Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سردی ہو یا گرمی سیالکوٹ کے دہی علاقوں میں سوئی گیس نہیں اتی میٹر تو ہر گھر پر لگا ہوا ہے مگر بغیر ہیٹ گن کے خواتین بچوں کا ناشتہ اور دوپہر اور شام کا کھانا بڑی مشکل سے تیار کرتی ہیں

 


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


سردی ہو یا گرمی سیالکوٹ کے دہی علاقوں میں سوئی گیس نہیں اتی میٹر تو ہر گھر پر لگا ہوا ہے مگر

 بغیر ہیٹ گن کے خواتین بچوں کا ناشتہ اور دوپہر اور شام کا کھانا بڑی مشکل سے تیار کرتی ہیں سلنڈر تو

 استعمال کرنے سے رہی کیونکہ ایل پی جی کی قیمت اسمانوں کو چھو رہی ہے ا جا کے ایک سوئی گیس ہی

 ہے جس سے گھر کے بجٹ میں کوئی کمی واقع ہو سکتی ہے محکمہ سوئی گیس نے غریبوں کے گھروں

 کا گھراؤ کر لیا ہے کہتے ہیں اوپر سے ارڈر ہے یہ محکمہ سوئی گیس والے اوپر والوں کو یہ کیوں نہیں

 بتاتے کہ گیس تو لوگوں کے گھروں میں جاتی نہیں ہیٹ گن کے بغیر اب گھر گھر سے میٹر اتارے جا رہے

 ہیں ہیٹ گن چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے سے پہلے محکمہ سوئی نادرن کو ہر گھر میں گیس

 مہیا کرنی چاہیے اس کے بعد کریک ڈاؤن کیا جاتا بجلی پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی تمام

 ریکارڈ توڑ چکی ہے لوگ تو پہلے ہی خودکشیاں کر رہے ہیں اوپر سے یہ نیا سلسلہ چل پڑا ہے شدید

 مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے چلہے پہلے ہی بند ہیں رہتی سہتی کسر محکمہ سوئی نادرن نکالنے لگا

 غریب کہاں جائیں گے دہی علاقوں کے رہنے والوں نے نگران وزیراعظم اور دیگر اعلی افسران سے

 مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقوں میں گیس پریشر ٹھیک کیا جائے ہیٹ گن خود بخود ختم ہو جائے گی بغیر

 بتلائے غریبوں کے میٹر اتارے جا رہے ہیں یہ سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے غریبوں کو پریشانیوں میں

 ڈالنے کی بجائے غریبوں کے گھروں میں گیس پریشر ٹھیک کیا جائے۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ


گورنمنٹ علامہ اقبال گریجویٹ کالج فار ویمن خادم علی روڈ سیالکوٹ میں فرسٹ ائیر سمیسٹر میں داخلہ

 لینے والی طالبات کے اعزاز میں ویلکم سیشن کا انعقاد ہوا. پرنسپل گورنمنٹ علامہ اقبال گریجویٹ کالج فار

 ویمن مسز زیبا ظہور کی زیر صدارت تقریب میں ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر

 محمد انیس، سابقہ پرنسپل گورنمنٹ علامہ اقبال کالج فار بوائز پروفیسر منظور احمد، سابقہ ہیڈ ماسٹر

 طارق محمود، سنئیر صحافی خواجہ عامر جاوید آف قوت نیوز سمیت سوشل موبلائیزر عرفان ملک نے

 تقریب میں شرکت کی. پرنسپل کالج ھذا مسز ذیبا ظہور نے طالبات کو ڈسپلن میں رہتے ہوئے اپنی قابلیت

 کے جوہر دکھانے پر زور دیا. انہوں نے کہا کہ آپ شہر اقبال کے بہترین تعلیمی ادارے میں داخل ہوئی ہیں

 یہاں تمام سبجیکٹ کے سپیشلسٹ شفیق لیکچررز آپکی تعلیمی تشنگی دور کرنے کے لئے موجود ہیں.

 دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں طالبات کو سیالکوٹ کے بہترین اکیڈمک ریکارڈ کے حامل تعلیمی ادارے

 میں آنے پر مبارکباد دی اور تمام تعلیمی شعبہ جات کے نئے سمیسٹر کی طالبات کو محنت کیساتھ تعلیم

 کیساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عندیہ دیا.


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 آئی جی پنجاب نے ایس پی ملک محمد نوید کو ایس پی ہیڈکواٹر سیالکوٹ تعینات کردیا جنہوں نے چارج

 سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی، ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر سیالکوٹ حافظ محمد سعید، انسپکٹر

 حاجی اقبال خان اور پولیس آفیسر چوہدری جاوید یعقوب ناگرہ نے انہیں نئی تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے

 ہوئے کہا کہ ان کی فرائض کی ادائیگی ایمانداری اور دیانت داری سے جاری رہے گی


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 تحریک انصاف کے سابق امیدوار قومی اسمبلی عثمان عثمان ڈار کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا، تفتیش

 کیلئے منتقل کر لیا گیا، کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات پر سابق راہنما امتیاز ڈار کے بیٹے کو گرفتار

 کرکے تفتیش کیلئے محفوظ مقام پر منتقل کرکے پوچھ گچھ جاری والدہ نے بیٹے کی گرفتاری کو غلط قرار

 دے دیا



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی لائبریری میں احادیث مبارکہ اور اسلامی کتب کی لسٹوں کی نمائش کا

 سیکرٹری بار چوہدری احسن اسماعیل ایڈووکیٹ اور وکلاء نے معائنہ کیا اور عملہ سے ان کے بارے

 تفصیلات حاصل کیں، انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی سربلندی کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رہے گی، وکلاء

 نے احادیث مبارکہ اور اسلامی کتب کی لسٹوں کی نمائش پر اطمینان کا اظہار کیا، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی

 ایشن کی لائبریری میں احادیث مبارکہ اور اسلامی کتب کی لسٹوں بارے بہتر خیالات کا اظہار کیا




سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج میں 577 بوائزاور تین ٹرانسجینڈرز جبکہ گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول

 جموں روڈ پر 980اور گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول سرکلر روڈ 1009 گرلز نے ٹیسٹ دیا، ڈپٹی کمشنر

 عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر نگرانی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز

 ایڈمیشن ٹیسٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر  دو ہزار پانچ سو 69

 طلباء و طالبات سمیت تین دیگر امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان

 نے کہا کہ تین ایگزمینیشن سنٹرز میں بیک وقت صبح 10بجے سے دوپہر 12بجے تک پیپر لیا گیا





</

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


نگران وزیراعلی محسن نقوی سے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور نے ملاقات کی اور پنجاب

 میں صنعتوں کے فروغ کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات کرنے والوں میں صدر سیالکوٹ چیمبر

 عبدالغفار ملک، صدر چیمبر آف کامرس لاہور کاشف انور، صدر گوجرانوالہ چیمبر ضیاء الحق، صدر چیمبر

 فیصل آباد ڈاکٹر خرم طارق،صدر چیمبر ملتان میاں راشد اقبال شامل تھے، نگران وزیراعلی محسن نقوی

 نے کہا کہ پنجاب میں انڈسٹریز کے فروغ کیلئے تمام تر ممکنہ سہولتیں اور وسائل مہیا کریں گے، انہوں

 نے مزید کہا کہ نئی انڈسٹری لگانے اورپرانی انڈسٹری کو چلانے کیلئے کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا،

 نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے مزید کہا کہ چھ بڑے چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز باہمی مشاورت

 سے ون ونڈو آپریشن کے حوالے سے جامع سفارشات پیش کریں گے، انہوں نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن

 فنکشنل کرنے کیلئے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی سفارشات کو مد نظر رکھا جائے گا اور انڈسٹریز

 کے صوبائی محکموں سے متعلق امور ومسائل ایک ہی جگہ حل کئے جائیں گے، نگراں وزیراعلی پنجاب

 محسن نقوی نے کہا کہ نئی انڈسٹریز کے قیام اور پرانی صنعتوں کوتمام این او سی ون ونڈو سنٹرسے

 جاری ہوں گے، بجلی اور گیس سے متعلق امور کیلئے وفاقی محکموں کو ون ونڈو سنٹر میں ڈیسک قائم کرنے کی سہولت دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پہلے فیز میں لاہور، ملتان، فیصل آباد،

سیالکوٹ،گوجرانوالہ اور راولپنڈی ون ونڈ آپریشن شروع ہوگا اور صوبائی محکموں کو انڈسٹریز سے

 متعلق امور مقررہ وقت میں طے کرنے کا پابند بنایا جائے گا،وزیراعلی محسن نقوی کو چیمبرز آف کامرس

 اینڈانڈسٹریزکے صدور کا ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے پر خراج تحسین کیا گیا، نگراں

 وزیراعلی محسن نقوی نے کام کرکے ثابت کر دیا کہ نیت نیک ہو تو کچھ بھی ممکن ہے، صدر لاہور چیمبر

 کاشف انور نے کہا کہ نگراں وزیراعلی محسن نقوی سے وابستہ تاجروں کی توقعات پوری ہوں گی،صدر

 ملتان چیمبر میاں راشد اقبال نے بزنس کی ترقی کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، 


صدرفیصل آباد چیمبر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ چیمبرز آف کامرس کے ساتھ مشاورت قابل تحسین عمل

 ہے،معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی، صدر گوجرانوالہ چیمبر ضیاء الحق نے کہا کہ بے نظیر چوک تا واہنڈو

 انٹر چینج موٹر وے لنک روڈ بنانے پر وزیراعلی کے ممنون ہیں، صدر سیالکوٹ چیمبر عبدالغفار ملک نے

 کہا کہ سیالکوٹ میں وزیراعلی کی آمد کے بعد ہسپتال اور دیگر اداروں کی کارکردگی میں بہتری نظر آنا

 شروع ہو چکی ہے


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 تھانہ بیگووالہ کے علاقہ میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا اور ایس ایچ او ارشاد احمد

 منتھلیاں لے کر خاموش ہوگئے، شہریوں محمد عمران اختر کے مطابق دیہاڑیاں لگانے کیلئے پرائیویٹ

 عملہ رکھنے کا بھی انکشاف ہوا ہے اور علاقہ کے غنڈوں اور بدمعاشوں کے ساتھ بھی موصوف نے

 گہرے مراسم قائم کر لئے، ٹاوٹ مافیاء کے کہنے پر شرفاء کی پگڑیاں اچھالنا بھی ایس ایچ او ارشاد احمد

 نے اپنا وطیرہ بنا لیا، مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی مبینہ آشیرباد سے

 غنڈے اور بدمعاش علاقہ میں اسلحہ لے کر گھومنے لگے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات

 کی دھجیاں بکیھرنے والے ایس ایچ او تھانہ بیگووالہ ارشاد احمد کے خلاف شہریوں نے محکمانہ کاروائی

 کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایس ایچ او سمیت کرپٹ پولیس عملہ نوکری سے فارغ کرکے تھانہ بیگووالہ

 میں کسی فرض شناس آفیسر و ملازمین کو تعینات کیا جائے تاکہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ ہو سکے



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چوبارہ کی تعمیر و مرمت کیلئے کام جاری رہا، سماجی کارکن محمد زاہد علی

 کے مطابق سرکاری کالج میں زیرتعلیم طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے تعمیر و مرمت کی

 گئی، بڑے رقبے پر تعمیر شدہ سرکاری کالج میں دو ہزار سے زائد طلباء نے حصول تعلیم کی طرف توجہ

 دی ہے اور سرکاری کالج میں تعمیر و مرمت سے تعلیمی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، طلباء کے مطابق

 بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں، سرکاری کالج کی انتظامیہ نے تعمیرات کا

 عمل جلد مکمل ہونے کا اظہار کیا




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.