Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب، مناور توی اور جموں توی کے ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی مجموعی آمد 45 ہزار پانچ سو اکتالیس کیوسک رہی اور عملہ مانیٹرنگ میں مصروف رہا،



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 چیئرمین انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان (آئی پی او)فرخ عامل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ

 چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا، ان کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر آئی پی او انجم رضا اور ڈپٹی

 ڈائریکٹر ام سلمیٰ شامل تھے، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایس سی سی آئی)عبدالغفور

 ملک نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا، انہوں نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے چیئرمین ٹی او اور ان کی ٹیم

 کو چیمبر آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ چیمبر کی دعوت پر یہاں تشریف لائے

 اور آئی پی او سے متعلقہ مسائل پر براہ راست تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کیا، سینئر نائب صدر

 سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز وہب جہانگیر سمیت ایگزیکٹو رکن خرم اسلم بٹ، ایگزیکٹو رکن

 شہباز صائم، ایگزیکٹو رکن لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ اور اراکین چیمبر کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی،

 صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عبدالغفور ملک نے معزز مہمانوں کو سیالکوٹ سے متعلق

 بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہر  ملک  کا اہم برآمدی شہر ہے جو بین الاقوامی معیار کی مصنوعات برآمد

 کر کے نہ صرف پوری دنیا میں وطن عزیز  کا نام روشن کیے ہوئے ہے بلکہ اس حاصل ہونے والا قیمتی

 زرمبادلہ (2.5 ارب امریکی ڈالر ) ملکی معیشت کو مستحکم  کرنے میں  اہم کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے

 کہا کہ سیالکوٹ چیمبر پاکستان کی واحد ٹریڈ آرگنائزیشن ہے جس نے فروغ برآمدات کے ساتھ ساتھ شہر

 کو سنوارنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت ایک نئے کلچر کو جنم دیا اور کروڑوں روپے کی لاگت سے کئی

 اہم سماجی و کاروباری منصوبے جن میں سیالکوٹ ڈرائی پورٹ، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ، بلا سود

 قرضوں کی فراہمی کیلئے خود کفالت روزگار ٹرسٹ اور ایئر سیال سمیت دیگر کئی اہم ترقیاتی منصوبے

 انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل کئے، جس کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے اس  چیمبر کو

 ڈویلپمنٹ لیڈرشپ ایوارڈ جیسے اہم اعزاز سے بھی نوازا  گیا، صدر چیمبر نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی

 جانب سے یہ ایوارڈ ان سماجی اداروں  اور آرگنائزیشنز کو دیا جاتا ہے جو اپنے وسائل ملک کی

 تعمیروترقی کیلئے خرچ کرتے ہیں، چیئرمین آئی پی او فرخ عامل نے اراکین چیمبر سمیت دیگر شرکاء سے

 اظہار خیال کیا اور پریزنٹیشن دیتے ہوئے ٹریڈ مارکس، کاپی رائٹس، برانڈ، پیٹنٹ اور آئی پی انفورسمنٹ

 کے حوالے سے اہم معلومات شیئر کیں، انہوں نے شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دیئے اور درپیش

 مسائل کی ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی بھی کرائی



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے گاؤں کھروٹہ سیداں میں سید جواد علی کی درخواست پر مسلمانوں اور

 مسیحیوں میں مذہبی فسادات پھیلانے کی سازشیں کرنے والے ملزمان کے خلاف دہشت گردی دفعات کے

 تحت مقدمہ درج کرلیا، ڈی ایس پی صدر سرکل صابر حسین چھٹہ کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کیا

 جائے گا کیونکہ مسلمانوں اور مسیحیوں کے درمیان تنازعات کیلئے ملزمان نے فسادات کئے ہیں


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 لاہور ہاٸیکورٹ نے سیالکوٹ سمیت پنجاب بھر میں 53 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سپیشل کورٹس کے

 ججز کے تبادلے کر دئیے، ڈسٹرکٹ اینڈ  سیشن جج ڈاکٹر محمد اقبال کا تبادلہ سیالکوٹ کر دیا گیا جبکہ

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی شوکت کمال کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال تعینات کیا گیا اور لاہور،

 سرگودھا، لیہ، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، قصور اور دوسرے اضلاع میں دوسرے ججوں کے تبادلے بھی

 جاری کئے گئے،رجسٹرار لاہور ہاٸیکورٹ عرفان احمد سعید نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 بجلی کے بل، پٹرول، گیس اور مہنگائی کے خلاف سیالکوٹ میں 2 ستمبر کو احتجاج کیا جائے گا،مرکزی

 انجمن تاجران سیالکوٹ کے صدر حاجی غلام مجتبی مہر نے کہا کہ شٹرڈاؤن ہڑتال کے دوران تاجر اور

 شہری بھرپور احتجاج کرکے بجلی کے بل، پٹرول، گیس اور مہنگائی کی مذمت کریں گے، انہوں نے بھرپور

 احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ تمام تاجر اور شہری نعرے بازی کریں گے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 قصبہ چونڈہ میں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے

 حکومت کے خلاف نعرے بازی کردی، تحصیل پسرور کے قدیم قصبہ چونڈہ میں بجلی کے بلوں میں اضافی

 ٹیکسز کے خلاف موبائل ایسوسی ایشن چونڈہ کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، بجلی بلوں

 کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرے میں شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے اور بجلی کے بل پھاڑ دئیے،

 بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے پر شہری الصبح سڑکوں پر نکل پڑے اور 300 یونٹس تک بجلی کی

 قیمت پانچ روپے یونٹ کرنے کا مطالبہ کیا، احتجاجی مظاہرہ میں وکلاء صحافیوں، تاجر اور سول سوسائٹی

 کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت خلاف نعرے بازی کی، سماجی کارکن محمد بختاور علی کے

 مطابق بجلی سستی نہ کی گئی تو بل جمع نہیں کروائے جائیں گے اور موجودہ حکومت نے مہنگائی کے

 ساتھ بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس شامل کر کے ہمیں خود کشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے، گزشتہ

 دو ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں بلا وجہ اضافہ کیا گیا جسے اہل علاقہ نے کسی صورت قابل قبول نہیں کا

 اعلان کیا، تاجر محمد اکبر راشد کے مطابق بجلی بند رہنا معمول بن چکا ہے اور لاکھوں روپے میں بل

 آجاتے ہیں جس سے پیٹ پالنا دشوار ہو چکا ہے اس لئے حکومت سے فوری طور پر نوٹس لے کر بجلی

 کی اضافی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، موبائل ایسوسی ایشن چونڈہ کی جانب بڑا احتجاج

 ریکارڈ کروایا گیا اور شہریوں نے پلے کارڈز اور فلیکسز اٹھا رکھی تھی



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب، مناور توی اور جموں توی کے ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی

 مجموعی آمد 45 ہزار پانچ سو اکتالیس کیوسک رہی اور عملہ مانیٹرنگ میں مصروف رہا، ہیڈمرالہ پر

 دریائے چناب کے پانی کا ڈسچارج 22 ہزار دو سو اٹھارہ کیوسک رہا، دریائے چناب کے اپنے پانی کی آمد

 36 ہزار پانچ سو چار کیوسک، دریائے جموں توی کے پانی سات ہزار ایک سو پچانوے کیوسک اور

 دریائے مناور توی کے پانی کی آمد اٹھارہ سو بیالیس کیوسک رہی، دریائے چناب سے نکلنے والی دو

 نہروں یوسی سی نہر  13323 کیوسک اور نہر مرالہ راوی لنک  دس ہزار کیوسک رہی، ڈپٹی کمشنر

 سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے افسران کے ہمراہ دریائے چناب اور دوسرے دریاؤں و دونوں نہروں کے

 پانی کا جائزہ لیا اور عملہ کو دریاؤں اور نہروں کے پانی کی مانیٹرنگ رپورٹس حکومت کو بھجوانے کی

 ہدایات کیں، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا کہ دریائے چناب اور دوسرے دریاؤں و

 دونوں نہروں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 چیئرمین آئی پی او فرخ عامل نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں اور پراپرٹی سمیت ہر شعبہ میں

 محنت کی جارہی ہے، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آڈیٹوریم میں صدر سیالکوٹ چیمبر آف

 کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور کی صدارت میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آئی پی او

 فرخ عامل نے مزید کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں محنت و جدوجہد کرنے والے کامیاب ہوئے ہیں، انہوں

 نے اہم اطلاعات ٹریڈ مارک، کاپی رائٹس، برینڈ، پیٹنٹ اور آئی پی انفورسمنٹس اہم معلومات سے شرکاء کو

 آگاہ کیا، بزنس مینوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی او کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال کی سربراہی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف ریلوے روڈ پر گرینڈ

 اپریشن کیا گیا، آپریشن میں میونسپل کارپوریشن کے سی او ملک اعجاز اور انچارج انکروچمنٹ بلوخان

 وعملہ انفورسمنٹ انسپکٹر عظیم شاہ نے حصہ لیا، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کی ہدایت کے مطابق

 سیالکوٹ کی مختلف شاہراہوں پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہا، ریلوے روڈ پر میونسیپل

 کارپوریشن کے انچارج بلو خان اور انفورسمنٹ انسپکٹر عظیم شاہ نے اپنے عملہ کے ہمراہ ناجائز

 تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور پختہ تھرے اور شیڈ توڑ دیئے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


پاک فزیو ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے رائے پور گوپال پور میں ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ فزیوتھراپی

 کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تجربہ کا ڈاکٹرز نے شرکت کی اور لوگوں کو فری چیک اپ کی سہولت

 مہیا کی اور فری ادویات لوگوں کو فراہم کی گئیں اس موقع پر صدر پاک فزیو ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر عباس

 نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں ہم انسانیت کی خدمت کے لیے

 ہمیشہ اسی طرح اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے اور مہنگائی کے اس دور میں اسی طرح کے میڈیکل

 کیمپس کا انعقاد کرتے رہیں گے تاکہ ہر خاص و عام اپنے علاج کو یقینی بنا سکے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سیالکوٹ میں رواں ماہ کے دوران 832دکانداروں کو گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری  کی پاداش میں

 35لاکھ90ہزار روپے جرمانے کئے گئے ، 47 افراد کے خلاف پرائس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروائے

 گئے،68دکانوں کو سربمہر کرنے کے علاوہ 155افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی

 کمشنر جنرل سیالکوٹ سید اسد رضا کاظمی نے اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس کے اجلاس سے

 خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ فیصل احمد، اسسٹنٹ

 کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز، سیکرٹری پرائس کنٹرول کمیٹی راشدہ بتول سمیت تمام اسپیشل پرائس

 مجسٹریٹ نے اجلاس میں شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا کہ ماہ اگست

 میں ضلع سیالکوٹ پرائس انسپکشن کے اعتبار سے صوبہ بھر میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

 بہترین کارکردگی حامل ایس پی ایم کو تعریفی سند عطا کی جائے گی اور اسی طرح مطلوبہ اہداف کو حاصل

 نہ کر پانے والے ایس پی ایم کا محاسبہ بھی کیاجائے گا۔ انہوں نے اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کو ہدایت کی

 کہ وہ جرمانے اور ایف آئی آرز کا اندراج کرتے والے دکاندار مالی پوزیشن اور سیل کو ملحوظ خاطر رکھیں

 اور بہت چھوٹی دکانوں کی پرائس انسپکشن ضرور کریں لیکن ان کے خلاف کارروائی کرتے وقت ان کو

 مشکلات کا ادارک ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بڑی کریانہ شاپس اور اسٹورز پر ڈی سی ریٹ والی دالوں

 کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے اراکین  کا ضلع سیالکوٹ میں امن و امان

 کی فضا کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ایک دوسرے کے عقائد کا

 احترام کرتے ہیں اور مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرتے ہیں جس پر انتظامیہ اور پولیس ان کی شکر

 گذار ہے۔ یہ بات انہوں نے بسلسلہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی

 کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی،

 اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ فیصل احمد ، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن

 ممتاز، انچارج سیکیورٹی حافظ سعید، کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، مولانا ایوب خان،

 حافظ عبدالغفار، مفتی کفایت اللہ شاکر، مولانا نسیم عباس، ظفر عباس، سید نجم الحسن گیلانی، ایوب اوپل،

 ماسٹر فیض، حافظ نیاز الازہری، مولانا اقبال گھمن، حافظ عابد شیخ، حافظ غلام محی الدین،چیف آفیسر ملک

 اعجاز، ڈی او سول ڈیفنس محمد خالد ، ڈاکٹر وسیم مرزا اور ڈاکٹر شکیل احمد کے علاؤہ متعلقہ محکموں

 کے مقامی حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام

 کے سلسلہ میں روائتی و قدیمی جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک،  صفائی ستھرائی ، اسٹریٹ لائٹس سمیت

 دیگر انتظامی امور کی انجام دہی کے سلسلہ میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں جبکہ پولیس

 جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی کور فراہم کرے گی۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)فیصل بینک لمیٹڈیوسف حسین، مفتی محمد نجیب خان ،  ہیڈ کمرشل

 بینکنگ اینڈ ایس ایم ای الطاف حسین ثاقب نے   اپنی ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ

 انڈسٹریز کا دورہ کیا اوراسلامی بینکاری بارے منعقدہ سیمینار میں اہم معلومات کا تبادلہ کیا۔ صدر سیالکوٹ

 چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایس سی سی آئی)عبدالغفور ملک نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں

 نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)فیصل بینک لمیٹڈیوسف حسین اور

 ان کی ٹیم کو   چیمبر آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ   چیمبر  کی دعوت پر یہاں

 تشریف لائے اور اسلامی بینکاری سے متعلق عوام اور کاروباری برادری کو آگاہی  فراہم کی۔انہوں نے کہا

 کہاسلامی بینکاری سے متعلقہ اس سیمینار کے انعقاد پر  میں بطور صدر چیمبر فیصل بینک اسلامی کے

 صدر و دیگر اعلیٰ عہدیداران کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس اہم سیمینار کے انعقاد کے لیے سیالکوٹ

 چیمبر کے پلیٹ فارم کا انتخاب کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ میں پاکستان کے معروف اسلامک بینکنگ سکالر

 مفتی محمد نجیب خان کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ پاکستان میں اسلامک بینکنگ کے فروغ

 کے لیے جاری کاوشوں میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں۔ صدر چیمبر کا کہنا تھا کہ فیصل بینک پاکستان

 کا پہلابینک ہے جس نے اپنی خدمات کو کنونشل بینکنگ سے مکمل طور پر اسلامک بینکنگ پر شفٹ کیا

 ہے، بلاشبہ بزنس لائن میں یہ ایک نمایاں کاوش ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔صدر و

 چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)فیصل بینک لمیٹڈیوسف حسین نے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور کہا کہ

 سیالکوٹ کی تاجر برادری کی مثال دنیا بھر میں دی جاتی ہے جنہوں نے اپنے شہر کی تعمیروترقی میں اپنا

 بھرپور کردار ادا کیا ہے/ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ درائی پورٹ، سیالکوٹ ائیرپورٹ ، ائیر سیال سمیت

 دیگر اس طرح کے منصوبے سیالکوٹ  کے محنتی و جفا کش لوگوں کے کارناموں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

 معروف اسلامک بینکنگ سکالر مفتی محمد نجیب خان نے شرکاء کو اسلامی بینکاری سے متعلق آگاہی دی

 اور اس کے فوائد بتائے جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔سابق صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس و  سی ای

 او انور خواجہ انڈسٹری  ڈاکٹر خرم انور خواجہ سمیت اراکین چیمبر اور فیصل بینک کے عملہ کی کثیر تعداد

 بھی اس موقع پر یہاں موجود تھی ۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 ہیڈمرالہ کے علاقہ چکی میں گورنمنٹ پرائمری سکول کو ورکنگ ڈے میں تالے لگے رہنے سے طلبہ و

 طالبات سکول کے باہر ذلیل و خوار ہوتے رہے، نجی سرکاری تعلیمی پرائمری سکول میں سینکڑوں طلبہ و

 طالبات ذلیل و خوار ہوگئے اور سرکاری سکول کو ہیڈماسٹر و ٹیچنگ سٹاف اور عملہ ڈیوٹی سے غیر

 حاضر رہا، سکول کے طالب علم زبیر احمد کے مطابق سرکاری سکول تالے لگنے سے بند رہا اور زیرتعلیم

 طلبہ و طالبات ذلیل ہوگئے اور تعلیم حاصل کئے بغیر گھروں کو واپس چلے گئے جس کا حکام نوٹس لیں،

 سرکاری سکول میں سینکڑوں طلبہ و طالبات داخل ہیں لیکن تعلیم نہیں دی گئی، والدین نے اعلی حکام سے

 کاروائی کا مطالبہ کیا






سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


پسرور اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا 
انسپکٹر مرزا احسان اور میاں نذیر نے آج بڈیانہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور پسرور سیالکوٹ روڑ اڈہ بڈیانہ پر تمام تجاوزات کو ختم کر دیا گیا ہے 
دوبارہ 
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گئے 
برائے مہربانی بڈیانہ کو تجاوزات سے ختم کریں جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بیٹی و مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے سیالکوٹ

 سے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف بریار نے لاہور میب ملاقات میں پارٹی تنظیم سازی,

 سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا، مریم نواز نے کہا کہ مستقبل خوشحالی کا ہوگا اور مسلم لیگ (ن)

 کی حکومتوں نے ایٹمی اسلامی ملک پاکستان اور قوم کی دن رات خدمت کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ

 آئندہ انتخابات میں سازشوں کو شکست دے کر مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آکر خدمت کا سفر جاری

 رکھے گی، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان میں ہوں گے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


بجلی کے بلوں میں ہوشرباء ظالمانہ اضافہ اور مہنگائی کیخلاف 2 ستمبر بروز ہفتہ ملک گیر شٹر ڈاؤن

 ہڑتال تمام بازار،مارکیٹیں،اور کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گے 11 بجے دن عوامی احتجاجی ریلی علامہ

 اقبال چوک سیالکوٹ عوام سے شرکت کی اپیل ہے ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ سابق رکنِ صوبائی اسمبلی

 پنجاب امیدوار پی پی 37،طاہر محمود بٹ امیدوار پی پی 38,محسن اکرام بھٹی ایڈووکیٹ امیدوار این اے 67

 جماعت اسلامی،جے آئی یوتھ،ضلع سیالکوٹ



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


ایکسپو سنٹر لاہور میں "سی پاکستان" کے نام سے ایکسپو 2023 کا انعقاد کیا گیا۔ یونیورسٹی آف

 سیالکوٹ نے چئیرمین بورڈ آف گورنرزیونیورسٹی آف سیالکوٹ  جناب فیصل منظور، ایگزیٹو ڈائریکٹر

 جناب محمد ریحان یونس کی سربراہی میں رجسٹرار جناب محمد یعقوب، ڈائریکٹر پریس، میڈیا اینڈ

 پبلیکیشن ڈاکٹر  روما شہزادی،  ڈائریکٹر ایس ایس سی ڈاکٹر  جاوید اقبال، ڈائریکٹر انٹر نیشنل

 لنکجیزڈاکٹر  رخشندہ سلیم، ڈائریکٹر (ایم آئی ایس ڈی) ڈاکٹر  سبین جاوید، فیکلٹی ممبران اور طلبا و

 طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔  ایکسپو میں ملک بھر سے 20 سے زائد یونیورسٹیوں نے شرکت

 کی۔  طلبا و طالبات نے ایکسپو میں اپنے  آئیڈیاز کی نمائش کے لئے سٹالز لگائے۔ ایکسپو کے مہمان

 خصوصی چئیرمین ایپ سپ  پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن ، وفاقی وزیر برائے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار

 ڈویژن اور چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن  مختار احمد تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملکی اور غیر ملکی 

 یونیورسٹیوں سے وائس چانسلر ز/ریکٹرزنے شرکت کی۔  ایکسپو میں یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے طلبا و

 طالبات  نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔  تمام مہمانان خصوصی نے  تمام سٹالز کے

 ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف سیالکوٹ کےسٹال  کا دورہ کیا اور طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو سراہا۔

 ایکسپو میں پینل مباحثہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چئیرمین بورڈ آف گورنرزیونیورسٹی آف سیالکوٹ  جناب

 فیصل منظور نے  انٹرپرینیر شرکت کی۔  چئیرمین بورڈ آف گورنرزیونیورسٹی آف سیالکوٹ  جناب فیصل

 منظور کا کہنا تھا کہ"سی پاکستان" ایک اچھا پلیٹ فارم ہے جس میں  مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے


 والے لوگوں کو اکھٹا ہوکر اپنے آئیڈیاز کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔جس سے آنے والے وقت میں

 پاکستان کو اور پاکستانی لوگوں کو فائدے حاصل ہوں گے اور پاکستانی معشیت مظبوط ہوگی۔ ایکسپو میں

 یونیورسٹتیز کے مابین (MoUs)پر دستخط کیے گئے۔  جس سے یہ معاہدے ریسرچ پارٹنرشپ، طلباء اور

 فیکلٹی کے تبادلے، مشترکہ ورکشاپس، اور مشترکہ وسائل میں سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔ آخر میں

 یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی طرف سے تمام آنے والے مہمانوں کو یادگاری شیلڈز  دی گئی۔





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


چیف منسٹر محسن نقوی ائی جی پنجاب ڈاکٹر انور ب

گوندل نظر ثانی کی اپیل پٹرولم ہائی وے بہترین فورس ہے جو لوگوں کے مال و جان کو تحفظ فراہم کرتی

 ہے یہ ان کے شان شان نہیں کہ یہ گھنٹوں کے حساب سے دو دو سو کا چالان ہیلمٹ کا کرتے رہیں ان کی

 بہترین کوالٹی اعلی کارکردگی سے یہ تحفظ تھا کہ یہ 24 گھنٹے رننگ میں رہتے تھے لوگوں کو سہولیات

 اور راہزنی سے اور کسی بھی جرائم سے محفوظ تھے لیکن یہ ان کے ساتھ بہت ظلم ان سے بھی زیادہ ظلم

 یہ ہے کہ لوگوں کے ساتھ اب زیادتی ہو رہی ہے عوام محفوظ نہیں ہے جگہ جگہ راہ زنی ہو رہی ہے نندی

 پور چیٹ پوسٹ گلوٹیاں چیک پوسٹ جام کے چیک پوسٹ یہ گھنٹوں کے حساب سے چالان کاٹ رہے ہیں

 دو دو سو روپے کا یہ ان کے شیان شان نہیں اپیل کرتے ہیں جناب چیف منسٹر پنجاب ائی جی پنجاب سے

 کہ مہربانی فرما کے یہ جناب جن کا کام ہے ان کو سوک دیا جائے یہ بیسکلی کام وارڈن پولیس کا ہے اور

 نظر ثانی فرما کے ملک کی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر مہربانی فرمائی جائے من جانا

 عظمت علی قادری


اتحاد فونڈرز گروپ نے چیمبر الیکشن 2023-24 کے لئے اپنے امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 حکومت پنجاب کے جدید مشینی زراعت کے فروغ سے فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ کے تحت

 کاشتکاروں کو سبسڈی پر زرعی مشینری کی فراہمی کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، درخواست

 جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہوگی، ان خیالات کا اظہار ایگری انجینئر مزمل چاند نے حکومتی

 منصوبہ بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب بورڈر ڈسک، ویٹ سیڈ گریڈر

 اور کلینر، ویٹ سیڈ بیڈ پلانٹر، روٹا ویٹر، ڈسک ہیرو، رورسیبل ہائڈولک مولڈ بورڈبلو، ڈسک پلو، چیزل

 پلو، مولڈر بورڈ پلو(راجہ ہل) ہیپ سسیڈر، پاک سیڈر، ڈبل کولٹر ڈرل، ٹریکٹر سے چلنے والا ریپر کم

 بائنڈر، رائس سٹراشریڈر، ویٹ سٹراچوپر لو اور کاٹن بیڈ پلانٹر مشین سبسڈی پر فراہم کرے گی، سبسڈی

 کی زیادہ سے زیادہ حد 60فیصد (پانچ لاکھ روپے) تک ہوگی، انہوں نے بتایا کہ درخواست کے لئے لازم

 ہے کہ وہ کم از کم پچاس ہارس پاور کے ٹریکٹر کا مالک ہو، نہری علاقوں میں 25، بارانی علاقوں میں

 پچاس ایکٹر زرعی زمین کا مالک یا مزارع ہو، انہوں نے بتایا کہ سبسڈی پر مشینری کے حصول کیلئے

 درخواست فارم ویب سائٹ field.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے اور ایک پاسپورٹ

 سائز تصویر، قومی شناختی کارڈ کی کاپی، درخواست برائے گروپ، فرد ملکیت یا گرداوری، ٹریکٹر

 رجسٹریشن ٹرانسفر لیٹر، عارضی ترجیحی تفصیل زرعی مشینری (گروپ ون) بیان حلفی کی شق نمبر 14

 کے تحت نامزد کردہ وارٹ کے شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ قریبی دفتر ایگری انجینئرنگ میں جمع

 کرائی جاسکتی ہے









 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.