سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ وزیر آباد روڈ اور پسرور روڈ سمیت دیگر جاری روڈ سیکٹر
اسکیموں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب سے 2ارب روپے فنڈز کے اجراء کیلئے
درخواست کی گئی ہے، ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں سپورٹس گڈز /میٹریل ٹیسٹنگ لیب کیلئے پی سی ون
کی منظوری کے بعد ٹینڈرز کا جلد اجراء ہوجائے گا۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے
ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ صدر ایوان صنعت و تجارت ملک
عبدالغفور، نائب صدر، اعجاز غوری، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول، ڈی او ماحولیات وسیم چیمہ، ڈی ڈی لیبر
طیب ورک، ڈی ایس پی ٹریفک محمد قاسم،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر سجاد، ڈی ایف سی نصراللہ، ایس ڈی
او ہائی وے صائم، اے ڈی ٹیکنیکل محسن علی گیلانی اور سوشل ویلفئیر آفیسر ملک عدنان بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ صنعت زار سیالکوٹ میں ای بزنس سمیت ایسے کورسسز کا
اجراء کیا جائے جن مارکیٹ میں جاب ڈیمانڈز سے مسابقت رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صنعت و
تجارت اس ضمن میں صنعت زار سیالکوٹ میں ایسے کورسسز متعارف کروانے میں معاونت فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ سیفر سٹی پراجیکٹ پر عملدرآمد کیلئے نومبر میں ٹینڈرز کردئیے جائیں گے اور ٹریفک
کے کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک سنگنلز کیلئے میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ نے ٹینڈرنگ پراسس مکمل
ہو چکا ہے اور جلد ٹریفک سنگنلز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود
اعوان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ٹینریوں کی ٹینری زون میں منتقلی کاؤنٹ ڈاؤن
شیڈول جاری کردیا گیا جس میں نقشہ کی منظوری، تعمیراتی کام کا آغاز اور تکمیل کے بعد ٹینری کی
مشینری کی انسٹالیشن کیلئے ڈیڈ لائنز جاری کردی گئیں ہیں۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ،
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان سے کوآرڈینیٹر ایشین ڈویلپمنٹ بینک
ہماداہا کی سربراہی دو رکنی ٹیم کی ملاقات، اجلاس میں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز
امپروومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت سیالکوٹ شہر میں جاری سیوریج، واٹر
سپلائی، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، پارکس کی بحالی و اپ گریڈیشن اور سالڈ
ویسٹ مینجمنٹ کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کی بابت تبادلہ خیال
کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر
ٹیکنیکل محسن علی ریاض بھی موجود تھے۔ اے ڈی پی کی ٹیم نے پبلک پارکس
کی اپ گریڈیشن اور بحالی کی مجوزہ پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیالکوٹ بیورو رپورٹ،