Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

today syed arif hussin shah news

 


  سیالکوٹ بیورو رپورٹ  


 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ پولیو جان لیوا موذی مرض ہےاس سے بچاو کا واحد حل پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ  کے حفاظتی قطرے پلانا ہے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنی گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ  کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔ یہ بات انہوں نے آج بنیادی مرکز صحت مراد پور میں پانچ روزہ خصوصی قومی انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے 13دیگر اضلاع کی طرح ضلع سیالکوٹ میں بھی 13مارچ سے پانچ روزہ خصوصی قومی انسداد پولیو مہم کا اغاز کیا جائے گا جس کے دوران ضلع سیالکوٹ کے پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 72ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ  کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران 2676 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر ، 133 فکسڈ ٹیمیں بنیادی و دیہی مراکز صحت اورہسپتالوں میں جبکہ69 ٹرانزٹ ٹیمیں لاری اڈوں اور چوکوں میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گے۔ اس مہم میں

 کل 6288 ممبران خدمات سر انجام دیں گے ، 129 یو سی ایم اوز تعینات کئے گئے ہین۔ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ اپنی تحصیل میں پولیو مہم کا جائزہ لیں گے جبکہ وہ خود ضلعی سطح پر جائزہ اجلاس میں افسران سے بریفنگ لیں گے۔

                                          کاٹنگ پوسٹ today

                                   سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


شہریوں کو گاڑیاں رجسٹرڈ  کروانے کےلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
محکمہ ایکسائز نے گھرجاکرگاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کیلئےموبائل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایکسائز کے نمائندے خواہشمند شہریوں کی گاڑیاں انکے گھرجا کر رجسٹرڈ کریں گے۔
ڈی جی ایکسائز کے مطابق ایکسائزملازمین روزانہ کی بنیاد پرگھر کی دہلیزپرگاڑی رجسٹرڈ کریں گے جس کےلئے ٹیب خریدے جائیں گے۔شہریوں سے فی کلومیٹر کے حساب سے سروس چارجز وصول کیے جائیں گے۔ موبائل سروس سے گھربیٹھے رجسٹریشن کیساتھ ساتھ کرپشن کی شکایات کا ازالہ

                                            سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


ملاوٹی دودھ کا مکروہ دھندہ 
شہری پیسے دے کر بیماریاں خریدنے پر مجبور پابندی کے باوجود کیمیکل ڈبوں میں دودھ کی ترسیل جاری نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پسندیدہ غذا کو بھی نہی بخشا گیا کریم نکال کر دودھ کو گاڑھا کرنے کے لیے کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے شہری خطرناک مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے 
پیداوار میں چوتھا بڑا ملک ہونے کے باوجود دو نمبری اشرف المخلوقات کی زندگیوں سے کھیلنے والو کو لگام ڈالنا ناگزیر ہوگیا شہر سیالکوٹ کے علاوہ کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں مراکیوال پڑوپی آرائیاں دھڑلے سے محضر صحت دودھ اور دہی کی سیل جاری 
کیمیکل ملے دودھ کی قیمت 140 سے 160 روپے کلو
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محکمہ فوڈ اتھارٹی لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر منظر سے غائب 
شہریوں کا احکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

                                                   yestday news


                                                 سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 سیالکوٹ کا قدیمی گاؤں کھروٹہ سیداں بنیادی سہولتوں سے محروم 
مین روڈ مانجوداڑو کے منظر پیش کرنے لگا 
روڈ کی اتنی خستہ حالی گاڑیاں تو گاڑیاں لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا 
کھروٹہ سیداں مین روڈ کی خالت انتہائی تشویش ناک لوگ نکو نک کاروباری افراد کے ساتھ ساتھ رہائشیوں کا بھی برا حال لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے اس روڈ کی خالت کون بدلے گا شہریوں کو کسی مسیحا کا انتظار  پچھلے تمام وعدے درے کے دھرے رہ گئے نکاسی آب کا منصوبہ بھی ناکام پانی کہاں جا رہا ہے کسی کو کوئی پتا نہیں اچھی بھلی سڑک پر لگی ٹف ٹائل بی سڑک سے غائب کر دی گئی ناقص مٹیریل استعمال کرنے کی وجہ سے تمام میں ھول بنتے ہی ٹوٹنا شروع ہوگئے 
عوامی مطالبہ دن بدن زور پکڑنے لگا
ضلعی انتظامیہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران و ملازمین منظر سے غائب
ٹھیکیدار لوگوں کی آنکھوں میں پٹی باندھ کر مال پانی بنانے میں مبتلا کھروٹہ سیداں کے رہائشی سپرد خد




                                                                            سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


تھانہ مراد پور کے ایس ایچ او انسپکٹر فیاض چیمہ نے مختلف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم شروع کر دی

سینکڑوں پتنگیں ، شراب ، آتشی مواد فروخت کرنے والے کے خلاف کارؤائی کرتے ہوۓ مال مسروقہ سمیت ملزمان کو گرفتار کر لیا

تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پور کے ایس ایچ او انسپکٹر فیاض چیمہ نے مختلف جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مال مسروقہ سمیت ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او انسپکٹر فیاض چیمہ نے  صحافیوں سے گفگو کرتے ہوئے کہا کے پتنگیں فروخت کرنے والوں سے سینکڑوں پتنگوں سمیت گرفتار کیا ہے اور شراب فروخت کرنے والے سے بھاری مقدار میں شراب برامد کر کے گرفتار کیا ہے اور آتشی سامان فروخت کرنے والوں سے بھاری مقدر میں آتشی مواد برامد کر کے گرفتار کر کے انکے خلاف الگ الگ مقدمات کے تحت ایف آئی آر دے کر ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے ایس ایچ او انسپکٹر فیاض چیمہ کا کہنا تھا کے تھانہ مراد پور کے علاقہ کو جرائم سے پاک کرنا ہی میری اولین ترجیح ہے اگر کوئی بھی اس علاقے میں جرائم کرتا پایا گیا تو جیل کی سلاخیں اس کا مقدر میں ہونگی.

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.