Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل انضمام الحق کی نماز جنازہ سیالکوٹ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ میں شہید کے بھائی سب انسپکٹر اعجاز الحق ساہی


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 گوجرانوالہ سے سیالکوٹ مہمان آئے دو لڑکے ساہووالہ ایم آر کینال میں چرچ برج کے قریب نہاتے ہوئے

 ڈوب گئے جن کی نعشوں کی تلاش جاری رہی، سماجی کارکن محمد بشیر قادر کے مطابق دو بچے گیارہ سالہ

 ہاشم اور 14سالہ طلحہ گوجرانوالہ سے مہمان آئے اور نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں جانے کہ باعث

 ڈوب گئے، ریسکیو کی امداد کاروائیاں جاری رہیں، بچوں کا تعلق سٹیلائٹ ٹاون گوجرانوالہ سے تھا اور

 ساہووالہ اپنے ننیال میں  مہمان آئے ہوئے تھے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 پسرور کے محلہ مسلم کالونی رحمان پورہ میں 26 سال پرانے گورنمنٹ پرائمری سکول میں آج تک بجلی

 کی سہولت نہ ہونے کے باوجود طالب علم حصول تعلیم میں مصروف ہیں، سرکاری سکول میں بجلی نہ

 ہونے کی وجہ سے زیر تعلیم سینکڑوں طالب علموں اور ٹیچروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے اور

 سینکڑوں درخواستیں دینے کے باوجود بجلی کا کنکشن جاری نہ کیا گیا، شہری محمد طاہر تبسم کے مطابق

 سرکاری سکول میں 26 سال سے بجلی نہ ہونا ظلم ہے جس کے بارے فوری توجہ دے کر بجلی کا کنکشن

 لگوایا جائے، سرکاری سکول کے طالب علموں اور ٹیچروں نے حصول تعلیم میں جدوجہد کی لیکن بجلی کا

 کنکشن نہ ہونے سے یہ پریشان رہے، شہریوں محمد خلیل الرحمٰن، تنویر احمد، محمد نوید اقبال اور

 چوہدری شجاعت احمد نے سرکاری سکول میں 26 سالوں میں بجلی کا کنکشن نہ ہونے پر تشویش کا اظہار

 کرتے ہوئے سکول میں فوری کنکشن لگوانے کا مطالبہ کیا

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


بھارت کے زیر کنٹرول مقبوضہ کشمیر سے آئے دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 63

 ہزار پانچ سو اڑتالیس کیوسک رہی اور دریائے چناب میں شامل ہونے والے دو دریاؤں دریائے مناور توی

 دو ہزار چھ سو باون کیوسک اور جموں توی کا دس ہزار تین سو چھبیس کیوسک رہا، دو نہروں یو سی

 سی نہر  تیرہ ہزار انیس کیوسک اور نہر مرالہ راوی لنک میں پانچ ہزار سات سو چھ کیوسک پانی رہا،

 سماجی کارکن محمد نصیر احمد کے مطابق دریائے چناب، دو دریاؤں اور دو نہروں کے پانی کی وجہ سے

 لاکھوں ایکٹر زرعی رقبے پر کاشت شدہ فصلوں کو اضافی پانی سے نقصان پہنچا ہے جس کے بارے

 انتظامیہ توجہ دے، ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی کی آمد میں اضافہ ہوا اور دریائے چناب کے

 پانی کی عملہ کی مانیٹرنگ جاری رہی، دریائے چناب، دو دریاؤں اور نہروں کے پانی کی رپورٹس ضلعی

 انتظامیہ نے اعلی حکام کو بھجوادی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے مقبوضہ کشمیر سے

 آنے والے دریائے چناب، دو دریاؤں جموں توی اور مناور توی و نہروں کا جائزہ لے کر پانی بارے

 تفصیلات حاصل کیں

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ کے محلہ حاجی پورہ میں 60 سالہ بزرگ نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر پیٹرول چھڑک کر خود کو

 آگ لگالی جسے تشویشناک میں طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاریخی مہنگائی سے تنگ آ

 کر بزرگ شخص نواز نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس سے اس کی حالت تشویشناک ہوئی اور اسے

 طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے علاج معالجہ کیا اور طبی امداد دی گئی،

 محمد نوید کے مطابق سیالکوٹ میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے شدید جھلس جانے والے نواز کو

 تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کیا گیا جہاں طبی امداد دی گئی



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


بجلی کے بلوں میں ہوشرباء اضافے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے وکلاء نے کچہری

 چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر بجلی بلوں میں اضافے کی مذمت کی، صدر بار مقصود

 بھٹی، سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ چودھری اسماعیل گجر، سابق صدر بار شاہد میر

 ایڈووکیٹ، اور دوسرے وکلاء نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ آفس کے باہر احتجاج کے دوران گیپکو حکام کے

 خلاف سخت الفاظ میں نعرے بازی کی، وکلاء نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کی قیمتوں میں

 اضافہ سے بدحالی کا شکار عوام ذلیل و خوار ہوگئی، بجلی کے بلوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس

 لینے کا مطالبہ کیا



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے شہید پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد احمد چیمہ کے گھر جاکر

 ورثاء سے ملاقات کرکے شہید کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، ڈی پی او محمد حسن

 اقبال نے کہا کہ چند روز قبل اشتہاری ملزمان کے خلاف مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب

 انسپکٹر شہزاد احمد چیمہ شہید ہوئے اور شہید کی شہادت کی وجہ سے پولیس کا وقار بلند ہوا ہے، انہوں

 نے مزید کہا کہ شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد احمد چیمہ کے بہادری والے کردار نے پولیس کا وقار

 بلند کیا ہے، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ورثاء کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


پاکستان سنی تحریک تحصیل سیالکوٹ کے صدر محمد خالد قادری نے کہا ہے کہ اسلام امن پسند اور تمام

 مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے ۔ مذہبی انتشار پھیلانے والے معاشرے میں بد امنی چاہتے ہیں ۔ قانون

 کی حکمرانی کو قائم رکھتے ہوئے امن کو برباد کرنے والوں کیخلاف پولیس اور دیگر ادارے فوری

 کارروائی کریں ۔ کھروٹہ سیداں میں گزشتہ ایک سال سے مسلمانوں اور عیسائیوں کے مابین مذہبی فسادات

 کو فروغ دینے کی مذموم سازش ہو رہی ہے ۔ اہلیان کھروٹہ سیداں نے پاکستان سنی تحریک کو بتایا ہے کہ

 قرآن پاک اور اسلام کی توہین کرتے ہوئے مختلف تحریریں جگہ جگہ پھینکی جاتی ہیں جس سے مذہبی

 منافرت اور انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھروٹہ سیداں میں پاکستان سنی

 تحریک کے سٹی صدر محمد زوہیب قادری ،ضلعی پریس سیکرٹری حافظ غلام عباس،تحصیل رابط کمیٹی

 ممبران چوہدری قمر ہنجرا، محمد رضوان قادری سٹی، رابط کمیٹی ممبر شیخ محمد عرفان قادری، صحافی

 سید عارف حسین شاہ ،سید جواد علی شاہ، سید احسن علی شاہ،سید فرقان علی ویگر کے ہمراہ خصوصی

 مشاورتی نشست کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ پاکستان سنی تحریک کے رہنماوں نے بتایا کہ

 ڈی پی او سیالکوٹ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو اس سلسلہ میں سید جواد علی کی مدعیت میں تحریری

 درخواست دیدی گئی ہے تاکہ ملزمان کیخلاف کارروائی کر کے ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے ۔

 اہلیان کھروٹہ سیداں نے بھی ڈی پی او سیالکوٹ سے اپیل کی ہے کہ فوری ایکشن لیا جائے تاکہ لوگوں

 کے مذہبی جذبات مجروح نہ ہوں اور کوئی مذہبی دنگا فساد پیدا نہ ہو سکے ۔ دوسری طرف پولیس تھانہ

 کوٹلی لوہاراں نے نامعلوم ملزمان کیخلاف گستاخانہ تحریریں پھینکنے کیخلاف مختلف دفعات کے تحت

 مقدمہ درج کر لیا ہے ۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سیالکوٹ : شہید کانسٹیبل انضمام الحق کی نماز جنازہ پولیس لائنز سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی. ترجمان پولیس 
سیالکوٹ :نماز جنازہ میں  ڈی پی او محمد حسن اقبال ، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود، اعلیٰ فوجی و پولیس افسران ، وکلاء اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت. ترجمان پولیس 
سیالکوٹ :شہید کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ   پولیس لائنز لایا گیا. ترجمان پولیس
سیالکوٹ : راستہ میں شہریوں نے فرض کی خاطر جان قربان کرنے والے شیر جوان کا شایان شان استقبال کیا. ترجمان پولیس 
سیالکوٹ :شہر کے  اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر شہید کے قافلے پر بھرپور گل پاشی کی گئی جبکہ پولیس کے افسران و جوانوں نے شہید کو سلامی پیش کی. ترجمان پولیس
سیالکوٹ : ڈی پی او ، ڈی سی و فوجی اعلیٰ افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی. ترجمان پولیس
سیالکوٹ :پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی  شہید کی بلندی درجات کیلیے دعا کی گئی. ترجمان پولیس
سیالکوٹ :ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے شہید انضمام الحق کے بھائی اور والد سے ملاقات کی اور ان کی دھاڑس بندھائی . ترجمان پولیس
سیالکوٹ :پولیس کے بہادر سپوت انضمام الحق کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی. ڈی پی او 
سیالکوٹ : واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا. ڈی پی او 
سیالکوٹ : پوری قوم شہداء اور ان کی فیملیز کی قرضدار ہے شہید کے ورثاء کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا. ڈی پی او
سیالکوٹ : نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی تدفین کیلیے آبائی گاؤں دھیدووالی روانہ کر دیا گیا. ترجمان پولیس


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل انضمام الحق کی نماز جنازہ سیالکوٹ پولیس لائن میں ادا کی

 گئی۔ شہید کی نماز جنازہ میں شہید کے بھائی سب انسپکٹر اعجاز الحق ساہی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان

 محمود اعوان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مقصود بھٹی کے علاوہ

 افواج پاکستان کے افسران، جوڈیشری کے مقامی حکام، وکلاء، پولیس، شہید ورثاء سمیت مختلف شعبہ

 ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شہید کانسٹیبل کا جسد خاکی پولیس

 پروٹوکول کے ساتھ پولیس لائن لایا گیا راستے میں پولیس کے جوانوں نے ایمبولینس پر پھولوں کی پتیاں

 نچھاور کیں اور کلمہ شہادت  صدائیں گونجتی رہیں اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

 جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشک بار تھی۔ شہید کے جنازے کو ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، فوجی افسران نے

 بھی کاندھا دیا اور شہید کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے،

 آئین شہید کانسٹیبل  انضمام الحق نے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ایک

 شہادت کے بعد ایک شہادت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پولیس کے جوان عوام الناس کے عزت،جان و

 مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جان تک کو قربان کرنے سے دریغ نہیں کررہے۔ جنازے بعد شہید کا ان کے

 آبائی قبرستان دھیدووالی  میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو گارڈ آف

 آنر پیش کیا۔









سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ لیدر مصنوعات کی ایکسپورٹ کے لئے عالمی تقاضوں اور

 ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کیلئے ٹینرز کی ٹینریز زون منتقلی ناگزیر ہے، سیالکوٹ میں اس کاروبار

 سے وابستہ ٹینرز مالکان کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں اور انہیں ٹینریز زون میں شفٹنگ کیلئے روڈ

 میپ بھی دیدیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن عاصم جاوید

 کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ٹینرز ایسویسی ایشن کے نمائندوں اور سرکاری افسران نے

 اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ تمام ٹینریز مالکان کے لئے لازمی ہوگا

 کہ وہ اپنے واجبات ادا کرکے 30ستمبر 2023تک پلاٹ کا قبضہ حاصل کریں، دسمبر تک بلڈنگ کی گراؤنڈ

 فلور کا چھت ڈالنا ضروری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب، وزارت انڈسٹریز سے سفارش کی جائے

 گی کہ ایک با اختیار پراجیکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی بنائی جائے جو روڈ میپ کی خلاف ورزی کرنے والوں

 کے کیسز کا جائزہ لے گی اور قانونی لوازمات پورے کرکے انکے پلاٹس منسوخ کر دیے جائیں گے۔ ایم ڈی

 پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن عاصم جاوید نے کہا کہ انکا ادارہ اضافی خریدی گئی 25ایکٹر اراضی کی

 ڈویلپمنٹ کے لئے تیار ہے، متعلقہ افسران متاثرین کی فہرست تیار کریں یہ پلاٹس انہیں دیے جائیں گے،

 جن مالکان کے پلاٹس منسوخ ہونگے ان پلاٹس کو بھی پول میں شامل کر لیا جائے گا اور میرٹ پر متبادل

 افراد کو فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹینریز زون میں دیگر سہولیات کی فراہمی

 کے ساتھ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب ایک ماہ میں مکمل ہو جائے گی جس کے بعد اسکو آزمائشی طور

 پر چلانے کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ٹینریز ایسویسی ایشن کے وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹینرز کی

 منتقلی کیلئے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


عامر سعید گوندل جنرل سیکرٹری پیغام یونین محکمہ وابڈا گیپکو


 عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے گاؤں پڈال پہچنے پر عزیز و اقارب اور دوستوں نے عامر سعید

 گوندل اور ان کی فیملی کا پرت پاک استقبال کیا اور عمرے کی مبارک دی پیغام یونین سرکل سیالکوٹ کے

 تمام عہدے داروں اور ممبران نے عامر سعید گوندل کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے

 ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا








 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.