 ایس میڈیکل کالج ڈاکٹر عبدالستار، ایم ایس ڈاکٹر راناالیاس،چیئرمین بورڈ آف  مینجمنٹ خواجہ صفدر

 میڈیکل کالج  غلام مصطفی چوہدری، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالرؤف، ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ یاسر، ایس ڈی او

 بلڈنگ چودھری اعجازاور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل محسن علی ریاض بھی موجود تھے، کمشنر

 گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے ہسپتال کے اندر جگہ جگہ موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کے اسٹینڈز

 ختم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہسپتال کے اندر خالی پلاٹس کے اندر ایک جگہ پر تمام گاڑیوں اور موٹر

 سائیکلوں کو پارک کیا جائے، انہوں نے کہاکہ ٹراما سنٹر کیلئے الگ راستہ اور گیٹ تعمیر کیا جائے،

 کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے پرائیویٹ پبلک پارنٹر شپ کے تحت پیڈز بلاکس کی تعمیر اور ٹراما سنٹر میں

 50بستروں کی توسیع کے مجوزہ منصوبے کا بھی جائزہ لیا، قبل ازیں کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر

 شیرازی نے ٹراما سنٹر، نیورو سرجیکل، آرتھو سرجیکل میل /فی میل وارڈز، آئی سی یو، ایمرجینسی،

 آپریشنز تھیٹرز، میڈیسن اسٹورز، پیتھالوجی لیب اور انتظار گاہ کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی فراہم کی

 جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں ملنے والی طبی

 سہولیات کی بابت استفسار کیا، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو ہدایت کی کہ وہ

 ہسپتال کی ری ویمپنگ کے منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے ہسپتال ایک مرتبہ پھرتفصیلی دورہ کریں تاکہ

 ری ویمپنگ کے منصوبے کو حتمی شکل دیکر کام کا آغاز کیا جاسکے، کمشنر نے ٹراما سنٹر کے ساتھ

 مزید 50 بیڈز کی ایمرجینسی بیڈز کی سہولت کے اضافے کی بھی ہدایت کی، دریں اثناں کمشنر گوجرانوالہ

 ڈویژن نے ڈسکہ اور سمبڑیال میں روڈ ری ہیبلی ٹیشن پروگرام کے تحت سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کا

 بھی جائزہ لیا، کمشنر گوجرانوالہ نے ڈسکہ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور سیوریج کی اسکیم بنانے کی ہدایت

 کی، انہوں نے اے ڈسکہ کو ہدایت کی کہ وہ سول ہسپتال چوک میں 50فٹ روڈ کی فوری پی سی سی

 کروائیں




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.