Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ورکنگ جرنلسٹ اتحاد گروپ کے نو منتخب صدر عرفان گل اور جنرل سیکرٹری فاروق اعظم کی جانب سے میاں ندیم کو عمرہ کی سعادت حاصل




سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ورکنگ جرنلسٹ اتحاد گروپ کے نو منتخب صدر عرفان گل اور جنرل

 سیکرٹری فاروق اعظم کی جانب سے میاں ندیم کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی خوشی میں نجی ہوٹل

 میں  پرتکلف اعشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر گروپ لیڈر اتحاد گروپ انور حسین باجوہ ،

 محمد اشفاق، عثمان اقبال ، خضر شیخ ، احمد شیخ ، شہباز باجوہ ، ملک تنویر ، عارف حسین چودھری،مہر

 حسنین ، عظیم شہزاد ، عمر شیخ و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر صدر الیکٹرانک میڈیا  عرفان گل کا

 کہنا تھا کہ ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ رب تعالی کے گھر کی زیارت کر کے اپنے گناہ بخشوا کر

 اپنے نامہ اعمال میں نیکیوں میں اضافہ کر سکے یہ پروگرام اس خوش قسمت انسان کے اعزاز میں رکھا

 گیا ہے جو حال ہی میں مقدس مقام سے ہوکر ایا ہے اسی موقع پر جنرل سیکرٹری فاروق اعظم  کا کہنا تھا

 ورکنگ جنرل اتحاد گروپ ایک ایسی جماعت ہے جو اپنی صحافی برادری کی ہر خوشی میں بھرپور

 نمائندگی کرتی ہے، دوستوں کو عزت دینے سے ہی اللہ پاک ہماری عزت میں اضافہ کرتا ہے، اس موقع پر

 میاں ندیم نے عزت افزائی کرنے اور تکلف پروگرام منعقد کرنے پر  شکریہ ادا کیا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


سید رضوان علی شاہ المعروف گنجو شاہ سید انوار الحق المعروف ٹیڈا کا چھٹا سالانہ ختم ان کی رہائش گاہ

 کھروٹہ سیداں میں پڑھا گیا ختم شریف میں سیاسی سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں

 شرکت کی مرحومین کے لیے خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام

 عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر و جمیل عطا فرماے



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پر دھواں چھوڑنے والی پبلک ٹرانسپورٹ

 کے خلاف سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفر حیات کا کریک ڈاون،  لاری اڈہ سیالکوٹ پر محکمہ

 تحفظ ماحولیات کے ماہرین کی ٹیم کے ہمراہ بسوں، ویگنوں اور لوڈرز کے دھواں کو ڈیوائسسز سے چیک

 کیا اور مجوزہ حد سے زیادہ دھواں چھوڑنے والے گاڑیوں کو مجموعی طور پر 2لاکھ روپے سے زائد

 جرمانے کئے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفر حیات نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے

 والی گاڑیوں کو روڈ پر نہیں آنے دیا جائے گا، ڈرائیورز اور مالکان اپنے گاڑیوں کے انجن کا کام کروائیں ،

 اوور لورڈنگ سے اجتناب کریں، ٹائروں کی ہوائیں پوری رکھیں اور معیار ڈیزل اور موبل آئیل کا استعمال

 کریں اور مقررہ وقت پر انجمن آئیل اور فلٹر کو تبدیل کریں جس سے ایک تو یہ گاڑیاں دھواں نہیں چھوڑے

 گی بلکہ ایندھن کے استعمال میں بھی بچت ہوگی۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں سیالکوٹ کی لیدر انڈسٹری کا بڑا

 حصہ ہے، ایک بلین ڈالر سالانہ قیمتی زرمبادلہ کما کر دینے والی لیدر انڈسٹریز پاکستان میں خام مال کی

 وافر دستیابی اور ہنر مندوں کی بدولت بے پناہ ترقی کی صلاحیت رکھتی ہے اس کے لئے لازم ہے کہ چمڑا

 سازی کے صنعت کو بین الاقوامی ماحولیاتی قوانین اور معیار کے مطابق فروغ دیا جائے،محکمہ تحفظ

 ماحولیات پنجاب  سیالکوٹ ٹینری زون کی 400 ایکڑ اراضی کی خریداری کیلئے 30کروڑ روپے، پنجاب

 سمال انڈسٹری کارپوریشن نے گرڈ اسٹیشن ، نیچرل گیس 50کروڑ روپے جبکہ منسٹری آف کامرس

 پاکستان نے سول ورک اور انفراسٹرکچر کیلئے 1ارب 17کروڑ روپے سافٹ لون فراہم کئے۔اب تک حکومت

 کی جانب سے 2ارب  روپے ٹینری زون کے قیام کیلئے خرچ ہوچکے ہیں جس کا مقصد سیالکوٹ شہر میں

 آلودگی کا باعث بننے والے 280سے زائد ٹینریوں کو ٹینری زون میں منتقل کرنا ہے اور ایسا ماحول فراہم

 کرنا ہے جہان تیار ہونے والا چمڑا نیشنل و انٹر نیشنل انوائرمنٹل کوالٹی اسٹینڈرڈ کے مطابق ہو گا۔ ان

 خیالات کا اظہار انہوں نے آج سیالکوٹ ٹینری زون پراجیکٹ اور سیالکوٹ میں کام کرنے والی ٹینریوں کی

 ٹینری زون میں منتقلی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پراجیکٹ

 مینیجر ایس ٹی زیڈ محمد عاطف، ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات وسیم چیمہ اور انسپکٹر ماحولیات شاہد

 علی ڈوگر بھی موجود تھے۔ پراجیکٹ مینیجر محمد عاطف نے سیالکوٹ ٹینری زون پراجیکٹ پر تعمیراتی

 کام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پراجیکٹ کی باؤنڈری وال، مین گیٹ، سائیٹ آفس، اسٹورز،

 فلڈ پروٹیکشن بندھ، ڈوگری نالہ iiکی گنجائش میں اضافہ اور صفائی، زون کی پلاٹینگ  انٹرنل

 الیکٹریفیکیشن کا کام 100فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ روڈ 65فیصد، 21میگا واٹ گرڈ اسٹیشن پر کام کی

 پراگریس 40فیصد ہوچکی ہے ہائی ٹینشن اور لو ٹینشن ٹرانسمیشن کیلئے پولز لگائے جا چکے ہیں گرڈ

 اسٹیشن کنٹرول روم اور ٹرانسمیشن یارڈ کا سول ورک کام مکمل ہے، سیالکوٹ ٹینری زون میں اسٹرام

 واٹر اور ویسٹ واٹر کیلئے الگ الگ چینلز بھی تعمیر ہوچکے ہیں۔ ٹینری کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے

 اس پراجیکٹ کا سب سے اہم حصہ ٹینری سے نکلنے والا کیمیکل زدہ پانی کیلئے کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ

 پلانٹ  کا قیام ہے جس پر سول ورک جاری ہے ، سول اسٹرایکچر کہ تعمیر پر 39کروڑ روپے لاگت آئے گی

 جبکہ کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے الیکٹرومکینیکل ورکس پر 2.88یوایس ڈالر لاگت آئے گی۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.