Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ڈی پی او نے 8 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کی برہنہ ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار کروا دیا،



سیالکوٹ سے سید فراز علی کی رپورٹ کے مطابق 


ڈی پی او نے 8 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کی برہنہ ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار کروا دیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ ہرڑلے میں 8 سالہ بچے کو ملزم سمیر نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے ساتھ انتہائی اخلاق باختہ قابل اعتراض حرکات کیں، ملزم نے  اس قبیح فعل کی ویڈیو بھی بنا لی  وقوعہ کی اطلاع ملنے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات اور آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف کہ ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او حسن اقبال نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے،ڈی پی او کے بار بار فالو اپ لینے کی وجہ سے پولیس نے ملزم سمیر کو گرفتار کر لیا،ڈی پی او حسن اقبال نے پولیس افسران کو ہدائت کی کہ اس وقوعہ کے حوالے سے تھانہ مراد پور میں درج مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزم کو چالان کیا جائے تاکہ عدالت سے قانون کے مطابق ملزم کو سزا دلوائی جا سکے،ڈی پی او نے مقدمہ کی تفتیش  کی نگرانی ڈی ایس پی کے سپرد کر دی،پولیس مصروف تفتیش ہے 


 

 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.