Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

Kotli loharan press club registered Ka ijlas cia incharge malik nadeem mehman e hasoi

 



Kotli loharan press club registered Ka ijlas cia incharge malik nadeem mehman e hasoi




سیالکوٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر کامران سلہری کی رپورٹ کے مطابق

پریس کلب کوٹلی لوہاراں(رجسٹرڈ) کا اجلاس زیر سرپرستی ڈاکٹر طارق ملک منعقد ہوا۔ جس میں ملک ندیم منور انچارج سی آئی اے سیالکوٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک ندیم منور نے کہا ہے کہ پولیس اپنے فرائض سے بخوبی اگاہ ہے جدید دور کی پولیس وقوعہ کو بہت جلد ٹریس کر لیتی ہے۔ سیالکوٹ پولیس ڈی پی او کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہمہ وقت الرٹ ہے اور لوگوں کو جلد انصاف دینے اور معاشرتی امن کے لیے کوشاں ہے۔ اجلاس میں شرکا نے ملک ندیم منور کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اچھے الفاظ میں سراہا اور انکی اعلیٰ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں تمام صحافیوں کو حافظ مجید کی طرف سے خصوصی دعوت دی گئی۔ اجلاس میں رضوان طاہر ایڈووکیٹ۔ ملک شاہد علی۔ کامران سلہری۔ سید عارف حیسن شاہ۔ طارق مغل۔ رانا محمود۔ اعجاز ہاشمی۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی۔ ڈاکٹر زاہد۔ ڈاکٹر عبدالمنان شیخ۔ ملک بلال۔ ملک یوسف۔ ملک اعظم بلاول چوہدری فیصل طور ایڈووکیٹ۔ افتخار کھٹانہ۔ ملک افضل۔ حاجی نبیل۔ حافظ رمضان۔ نور احمد۔ محمداکرم۔ سر شہزاد طور۔ جنید سڈل۔ مہر شیرازی سمیت دیگر صحافیوں نے بھرپور شرکت کی




نارتھ کراچی میں ڈاکیتوں سے مقابلہ کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو پولیس نے انعام سے نوازا
نارتھ کراچی ہوٹل پر شہریوں کو بندوق کی نوک پر لوٹنے والے ڈکیتوں سے سیکورٹی گارڈ کا مقابلہ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو کو ہلاک کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو بہادری پر پولیس کی جانب سے 25 ہزار روپے کا نقد انعام دیا گیا۔ اتوار کی صبح سرسید تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر سیون ڈی ون میں ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے اور فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو کو ہلاک کرنے والے نجی سیکیورٹی گارڈ وقار احمد کا بیان سامنے آگیا ہے۔ سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ وہ اتوار کی صبح ہوٹل پرناشتہ کرنے گیا تھا جہاں موٹر سائیکل پرسوار 2 مسلح ملزمان ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے تو میں نے پیچھے سے ڈاکوؤں کو للکارا جس پر ڈاکوؤں نے میری طرف فائرنگ کردی۔ سکیورٹی گارڈ وقار احمد کے مطابق جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ دوسرا ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سکیورٹی گارڈ وقار احمد کو اُسکی بہادری پر ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں 25 ہزار روپے نقد انعام بھی دیا گیا،
سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ جرم سے لڑنا ہماری ذمہ داری ہے اور وہ اپنی ذمہ داری پوری کررہا تھا۔


جامعہ مسجد محمدیہ گلستان جوہر کے مہتمم ،جامع انوار القرآن کے سینئر مدرس، پرنسپل اسلامک مشنری یونیورسٹی صوفی عبدالقیوم قادری کو شہید کر دیا گیا انا للہ و انا الیہ راجعون


سیالکوٹ بیورو رپورٹ

چوک کوٹلی لوہاراں میں قتل کی واردات کے خلاف نعش چوک میں رکھ کر چھ گھنٹے اختجاج کیا تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میں(15)دنوں میں قتل کی یہ دوسری بڑی واردات ہے اس سے بیشتر سدے چک میں بھی دوہرے قتل کی واردات ہوئی تھی
دو بھائیوں فہد اور احد کا قتل لوحقین کا چوک کوٹلی لوہاراں میں نعش رکھ کر اختجاج کیا۔
لواحقین نے پولیس کے خلاف گنٹھے مسلسل بھرپور اختجاج کیا ہیڈ مرالہ روڈ پر ٹریفک بلاک کر دی جس سے مرالہ روڈ اور لنک روڈز کی ٹریفک جام ہو گئی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ڈی پی او موقع پر آئے اور قاتلوں کی گرفتاری کا یقین دلائے۔ اختجاج میں
مقتولین کے وارثان نے ایس ایچ او غلام مرتضی چیمہ پر الزام لگایا کہ پولیس نے بھاری رشوت کے عوض دوہرے ملزم کو چھوڑ دیا ہے۔ اس موقع پر ایس پی سیالکوٹ ضیاء اللہ اور ڈی ایس پی صدر سرکل صابر چھٹہ نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ پولیس نے کسی سے رشوت نہیں لی نہ کوئی ملزم چھوڑا ہے۔ ڈی پی او نے وقوعہ کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنا دی ہے تمام ایجنسیوں کی رپورٹ کو دیکھ کر میرٹ پر تفتیش ہوگی اور لواحقین کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے گا اور مظاہرین کو ملزمان کی گرفتاری کا یقین بھی دلایا۔ جس پر لواحقین اور مظاہرین منتشر ہو گئے



سیالکوٹ بیورو رپورٹ

محمد الطاف SI تھانہ کوٹلی لوہاراں تعینات تھے اپنی سروس مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں اور دیگر ملازمین نے رانا محمد الطاف کو پھولوں کے ہار پہنا کر الوداع اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا صابر اسپیکٹر رانا الطاف محکمہ پولیس میں 37سال خدمات سر انجام دینے کے بعد آ ج 45 یوم کی رخصت پر جا رہے ہیں جن کی آئندہ پینشن منظور ہو گئی ہے سب انسپکٹر رانا الطاف نے ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں اور تمام ملازمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.