Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

علاقے کے مستحق افراد کا حق ان کی دہلیز پر کام ہی ہماری پہچان ہے پاکستان مسلم لیگ نون کے ایم این اے چودری ارمغان سبحانی



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

 
علاقے کے مستحق افراد کا حق ان کی دہلیز پر کام ہی ہماری پہچان ہے 


پاکستان مسلم لیگ نون کے ایم این اے چودری ارمغان سبحانی ایم پی اے رانا عارف اقبال

 ہرناہ کے تعاون سے  شہزادہ سید خرم شاہ یو سی صدر کھروٹہ سیداں کی زیر قیادت

 بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیم مستحق افراد کی رجسٹریشن کے لیے اج کھروٹہ

 سیداں شاہ تاج مار کی پہنچ گئی اس موقع پر چوہدری شکیل احمد سید تنویر شاہ سابقہ

 کونسلر سید مہتاب شاہ سید کاظم رضا رضوی سید زین شاہ سید علی شاہ سید چن پیر شاہ

 چوہدری محمود خان چوہدری رشید چوہدری شمس لودھا گجر ٹاؤن سید سجاد شاہ سید

 عمران شاہ سید خشنور شاہ سید صابر سید صبور شاہ احسان الہی اور دیگر ان نے بے

 نظیر انکم سپورٹس پروگرام کی ٹیم کو ویلکم کیا اپ نے پورے حلقے کی خواتین کا بے

 نظیر انکم سپورٹس پروگرام میں اندراج کروایا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سابقہ کونسلر

 سید مہتاب شاہ نے سنبھالے جو فردا فردا خواتین کو بلاتے رہے سید تنویر شاہ صاحب نے

 تمام خواتین کا ڈیٹا لیا اور ایک ایک کر کے سب کا ڈیٹا اندراج کروایا ایک گھنٹہ کھانے کے

 وقفے کے بعد دوبارہ کام شروع کیا گیا جو تقریبا چار بجے کے بعد جا کر اختتام پذیر ہوا

 پورا دن حال سے پاکستان مسلم لیگ نون زندہ باد اور مقامی قیادت کے نعروں سے گونجتا

 رہا خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اتنی مہنگائی میں پاکستان مسلم لیگ نون

 کے ببر شیروں نے ہمارے لیے بہت بڑا کام کیا ہے ائندہ الیکشن میں ان کو انشاءاللہ ان کے

 کام کا صلہ ضرور دیں گی






سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی تھانہ  کینٹ  میں کھلی کچہری.


کھلی کچہری میں سرکل کے تمام ایس ایچ او صاحبان متعلقہ مقدمات کے تفتیشی


 افسران سنگین مقدمات کے مدعیان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. ڈی پی


 او نے شہریوں کی درخواستوں پر شکایات کا میرٹ کی بنیاد پر ازالہ کرنے کے لیے


 متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے.


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


بجلی کے بھاری بھر بلوں اور ٹیکسز کی وجہ سے پوری قوم ایک اجتماعی ڈپریشن سے گزر رہی 


اس ڈپریشن کو کچھ واپڈا کے ملازمین اسے کم کرنے کی بجائے اس میں ریڈنگ کی تریحوں کو اگے

 پیچھے کر کے مزید اضافہ کر رہے ہیں ریڈنگ تاریخ کو اگے پیچھے کرنے سے 170 یونٹ استعمال کرنے

 والے صارف کی یونٹ 200 سے اوپر چلی جاتی ہے اسی طرح بقایہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی یونٹیں

 وابڈا ملازمین کی غیر ذمہ داریوں کی وجہ سے بڑھ جاتی ہیں واپڈا ملازمین اپنے اقاؤں کا حکم مانتے

 ہوئے ٹارگٹ پورا کرنے کے چکر میں لوگوں کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اس کے علاوہ

 ایک ظلم اور بھی کیا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ صارفین کو بل صرف ایک دن کے نوٹس پر دیے جاتے ہیں بہت

 سے صارفین بل جمع نہیں کروا سکتے بل جمع نہ کروانے پر واپڈا ملازمین گھریلو میٹر کاٹ کر لے جاتے

 ہیں جس کی وجہ سے بہت سے صارفین کہ کنکشن کاٹ دیے جاتے ہیں اس کے بعد ایک نیا سلسلہ شروع

 ہو جاتا ہے صارفین کو چکر لگوا گلوا کر اتنا مجبور کر دیا جاتا ہے کہ واپڈا ملازمین کو رشوت دے کر میٹر

 واپس لیتا پڑاتا ہے اہل علاقہ نے نگران وزیراعظم چیئرمین واپڈا اور دیگر اعلی افسران سے بھاری بھر

 بلو اور ناجائز ٹیکسز پر فوری نظر ثانی کی اپیل کی ہے



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


سیالکوٹ کھروٹہ سیداں اور گردونواح میں واپڈا کی من مانیاں عروج پر، بجلی کی میٹر ریڈنگ ہفتہ دس دن

 لیٹ ہونے لگی انتہائی پریشان عوام کو مزید مشکلات میں ڈالا جا رہا ہے بھاری بھر بلوں کی وجہ سے

 لوگ خودکشیاں کرنے لگے میٹر ریڈروں کی بجائے چوکیداروں سے میٹروں کی ریڈنگ کروائی جاتی ہے

 ریڈنگ کی ڈیٹ کو اگے پیچھے کرنا انتہائی ظالم انا اقدام ہے 


 بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کی بھر مار سے عوام کی چیخیں نکل گئیں


 سیالکوٹ کھروٹہ سیداں اور گردونواح میں واپڈا کی من مانیاں عروج پر، بجلی کی میٹر ریڈنگ ہفتہ دس دن

 لیٹ ہونے لگی  جس کے باعث یونٹس کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافہ،

 جس پر صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا، تفصیلات کے محکمہ واپڈا نے بجلی کے بلوں میں بے پناہ

 اضافہ کر دیا ہے اور ٹیرف کی غیر منصفانہ تقسیم اوپر سے فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ، کئی دن لیٹ میٹر

 ریڈنگ اور ظالمانہ وجابرانہ ٹیکسوں کی بھر مار نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔غریب و پسے ہوئے

 طبقات کو جان کے لالے پڑ گئے ہیں۔ عوام کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے ۔اہل علاقہ نے وزیراعظم

 سےاپیل کی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، غیر منصفانہ ٹیرف، لیٹ میٹر ریڈنگ اور ظالمانہ وجابرانہ

 ٹیکسوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور عوام کوبجلی بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے

 جائیں پہلے ہی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اوپر سے بجلی کے بلوں میں اضافہ اور ٹیکس

 کی بھر مار نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے جس سے غریب کی زندگی گزرنا انتہائی مشکل میں

 مبتلا ہو چکی ہے۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 تحصیل سمڑیال میں حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف عوام سڑکوں پر

 نکل آئے جن میں زیادہ تر تعداد مزدور طبقہ کی تھی مظاہرین نے لاری اڈا سمبڑیال مین سیالکوٹ وزیرآباد

 روڈ بلاک کرکہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بلوں میں اضافی ٹیکسوں

 کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا مہنگائی کے ستائے عوام نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو دو وقت

 کی روٹی دیں یا یہ بجلی کے بل بھر یں مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے زائد ٹیکسوں کو واپس نہ لیا

 تو ہم احتجاج کا دائرہ کار بڑھا کر حکومتی ایوانوں تک لے جائیں گے


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


تحصیل سمڑیال میں عوامی مطالبے پر قادیانیوں کی جانب سے مسجد کی طرز پر بنائے گئے محراب کو مسمار کردیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق قادیانیوں نے محلہ کمہاراں سمبڑیال میں اپناایک عبادت خانہ بنایا ہواہے جہاں پرقادیانیوں

 نے خلاف قانون و آئین کئی دہائیوں سے اپنی عبادت گاہ میں مسلمانوں سے مشابہت اختیارکرنے اورسادہ لوح

 مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی غرض سے مسجد کی طرزپرمحراب بنارکھاتھا۔جس سے اس کی مماثلت مسجد

 سے ظاہر ہوتی تھی۔جبکہ قادیانی پاکستان میں قانونی اور آئینی طورپرمسجد سے مماثلت قائم کرتے ہوئے اپنی

 عبادت گاہ تعمیر کرنے کا حق نہیں رکھتے۔قادیانیوں کے اس فعل سے علاقہ بھر کے مسلمانوں میںعرصہ

 درازسے غم وغصہ پایا جاتا تھا۔ جس پر نقص امن و امان کے خدشہ کے پیش نظر عوامی مطالبے پر انتظامیہ

 نے آئین وقانون کی بالادستی کوقائم کرتے ہوئے مکمل طور پر مسمارکردیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے

 مسلمانوں کے دل جیت لینے والے اس احسن اقدام پر مسلمانوں میں ایک عجیب خوشی کی لہر دیکھی گئی ۔آئین

 وقانون کی بالادستی کوقائم کرنے پر دینی حلقوں سمیت وکلاء اور صحافی برادری سمیت مسلم برادری نے

 اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتازگوندل اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران کوخراج

 تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی تھانہ  صدر ڈسکہ میں کھلی کچہری


کھلی کچہری میں سرکل کے تمام ایس ایچ او صاحبان متعلقہ مقدمات کے تفتیشی افسران سنگین

 مقدمات کے مدعیان، اور علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی 


ڈی پی او نے مدعیان مقدمہ اور شہریوں کی شکایات سننے کے بعد  شکایات کا میرٹ کی بنیاد

 پر ازالہ کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے. فرائض میں غفلت

 برتنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کیے. 


 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق  پبلک سروس ڈلیوری نظام

 کی بہتری اور شہریوں کو باعزت طریقے سے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے لیے کھلی

 کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا .


 

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


پولیس لائنز سیالکوٹ میں میثاق سنٹر قائم ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کرسچن، ہندو ، سکھ کمیونٹی عمائدین کے ہمراہ افتتاح کیا

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کے مطابق  پولیس لائنز سیالکوٹ میثاق سینٹر  قائم کر دیا گیا ہے. 

میثاق سنٹر بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یک جہتی اور امن و اتحاد کے فروغ کیلئے کام کرے گا۔

سیالکوٹ میثاق سنٹر میں کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے پی سی ایس کوالیفائیڈ
 آفیسر کو انچارج تعینات کیا گیا ہے.

میثاق سنٹر کے افتتاح کی تقریب میں شامل کرسچن، ہندو، سکھ اور دیگر اقلیتی برادریوں کے نمائندگان نے
 بین المذاہب ہم آہنگی، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور پرامن معاشرے کے قیام کی جانب اٹھائے جانے
 والے اس شاندار اقدام کی خوب ستائش کی اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اور ڈی پی او سیالکوٹ کا
 شکریہ ادا کیا. 

اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس
 پیغمبر پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میثاق مدینہ کے عہد اور پاکستان کے قومی بیانیہ کی
 روشنی میں تمام شہریوں کے مساوی حقوق کو انتہائی اہمیت دیتی ہے-

ان حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے،میثاق سینٹر سیالکوٹ میں اقلیتوں خاص طور پر مسیحی برادری کا

 ترجیحی بنیادوں پرخیال رکھا جا ئے گا ۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کوفروغ
 دینے کے لیے پنجاب پولیس سیالکوٹ کی جانب سے قائم میثاق سینٹر میں غیر مسلم کمیونٹیز کے پولیس
 سے متعلق مسائل کے ترجیحی بنیادوں پرحل کے لئے خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا.




خود کشی نہ کریں 
15پر کال کریں!
ڈی پی او لیہ اسدالرحمن کا 15 کال پر فوری ایکشن،  شہری نے اطلاع دی کہ اس کے بچے کچھ دن سےبھوکے ہیں اور کھانے کو کچھ نہیں زندگی سے تنگ ہوں، ڈی پی او لیہ نےمعاملے کی حساسیت کو دیکھتےہوئےراشن لیااور اس کےگھر پہنچ گئے اور اسکو حوصلہ دیا۔اور کہا پورے ضلع میں کوئی بھی بندہ گر مجبور ہو تو خودکشی کے بجائے ہمیں کال کریں ہم مدد کو پہنچیں گے۔
تمام اضلاع کے حکمرانوں کو صاحب حثیت لوگوں کو عوام کی مدد کے لیے اس طرح آگے آنا چاہیے



سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سمبڑیال میں جرائم پیشہ عناصر کی کاروائیوں کا سلسلہ پورے زور و شور سے جاری  ہے .اس حوالے سے شہری خاصی عدم تحفظ کا شکار ہیں , اور شنوائی نہ ہونے پر اعلی حکام کی طرف دیکھتے ہوئے نظر آتے ہیں گزشتہ چند روز میں تحصیل سمبڑیال میں جو چوری دکیٹی اور راہزنی کی ایک نئی لہر کا آغار ہوا ہے تحصیل بھر میں مختلف شہری اپنی نقدی , مال و متاع اور خصوصا بائیکس سے ہاتھ دوھ بیٹھے ہیں .
 سمبڑیال میں سینکروں شہری ہیں  پولیسنگ کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ہر روز ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اور مطالبہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ ڈی پی او سیالکوٹ محمد احس اقبال اور ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن کی جگہ فی الفور کوئی قابل اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے والے افسران کو لگایا جائے تا کہ عوام کے مال و جان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے.


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.