Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

پنجاب بھر میں 20 کلو آٹے کی قیمت بڑھا کر 2550 جبکہ 10 کلو کی قیمت 1300 کر دی گئی،

 


پنجاب بھر میں 20 کلو آٹے کی قیمت بڑھا کر 2550 جبکہ 10 کلو کی قیمت 1300 کر دی گئی، پچھلے سال 20 کلو آٹے کی قیمت 1280 تھی، 80 کلو فائن آٹے کی بوری کی قیمت بڑے اضافے کے بعد 12000 ہو گئی ہے ۔ پچھلے سال یہی قیمت 4550 تھی۔


سیالکوٹ سے محمد بلال کی رپورٹ کے مطابق 


تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ 
ڈھپئی معصوم بچوں کے قتل میں انصاف نہیں مل رہا مقدمہ کی  تفتیش تبدیل کی جائے۔ اہلیان ڈھپئی کی ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال سے کھلی کچہری میں استدعا۔
تھانہ کوٹلی لوہاراں میں ڈی پی او سیالکوٹ کی کھلی کچہری میں ڈھپئی دوہرے قتل دو ننھے بھائی فاحد اور احد کے والدین اور وارثان کے ساتھ پورا گاؤں میڈیا کی موجودگی میں پیش ہوا انکا موقف تھا کہ ذیشان عرف شانی۔ آصف۔ عثمان۔ ملک حسن نے اپنے پسٹل سے دونوں بھائیوں فہد احد کو فائر مارے جن سے انکی موت واقع ہوگی پولیس نے بھاری رشوت لیکرملزمان کو چھوڑ دیا اور  مقتول بچوں کا نزعی بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا پولیس اپنے خلاف اختجاج کا پورا بدلا لے رہی ہے اور ملزمان کے ساتھ ساز باز کر لی اور بھاری رشوت لیکر ہم پر جھوٹی کراس ورشن درج کر دی ہے اب پولیس ہماری بات نہیں سنتی ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے جو ڈی پی او سیالکوٹ نے مثل کا  مطالعہ کرنے کے بعد ایس ایچ او پر برہم ہوا اور ایس ایچ او کو ناقص تفتیش کی بنا پر کلوز ٹو لائن کر دیا اور وارثان کو یقین دلایا کہ مقدمہ کی تفتیش دوبارہ ہوگی۔ جس پر اہل علاقہ نے ڈی پی او کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پولیس کو داد دی اور ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا۔ اس سارے معاملہ کی میڈیا کوریج کیلیے کثیر تعداد میں صحافی موجود تھے۔



سیالکوٹ سے بیورو چیف سید وحید شاکی رپورٹ کے مطابق 


سیالکوٹ ،،پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن،لاکھوں روپے مالیت کی 20کلو منشیات برآمد کر کے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات اور آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایات پر ڈی پی او حسن اقبال کا ضلع کو منشیات سے پاک کرنے پر مکمل فوکس ہے،ڈی پی او نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشنز شروع کروا رکھے ہیں،گزشتہ روز سیالکوٹ پولیس نے بین الاضلاعی منشیات فروشوں یونس عرف یوسی،شعبان،شناور،مختاراور عمران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 20کلو چرس اور ہیروئن برآمد کر لی،ملزمان سے وہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں جن پر اس منشیات کی ضلع بھر میں سپلائی کی جا رہی تھی،ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا ہے کہ منشیات فروش اور ان کو کسی قسم کی سہولت کاری فراہم کرنے والے قانون کے مجرم ہیں،معاشرے کو منشیات نوشی سے پاک کرنے کے لئے ضروری ہے کہ منشیات فروشی کا خاتمہ کیا جائے،ڈی پی او نے کہا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف منظم اور مربوط حکمت عملی کے تحت مصدقہ اطلاعات پر قانونی آپریشن کرے تاکہ اس کے نتیجہ خیز ہونے کے امکانات زیادہ سے زیادہ ہوں انہوں نے کہا کہ اگر کسی پولیس والے کی مخبری کی وجہ سے پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن نتیجہ خیز نہ ہوا تو وہ پولیس اہلکار بھی منشیات فروشوں کا سہولت کار سمجھا جائے گا





Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.