Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سوڈان: جھڑپوں میں ہلاکتیں 185 ہوگئیں، امریکی سفارتی قافلے پر بھی حملہ

 


سوڈان: جھڑپوں میں ہلاکتیں 185 ہوگئیں، امریکی سفارتی قافلے پر بھی حملہ




سوڈان میں جاری جھڑپوں میں امریکی سفارتی قافلے پربھی فائرنگ کی گئی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یہ عمل انتہائی غیر ذمہ دارانہ اورغیر محفوظ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں مخالف گروپوں کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں جہاں اس سے قبل دارالحکومت خرطوم میں واقع سوڈان میں یورپی سفیر ایڈن اوہارا کے گھرپر بھی حملہ کیا گیا تھا۔
آئرش وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ خرطوم میں واقع گھر پر ہونے والے حملے میں یورپی سفیر محفوظ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں جاری تین دن کی لڑائی میں اب تک 185 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے اور 1800 سے زائد زخمی ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ خرطوم میں ہونے والے فضائی حملوں میں شیلنگ اور بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا ہے جب کہ فوجی اور پارلیمانی گروپ دونوں نے خرطوم کے اہم علاقوں پر قبضوں کا دعویٰ کررکھا ہے۔


⭕الحمد للہ،

اقوام متحدہ کے تنظیموں نے خبر جاری کی ہے کہ وہ مئی کے مہینے میں افغانستان سے نکل جائیں گے۔ 


اللہ تعالی انہیں جلد از جلد نکالے، نہیں چاہیئے ان کی ایک بوری آٹا، جس کے بھیس میں وہ لوگوں کے عقائد اور نظریات کو کمزور کررہے تھے۔ لوگ تیار خور ہونا شروع ہوگئے تھے۔ ان شاء اللہ اقوام متحدہ کے نکلنے کے بعد رب کی نصرت اسلام اور مسلمانوں سے اور زیادہ ہوجائے گی۔ امارت اسلامی افغانستان موجودہ صورت حال سے زیادہ مضبوط ہوگی ان شاء اللہ


 اقو۔ ام متحدہ کی تنظیمیں ان ناسوروں جیسی ہیں جو بدن کے تمام اعضاء میں گھر کر چکی ہو بالکل اسی طرح ان تنظیموں اور ان سے منسلک اداروں کی نجاست اور اس کے اثرات  ہر ملک، صوبے، ضلع، گلی، گھر اور ہر شخص تک پہنچی ہوئی تھیں۔


اللہ تعالی اقو۔ ام متحدہ اور ان کے دوستوں کو تمام مسلم ممالک سے نکال باہر پھینکیں۔آمین

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.