Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سی او انٹی کرپشن ملک ندیم کی دبنگ کاروائی۔ ارشد پٹواری کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


سی او انٹی کرپشن ملک ندیم کی دبنگ کاروائی۔ ارشد پٹواری کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 تفصیل کے مطابق روہیل اختر نے سی او انٹی کرپشن ملک ندیم کو درخواست دی کہ محمد ارشد پٹواری اس

 سے جگہ اراضی پانچ مرلے بمطابق رجسٹری نمبری 7111 کے انتقال کے لیے پچاس ہزار  رشوت طلب کر

 رہا ہے جو تیس ہزار میں سودا طے ہو گیا ہے۔ میں رشوت نہیں دینا چاہتا ریڈ کر کے ملزم ارشد پٹواری کو

رشوت سمیت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ جو سی او انٹی کرپشن ملک ندیم نے ریجنل ڈائریکٹر کی ہداِت پر

 جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کامیاب ریڈ کرتے ہوئے مجمد ارشد پٹواری کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں

 گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر ملک ندیم منور کا کہنا تھا تمام سرکاری ملازمین اپنے فرائض ایمانداری سے

 نبھائیں۔ اگر کسی نے کسی قسم  کرپشن کی تو قانونی کاروائی ہوگی۔





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کا چہلم حضرت امام حسین ؑ و شہدا کربلا کے ماتمی جلوس کا دورہ، اور

 سکیورٹی، صفائی سمیت انتظامات کا جائزہ لیا، اے سی سیالکوٹ غلام سرور، کنوئینر ضلعی امن کمیٹی حافظ

 اصغر چیمہ، صدر انجمن اثناء عشریہ سید رضا الحسن، سیکرٹری ظفر عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں چہلم کی مجالس و

 جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، ضلعی پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122،

 میونسپل کارپوریشن، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت صوبائی اور وفاقی اداروں کے افسران و ملازمین

 ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ضلعی کنٹرول روم میں ان جلوسوں کی مانیٹرنگ

 بھی کی جارہی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلاء کا جلوس رات آٹھ بجے اختتام پذیر ہوگا، ضلعی امن

 کمیٹی اور منتظمین مجالس و جلوس عزاء کے تعاون سے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز

 پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ 2اکتوبر سے ضلع سیالکوٹ میں 5روزہ قومی

 انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا جس کے دوران 5سال سے کم عمر 6لاکھ بچوں کو پولیو

 سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مائیکرو پلان

 مرتب کرتے ہوئے  اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بچہ پولیو کی حفاظتی  قطرے پینے

 سے نہ رہ جائے۔ یہ بات انہوں نے آج ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلعی انسدادِ پولیو/ڈینگی

 کمیٹیز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ضلعی ہیلتھ

 اتھارٹی کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ موبائل، فکسڈ اور رومنگ ٹیموں کی شیڈول کے

 مطابق تربیت کا آغاز کریں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت  کی کہ ڈینگی کی سرویئلنس کا دائرہ کار

 وسیع کیا جائے اور تمام ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ کی جائے اور جن جگہوں سے مکینیکل

 طریقے سے نکاس آب ممکن نہیں وہاں لاروا سائیڈنگ کی ایکٹیویٹی کی جائے۔ انہوں اجلاس

 میں شریک تمام سرکاری محکموں کیافسران ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے اینڈرائیڈ بیس

 ڈینگی سرویلینس کریں۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


تھانہ کینٹ کے علاقہ بھاگو بھٹے میں پولیس مقابلہ پولیس کانسٹیبل انضمام الحق کی شہادت میں ملوث خطرناک ملزم ہلاک
تھانہ کینٹ پولیس کو بذریعہ مخبر اطلاع موصول ہوئی کہ  مقدمہ 1213/23بجرم 302/324/353/7ATA  میں پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم عظیم عرف ظیما بھاگو بھٹے گاؤں میں مسلح گھوم رہا ہے   
پولیس ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کے ریڈ کیا تو  ملزم نے ایک کس نامعلوم ساتھی کے ہمراہ پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی.
پولیس ٹیم نے دفاعی پوزیشن سنبھاتے ہوئے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی. چند منٹ بعد فائرنگ رکنے پر علاقہ کا جائزہ لیا تو ملزم عظیم عرف ظیما ولد لال دین  ہلاک ہوچکا تھا. ملزم نے 11 روز قبل پولیس کانسٹیبل انضمام الحق کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا. 
خطرناک ملزم ڈکیتی، راہزنی ، قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا. 
ملزم کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے.



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سیالکوٹ میں چاروں تحصیلوں سیالکوٹ، پسرور، سمبڑیال اور ڈسکہ کے شہری و دیہی علاقوں میں

 حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ سمیت 72 شہداء کربلا کی شہادتوں کو سلام پیش کرنے کیلئے اہل

 تشیع کے تحت ریلیاں نکال کر شہداء کربلا کو خراج تحسین پیش کیا گیا، چونڈہ، پسرور، قلعہ قالروالہ،

 ستراہ، موترہ، ڈسکہ، بمبانوالہ، بیگووالہ، سمبڑیال، اگوکی، ہیڈمرالہ، پھوکلیان، کوٹلی سید امیر، کوٹلی

 لوہاراں اور دوسرے علاقوں میں اہل تشیع نے ریلیاں نکالیں، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر شہداء کربلا کی

 شہادتوں کو سلام پیش کیا گیا، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان اور ڈی پی او محمد حسن اقبال و

 افسران نے دورے کرکے ریلیوں اور تقریبات کا جائزہ لیا اور اہل تشیع کے راہنماؤں اور شرکاء سے

 ملاقاتیں کیں


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


تھانہ اگوکی پولیس نے گم ہونے والی چار سالہ بچی تلاش کرکے والدین کے حوالے کردی، ایس ایچ او

 اگوکی اصغر علی اور پولیس نے غم ہونے والی چار سالہ بچی ملکہ کو تلاش لیا اور سراغ لگا کر چار سالہ

 ملکہ کو اس کے والدین کے حوالے کردیا، والدین نے بچی ملنے پر اللہ تعالی اور حضرت محمد صلی اللہ

 علیہ وآلہ وسلم و انبیاء کرام کو دعائیں دیتے ہوئے پولیس کی تعریف کی



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ حیدر پارک میں نشہ کرنے والوں نے قبضہ کرلیا اور نشہ کرنے والے لیٹے رہے

 لیکن پولیس اور انتظامیہ نے عوامی شکایات کے باوجود کاروائی نہیں کی، سماجی کارکن محمد انصر علی

 کے مطابق پولیس و انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے عوامی تفریحی پارک نشہ کرنے والوں کا اڈا بن گیا

 لیکن نہ تو پارک انتظامیہ نے کاروائی کی اور نہ ہی عوامی شکایات پر پولیس نے نشہ کرنے والوں کو

 گرفتار کیا، عوامی تفریحی پارک کے اندر لگے بچوں کے جھولے اور بیٹھنے کیلئے لگے لوہے کے بینچ

 تک پر نشہ کرنے والے بیٹھ کر سرعام نشہ کرتے ہیں اور پھر اسی پارک میں درختوں کی چھاؤں میں دنیا

 سے بے خبر سوئے رہتے ہیں، شہریوں محمد طاہر منیر، فراز احمد، عبداللہ خرم، شہزاد خرم اور صادق

 رشید و دیگر نے ارباب اختیار سے پارک کی صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کیلئے مناسب انتظامات کرنے 

 اور نشہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا





سیالکوٹ بیورو رپورٹ، اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج اور چودھری شہباز چیمہ ڈی ایس پی پسرور چونڈہ یادگار شہداء میں تقریب کے دوران


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 علی پور گجراں گجر کلہ سمبڑیال میں قاری انور کی رہائش گاہ پر چیئرمین ختم نبوت فورس میاں محمد

 طلحہ علی، سینیئر وائس چیئرمین ختم نبوت فورس میاں محمد زبیر علی نے آکر ملاقات کی جس میں ضلعی

 صدر ختم نبوت فورس محمد سبحان قادری، ضلعی نائب صدر محمد حمزہ اور دیگر بھی موجود تھے،

 چیئرمین ختم نبوت فورس میاں محمد طلحہ علی نے کہا کہ قادیانی بہت سرگرم ہیں اور پاکستانی قوم

 قادیانیوں کو پسند نہیں کرتی جس پر حکومت و انتظامیہ قادیانیوں کے خلاف کارروائی کرے



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے انسپکٹر وقاص اکبر انچارج ہومیسائیڈ صدر سرکل سے ایس ایچ او

 تھانہ صدر سیالکوٹ، سب انسپکٹر عادل مصطفیٰ تھانہ حاجی پورہ سے ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ،

 محمد اویس سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ سے ایس ایچ او تھانہ ستراہ، انسپکٹر اعجاز احمد

 سی آئی اے سے ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ اور کاشف علی سب انسپکٹر انچارج ویلفیئر برانچ سے ایس

 ایچ او تھانہ پھوکلیان تعینات کردیا، نئے ایس ایچ اوز نے چارج سنبھال کر فرائض کی سرانجام دینا شروع

 کردئیے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سول ڈیفنس سیالکوٹ کے افسران و عملہ نے چھاپے مار کر ڈیڑھ سو

 جعلی منی پٹرول پمپس سے مشینیں قبضہ میں لے لیں، سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسر ملک خالد محمود

 شہزاد اعوان اور انسپکٹر حافظ زکریا اقبال نے شہر اقبال کے علاقوں شہاب پورہ، امام صاحب، رنگ پورہ،

 میانہ پورہ، پکاگڑھا اور حاجی پورہ و دیگر علاقوں میں دوکانوں میں قائم غیر قانونی منی پٹرول پمپس پر

 چھاپے مار کر ڈیڑھ سو غیر قانونی منی پٹرول پمپس پر ملاوٹ شدہ جعلی پٹرول موٹرسائیکلوں، چاند

 گاڑیوں اور دیگر ٹرانسپورٹرز کو فروخت کررہے تھے اور کاروائی کے دوران منی پٹرول پمپس سیل کرکے

 ملاوٹ والا پٹرول قبضہ میں لیا گیا اور ڈیڑھ سو غیر قانونی منی پٹرول پمپس سیل کردئیے، کریک ڈاؤن

 کے دوران 150 سے زائد مشینیں ضبط کی گئیں


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ کیا اور

 ایمرجینسی، دل، سرجیکل، آئیز اور مرنٹی وارڈ ز سمیت پوری ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرکے زیر علاج

 مریضوں کی عیادت کی اور ان کو ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، وزیر اعلی نے ہسپتال

 کی حالت زار گہری تشویش کا اظہار کیا اور ہسپتال کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے آج ہی سے کام

 شروع  کرنے کا اعلان کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے حالات

 درست کرنے کیلئے اچانک دورے کررہا ہوں، انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سیکیورٹی عملہ کے ناروا

 سلوک کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ ہسپتالوں کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ڈی

 ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل وزیر اعلیٰ کے روبرو پیش کئے۔ انسپکٹر

 جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


میانہ پورہ میں 20 سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کرلی، پی ایس او میانہ پورہ کے

 قریب شبیر احمد کے بیٹے 20 سالہ سعد علی نے گھریلو حالات سے تنگ آکر زندگی کے خاتمہ کیلئے

 خودکشی کی جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے ورثاء کے حوالے کردی، سماجی کارکن

 محمد فراز علی کے مطابق سعد علی کی خودکشی کے بعد اہل خانہ سوگ میں آگئے اور ہر آنکھ اشکبار

 ہوگئی


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


سی او میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ ملک اعجاز کے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے تبدیلی کے آرڈر جاری کر دیے
ڈپٹی کمشنر کے لاڈلے نے کئی روز گزرنے کے باوجود آرڈر ہوا میں اُڑا دیے، سیالکوٹ کی سیٹ پر تاحال برجمان.
 تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریش سیالکوٹ ملک اعجاز کی تبدیلی کے آرڈر مورخہ 6

 ستمبر کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے جاری کیے اور ان کی شیخوپورہ میں تعیناتی کا حکم جاری کیا.

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے لاڈلے سی او ملک اعجاز نے خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہوئے ابھی تک

 سیالکوٹ براجمان ہو کر کام جاری رکھا ہوا ہے جو کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے احکامات کی کھلی

 خلاف ورزی ہے. یادرہے کہ ملک اعجاز سیالکوٹ میں تاریخ کے ایک متنازعہ سی او کی حیثیت سے

 جانے جاتے ہیں اور عوامی حلقوں کی جانب سے ان پر بدعنوانی کے کئی الزامات بھی لگائے جا چکے

 ہیں. جبکہ ان کے دور تعیناتی میں میونسپل کارپوریش دیوالیہ ہو کر رہ گیا.حالیہ مون سون کے سیزن میں

 شہر سیالکوٹ تالاب کا منظر پیش کرتا رہا اور سی او ملک اعجاز خواب خرگوش میں مبتلا رہے. شہریوں

 کا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اس متنازعہ سی او ملک اعجاز کو

 تبدیلی کے آرڈر جاری ہونے کے بعد فی الفور سیالکوٹ سے ہٹایا جائے اور ان کی جگہ کوئی قابل اور

 فرض شناس سی او تعینات کیا جائے جو سیالکوٹ کے شہریوں کے صفائی ستھرائی اور سیوریج کے

 دیرینہ مسائل کو حل کر سکے.

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں ان دنوں آشوب چشم کی وبا میں تیزی سے اضافہ  


مختلف اضلاع میں ہر عمر کے افراد آنکھوں کی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں آنکھوں کا یہ مرض ایک سے دوسرے فرد میں پھیلتا ہے 


اس بیماری کی عام علامت میں آنکھوں سے پانی آنا سرخ ہونا اور خارش ہونا شامل ہیں جب کہ چشمہ لگانے سے مرض کے پھیلاؤ میں فرق نہیں پڑتا ۔


آنکھوں سے نلکنے والی رطوبت اچھی طرح صاف کرنا لازمی ہے متاثرہ فرد  ٹشو یا صاف و نرم کپڑے سے آنکھیں صاف کرے متاثرہ فرد اپنا تولیہ صابن اور تکیہ الگ رکھے


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.