Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ریسکیو1122 پشاور/ چھت گرگئی

 


ریسکیو1122 پشاور/ چھت گرگئی


پشاور :بھانہ ماڑی چونگی میں  کمرے کی چھت گر گئی، ریسکیو1122
پشاور: ابتدائی طور پر ملبے کے نیچے 5 افراد دب گئے۔ریسکیو1122
پشاور: ریسکیو1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، ریسکیو1122
پشاور: ریسکیو1122 اہلکاروں نے ملبے تلے سے تمام زخمیوں کو نکال لیا، ریسکیو1122
پشاور : ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ایمبولینس میں 3 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 2 کو  ہسپتال منتقل کر دیا،
 ریسکیو1122
ہسپتال منتقل کئے جانے والے زخمیوں کے نام 
جانزیب  عمر 60 سال 
محمد  عمر 12 سال























..................................................................................................................................................................

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے میں 29 مارچ سے فی خاندان کو بیک وقت 20 کلو مفت آٹے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔


نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں مفت آٹے کی فراہمی اور مفت آٹا رجسٹریشن کا عمل آسان بنانے سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں نگران صوبائی وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی جو رجسٹریشن پر سفارشات پیش کرے گی۔
کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک تقریباً 70 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں جس پر کابینہ نے مفت آٹے کی فراہمی کے عمل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے چیکنگ کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
کابینہ نے صوبے میں 29 مارچ سے فی خاندان کو بیک وقت 20 کلو آٹے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

....................................................................................................................................................................

آئی ایم ایف نے دوست ممالک سے ڈیپازٹ کا تحریر معاہدہ کرنے کی شرط رکھ دی


پاکستانی حکام نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے رابطہ کیا


دوست ممالک نے آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کے لیے وقت مانگ لیا۔ ذرائع
دوست ممالک سے یقین دہانی کے بعد آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع
تحریری معاہدے کے بعد آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات ہونگے۔ذرائع
دوست ممالک پاکستانی قیادت پر یقین کو تیار نہیں۔ ذرائع
پاکستانی قیادت یہی پیسہ الیکشن میں دھاندلی کے لیے استعمال کرے گی،اسی لیے آئی ایم ایف نے کہا کہ تم لوگوں پر یقین نہیں دوست ممالک سے گارنٹی دلوائیں۔ ذرائع
حالات یہ ہو چکے ہیں کہ آئی ایم ایف قرضہ دینے کے لیے دوست ممالک کی گارنٹی مانگ رہا ہے۔ اب انکو آرمی چیف پر بھی یقین نہیں رہا




​سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اوف ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ رینج ڈاکٹر حیدر اشرف کا تحصیل سمبڑیال اور سیالکوٹ میں وزیر اعلی اسپیشل رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی تقسیم کیلئے قائم۔مراکزکے اچانک دورے، آٹے کی تقسیم کیلئے  انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے آٹا کے حصول کیلئے آئے ہوئے شہریوں کو درپیش مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سنٹرز پر سپریوزر کا کاونٹرزقائم کیا جائے اور جن شہریوں کا اندراج بی آئی ایس پی پر نہیں اور وہ آٹا لینے کیلئے اپنے آپ کو بی آئی ایس پی کے آفس میں جاکر اپنی فیملی کا اندراج کروائے جس کے بعد وہ اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں اب تک 7 لاکھ فیملیزاس اسکیم سے مستفید ہوچکی ہیں جن میں 2لاکھ فیملیز ضلع سیالکوٹ سے ہیں۔
کمشنر گوجرانوالہ نے آٹا کے تقسیم پرمعمور افسران اور سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے سائلین سے اخلاق اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں اور تمام ایسے مستحق افراد جن کی درخواست کے جواب میں مستحق نہ ہے کا پیغام ملتا ہے ان کو گائیڈ کریں کہ وہ اپنا نام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام۔میں رجسٹرڈ کروائیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ تمام پوائنٹس میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے لہذا وہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں تمام رجسٹرڈ افراد کو باعزت طریقے  سے آٹا فراہم کیا جائےگا۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.