سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ثپوت سیالکوٹ علی حسنین آف لیدر وئیر کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کیجانب سے ہائیبرڈ فٹ بال ٹیکنالوجی متعارف کرانے اور فٹ بال کی صنعت کو جدت سے ہمکنار کرنے پر ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کیجانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا.اس موقع پر ایکسپورٹ سٹی سیالکوٹ کے بزبس ٹائیکون و ڈائریکٹر سیال محمد یوسف آف پاکستان کارگو سروسز نے ثپوت سیالکوٹ علی حسنین آف لیدر وئیر کو بزنس کمیونٹی کیجانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے میڈیا ٹاک میں کہا کہ بلاشبہ علی حسنین وہ سیالکوٹی ہیرو ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر فٹ بال میں ہائیبرڈ ٹیکنالوجی متعارف کراتے ہوئے پاکستانیوں کا سر بین الاقوامی سطح پر بلند کردیا ہے میں بطور ڈائریکٹر سیال و ائیر سیال تمام بزنس کمیونٹی کیجانب سے
ثپوت سیالکوٹ علی حسنین آف لیدر وئیر کو انکی گرانقدر خدمات پر نشان امتیاز کے حصول پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور انکی مزید ترقی و ملکی خدمات کیلئے دعا گو ہوں.
ایک. سوال کی جواب میں مایہ ناز بزنس مین محمد یوسف نے کہا کہ دنیا آج جدید سے جدید تر کی طرف گامزن ہے اور ہمیں فخر ہے کہ سیالکوٹ کے زہین اور قابل نوجوان ملک و قوم کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دینے کیساتھ بین الاقوامی منڈیوں میں دنیا ہائے ممالک کا بزنس پروموشنز میں زبردست مقابلہ کر کے ملکی عزت و وقار کا باعث بن رہے ہیں.