ریسکیو 1122 نے انسانیت کی مثال قائم کر دی۔ گزشتہ رات بروز منگل بتاریخ 28مارچ بوقت 2211 پر کنٹرول روم میں کال موصول ہوئ کہ ناصر روڈ کلاسیکل چوک کے قریب سے پانچ روزہ بچی کو توڈے میں ڈال کر کوئ چھوڑ گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے فورا ایمبولینس کو روانہ کیا۔ ریسکیو نے بروقت پہنچ کر بچی کو تحویل میں لے کر اس کو اہل علاقہ کی مدد سے تولیے کا انتظام کر کے اس میں لپیٹا اور بعدازاں اسے کپڑے پہنا کر دودھ بھی پلایا۔ ریسکیو 1122 نے ضروری کاروائ کے بعد بچی کو علامہ۔اقبال ہسپتال منتقل کر دیا جسے بعد میں مہکمہ چائلڈ ویلفئیر بیوریو کے سپرد کر دیا گیا۔