Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سیالکوٹ و گردونواح میں محکمہ فوڈ اتھارٹی والوں کی سرپرستی انتہائی غیر معیاری اشیاء خردونوش

 





سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سیالکوٹ و گردونواح میں محکمہ فوڈ اتھارٹی والوں کی سرپرستی انتہائی غیر معیاری اشیاء خردونوش ٹافیاں سلانٹی پاپڑ وغیرہ 
کی بھرمار سے بچے بیماریوں کا شکار ہونے لگے 
تفصیلات کے مطابق
سیالکوٹ اور گردونواح میں غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی بھرمار سے بچے مختلف کے کا شکار ہونے لگے دکاندار زیادہ منافع کے لیے محضر صحت اشیاء فروخت کرنے لگے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی غفلت کے باعث شہر سیالکوٹ اور گردونواح میں انتہائی غیر معیاری ٹافیاں پاپڑ سلانٹی کی فروخت کے باعث بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں شہر میں غیر تصدیق شدہ اور جعلی اشیاء خردونوش کی بھرمار دوکاندار کھلے عام جعلی کمپنیوں کا غیر معیاری مال فروخت کر رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر معیاری مضر صحت اشیاء کھانے سے ان کے بچے بیمار ہو رہے ہیں جب کہ انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ میں کوئی چیک کرنے والا نہیں جعلی کمپنیوں کا مال مشہور برانڈ کے لیبل لگا کر سر عام فروخت کیا جا رہا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے



سیالکوٹ بیورو رپورٹ



کھروٹہ سّیداں سے پلی توپ خانہ تک نکاسی آب کے منصوبے نے رہاشیوں کی زندگیوں کو انتہائی مشکلات میں ڈال دیا ناقص مٹیریل ناقص کام پر فوری انکواری کا عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا 
تھوڑی سی بارش نے نکاسی آب کے ناقص کام کا پول کھول دیا ٹھیکیدار محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او اور کچھ نام نہاد ہمدردوں سے مل کر اپنے ناقص کام پر ٹف ٹائل سے پردہ ڈال کر چھپا رہا تھا بارش نے پول کھول کر رکھ دیا تھوڑی سی زمین کیا گیلی ہوئی گاڑیاں زمین بوس ہونے لگی جب تک نکاسی آب کا معاملہ ٹھیک نہیں ہو جاتا اوپر کام کروانے کا کیا فائدہ نیچے پانی جمع ہونے کی وجہ سے تو دھل دھل بن چکی ہے سڑک پر بنی بلڈنگ کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں کروڑوں روپے کے اس منصوبے کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے کیسا کام ہے جسے روزانہ کی بنیاد پر پہلے بناتے ہیں پھر توڑنا شروع کر دیتے ہیں کروڑوں روپے تو پہلے ہی ہڑپ ہو چکے ہیں جو بقایا بچ گئے ہیں وہ انہی تجربات میں غرق ہو جائیں گے سیاستدانوں کی آپس کی لڑائیوں کی وجہ سے اس منصوبے کا بیڑا غرق ہوا ہے اس پر ہر بندہ اپنا نام بنانا چاہتا ہے جو کہ سراسر غلط ہے  شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر گوجرانوالہ ڈی سی سیالکوٹ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کر دیا








سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


 جمیلہ افضل ویلفئیر ٹرسٹ کے زیراہتمام اسسٹنٹ ٹو وسیم افضل بٹ میڈم فاطمہ نے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بابر ملک،رانا وحید گڈو صحام بٹ،ابوذر راٹھوراور دیگرنے قیدی خواتین اور قید طلباء میں رمضان پیکج راشن تقسیم کیاسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بابر ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینہ میں مستحق لوگوں میں راشن کا تقسیم کرنا ایک معمولی عمل ہے مگر رمضان کے مہینے میں اللہ پاک ان اعمال کے ثواب میں انسان کی سوچ سے کئی گنا اضافہ کر دیتے ہیں اللہ پاک کا فرمان ہے رمضان میرا مہینہ ہے اور اس کا اجر بھی میں ہی عطاء کروں گا



سیالکوٹ بیورو رپورٹ


ٹرانسجینڈر کیس میں 3بار سزائے موت کے ملزم احد بلال کو خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے دلائل سن کر لاہور ہائی کورٹ نے رہا کردیا. ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ کا 3بار سزائے موت کا حکم نامہ کالعدم قرار دیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ جسٹس علی ضیاء اور جسٹس شہران سرور نے

 ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ کی طرف سے ٹرانسجینڈر کیس میں 3بار سزائے موت کا حکم نامہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملک کے ممتاز فوجداری وکیل خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے دلائل سننے کے بعد ملزم احد بلال چیمہ کو باعزت بری کردیا. لاہور ہائی کورٹ کے بنچ جناب جسٹس شہرام سرور  اور جسٹس علی ضیا ۶ باجوہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اور ملک کے ممتاز فوجداری وکیل خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے دلائل سننے کے بعد اپیل منظور کرتے ہوے میرٹ کی بنا۶ پر احد بلال چیمہ کو باعزت بری کر دیا اس موقع پر ملک کے  معروف قانون دان خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے موکل کو جھوٹے و بے بنیاد مقدمہ میں پھنسایا گیا آج لاہور ہائیکورٹ کے معزز 2رکنی فاضل بنچ نے مضبوط دلائل اور ٹھوس  شہادتوں کی بنیاد پر میرے معصوم موکل احد بلال چیمہ کو باعزت بری کیا جو کسی کی جیت ہار کی بجائے اعلیٰ عدلیہ و قانون کی حکمرانی ہے.





Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.