Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

Daska me 14 sala yateem Bache k sath ziati Kar k qatal Kar dia gia

 


FULL VIDEO

سمبڑیال سے تحصیل رپورٹر عمران شوکت کی رپورٹ کے مطابق 


ڈسکہ یتیم چودہ سالہ بچی سے حقیقی چچاذار دو بھائی مبینہ زیادتی کرتے رہے پانچ ماہ کی حاملہ ہونے پر چچی نے بیٹوں کا گناہ چھپانے کی خاطر زہر دیکر مار دیا پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے


ڈسکہ تھانہ صدر کے علاقہ موضع بریار میں مرحوم ہدایت اللہ کی چودہ سالہ بیٹی رضیہ کو اسکے دو سگے چچاذار بھائی وقاص اور قیصر عرصہ دراز سے ڈرادھمکا کر مبینہ زیادتی کر رہے تھے جس سے رضیہ پانچ ماہ کی حاملہ ہو گئی اس بات کی خبر والدہ کو ہوئی  جس پر ملزمان مقتولہ رضیہ اور اس کے اہل خانہ کو کوئی بھی قانونی کارووائی کروانے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے رہے 

اور مختلف ہسپتالوں سے حمل ضائع کروانے کی کوشش کرتے رہے ناکام ہونے پر ملزمان کی والدہ صغراں بی بی  نے اپنے بچوں کا گناہ چھپانے کی خاطر مقتولہ رضیہ کو  زہریلی گولیاں دے کر جان سے مار دیا جس کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی تھانہ صدر پولیس نے لاش کو قبضہ میں

 لیکر کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسکہ سول ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے دوران ڈاکٹرز کمطابق مقتولہ کے پیٹ سے پانچ ماہ کا بچہ بھی مردہ حالت میں پایا گیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے ڈسکہ ایس ڈی پی او خلیل ملک کا کہنا ہے ملزمان کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 پریس کلب کوٹلی لوہاراں (رجسٹرڈ) نے  وسیم اختر بٹ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سیالکوٹ سے حصوصی ملاقات کی جس میں ڈی ایس پی وسیم اختر بٹ نے کہا کہ حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرناہماری اولین ذمہ داری ہے۔اچھا ڈرائیور وہ ہے جو سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی پابندی کرے۔
دوران ڈرائیونگ لین لائن،سٹاپ لائن اور ٹریفک سگنل کی پابندی بے حد ضروری ہے۔مہذب معاشرے کا اندازہ وہاں کے ٹریفک قوانین کی پابندی سے لگایا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر کام سختی سے نہیں کیا جا نا چاہیے،یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم خود بھی ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹریفک تعلیمات کا پرچار کریں۔۔ٹریفک قوانین شہریوں کی حفاظت کیلئے بنائے جاتے ہیں اور ان پاسداری کرنے میں انہی کا فائدہ ہے سیالکوٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر اس کے باوجود ٹریفک کی بحالی کے لئے ٹریفک پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.