Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام موضع مراکیوال میں کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر سجاد محمود، اسسٹنٹ ڈائریکٹرپلانٹ پروٹیکشن سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سیالکوٹ جواہر علی نے خطاب کیا،




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تھانہ مراد پور پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا جہاں اشتہاری ملزم سلیم اقبال فرار

 ہوگیا اور پولیس نے گھر سے فحش حرکات کرتے جوڑا پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا، تھانہ مراد پور پولیس

 نے ایس ایچ او انسپکٹر میاں عبدالرزاق کی نگرانی میں گاؤں رتیہ سیداں میں حمزہ کے گھر پر اشتہاری

 سلیم اقبال کی موجودگی پر چھاپہ مارا تو حمزہ اور اس کی بیوی شازیہ نے پولیس کو دیکھ کر اشتہاری کو

 چھت کے راستے فرار کروا دیا اور گھر کی تلاشی کے دوران ایک کمرہ سے پولیس نے عبداللہ اور لاہور

 کی کوثر بی بی کو نیم عریاں حالت میں فحش حرکات کرتے گرفتار کیا گیا جنہوں نے انکشاف کیا کہ حمزہ

 اور اس کی بیوی شازیہ قحبہ خانہ چلاتے ہیں جس پر پولیس نے حمزہ و شازیہ کے خلاف اشتہاری کو

 فرار کروانے اور قبحہ خانہ چلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے علاقہ

 مجسٹریٹ کے حکم پر جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا، پولیس کے مطابق فرار اشتہاری

 سلیم اقبال کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری رہے




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تھانہ صدر کے گاؤں پکی کوٹلی منڈی کے سامنے باپ نے جھگڑے کے دوران بیٹے کو شدید زخمی کردیا،

 عینی شاہد کے مطابق آپس میں جھگڑے کے نتیجے میں باپ کے تشدد سے بیٹا انور شدید زخمی ہوگیا جسے

 زخمی حالت میں گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کیا گیا جہاں علاج معالجہ جاری رہا اور

 تھانہ صدر پولیس نے بیٹے کو شدید زخمی کرنے والے باپ کو موقع سے گرفتار کرلیا،  تھانہ صدر میں ملزم

 سے پولیس کی تفتیش جاری رہی





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 بھارت کے زیر کنٹرول مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر آنے والے

 پانی کی آمد 46 ہزار تین سو نوے کیوسک رہی اور دو دریاؤں دریائے جموں توی کے سات ہزار چھ سو

 اکتالیس کیوسک اور دریائے مناور توی کے دو ہزار پانچ سو اٹھاون کیوسک پانی کے شامل ہونے سے

 دریائے چناب میں پانی کی مجموعی آمد 56 ہزار پانچ سو اناسی کیوسک رہی، دریائے چناب سے سیالکوٹ

 میں نکلنے والی نہر اپر چناب میں پانی 13 ہزار چھ سو بیالیس کیوسک اور نہر مرالہ راوی لنک کا پانی

 دس ہزار نو سو تیرہ کیوسک رہا اور دونوں نہروں کے پانی سے سیالکوٹ، پسرور، سمبڑیال اور ڈسکہ

 کے دیہی علاقوں کے لاکھوں ایکٹر زرعی اراضی پر کاشت شدہ فصلوں کو سیراب کیا گیا، دریائے چناب

 اور دوسرے دریاؤں و دو نہروں کے پانی کی آمد بارے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان و عملہ

 نے پانی رپورٹس حکومت و انتظامیہ کو بھجوادیں


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 تھانہ موترہ کے  علاقہ بھیلو مہار کی خاتون نے ریسکیو 15 پر کال کر کے گھر میں کھانے کو کچھ نہیں

 اور بچے بھوکے بارے آگاہ کیا اور ڈی ایس پی ڈسکہ ملک محمد خلیل راشن لے کر خاتون کے گھر پہنچ


 گئے، خاتون نے اپنے گھر میں غربت کی وجہ سے بچوں کیلئے کھانے کا بندوبست نہ ہونے بارے ریسکیو

 15 پر فون کرکے انہیں آگاہ کیا اور ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ڈی ایس پی ڈسکہ ملک محمد

 خلیل خاتون کے گھر راشن لے کر پہنچے اور خاتون و بچوں سے ملاقات کرکے انہیں تسلی دی، ڈی پی او

 محمد حسن اقبال نے ڈی ایس پی ڈسکہ ملک محمد خلیل کو ضرورت مند فیملی کا خیال رکھنے اور خاتون

 کے شوہر کو مناسب روزگار کی تلاش میں مدد کی ہدایت کی ہے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


خادم علی روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے نجی اکرام موبائل شاپ سے ایک لاکھ 25 ہزار

 روپے اور موبائل فونز لوٹ لئے، رات 10 بجے ڈکیتی کی واردات کے دقران دو ڈاکوؤں نے موبائل شاپ پر

 آکر اسلحہ کی نوک پر دوکاندار اور ملازمین کو خوف زدہ کرکے ایک لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فونز

 لوٹ لئے اور اسلحہ کی نوک پر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے واردات کے بعد جائے وقوعہ

 کا جائزہ لے کر بیانات ریکارڈ کرکے کاروائی شروع کردی تاہم ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔ 





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


میانہ پورہ کے محلہ دین پورہ رحمان جنرل سٹور کیپیٹل روڈ میں چھ ماہ سے گلیاں کھدائی کر کے چھوڑ کر

 مزدور چلے گئے جس سے علاقہ مکین پریشان ہوگئے، مہر افضل کالونی کے قریب جنرل سٹور کے اردگرد

 بند ترین سیوریج کے ناقص انتظام کی وجہ سے بارش کے بغیر بھی پانی کھڑا ہوا، سماجی کارکن محمد

 اشفاق اسحاق کے مطابق علاقے میں گٹروں اور نالوں کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے سکول آنے جانے

 والے طلبہ و طالبات مشکلات کا شکار ہیں اور کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے، علاقہ کی

 خواتین و شہریوں کو ان مشکلات کی وجہ سے تکالیف کا سامنا ہے اور عوامی نمائندے بھی مسائل حل

 کرنے کی طرف توجہ نہیں دیتے، شہریوں محمد عمران انور، پرویز اشرف، صادق رشید، انور علی اور

 وقاص خالد نے ارباب اختیار و اقتدار سے محلے میں گلیوں اور سڑکوں کو پکا کرنے اور سیوریج کا نظام

 بہتر بنایا جائے

سیالکوٹ: حکومت پنجاب کی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ کی اچانک چیکنگ جاری



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ  


ماڈل تھانہ کینٹ کی عسکری کالونی میں بزنس مین نصیر سپال اور اس کے بیٹے جعفر سپال پر قاتلانہ حملہ

 کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا اور ملزمان موقعہ

 سے فرار ہوگئے، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی کے مطابق ملزم شناور نے موبائل پر

 کالیں کرنے کے بعد عسکری کالونی آکر فائرنگ کرکے بزنس مین نصیر سپال کے گارڈ محمد عرفان کو

 شدید زخمی کردیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا، شدید زخمی گارڈ محمد عرفان کو تشویشناک حالت

 میں ہسپتال داخل کروادیا گیا اور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزم شناور کی گرفتاری کیلئے پولیس کے

 چھاپے جاری رہے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سی ای او امجد علی طور نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان

 سے ضلع کچہری میں ڈی سی آفس میں ملاقات کرکے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جاری پروازوں

 بارے تبادلہ خیال کیا، نجی شعبہ میں بزنس مینوں کی جدوجہد سے اربوب روپے کی لاگت سے سیالکوٹ

 انٹرنیشنل ائیرپورٹ تعمیر کیا گیا اور اندرون و بیرون ممالک مسافروں اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے

 پروازیں جاری ہیں، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سی ای او امجد علی طور نے کہا کہ سیالکوٹ

 انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا منصوبہ تیزی سے پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے اور مسافروں کی سہولت کیلئے

 بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے سیالکوٹ انٹرنیشنل

 ائیرپورٹ پر سے جاری پروازوں بارے تبادلہ خیال کیا اور ضلعی انتظامیہ کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی

 کروائی



سیالکوٹ و گردونواح میں محکمہ فوڈ اتھارٹی والوں کی سرپرستی انتہائی غیر معیاری اشیاء خردونوش

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


ضلعی امیر جماعت اسلامی سیالکوٹ میاں محمد آصف اقبال نے آک کی ملک گیر ہڑتال کو کامیاب بنانے

 والے تاجروں، دوکانداروں، سماجی و سیاسی کارکنوں، وکلاء، مزدوروں، کسان، جماعت اسلامی کے

 عہدیداروں و جے آئی یوتھ و بردر تنظیمات اور عوام الناس کو مبارک دی، انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے

 حقوق کیلئے جگاتے رہیں گے اور عوام جاگتے رہے تو ظلم کی زنجیریں ٹوٹ کر رہے گی اور عوام اپنے

 حقوق چھین لیں گے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 تھانہ بمبانوالہ کے گاؤں طوطی چک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 29 سالہ نوجوان

 جاں بحق ہوگیا، ڈی ایس پی ڈسکہ ملک محمد خلیل کے مطابق سکندر کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ

 کرکے شدید زخمی کیا جو بعدازاں دم توڑ گیا اور موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان موقعہ سے فرار ہوگئے،

 نعش پولیس نے قبضہ میں لے کر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی، جاں بحق

 سکندر کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء نے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد قبرستان میں سپرد خاک

 کردیا، تھانہ بمبانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 جانشین شیخ الحدیث صاحبزادہ حامد رضا سینیئر پارلیمنٹرین آزادکشمیر کی سرپرستی میں مرکزی جلوس

 جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس صاحبزادہ ریاض خادمی کی میزبانی میں شہابپورہ

 میں ہوا، جس میں اراکین مرکزی میلاد کمیٹی و دیگر علماءاکرام نے بھی شرکت کی، جشن عید میلاد النبی

 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے دین اسلام کی سربلندی کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا

 عزم کیا گیا، مقررین نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمات کو ہر شعبہ میں خراج

 تحسین پیش کیا جاتا ہے


Chaudhari yunus paswan Rahnuma Pakistan tarike insaf wa Bani insaaf labour wing Sialkot




سیالکوٹ بیورو چیف سید عرف حسین شاہ


 پٹرول کی قیمت میں حکومتی اضافہ کے خلاف ضلع کچہری میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے

 احتجاج کیا، سابق صدر بار شاہد میر ایڈووکیٹ، عرفان بھٹی ایڈووکیٹ اور وکلاء نے احتجاج کے دوران

 پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کے دوران نعرے بازی کی، وکلاء نے سینہ کوبی کرتے ہوئے

 پٹرول کی قیمت میں اضافے کو ملک و قوم پر ظلم قرار دیا، سمبڑیال، ڈسکہ اور پسرور کی کچہریوں میں

 بھی وکلاء کے پٹرول قیمت میں اضافے کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے مظاہرے کئے اور حکومت

 سے پٹرول قیمتوں کے اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید نے بہترین کارکردگی پر سب انسپکٹر سپیشل برانچ سیالکوٹ امتیاز یوسف تتلہ کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ شہر، پسرور، بڈیانہ، ستراہ، موتری، ڈسکہ، بمبانوالہ، بیگووالہ، سمبڑیال، اگوکی، ہیڈمرالہ،

 پھوکلیان، کوٹلی لوہاراں اور دوسرے شہری و دیہی علاقوں میں تاجروں کی دوکانیں بند کرکے شٹرڈاؤن

 ہڑتال جاری رہی جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے، تاجر راہنما محمد وارث ناصر کے مطابق تاجروں کا

 بھی حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے کاروبار متاثر کئے ہیں اس لئے حکومت فوری طور پر

 قیمتوں میں اضافے کے فیصلے واپس لیں، ڈسکہ میں تاجروں نے محمد اکبر علی کی قیادت میں احتجاجی

 مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی، تاجروں نے دوکانیں و کاروباری مراکز بند کرکے احتجاجی مظاہرے کئے

 اور نعرے بازی کی



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ مظفر حیات کی قیادت میں انسداد اسموگ آگاہی واک نکالی

 گئی اور شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور ان کے مالکان کے خلاف

 نعرے بازی کی، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ مظفر حیات نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی

 پبلک ٹرانسپورٹ کو سڑکوں پر نہیں آنے دیا جائے گا، تمام ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز اور عملہ جنرل بس

 اسٹینڈ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کی ٹیوننگ کروائیں اور انجن آئل ٹائم پر تبدیل کریں اور معیاری فیول

 استعمال کریں تاکہ گاڑیاں دھواں نہ چھوڑیں تاکہ اسموگ نہ بنے، انہوں نے کہاکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ

 پنجاب کی ہدایت پر انٹی اسموگ اسکوارڈ تشکیل دیا گیا ہے جو مختلف بس اسٹینڈ پر گاڑیوں کے انجن کی

 انسپکشن کررہے ہیں


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 پٹرولنگ پولیس پوسٹ گلوٹیاں موڑ نے رواں ماہ میں لاکھوں روپے مالیت کی چھ چوری شدہ موٹر

 سائیکلیں برآمد کرلیں، پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ نے رواں ماہ میں دوران چیکینگ جدید سافٹ ویئر E

 App کے ذریعے مختلف تھانہ جات میں مطلوب لاکھوں روپے مالیت کی چھ چوری شدہ موٹر سائیکلیں

 برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیں، تھانہ بمبانوالہ پولیس نے مطلوب اشتہاری بھی قابو کر کے

 متعلقہ تھانہ کے حوالے کر دیا جہاں ملزم سے پولیس تفتیش جاری رہی، ڈی ایس پی پٹرولنگ عرفان الحق

 سلہریا نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس ہما وقت عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہے اور کوئی بھی جرائم پیشہ افراد

 کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہ ہے





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 بمبانوالہ اپر چناب کنال سے نامعلوم شہری کی نعش برآمد کرکے پولیس نے قبضہ میں لے لی، نامعلوم

 شہری کی نعش دریائے چناب سے نکلنے والی نہر اپرچناب کنال سے مقامی لوگوں نے دیکھ کر پولیس کو

 اطلاع کردی، پولیس نے نعش نکال لی لیکن اس کے ورثاء کا سراغ نہ مل سکا، ڈی ایس پی ڈسکہ ملک

 محمد خلیل کے مطابق نہر دے نکالی گئی نعش کے ورثاء کا جلد سراغ مل جائے گا



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن عملہ نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک

 جانے والا مسافر پانچ ایجنٹوں و سہولت کاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا، افغانی نجیب اللہ مسافر نے پاکستانی

 پاسپورٹ پر سعودی عرب جانے کی کوشش کی، ملزم فلائٹ نمبر پی کے GF773 سے سعودی عرب جا رہا

 تھا، ملزم کے پاکستانی پاسپورٹ پر جعلی پروٹیکٹر اسٹیمپ بھی لگی ہوئی تھی اور ملزم کی نشاندہی پر

 ائیرپورٹ کی پارکنگ سے پانچ ایجنٹوں و سہولت کاروں ملزمان احد، شیراز خان، فیاض خان، وحید اور

 نعیم کو گرفتار کیا گیا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے گرفتار ایجنٹوں کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ

 حاصل کیا، ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا

 گیا، انسانی سمگلنگ جیسے گھناونے جرم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے، جعلی

 سفری دستاویزات بنانے میں ملوث ایجنٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ  


سید علی شاہ گیلانی کو ان کی دوسری برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، ممتاز پاکستانی

 اور کشمیری بین الاقوامی تنظیم اور معزز تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کی نمائندگی کرنے

 والے چیئرمین راجہ سکندر خان اور صدر کالا خان نے اپنے ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ عظیم

 کشمیری حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی مرحوم کی دوسری برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے

 لندن میں۔
دونوں سربراہان، راجہ سکندر اور کالا خان نے گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے اپنے عہدیداروں کے

 ساتھ سید علی شاہ گیلانی کی کشمیریوں کی آزادی کے خواب کے لیے زندگی بھر کی لگن اور پاکستان کی

 تقدیر کو پورا کرنے کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ اپنے ہم وطنوں کے ساتھ۔ انہوں نے سید

 علی شاہ گیلانی کی ہندوستانی جیلوں میں مشکلات کے باوجود اس مقصد کے حصول میں ثابت قدمی کی تعریف کی۔


گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کی پوری ٹیم نے اعتراف کیا کہ مرحوم قائد سید علی شاہ گیلانی کی لازوال

 قربانیوں نے پوری کشمیری قوم کے دلوں میں "ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے" کا طاقتور نعرہ

 نقش کر دیا تھا۔
آخر میں، دونوں سربراہان اور ان کی پوری ٹیم نے شہداء کے قبرستان میں ان کی تدفین کو یقینی بنانے کے

 مقصد سے سید علی شاہ گیلانی کی میت ان کے ورثاء کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے آزادی کے

 حصول کے لیے سید علی شاہ گیلانی کے راستے پر چلنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی

 آزادی ان کے مشن پر قائم رہنے سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 تجارتی ادارہ لومس کے وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرکے بزنس مینوں اور

 برآمدکندگان سے چیمبر ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کےتجارتی بزنس مینوں نےبہر دور

 میں صنعتی و تجارتی ترقی کیلئے بھرپور جدوجہد کی، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

 عبدالغفور ملک نے کہا کہ کاروباری و صنعتی ترقی کیلئے بزنس مین اور ایکسپورٹرز جدوجہد کررہے ہیں

 اور عالمی سطح پر بزنس کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے گئے، لومس ادارہ نے سیالکوٹ کے

 ایکسپورٹرز اور بزنس مینوں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 قصبہ چونڈہ کے قریب ٹیوٹا میں آگ لگنے کے دوران سکول سے گھروں کو واپس جانے والے طلبہ و

 طالبات کو ٹیوٹا گاڑی سے باہر نکال لیا گیا، ٹیوٹا گاڑی پر سکول کے طلبہ و طالبات کو لے جایا جارہا تھا

 کہ  بیٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس نے اسے لپیٹ میں لے لیا اور ڈرائیور نے تمام طلبہ و

 طالبات کو باحفاظت باہر نکال لیا اور تمام طلبہ و طالبات و ڈرائیور محفوظ رہے، واقعہ ہے بعد ریسکیو

 1122 عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھا دیا، پولیس کی بھاری نفری کی واقعہ کی انکوائری جاری رہی



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سیالکوٹ میں نشئی لوگوں نے قبروں پر لگے کتبے بھی چوری کرلئے، ایمن آباد روڈ حبیب پورہ سیالکوٹ

 کے قبرستان معماراں میں لواحقین کی طرف سے اپنے پیاروں کی قبروں کی پہچان کیلئے لگائے گئے

 کتبے بھی نامعلوم ملزمان نے چوری کئے، تصویروں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کتبے

 اکھاڑنے کیلئے کس حد تک تگ و دو کی گئی، سماجی کارکن محمد طاہر محمود کے مطابق سارا دن تو

 رکھوالی کی گئی لیکن رات کی تاریکی میں نشئی دیوار پھلانگ کر گھس آئے اور کتبے اُکھاڑ کر لے گئے

 لیکن پولیس نے کاروائی نہیں کی، قبرستان میں فوت ہونے والی بیٹیاں اور بیٹوں، خواتین و شہریوں کے

 فوت ہونے کے بعد ورثاء نے نماز جنازے ادا کرنے کے بعد قبرستان میں سپرد خاک کیا لیکن نامعلوم

 ملزمان نے چوری وارداتیں کرکے قبروں اور قبرستان کو نقصان پہنچایا، شہریوں محمد بابر اعوان، زبیر

 عمران، حاجی قاسم عابد اور شفیق الرحمان نے قبرستان میں چوری کی وارداتوں کے ذمہ داروں کو گرفتار

 کرکے جیل بھجوانے کا مطالبہ کیا

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


ضلع کچہری میں بار لان میں وکلاء اور شہریوں کیلئے نماز کی ادائیگی کیلئے مخصوص جگہ پر کام جاری

 رہا، سیکرٹری بار ایسوسی ایشن چوہدری احسن اسماعیل ایڈووکیٹ اور وکلاء نے نماز کی ادائیگی کیلئے

 بار کی جگہ پر جاکر انتظامات کا جائزہ لیا اور کام کرنے والوں سے تبادلہ خیال کیا، انچارج لائبریرین عامر

 عباس بٹ کو صفائی ستھرائی کی ہدایات جاری کیں، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے تحت نماز کی ادائیگی

 کے مقام کی بہتری کیلئے وکلاء نے اپنی تجاویز دیں، سیکرٹری بار ایسوسی ایشن چوہدری احسن اسماعیل

 ایڈووکیٹ نے کہا کہ نماز کیلئے سپیشل مقام پر روزانہ نماز کی ادائیگیاں ہوں گی اور اللہ تعالی سے دعائیں

 کی جائیں گی اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور انبیاء کرام کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام موضع مراکیوال میں کسان اجتماع کا

 انعقاد کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر سجاد محمود، اسسٹنٹ ڈائریکٹرپلانٹ پروٹیکشن سیالکوٹ

 ڈاکٹر مقصود احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سیالکوٹ جواہر علی نے خطاب کیا، مقررین

 نےکاشتکاروں کو دھان کی فصل کی بہتر پیداوار کے لئے جدید ریسرچ، کھادوں کے متناسب استعمال،

 ممنوعہ زہروں کے حوالے سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ کاشتکار بہتر پیداوار کے لئے ماہرین کی

 سفارشات کو اپنائیں، جدید زرعی مشینری کےاستعمال کو فروغ دیں، انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ دھان

 کی فصل کی کٹائی کے بعد مڈھوں کو آگ لگانے سے گریز کیا جائے، ایسا کرنا سموگ کا باعث ہے جس پر

 فوجداری کاروائی ہو سکتی ہے جبکہ آگ لگانے سے زمین کی زرخیزی بھی متاثر ہوتی ہے



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.